It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: The Messenger of Allah [SAW] forbade Ishtimal As-Samma' and wrapping oneself in a single garment (that did not cover the private parts).
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑا پورے بدن پر لپیٹ لینے اور ایک ہی کپڑے میں آدمی کے احتباء کرنے سے کہ شرمگاہ کھلی ہوئی ہو، منع فرمایا۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah [SAW] forbade Ishtimal As-Samma' and wrapping oneself in a single garment (that did not cover the private parts).
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پورے بدن پر کپڑا لپیٹ لینے اور ایک ہی کپڑے میں لپیٹ کر بیٹھنے سے منع فرمایا۔
It was narrated from Ja'far bin 'Amr bin Huraith that his father said: I saw the Prophet [SAW] wearing a black turban.
عمرو بن حریث رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو کی پگڑی باندھے دیکھا۔
It was narrated from Jabir that: On the Day of the Conquest of Makkah, the Messenger of Allah [SAW] entered (the city) wearing a black turban, and he was not in Ihram.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن مکہ میں احرام کے بغیر داخل ہوئے اور آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے۔
It was narrated that Jabir said: The Prophet [SAW] entered (Makkah) on the Day of the Conquest wearing a black turban.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن ( مکہ میں ) داخل ہوئے اور آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے تھے۔
It was narrated from Ja'far bin 'Amr bin Umayyah that his father said: It is as if I am looking now at the Messenger of Allah [SAW] on the Minbar, wearing a black turban, the end of which he has let hang down between his shoulders.
عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
گویا میں اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر دیکھ رہا ہوں اور آپ کالی پگڑی باندھے ہوئے ہیں، اس کا کنارہ اپنے دونوں مونڈھوں کے درمیان ( پیچھے ) لٹکا رکھا ہے۔
It was narrated from Abu Talhah that: The Prophet [SAW] said: The angels do not enter a house in which there is a dog or an image.
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو یا تصویر ( مجسمہ ) “۔
It was narrated that Abu Talhah said: I heard the Messenger of Allah [SAW] say: 'The angels do not enter a house in which there is a dog or an image of an animate being.'
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں کتا ہو، اور نہ ایسے گھر میں جس میں مورتیاں ( مجسمے ) “۔
It was narrated from 'Ubaidullah bin 'Abdullah that: He entered upon Abu Talhah Al-Ansari to visit him (when he was sick), and he found Sahl bin Hunaif there. Abu Talhah told someone to remove a blanket from beneath him, and Sahl said to him: Why do you want to remove it? He said: Because there are images on it, and the Messenger of Allah [SAW] said what you know concerning them. He said: Did he not say: Except for patterns on fabrics? He said: Yes, but this makes me feel more comfortable.
عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ
وہ ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس عیادت کے لیے گئے، ان کے پاس انہیں سہل بن حنیف مل گئے۔ تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ ان کے نیچے سے بچھونا نکالے۔ ان سے سہل نے کہا: اسے کیوں نکال رہے ہیں؟ وہ بولے؟ اس لیے کہ اس میں تصویریں ( مجسمے ) ہیں اور اسی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان ہے جو تمہارے علم میں ہے، وہ بولے: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا: ”اگر کپڑے میں نقش ہوں تو کوئی حرج نہیں“، انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن مجھے یہی بھلا معلوم ہوتا ہے ( کہ میں نقش والی چادر بھی نہ رکھوں ) ۱؎۔
It was narrated from Abu Talhah that: The Messenger of Allah [SAW] said: The angels do not enter any house in which there is an image. Busr said: Then Zaid fell sick and we went to visit him, and on his door there was a curtain on which there was an image. I said to 'Ubaidullah Al-Khawlani: 'Didn't Zaid tell us about images yesterday?' 'Ubaidullah said: 'Didn't you hear him say: Except for patterns on fabrics?'
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جس میں تصویر ( مجسمہ ) ہو“، بسر کہتے ہیں: پھر زید بیمار پڑ گئے تو ہم نے ان کی عیادت کی، اچانک دیکھا کہ ان کے دروازے پر پردہ ہے جس میں تصویر ہے، میں نے عبیداللہ خولانی سے کہا: کیا زید نے ہمیں تصویر کے بارے میں پہلے روز حدیث نہیں سنائی تھی؟ کہا: عبیداللہ نے کہا: کیا تم نے انہیں یہ کہتے ہوئے نہیں سنا: کپڑے کے نقش کے سوا۔
It was narrated that 'Ali said: I made some food and invited the Prophet [SAW] (to come and eat). He came and entered, then he saw a curtain on which there were images, so he went out and said: 'The Angels do not enter a house in which there are images.'
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے کھانا تیار کیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو مدعو کیا، چنانچہ آپ تشریف لائے اور اندر داخل ہوئے تو ایک پردہ دیکھا جس میں تصویریں بنی ہوئی تھیں ۱؎، تو آپ باہر نکل گئے اور فرمایا: ”فرشتے ایسے گھر میں داخل نہیں ہوتے جن میں تصویریں ہوں“۔
It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah [SAW] went out, then he came in, and I had hung up a curtain on which there were (images of) horses with wings. When he saw it, he said: 'Get rid of it.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک مرتبہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم باہر نکلے پھر اندر چلے گئے، میں نے وہاں ایک باریک رنگین کپڑا لٹکا رکھا تھا جس میں پر دار گھوڑے بنے ہوئے تھے، جب آپ نے اسے دیکھا تو فرمایا: ”اسے نکال دو“۔
It was narrated that 'Aishah, the wife of the Prophet [SAW], said: We had a curtain on which there were images of birds, at the entrance to the house. The Messenger of Allah [SAW] said: 'O 'Aishah, remove it, for ever time I come in and see it, I remember this world.' She said: We had a plush wrap, with a border on it, that we would wear, and it was not cut off.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ہمارے پاس ایک پردہ تھا جس پر چڑیا کی شکل بنی ہوئی تھی جب کوئی آنے والا آتا تو وہ ٹھیک سامنے پڑتا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عائشہ! اسے بدل دو، اس لیے کہ جب میں اندر آتا ہوں اور اسے دیکھتا ہوں تو دنیا یاد آتی ہے“، ہمارے پاس ایک چادر تھی جس میں نقش و نگار تھے، ہم اسے استعمال کیا کرتے تھے۔ لیکن اسے ہم نے کاٹا نہیں ۱؎۔
It was narrated that 'Aishah said: In my house there was a cloth on which were images, which I put in a niche of the house, and the Messenger of Allah [SAW] used to pray facing it. Then he said: 'O 'Aishah, take it away from me.' So I took it down and made it into pillows.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میرے گھر میں ایک کپڑا تھا جس میں تصویریں تھیں ۱؎، چنانچہ میں نے اسے گھر کے ایک روشندان میں لٹکا دیا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی کی طرف منہ کر کے نماز پڑھتے تھے، پھر آپ نے فرمایا: ”عائشہ! اسے ہٹا دو“، پھر میں نے اسے نکال دیا اور اس کے تکیے بنا دیے۔
It was narrated from 'Aishah that: She put up a curtain on which there were images, then the Messenger of Allah [SAW] came in and took it down, so she cut it up (and made) two pillows. A man in the gathering there whose name was Rabi'ah bin 'Ata' said: I heard Abu Muhammad - meaning Al-Qasim - narrate that 'Aishah said: 'The Messenger of Allah [SAW] used to recline on them.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
انہوں نے ایک پردہ لٹکایا جس میں تصویریں تھیں، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اندر آئے تو اسے نکال دیا، چنانچہ میں نے اسے کاٹ کر دو تکیے بنا دیے۔ اس وقت مجلس میں بیٹھے ایک شخص نے جسے ربیعہ بن عطا کہا جاتا ہے: نے کہا میں نے ابو محمد، یعنی قاسم کو، عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے سنا، وہ بولیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان پر ٹیک لگاتے تھے۔
It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah [SAW] came from a journey, and I had hung a curtain on which there were images over a niche. He took it down and said: 'The people who will be most severely punished on the Day of Resurrection will be those who try to match the creation of Allah.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے آئے، میں نے ایک روشندان میں ایک پردہ لٹکا رکھا تھا، جس میں تصویریں تھیں، چنانچہ آپ نے اسے اتار دیا اور فرمایا: ”قیامت کے روز سب سے سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی مخلوق کی تصویریں بناتے ہیں“۔
It was narrated that 'Aishah, the wife of the Prophet [SAW], said: The Messenger of Allah [SAW] entered upon me, and I had put up a curtain on which there were images. When he saw it, his face changed color, then he tore it down with his hand and said: 'The people who will be most severely punished on the Day of Resurrection will be those who try to imitate the creation of Allah.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میرے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے، میں نے ایک پردہ لٹکا رکھا تھا جس پر تصاویر تھیں، چنانچہ جب آپ نے اسے دیکھا تو آپ کے چہرے کا رنگ بدل گیا، پھر آپ نے اسے اپنے ہاتھ سے پھاڑ دیا اور فرمایا: ”قیامت کے روز سب سے سخت عذاب والے وہ لوگ ہوں گے جو اللہ کی مخلوق کی تصویریں بناتے ہیں“۔
It was narrated that An-Nadr bin Anas said: I was sitting with Ibn 'Abbas when a man from among the people of Al-'Iraq came to him and said: 'I make these images; what do you say concerning them?' He said: 'Come closer, come closer. I heard Muhammad [SAW] say: Whoever makes an image in this world will be commanded on the Day of Resurrection to breathe a soul into it, and he will not be able to do so.
نضر بن انس کہتے ہیں کہ
میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس بیٹھا ہوا تھا کہ ان کے پاس اہل عراق میں سے ایک شخص آیا اور بولا: میں یہ تصویریں بناتا ہوں، آپ اس سلسلے میں کیا کہتے ہیں؟ انہوں نے کہا: قریب آؤ۔ میں نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: ”جس نے دنیا میں کوئی صورت بنائی قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ اس میں روح پھونکے، حالانکہ وہ اس میں روح نہیں پھونک سکے گا“۔
It was narrated that Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'Whoever makes an image will be punished until (he is commanded) to breathe a soul into it, and he will not be able to do so.'
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، تو اسے عذاب ہو گا یہاں تک کہ وہ اس میں روح ڈال دے، اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا“۔
It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'Whoever makes an image will be commanded on the Day of Resurrection to breathe the soul into it but he will not be able to do so.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے کوئی تصویر بنائی، قیامت کے روز اسے حکم ہو گا کہ وہ اس میں روح ڈالے اور وہ اس میں روح نہیں ڈال سکے گا“۔