It was narrated that Jabir said: Abu Quhafah was brought to the Messenger of Allah [SAW] and his head and beard were white like the Thaghamah. The Prophet [SAW] said: 'Change this, or dye it.'
Urdu
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ( ابوبکر کے والد ) ابوقحافہ رضی اللہ عنہما لائے گئے، ان کا سر اور داڑھی ثغامہ نامی گھاس کی طرح تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان کے بالوں کا رنگ بدلو“، یا ( فرمایا ) ”خضاب لگاؤ“۔
It was narrated that 'Ubaid said: I saw Ibn 'Umar dyeing his beard yellow and I asked him about that. 'He said: I saw the Prophet [SAW] dye his beard yellow.
Urdu
عبید کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کو اپنی داڑھی پیلی کرتے دیکھا، تو ان سے اس کے بارے میں پوچھا؟ انہوں نے کہا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی داڑھی زرد ( پیلی ) کرتے ہوئے دیکھا ہے ۱؎۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Prophet [SAW] used to wear Sibtiyyah sandals and dye his beard yellow with Wars and saffron. And Ibn 'Umar used to do that.
Urdu
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چمڑے کا جوتا پہنتے اور اپنی داڑھی ورس اور زعفران سے پیلی کرتے تھے، اور ابن عمر رضی اللہ عنہما بھی ایسا کیا کرتے تھے ۱؎۔
It was narrated that Humaid bin 'Abdur-Rahman said: I heard Mu'awiyah say, when he was on the Minbar in Al-Madinah, and he brought out a hairpiece from his sleeve: 'O people of Al-Madinah, where are your knowledgeable ones? I heard the Messenger of Allah [SAW] forbid such things as this, and he said: The Children of Israel were destroyed when their women started to wear things like this.
Urdu
حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ
میں نے معاویہ رضی اللہ عنہ کو سنا، وہ مدینے میں منبر پر تھے، انہوں نے اپنی آستین سے بالوں کا ایک گچھا نکالا اور کہا: مدینہ والو! تمہارے علماء کہاں ہیں؟ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان جیسی چیزوں سے منع فرماتے ہوئے سنا ہے، نیز آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بنی اسرائیل کی عورتوں نے جب ان جیسی چیزوں کو اپنانا شروع کیا تو وہ ہلاک و برباد ہو گئے“۔
It was narrated that Sa'eed bin Al-Musayyab said: Mu'awiyah came to Al-Madinah and addressed us. He took hold of a hairpiece and said: 'I never used to see anyone do this except the Jews. The Messenger of Allah [SAW] heard of it and he called it giving a false impression.
Urdu
سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ
معاویہ رضی اللہ عنہ مدینہ آئے اور ہمیں خطاب کیا، آپ نے بالوں کا ایک گچھا لے کر کہا: میں نے سوائے یہود کے کسی کو ایسا کرتے نہیں دیکھا ۱؎، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک جب یہ چیز پہنچی تو آپ نے اس کا نام دھوکا رکھا۔
It was narrated that Mu'awiyah said: O people, the Prophet [SAW] forbade you to give false impressions. He brought a piece of black cloth and threw it in front of them and said: 'This is what women are putting on their heads and covering it.'
Urdu
معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے کہا: لوگو! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہیں جھوٹ اور فریب سے روکا ہے، راوی ( ابن المسیب ) کہتے ہیں: اور انہوں نے ایک کالا چیتھڑا نکالا پھر اسے ان کے سامنے رکھ دیا اور کہا: یہی ہے وہ ( یعنی جھوٹ اور فریب کاری ) ، اسے عورت اپنے سر میں لگا کر دوپٹا اوڑھ لیتی ہے ۱؎۔
It was narrated from Mu'awiyah that: The Messenger of Allah [SAW] forbade giving a false impression, and the false impression of a woman when she adds extra hair to her head.
Urdu
معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جھوٹ اور فریب کاری سے منع فرمایا، اور جھوٹ اور فریب کاری یہ ہے کہ عورت ( بال زیادہ دکھانے کے لیے ) سر پر کچھ لپیٹ لے۔
It was narrated from Asma' that: A woman came to the Messenger of Allah [SAW] and said: O Messenger of Allah [SAW], a daughter of mine is going to get married. She got sick and her hair fell out. Is there any sin on me if I give her hair extensions? He said: Allah has cursed the woman who affixes hair extensions and the one who has that done.
Urdu
اسماء رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک عورت نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! میری ایک بیٹی نئی نویلی دلہن ہے، اسے ایک بیماری ہو گئی ہے کہ اس کے بال جھڑ رہے ہیں اگر میں اس کے بال جوڑوا دوں تو کیا مجھ پر گناہ ہو گا؟ آپ نے فرمایا: ”بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت کی ہے“۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah [SAW] cursed the woman who affixes hair extensions and the one who has that done, and the woman who does tattoos and the one who has that done.
Urdu
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بال جوڑنے اور جوڑوانے والی عورت پر اور گودنے اور گودانے والی عورت پر لعنت فرمائی۔
It was narrated that 'Abdullah said: May Allah curse Al-Mutanammisat and who have their teeth separated. Shall I not curse those whom the Messenger of Allah [SAW] cursed?
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
چہرہ کے روئیں اکھاڑنے والی اور دانتوں کو کشادہ کرنے والی عورتوں پر اللہ نے لعنت فرمائی ہے، کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔
It was narrated that 'Abdullah said: The Messenger of Allah [SAW] cursed the women who do tattoos, those who have their teeth separated and Al-Mutanammisat who change the creation of Allah, the Mighty and Sublime.
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( جسم پر ) گودنا گودنے والی، خوبصورتی کے لیے دانتوں کے درمیان کشادگی کروانے والی، پیشانی کے بال اکھاڑنے والی اور اللہ کی بنائی ہوئی چیز کو بدلنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی۔
It was narrated that 'Abdullah said: May Allah curse Al-Mutanammisat and their teeth separated, who have tattoos done, changing the creation of Allah. A woman came to him and said: Are you the one who said such-and-such? He said: Why should I not say what the Messenger of Allah [SAW] said?
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
تعالیٰ نے چہرہ کے بال اکھاڑنے والی، دانتوں میں کشادگی کرنے والی، گودنا گودانے والی اور اللہ کی فطرت کو تبدیل کرنے والی عورتوں پر لعنت فرمائی ہے، چنانچہ ایک عورت ان کے پاس آ کر کہا: آپ ہی ایسا ایسا کہتے ہیں؟ وہ بولے: آخر میں وہ بات کیوں نہ کہوں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہی ہے۔
It was narrated that Ibrahim said: Abdullah used to say: 'May Allah curse the women who have tattoos done and Al-Mutanammisat, and have the women who have their teeth separated. Should I not curse those whom the Messenger of Allah [SAW] cursed?'
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے تھے کہ
گودنا گودانے والی، چہرے کے بال اکھاڑنے والی اور دانتوں کے درمیان کشادگی کرانے والی عورتوں پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے۔ کیا میں اس پر لعنت نہ بھیجوں جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لعنت بھیجی ہے۔
It was narrated from Abu Hurairah that: The Messenger of Allah [SAW] said: Whoever is offered perfume, let him not refuse it for it is easy to carry, and smells good.
Urdu
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جسے خوشبو پیش کی جائے وہ اسے نہ لوٹائے کیونکہ وہ اٹھانے میں ہلکی اور سونگھنے میں اچھی ہوتی ہے“۔
It was narrated that Zainab, the wife of 'Abdullah, said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'If one of you (women) wants to attend 'Isha' (prayer). Let her not touch any perfume.'
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی بیوی زینب رضی اللہ عنہما کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم ( عورتوں ) میں سے کوئی جب عشاء کو آئے تو خوشبو نہ لگائے“۔