Abu Shaikh said: I heard Ibn 'Umar say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade wearing gold unless it is broken (into smaller pieces).'
Urdu
ابوشیخ کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو سنا کہ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونا پہننے سے منع فرمایا ہے الا یہ کہ وہ «مقطع» ہو ( تو جائز ہے ) ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: نضر کی حدیث زیادہ قرین صواب ہے۔ ( یعنی: بیھس کی سند سے بھی معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت سے ہونا زیادہ صواب ہے ) ۔
It was narrated from 'Arafah bin As'ad that: His nose was cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot, so the Prophet [SAW] told him to wear a nose made of gold.
Urdu
عرفجہ بن اسعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
زمانہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوا لی، پھر اس میں بدبو آ گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سونے کی ناک بنوانے کا حکم دیا۔
It was narrated from 'Abdur-Rahman bin Tarafah, from 'Arafah bin As'ad bin Karib, who was his grandfather- saying that he saw his grandfather, and he said: His nose had been cut off at the battle of Al-Kulab during the Jahiliyyah, so he wore a nose made of silver, but it began to rot on him, so the Prophet [SAW] told him to wear a nose made of gold.
Urdu
عبدالرحمٰن بن طرفہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے دیکھا کہ جاہلیت میں جنگ کلاب کے دن ان کے دادا ( عرفجہ بن اسد رضی اللہ عنہ ) کی ناک کٹ گئی، تو انہوں نے چاندی کی ناک بنوائی، پھر اس میں بدبو آ گئی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ سونے کی ناک بنوا لیں۔
It was narrated that Sa'eed bin Al-Musayyab said: Umar said to Suhaib: 'Why do I see you wearing a ring of gold?' He said: 'One who was better than you saw it and did not criticize it.' He said: 'Who was that?' He said: 'The Messenger of Allah [SAW].'
Urdu
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ نے صہیب رضی اللہ عنہ سے کہا: کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں سونے کی انگوٹھی پہنے دیکھتا ہوں؟ انہوں نے کہا: اسے تو انہوں نے بھی دیکھا ہے جو آپ سے بہتر تھے، لیکن اسے معیوب نہیں سمجھا۔ پوچھا: وہ کون ہیں؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah [SAW] started to wear a gold ring, and the people started to wear gold rings. The Messenger of Allah [SAW] said: 'I was wearing this ring, but I will never wear it again.' He threw it away and the people threw their rings away.'
Urdu
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی بنوائی، پھر اسے پہنا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھی بنوائی، آپ نے فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا لیکن اب کبھی نہیں پہنوں گا“ اور اسے پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade gold rings, red Al-Miyathir, Qassiyah garments and Al-Ji'ah, which is a drink made from barley and wheat. - And he mentioned its strength.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلوں، سرخ زین، ریشمی کپڑے اور جعہ سے منع فرمایا، جعہ ایک قسم کی شراب ہے جو جو اور گیہوں سے بنائی جاتی ہے۔ اور راوی نے اس کی شدت ( تیزی ) کا ذکر کیا۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ) عمار بن رزیق نے اس حدیث کو زہیر کے برخلاف ابواسحاق سے، ابواسحاق نے صعصعہ سے، اور صعصہ نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے۔
It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me (to wear) gold rings and Al-Qassi, Al-Mitharah, and Al-Ji'ah.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کے چھلوں، ریشمی کپڑوں، سرخ زین، جَو اور گیہوں کے شراب سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: اس سے پہلی حدیث زیادہ قرین صواب ہے ۱؎۔
It was narrated that Sa'sa'ah bin Suwhan said: I said to 'Ali: 'Forbid to us that which the Messenger of Allah [SAW] forbade to you.' He said: 'He forbade me from Ad-Dubba', Al-Hantam, gold circles (rings), wearing silk, and Al-Qassi, and red Al-Mitharah.'
Urdu
صعصعہ بن صوحان کہتے ہیں کہ
میں نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: آپ ہمیں منع فرمایئے اس چیز سے جس سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، وہ بولے: مجھے منع فرمایا: کدو سے بنے اور سبز رنگ کے برتن سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور حریر اور سرخ زین کے استعمال سے۔
It was narrated that Malik bin 'Umair said: Sa'sa'ah bin Suwhan came to 'Ali and said: 'Forbid to us from that which the Messenger of Allah [SAW] forbade to you.' He said: 'He forbade us from Ad-Dubba', Al-Hantam, An-Naqir, Al-Ji'ah, and he forbade us from gold circles (rings), wearing silk, and wearing Al-Qassi, and red Al-Mitharah.'
Urdu
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ
صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ کے پاس آ کر عرض کیا: آپ ہمیں اس چیز سے منع کریں جس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا ہے، کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، سبز رنگ والے اور کھجور کی لکڑی سے بنے برتنوں کے استعمال سے اور جَو اور گیہوں کی شراب پینے سے منع فرمایا اور ہمیں سونے کے چھلے، ریشم اور حریر کے لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا ۱؎۔
Sa'sa'ah bin Suwhan said to 'Ali: O Commander of the Believers! Forbid us from that which the Messenger of Allah [SAW] forbade you from. He said: He forbade us from Ad-Dubba, Al-Hantam, Al-Ji'ah, and from gold circles (rings), and from wearing silk, and from red Al-Mitharah.
Urdu
مالک بن عمیر کہتے ہیں کہ
صعصعہ بن صوحان نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ امیر المؤمنین! ہمیں اس چیز سے منع فرمائیے جس چیز سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آپ کو منع فرمایا تو وہ بولے: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو سے بنے، اور سبز رنگ والے برتن کے استعمال سے اور جو اور گیہوں سے بنی شراب کے پینے سے، سونے کے چھلے، ریشمی لباس اور سرخ زین کے استعمال سے منع فرمایا۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: مروان اور عبدالواحد کی روایت ( نمبر ۵۱۷۳ و ۵۱۷۴ ) اسرائیل کی روایت ( نمبر ۵۱۷۲ ) سے زیادہ قرین صواب ہے۔
It was narrated that 'Ali said: My beloved, the Messenger of Allah [SAW], forbade me three things but I do not say that he forbade them to the people. He forbade me from wearing rings of gold, from wearing Al-Qassi, and Al-Mu'asfar Al-Mufaddam (garments that are deeply dyed with safflower), and (he forbade me) from reciting Qur'an when prostrating or bowing. He was followed (in that narration) by Ad-Dahhak bin 'Uthman.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے میرے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین چیزوں سے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ آپ نے لوگوں کو منع فرمایا، بلکہ مجھے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی لباس پہننے سے، زرد رنگ سے جو چمکیلا اور لال ہو، اور رکوع و سجدے کی حالت میں قرآن پڑھنے سے ۱؎۔ ضحاک بن عثمان نے داود بن قیس کی متابعت کی ہے۔
It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing rings of gold, and from wearing Al-Qassi, and from wearing Al-Mufaddam (garments dyed deep red) and Al-Mu'asfar (garments dyed with safflower), and from reciting Qur'an while bowing.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، میں نہیں کہتا کہ تمہیں بھی منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے سے، ریشمی کپڑا پہننے سے، سرخ اور چمکیلے لباس پہننے سے اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے، اور رکوع ( نیز سجدہ ) کی حالت میں قرآن پڑھنے سے۔
It was narrated from Ibrahim that his father told him that he heard 'Ali say: The Messenger of Allah [SAW] forbade me to recite Qur'an while bowing and to wear gold and garments dyed with safflower.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے سے، اور سونا اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibrahim bin 'Abdullah bin Hunain that his father said: I heard 'Ali say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade me- but I do not say that he forbade you- from wearing gold rings, Al-Qassi, and garments dyed with safflower, and reciting Qur'an while bowing.'
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، میں یہ نہیں کہتا کہ تمہیں منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی، ریشمی کپڑے اور زرد رنگ کے کپڑے کے استعمال سے اور اس بات سے کہ میں رکوع میں قرآن پڑھوں۔
It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from rings of gold, garments dyed with safflower, and wearing Al-Qassi, and from reciting Qur'an while bowing.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے، زرد رنگ کا لباس پہننے اور ریشمی لباس پہننے سے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn Hunain- the freed slave of Ibn 'Abbas- that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from wearing Al-Qassi, garments dyed with safflower, and gold rings.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ریشمی کپڑے پہننے، زرد رنگ کے لباس پہننے اور سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ibn Hunain, the freed slave of 'Ali, that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from four: Gold rings, wearing Al-Qassi, reciting Qur'an while I am bowing, and from wearing garments dyed with safflower.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چار باتوں سے منع فرمایا: سونے کی انگوٹھی پہننے، ریشمی کپڑے پہننے، اور رکوع کی حالت میں قرآن پڑھنے، اور زرد رنگ کا لباس پہننے سے۔ ( ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں ) ایوب نے عبیداللہ کی موافقت کی ہے مگر انہوں نے مولیٰ کا نام ذکر نہیں کیا۔
It was narrated from Nafi', from a freed slave of Ibn 'Abbas, that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from wearing garments dyed with safflower, and from Al-Qassi, and from gold rings, and that I recite Qur'an while I am bowing.
Urdu
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کے لباس، ریشمی کپڑے اور سونے کی انگوٹھی پہننے اور رکوع میں قرآن پڑھنے سے منع فرمایا ۱؎۔