It was narrated that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The white hair of the Prophet (ﷺ) numbered approximately twenty.”
ہم سے محمد بن عمر بن ولید الکندی نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، انہوں نے شریک کی سند سے، عبید اللہ سے، نافع کی سند سے , عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بڑھاپا تقریباً ً بیس بال کا تھا ۔
It was narrated that Mujahid said: “Umm Hani رضی اللہ عنہا said:
‘When the Messenger of Allah (ﷺ) entered Makkah he had four braids.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان بن عیینہ نے ابن ابی نجیح کی سند سے اور مجاہد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب مکہ میں ( فتح کے روز ) داخل ہوئے، تو آپ کے سر میں چار چوٹیاں تھیں ۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“The People of the Book used to let their hair hang down, and the idolaters used to part their hair. The Messenger of Allah (ﷺ) liked to be more like the People of the Book. So the Messenger of Allah (ﷺ) let his forelock hang down, then after that he parted it.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، انہوں نے ابراہیم بن سعد سے، وہ زہری سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
اہل کتاب اپنے بالوں کو پیشانی پر لٹکائے رکھتے تھے، اور مشرکین مانگ نکالا کرتے تھے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اہل کتاب کی موافقت پسند فرماتے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم بھی اپنی پیشانی پر بال لٹکائے رکھتے، پھر بعد میں آپ مانگ نکالنے لگے
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“I used to part the hair of the Messenger of Allah (ﷺ) behind his crown, and let his forelock hang down.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن منصور نے ابراہیم بن سعد کی سند سے، انہوں نے ابن اسحاق کی سند سے، یحییٰ بن عباد کے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر پر چندیا کے پچھلے حصے میں مانگ نکالتی تھی اور سامنے کے بال پیشانی پر لٹکتے چھوڑ دیتی تھی۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
“The hair of the Messenger of Allah (ﷺ) was wavy, and (hung down) between his ears and his shoulders.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، انہیں جریر بن حازم نے قتادہ کی سند سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال دونوں کانوں اور مونڈھوں کے درمیان سیدھے تھے ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) had hair that came between his earlobes and his shoulders.”
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی فدیک نے بیان کیا، وہ عبدالرحمٰن بن ابی الزناد نے، وہ ہشام بن عروہ کے واسطہ سے، وہ اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بال مونڈھوں سے اوپر اور کانوں سے نیچے ہوتے تھے۔
It was narrated that Wa’il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
“The Prophet (ﷺ) saw me when I had long hair. He said: ‘Bad news, bad news!’ So I went away and cut it short. Then the Prophet (ﷺ) saw me and said: ‘I did not mean you, but this is better.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے معاویہ بن ہشام اور سفیان بن عقبہ نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، عاصم بن کلیب نے اپنے والد سے, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا کہ میرے بال لمبے ہیں تو فرمایا: منحوس ہے منحوس ، یہ سن کر میں چلا آیا، اور میں نے بالوں کو چھوٹا کیا، پھر جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا تو فرمایا: میں نے تم کو نہیں کہا تھا، ویسے یہ بال زیادہ اچھے ہیں ۔
It was narrated from Nafi’ that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Qaza’.” He (Nafi’) said: “What is Qaza’?” He said: “It means shaving part of a child’s head and leaving another part.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے، وہ عمر بن نافع سے، انہوں نے نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا۔ راوی نے کہا: «قزع» کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: بچے کے سر کے بال ایک جگہ کے کاٹ دئیے جائیں، اور دوسری جگہ کے چھوڑ دئیے جائیں، اسے «قزع» کہتے ہیں۔
It was narrated that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Qaza’.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے شبابہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے عبداللہ بن دینار کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے «قزع» سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) wore a ring of silver, then he had engraved on it (the words) ‘Muhammad Rasul Allah’ (Muhammad the Messenger of Allah). And he said: ‘No one should have his ring engraved like this ring of mine.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے ایوب بن موسیٰ سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی، پھر اس میں «محمد رسول الله» نقش کرایا، اور فرمایا: میری انگوٹھی کا یہ نقش کوئی اور نہ کرائے ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) had a ring made for him, and he said: ‘I have had a ring made for me and had it engraved, and no one should make a ring with similar engraving.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا، وہ عبدالعزیز بن صہیب کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک انگوٹھی بنوائی، اور فرمایا: ہم نے ایک انگوٹھی بنوائی ہے اور اس میں نقش کرایا ہے، لہٰذا اب اس طرح کوئی اور نقش نہ کرائے ۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) wore a ring of silver, in which was an Ethiopian gemstone and the inscription: ‘Muhammad Rasul Allah’ (Muhammad the Messenger of Allah).”
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے عثمان بن عمر نے بیان کیا، ہم سے یونس نے زہری کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی اس میں ایک حبشی نگینہ تھا، اور اس میں «محمد رسول الله» کا نقش تھا۔
It was narrated that ‘Ali رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade wearing gold rings.”
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ سے، انہوں نے علی کے آزاد کردہ غلام نافع بن جبیر سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی پہننے سے منع فرمایا۔
It was narrated that Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade gold rings.”
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی زیاد نے، حسن بن سہیل کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی انگوٹھی ( پہننے ) سے منع فرمایا۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا the Mother of the Believers said:
“Najashi sent some jewelry as a gift to the Messenger of Allah (ﷺ). Among that was a gold ring with an Ethiopian gemstone. The Messenger of Allah (ﷺ) picked it up with a stick – as if he found it distasteful – or with one of his fingers, then he called for his daughter, Umamah bint Abul-‘As, and said: ‘Wear this, O my daughter.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن اسحاق کی سند سے، وہ یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن الزبیر نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نجاشی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں ایک چھلا بطور ہدیہ بھیجا، اس میں ایک سونے کی انگوٹھی تھی، انگوٹھی میں حبشی نگینہ تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لکڑی سے چھوا، آپ اس سے اعراض کر رہے تھے، یا پھر اپنی ایک انگلی سے چھوا، اور اپنی نواسی امامہ بنت ابی العاص کو بلا کر فرمایا: بیٹی! اسے تم پہن لو ۔
It was narrated from Ibn ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) used to wear (his ring) with the stone nearest his palm.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ ایوب بن موسیٰ سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی انگوٹھی کے نگینے کو ہتھیلی کی جانب رکھتے تھے۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) wore a silver ring with an Ethiopian gemstone, and he used to ear the stone in towards his palm.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، وہ یونس بن یزید العیلی سے اور ابن شہاب کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی پہنی، اس میں حبشی نگینہ تھا، آپ اپنے نگینے کو اپنی ہتھیلی کے اندر کی جانب رکھتے تھے۔
It was narrated from ‘Abdullah bin Ja’far رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) used to wear a ring on his right hand.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے ابراہیم بن الفضل کی سند سے، وہ عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سند سے, عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے داہنے ہاتھ میں انگوٹھی پہنتے تھے ۔
It was narrated that ‘Ali رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade me to wear a ring on this and on this,” meaning the little finger and the thumb.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن ادریس نے، عاصم کی سند سے، وہ ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے , علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرمایا کہ میں اس میں اور اس میں انگوٹھی پہنوں، یعنی چھنگلی اور انگوٹھے میں ۔
It was narrated from Abu Talhah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: “The angels do not enter a house in which there is a dog or an image.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ان سے زہری نے، ان سے عبید اللہ بن عبد اللہ نے، ابن عباس رضی اللہ عنہما سے، انہوں نے ابو طلحہ رضی اللہ عنہ سے
ابوطلحہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس گھر میں فرشتے نہیں داخل ہوتے جس میں کتا اور تصویر ہو ۔