It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) prayed in a Khamisah* that had markings on it. Then he said: ‘These markings distracted me. Take it to Abu Jahm and bring me an Anbijaniyyah.’”**
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک چادر میں نماز پڑھی جس میں نقش و نگار تھے، تو آپ صلی اللہعلیہ وسلم نے فرمایا: مجھے ان بیل بوٹوں نے غافل کر دیا، اسے ابوجہم کو کے پاس لے کر جاؤ اور مجھے ان کی انبجانی چادر لا کر دے دو ۔
It was narrated that Abu Burdah رضی اللہ عنہ said:
“I entered upon ‘Aishah رضی اللہ عنہا and she brought out to me a thick waist wrap of the type made in Yemen, and one of these cloaks that are called Mulabbadah,* and she swore to me that the Messenger of Allah (ﷺ) had passed away in them.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسامہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھے سلیمان بن مغیرہ نے حمید بن ہلال کی سند سے خبر دی، ابوبردہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا، انہوں نے ایک موٹے کپڑے کا تہبند نکالا جو یمن میں تیار کیا جاتا ہے، اور ان چادروں میں سے ایک چادر جنہیں ملبدہ ( موٹا ارزاں کمبل ) کہا جاتا ہے، نکالا اور قسم کھا کر مجھے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں میں وفات پائی۔
It was narrated from ‘Ubadah bin Samit رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) prayed in a Shamlah tied with a knot.
ہم سے احمد بن ثابت الجہدری نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے احوص بن حکیم سے اور خالد بن معدان سے, عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک ایسی چادر میں نماز پڑھی جس میں آپ نے گرہ لگا رکھی تھی۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
“I was with the Messenger of Allah (ﷺ) and over him was a Najrani upper wrap with a thick border.”
ہم سے یونس بن عبد الاعلی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک نے بیان کیا، وہ اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا، آپ کے جسم پر موٹے کنارے والی نجرانی چادر تھی۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“I never saw the Messenger of Allah (ﷺ) insulting anyone, and no garment was ever folded up for him.”*
ہم سے عبد القدوس بن محمد نے بیان کیا، ہم سے بشر بن عمر نے بیان کیا، ہم سے ابن لہیہ نے بیان کیا، ہم سے ابو الاسود نے عاصم بن عمر بن قتادہ کی سند سے، علی بن الحسین رضی اللہ عنہ سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے کبھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا کہ آپ نے کسی کو برا بھلا کہا ہو یا آپ کا کپڑا تہ کیا جاتا رہا ہو۔
It was narrated from Sahl bin Sa’d Sa’idi رضی اللہ عنہ that:
A woman came to the Messenger of Allah (ﷺ) with a woven sheet – he said: * “What type of woven sheet?” He said: “A Shamlah.” She said: “O Messenger of Allah, I have woven this with my own hands for you to wear.” The Messenger of Allah (ﷺ) took it, since he needed it. He came out to us wearing it as a lower wrap. So-and-so the son of so-and-so.” – a man whose name he told that day – said: “O Messenger of Allah, how beautiful this sheet is! Let me wear it.” He said: “Yes.” When he went inside he folded it up and sent it to him. The people said to him: “By Allah, you have not done well. The Prophet (ﷺ) wore it because he needed it, then you asked for it, and you knew that he would not refuse anyone who asked him for something.” He said: “By Allah, I did not ask for it so that I could wear it, rather I asked for it so that it could be my shroud.” Sahl said: “And it became his shroud the day he died.”
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں «بردہ» ( چادر ) لے کر آئی ( ابوحازم نے پوچھا«بردہ» کیا چیز ہے؟ ان کے شیخ نے کہا: «بردہ» شملہ ہے جسے اوڑھا جاتا ہے ) اور کہا: اللہ کے رسول! اسے میں نے اپنے ہاتھ سے بنا ہے تاکہ میں آپ کو پہناؤں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لے لیا کیونکہ آپ کو اس کی ضرورت تھی، پھر آپ اسے پہن کر کے ہمارے درمیان نکل کر آئے، یہی آپ کا تہبند تھا، پھر فلاں کا بیٹا فلاں آیا ( اس شخص کا نام حدیث بیان کرنے کے دن سہل نے لیا تھا لیکن ابوحازم اسے بھول گئے ) اور عرض کیا: اللہ کے رسول! یہ چادر کتنی اچھی ہے، یہ آپ مجھے پہنا دیجئیے، فرمایا: ٹھیک ہے ، پھر جب آپ اندر گئے تو اسے ( اتار کر ) تہ کیا، اور اس کے پاس بھجوا دی، لوگوں نے اس سے کہا: اللہ کی قسم! تم نے اچھا نہیں کیا، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس نے اس لیے پہنائی تھی کہ آپ کو اس کی حاجت تھی، پھر بھی تم نے اسے آپ سے مانگ لیا، حالانکہ تمہیں معلوم تھا کہ آپ کسی سائل کو نامراد واپس نہیں کرتے تو اس شخص نے جواب دیا: اللہ کی قسم! میں نے آپ سے اسے پہننے کے لیے نہیں مانگا ہے بلکہ اس لیے مانگا ہے کہ وہ میرا کفن ہو، سہل کہتے ہیں: جب وہ مرے تو یہی چادر ان کا کفن تھی ۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) wore wool and sandals, and he wore coarse, rough garments.”
ہم سے یحییٰ بن عثمان بن سعید بن کثیر بن دینار الحمصی نے بیان کیا، کہا ہم سے بقیہ بن ولید نے بیان کیا، ان سے یوسف بن ابی کثیر نے، انہوں نے نوح بن ذکوان کی سند سے، انہوں نے حسن رضی اللہ عنہ سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اون کا ( سادہ اور موٹا ) لباس پہنا ہے، مرمت شدہ جوتا پہنا ہے اور انتہائی موٹا کپڑا زیب تن فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Umamah رضی اللہ عنہ said:
“Umar bin Khattab رضی اللہ عنہ put on a new garment and said: Al-hamdu lillahil-ladhi kasani ma uwari bihi ‘awrati, wa atajammalu bihi fi hayati (Praise is to Allah Who has clothed me in something with which I conceal my nakedness and adorn myself in my life). Then he said: ‘I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: “Whoever puts on a new garment and says: Al-hamdu lillahil- ladhi kasani ma uwari bihi ‘awrati, wa atajammalu bihi fi hayati (Praise be to Allah Who has clothed me in something with which I conceal my nakedness and adorn myself in my life), then takes the garment that has worn out, or that he had taken off and gives it in charity, he will be under the shelter, protection and care of Allah, whether he lives or dies.’ He said this three times.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، کہا ہم سے اصبغ بن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاعلیٰ نے بیان کیا, ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے نیا کپڑا پہنا تو یہ دعا پڑھی: «الحمد لله الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي» یعنی: اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں، اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں ، پھر کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا کہ جو شخص نیا کپڑا پہنے اور یہ دعا پڑھے: «الحمد لله الذي كساني ما أواري به عورتي وأتجمل به في حياتي»یعنی اللہ کا شکر ہے جس نے مجھے ایسا کپڑا پہنایا جس سے میں اپنی ستر پوشی کرتا ہوں اور اپنی زندگی میں زینت حاصل کرتا ہوں ، پھر وہ اس کپڑے کو جو اس نے اتارا، یا جو پرانا ہو گیا صدقہ کر دے، تو وہ اللہ کی حفظ و امان اور حمایت میں رہے گا، زندگی میں بھی اور موت کے بعد بھی یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین بار فرمایا۔
It was narrated from Ibn `Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) saw `Umar رضی اللہ عنہ wearing a white shirt and he said: “Is this garment of yours washed or a new one?” He said: “Rather it has been washed.” He said: “Ilbas jadida, wa `ish hamida, wa mut shahida (May you wear new clothes, live a good life and die as martyr).”
ہم سے حسین بن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم کو عبد الرزاق نے خبر دی، انہیں معمر نے، زہری کی سند سے، سلیم کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمر رضی اللہ عنہ کو ایک سفید قمیص پہنے دیکھا تو پوچھا: تمہارا یہ کپڑا دھویا ہوا ہے یا نیا ہے ؟ انہوں نے جواب دیا: نہیں، یہ دھویا ہوا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «البس جديدا وعش حميدا ومت شهيدا» نیا لباس، قابل تعریف زندگی، اور شہادت کی موت نصیب ہو ۔
It was narrated from Abu Sa’eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) forbade two kinds of dress. Those two types of dress are Ishtimalus- Samma’* and Ihtiba’ in a single garment, with no part of it upon his private part.**
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، وہ عطاء بن یزید لیثی کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا ہے، ایک «اشتمال صماء» سے، دوسرے ایک کپڑے میں «احتباء» سے کہ اس کی شرمگاہ پر کچھ نہ ہو.
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma’ and Ihtiba’, exposing one’s private part to the sky.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن نمیر اور ابو اسامہ نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے، خبیب بن عبدالرحمٰن سے اور حفص بن عاصم کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: «اشتمال صماء» سے اور ایک کپڑے میں«احتباء» سے، کہ شرمگاہ آسمان کی طرف کھلی رہے۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade two kinds of dress: Ishtimalus-Samma’ and Ihtiba’ in one garment, when you are exposing your private part to the sky.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن نمیر اور ابو اسامہ نے سعد بن سعید سے، انہوں نے عمرہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو طرح کے پہناوے سے منع فرمایا: «اشتمال صماء» سے، اور ایک کپڑے میں«احتباء» سے، کہ تم اپنی شرمگاہ کو آسمان کی طرف کھولے رہو۔
It was narrated from Abu Burdah رضی اللہ عنہ that his father said to him:
“O my son, if only you could have seen us when we were with the Messenger of Allah (ﷺ), when rain fell on us; you would have thought that we smelled like sheep.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسن بن موسیٰ نے، شیبان کی سند سے، قتادہ کی سند سے، ابو بردہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے، انہوں نے کہا: مجھ سے فرمایا
میرے والد نے مجھ سے کہا: میرے بیٹے! کاش تم ہم کو اس وقت دیکھتے جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، جب ہم پر آسمان سے بارش ہوتی تو تم خیال کرتے کہ ہماری بو بھیڑ کی بو جیسی ہے ۔
It was narrated that ‘Ubadah bin Samit رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) came out to us one day, wearing a Roman cloak of wool with narrow sleeves. He led us in prayer wearing that, and nothing else.”
ہم سے محمد بن عثمان بن کرامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے احوص بن حکیم نے بیان کیا، وہ خالد بن معدان کی سند سے,عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اون کا بنا ہوا تنگ آستین والا رومی جبہ پہنے ہمارے پاس تشریف لائے، اور اسی میں ہمیں نماز پڑھائی، اس کے علاوہ آپ پر کوئی اور لباس نہ تھا۔
It was narrated from Salman Farisi رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) performed ablution, then he turned his woolen cloak that he was wearing inside out and wiped his face with it.
ہم سے عباس بن الولید الدمشقی اور احمد بن الازہر نے بیان کیا , ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا , ہم سے یزید بن السمط نے بیان کیا : مجھ سے محفوظ بن علقمہ کی سند سے الودین بن عطا نے بیان کیا ,سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو فرمایا، پھر اون والے جبہ کو جو آپ پہنے ہوئے تھے الٹ دیا، اور اس سے اپنا چہرہ پونچھا۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
“I saw the Messenger of Allah (ﷺ) marking sheep on their ears, and I saw him wearing a cloak around his wrist.”
ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن الفضل نے شعبہ کی سند سے، وہ ہشام بن زید سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بکریوں کے کانوں میں داغتے دیکھا، اور میں نے آپ کو چادر کا تہبند پہنے دیکھا۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The best of your garments are the white ones, so wear them and shroud your dead in them.”
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو عبداللہ بن رجا مکی نے خبر دی، وہ ابن خثیم نے، وہ سعید بن جبیر کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے بہترین کپڑے سفید کپڑے ہیں، لہٰذا انہیں کو پہنو اور اپنے مردوں کو انہیں میں کفناؤ ۔
It was narrated from Samurah bin Jundab رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Wear white garments, for they are purer and better.”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے، سفیان کی سند سے، حبیب بن ابی ثابت سے، میمون بن ابی شبیب سے,سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سفید کپڑے پہنو کہ یہ زیادہ پاکیزہ اور عمدہ لباس ہیں ۔
It was narrated from Abu Darda’ رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The best of that in which you visit Allah in your graves and your mosque is white (garments).”*
ہم سے محمد بن حسن الازرق نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالمجید بن ابی رواد نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان بن سالم نے بیان کیا، ان سے صفوان بن عمرو نے، وہ شریح بن عبید الحضرمی کی سند سے, ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سب سے بہتر لباس جس کو پہن کر تم اپنی قبروں اور مسجدوں میں اللہ کی زیارت کرتے ہو، سفید لباس ہے ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever lets his garment drag out of pride, Allah will not look at him on the Day of Resurrection.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا اور ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، ان سب نے عبید اللہ بن عمر سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اپنے کپڑے فخر و غرور سے گھسیٹے گا، اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی طرف قیامت کے دن نہیں دیکھے گا ۔