It was narrated that Anas said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'We have had a ring made with an inscription, and no one else should copy this inscription.'
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہم نے انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں «محمد رسول اللہ» نقش کرایا ہے، لہٰذا اب کوئی ایسا نقش نہ کرائے“۔
It was narrated from Anas that: The Prophet [SAW] had a ring and he said: We have had a ring made with an inscription, and no one else should copy this inscription. It is as if I can see its shining on the little finer of the Messenger of Allah [SAW].
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور فرمایا: ”ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس پر نقش کرایا ہے، لہٰذا ایسا نقش کوئی نہ کرائے“، گویا میں اس کی چمک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی چھنگلی میں ( اب بھی ) دیکھ رہا ہوں۔
It was narrated from Anas that: The Prophet [SAW] used to wear his ring on his right hand.
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم انگوٹھی اپنے دائیں ہاتھ میں پہنتے تھے۔
It was narrated that Anas said: It is as if I can see the whiteness of the Prophet's ring on his left finger.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:
گویا میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کی سفیدی آپ کے بائیں ہاتھ کی انگلی میں ( اب بھی ) دیکھ رہا ہوں۔
Thabit narrated that : They asked Anas about the ring of the Messenger of Allah [SAW] and he said: It is as if I can see the shining of his silver ring, and he raised his right little finger.
ثابت بیان کرتے ہیں کہ
لوگوں نے انس رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگوٹھی کے بارے میں سوال کیا، تو وہ بولے: گویا میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چاندی کی انگوٹھی کی چمک دیکھ رہا ہوں، پھر انہوں نے اپنے بائیں ہاتھ کی چھنگلی انگلی کو بلند کیا ۱؎۔
It was narrated that Abu Burdah said: I heard 'Ali say: 'The Prophet of Allah [SAW] forbade me to wear a ring on the forefinger and middle finger.'
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے شہادت اور بیچ کی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا ہے ۱؎۔
It was narrated that 'Ali said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me to wear (a ring) on this finger, and it was on the middle finger and the one next to it.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( شہادت کی ) انگلی میں، بیچ کی انگلی اور اس سے لگی ہوئی انگلی میں انگوٹھی پہننے سے روکا ہے۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Prophet [SAW] wore a ring of gold, then he discarded it and wore a ring of silver on which were engraved (the words) 'Muhammad Rasul Allah.' Then he said: 'No one should copy this inscription of mine.' And he wore the stone (Fass) toward his palm.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سونے کی انگوٹھی پہنتے تھے، پھر آپ نے اسے اتار پھینکا اور چاندی کی انگوٹھی پہنی، اور اس پر «محمد رسول اللہ» نقش کرایا، پھر فرمایا: ”کسی کے لیے جائز نہیں کہ میری اس انگوٹھی کے نقش پر کچھ نقش کرائے“، آپ نے اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا تھا۔
It was narrated from Ibn 'Abbas that : The Messenger of Allah [SAW] took a ring and put it on, then he said: This distracted me from you all day, shifting my gaze from it to you (and back again). Then he threw it away.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی اور اسے پہنا، اور فرمایا: ”اس نے آج سے میری توجہ تمہاری طرف سے بانٹ دی ہے، ایک نظر اسے دیکھتا ہوں اور ایک نظر تمہیں“، پھر آپ نے وہ انگوٹھی اتار پھینکی۔
It was narrated from Ibn 'Umar that: The Messenger of Allah [SAW] had a ring made of gold and he used to wear it with the stone (Fass) against his palm, and the people did likewise. Then he sat on the Minbar and said: I used to wear this ring and put its stone (Fass) on the inside. Then he threw it away and said: By Allah, I will never wear it again. And the people threw their rings away.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی، آپ اسے پہنتے تھے اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھتے، تو لوگوں نے بھی ( انگوٹھیاں ) بنوائیں، پھر آپ منبر پر بیٹھے اور اسے اتار پھینکا اور فرمایا: ”میں یہ انگوٹھی پہنتا تھا اور اس کا نگینہ اندر کی طرف رکھتا تھا“، پھر آپ نے اسے پھینک دی، پھر فرمایا: ”اللہ کی قسم! میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“، پھر لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں۔
It was narrated from Anas that: He saw a ring of silver on the hand of the Messenger of Allah [SAW] one day, and the people made and wore similar rings. Then the Prophet [SAW] threw his ring away and the people threw their rings away too.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چاندی کی ایک انگوٹھی ۱؎ صرف ایک دن دیکھی، تو لوگوں نے بھی بنوائی اور اسے پہنا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پھینک دی تو لوگوں نے بھی پھینک دی۔
It was narrated from Ibn 'Umar that: The Messenger of Allah [SAW] put on a ring of gold, and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings of gold too. Then the Messenger of Allah [SAW] threw it away, and the people threw their rings away too. Then he took a ring of silver and he used to seal letters with it, but he did not wear it.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوائیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی اتار دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں اتار دیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی، جس سے آپ ( خطوط پر ) مہر لگاتے تھے اور اس کو پہنتے نہیں تھے۔
It was narrated from Ibn 'Umar that: The Messenger of Allah [SAW] put on a ring of gold and he used to wear its stone (Fass) next to his palm. Then the people started to wear rings too. Then the Messenger of Allah [SAW] threw it away and said: I will never wear it again. Then the Messenger of Allah [SAW] took a ring of silver, and wore it on his hand. Then it was on the hand of Abu Bakr, then on the hand of 'Umar, then on the hand of 'Uthman, until it was lost in the well of Aris.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی اور اس کا نگینہ ہتھیلی کی طرف رکھا، پھر لوگوں نے بھی انگوٹھیاں بنوائیں، تو آپ نے اسے نکال دیا اور فرمایا: ”میں اسے کبھی نہیں پہنوں گا“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنوائی اور اسے اپنے ہاتھ میں پہن لیا، پھر وہ انگوٹھی ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی، پھر عمر رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں، پھر عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں یہاں تک کہ وہ اریس نامی کنویں میں ضائع ہو گئی۔
It was narrated from Abu Al-Ahwas that his father said: I entered upon the Messenger of Allah [SAW] and he saw me looking scruffy. The Prophet [SAW] said: 'Do you have anything?' He said: 'Yes, Allah has given me all kinds of wealth.' He said: 'If you have wealth, let it be seen on you.'
ابوالاحوص کے والد عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، آپ نے مجھے خستہ حالت میں دیکھا، تو فرمایا: ”کیا تمہارے پاس کچھ مال و دولت ہے؟“ میں نے کہا: جی ہاں! اللہ تعالیٰ نے مجھے ہر طرح کا مال دے رکھا ہے، آپ نے فرمایا: ”جب تمہارے پاس مال ہو تو اس کے آثار بھی نظر آنے چاہئیں ۱؎“۔
It was narrated from 'Umar bin Al-Khattab that: He saw a Hullah of Sira' silk being offered for sale at the door of the Masjid. I said: O Messenger of Allah, why don't you buy this and wear it on Fridays, and (when meeting) the delegations when they come to you? The Messenger of Allah [SAW] said: This is only worn by one who has no share in the Hereafter. After that some (other) Hullahs were brought to the Messenger of Allah [SAW] and he gave me one. He said: O Messenger of Allah, you gave me this when you said what you said about it! The Prophet [SAW] said: I did not give it to you to wear it! Rather I gave it to you to give away or to sell. So 'Umar gave it to a brother of his son on his mother's side who was an idolater.
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
مسجد کے دروازے کے پاس میں نے ایک ریشمی دھاری والا جوڑا بکتے دیکھا، تو عرض کیا: اللہ کے رسول! اگر آپ اسے جمعہ کے دن کے لیے اور اس وقت کے لیے جب آپ کے پاس وفود آئیں خرید لیتے ( تو اچھا ہوتا ) ۱؎، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ سب وہ پہنتے ہیں جن کا آخرت میں کوئی حصہ نہیں“۔ پھر اس میں کے کئی جوڑے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، تو ان میں سے آپ نے ایک جوڑا مجھے دے دیا، میں نے کہا: اللہ کے رسول! یہ جوڑا آپ نے مجھے دے دیا، حالانکہ اس سے پہلے آپ نے اس کے بارے میں کیا کیا فرمایا تھا؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں یہ پہننے کے لیے نہیں دیا ہے، بلکہ کسی ( اور ) کو پہنانے یا بیچنے کے لیے دیا ہے“، تو عمر رضی اللہ عنہ نے اسے اپنے ایک ماں جائے بھائی کو دے دیا جو مشرک تھا۔
It was narrated that Anas said: I saw Zainab, the daughter of the Prophet [SAW], wearing a Qamis of Sira'.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی زینب رضی اللہ عنہا کو ریشم کی دھاری والی قمیص پہنے دیکھا۔
It was narrated from Anas bin Malik that: He saw Umm Kalthum, the daughter of the Messenger of Allah [SAW], wearing a Burdah of Sira' silk, and Sira' is a fabric with stripes of silk.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو سیراء دھاری دار ریشمی چادر پہنے دیکھا۔
Ali said: A Hullah of Sira' was given to the Messenger of Allah [SAW] and he sent it to me. I put it on, then I saw anger in his face. He said: 'I did not give it to you to wear it.' Then he told me to divide it among my womenfolk.
علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سیراء چادر تحفے میں آئی، تو آپ نے اسے میرے پاس بھیج دی، میں نے اسے پہنا، تو میں نے آپ کے چہرے پر غصہ دیکھا، چنانچہ آپ نے فرمایا: ”سنو، میں نے یہ پہننے کے لیے نہیں دی تھی“، پھر آپ نے مجھے حکم دیا تو میں نے اس کو اپنے خاندان کی عورتوں میں تقسیم کر دیا۔
Ibn 'Umar narrated that: 'Umar went out and saw a Hullah of Al-Istabraq being offered for sale in the marketplace. He went to the Messenger of Allah [SAW] and said: O Messenger of Allah, buy this and wear it on Fridays, and when the delegations come to you. The Messenger of Allah [SAW] said: This is only worn by the one who has no share (in the Hereafter). Then three Hullahs (of the same fabric) were brought to the Messenger of Allah [SAW] and he gave one to 'Umar, one to 'Ali and one to Usamah. He ('Umar) came to him and said: O Messenger of Allah, you said what you said about it, then you sent one to me! He said: Sell it and spend the money on your needs, or cut it into pieces for your womenfolk to use as head covers.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ نکلے تو دیکھا بازار میں استبرق کی چادر بک رہی ہے، آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! اسے خرید لیجئے اور اسے جمعہ کے دن اور جب کوئی وفد آپ کے پاس آئے تو پہنئے۔ آپ نے فرمایا: ”یہ تو وہ پہنتے ہیں جن کا ( آخرت میں ) کوئی حصہ نہیں ہوتا“، پھر آپ کے پاس تین چادریں لائی گئیں تو آپ نے ایک عمر رضی اللہ عنہ کو دی، ایک علی رضی اللہ عنہ کو اور ایک اسامہ رضی اللہ عنہ کو دی، عمر رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: اللہ کے رسول! آپ نے اس کے بارے میں کیا کیا فرمایا تھا، پھر بھی آپ نے اسے میرے پاس بھیجوایا؟ آپ نے فرمایا: ”اسے بیچ دو اور اس سے اپنی ضرورت پوری کر لو یا اسے اپنی عورتوں کے درمیان دوپٹہ بنا کر تقسیم کر دو“۔
Yahya - bin Ishaq - said: Salim said: 'What is Al-Istabraq?' I said: 'A thick type of Ad-Dibaj, and a coarse type of it.' He said: 'I heard 'Abdullah (bin 'Umar) say: Umar saw a Hullah of Sundus with a man, and he brought it to the Messenger of Allah [SAW] and said: 'Buy this' and he quoted the Hadith.
یحییٰ بن ابی اسحاق کہتے ہیں کہ
سالم نے پوچھا: استبرق کیا ہے؟ میں نے کہا: ایک قسم کا ریشم ہے جو سخت ہوتا ہے، وہ بولے: میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کو کہتے ہوئے سنا کہ عمر رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کے پاس ایک جوڑا سندس کا دیکھا، اسے لے کر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہا: اسے خرید لیجئیے … پھر پوری روایت بیان کی۔