Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
A man passed through the masjid with some arrows, and the Messenger of Allah(ﷺ) said: 'Hold them by their heads!' He said: 'Yes(ok).'
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا, سفیان بن عیینہ کہتے ہیں کہ میں نے عمرو بن دینار سے کہا: کیا آپ نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے کہ
ایک شخص مسجد میں تیر لے کر گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کی پیکان ( نوک و پھل ) تھام لو ، انہوں نے کہا: ہاں ( سنا ہے ) ۔
It was narrated from Abu Musa رضی اللہ عنہ that:
The Prophet(ﷺ) said: When anyone of you passes through our masjid or our marketplace carrying arrows, let him hold them by their heads, lest he hurt any Muslims.
ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بریدہ سے اور اپنے دادا ابو بردہ سے, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ہماری مسجد یا بازار میں سے ہو کر گزرے، اور اس کے ساتھ تیر ہو تو اس کی پیکان اپنی ہتھیلی سے پکڑے رہے تاکہ ایسا نہ ہو کہ کسی مسلمان کو اس کی نوک لگ جائے، ( اور وہ زخمی ہو ) ، یا چاہیئے کہ وہ تیر کی پیکان اپنی مٹھی میں دبائے رہے ۔
It was narrated from Aisha رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: The one who is proficient with the Qur'an will be with the noble and righteous scribes (the angels), and the one who reads it and stumbles over it, finding it difficult, will have a double reward.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، کہا: ہم سے سعید بن ابی عروبہ نے، قتادہ کی سند سے، زرارہ بن اوفی کی سند سے، وہ سعد بن ہشام کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص قرآن کے پڑھنے میں ماہر ہو، وہ معزز اور نیک سفراء ( فرشتوں ) کے ساتھ ہو گا، اور جو شخص قرآن کو اٹک اٹک کر پڑھتا ہو اور اسے پڑھنے میں مشقت ہوتی ہو تو اس کو دو گنا ثواب ہے ۔
It was narrated from Abu Sa`eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: It will be said to the companion of the Qur'an, when he enters Paradise: 'Recite and rise one degree for every Verse,' until he recites the last thing that he knows.
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا ہم کو شیبان نے خبر دی، وہ فراس سے اور عطیہ سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن والے ( قرآن کی تلاوت کرنے والے سے، یا حافظ قرآن سے ) سے جب وہ جنت میں داخل ہو گا کہا جائے گا: پڑھتا جا اور اوپر چڑھتا جا، تو وہ پڑھتا اور چڑھتا چلا جائے گا، وہ ہر آیت کے بدلے ایک درجہ ترقی کرتا چلا جائے گا، یہاں تک کہ جو اسے یاد ہو گا وہ سب پڑھ جائے گا ۔
It was narrated from Ibn Buraidah رضی اللہ عنہ that his father told that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: The Quran will come on the Day of Resurrection, like a pale man, and will say: 'I am the one that kept you awake at night and made you thirsty during the day.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے، بشیر بن مہاجر سے، ابن بریدہ رضی اللہ عنہ سے، اپنے والد سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت کے دن قرآن ایک تھکے ماندے شخص کی صورت میں آئے گا، اور حافظ قرآن سے کہے گا کہ میں نے ہی تجھے رات کو جگائے رکھا، اور دن کو پیاسا رکھا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: Wouldn't anyone of you like to find three great, fat pregnant she-camels when he returns to his family? We said: Yes. He said: Three verses that one of you recites during the prayer are better for him than three great, fat pregnant she-camels.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے العمش کی سند سے اور ابو صالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم میں سے کوئی اس بات کو پسند کرتا ہے کہ جب وہ اپنے گھر لوٹ کر جائے تو اسے تین بڑی موٹی حاملہ اونٹنیاں گھر پر بندھی ہوئی ملیں ؟ ہم نے عرض کیا: جی ہاں ( کیوں نہیں ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے جب کوئی شخص نماز میں تین آیتیں پڑھتا ہے، تو یہ اس کے لیے تین بڑی موٹی حاملہ اونٹنیوں سے افضل ہیں ۔
It was narrated from Ibn Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: The likeness of the Quran is that of a hobbled camel. If its owner ties its rope, he will keep it, but if he loosens its rope it will go away.
ہم سے احمد بن ازہر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا ہم کو معمر نے خبر دی، وہ ایوب کے واسطہ سے، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن کی مثال بندھے ہوئے اونٹ کی طرح ہے جب تک مالک اسے باندھ کر دیکھ بھال کرتا رہے گا تب تک وہ قبضہ میں رکھے گا، اور جب اس کی رسی کھول دے گا تو وہ بھاگ جائے گا ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
'I heard the Messenger of Allah(ﷺ) say': Allah said: 'I have divided the prayer between Myself and My slave into two halves, and My slave shall have what he has asked for.'When the slave says: 'Al-hamdulillah i rabbil Alameen (All the praise is to Allah, the Lord of all that exists),' Allah says:'My slave has praised Me, and My slave shall have what he has asked for.' And when he says: 'Ar-Rahmanir-Rahim (The Mos Gracious, the Most Merciful),' Allah says: 'My slave has extolled Me, and My slave shall have what he has asked for.' And when he says: 'Maliki yawmiddin [The Only Owner (and he Ruling Judge] if the Day of Recompense],' Allahs says: 'My slave has Glorified Me. This is for Me, and this Verse is between me and My slave in two halves.' And when he says: ' Iyyaka na'budu wa iyyaka nastain [You (Alone) we worship, and You (Alone) we ask for help],' He says: 'This is between Me an My slave, and My slave shall have what he has asked for.' And the end of the Surah is for My slave.' And when he says: 'Ihdinas-siratal-mustaqeema, siratal-alldhina an'amta alayhim a lad-dallin [Guide us to the Straight Way, the way of those on whom You have bestowed Your Grace, not(the way) of those who earned Your Anger, nor of those who went astray],' He says: 'This is for My slave, and My slave shall have what he has asked for.
ہم سے ابو مروان محمد بن عثمان العثمانی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن ابی حازم نے بیان کیا، ان سے علاء بن عبدالرحمٰن نے اپنے والد کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میں نے نماز کو اپنے اور اپنے بندے کے درمیان دو حصوں میں تقسیم کر دیا ہے، آدھا میرے لیے ہے، اور آدھا میرے بندے کے لیے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم پڑھو!، جب بندہ «الحمد لله رب العالمين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «حمدني عبدي ولعبدي ما سأل» میرے بندے نے میری حمد ثنا بیان کی، اور بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے، اور جب بندہ «الرحمن الرحيم» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «أثنى علي عبدي ولعبدي ما سأل» میرے بندے نے میری تعریف کی، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے، پھر جب بندہ «مالك يوم الدين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:«مجدني عبدي فهذا لي وهذه الآية بيني وبين عبدي نصفين» میرے بندے نے میری عظمت بیان کی تو یہ میرے لیے ہے، اور یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان آدھی آدھی ہے، یعنی پھر جب بندہ «إياك نعبد وإياك نستعين» کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «فهذه بيني وبين عبدي ولعبدي ما سأل وآخر السورة لعبدي» یہ آیت میرے اور میرے بندے کے درمیان آدھی آدھی ہے، اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے، اور سورت کی اخیر آیتیں میرے بندے کے لیے ہیں، پھر جب بندہ «اهدنا الصراط المستقيم صراط الذين أنعمت عليهم غير المغضوب عليهم ولا الضالين» کہتا ہے تو اللہ فرماتا ہے: «فهذا لعبدي ولعبدي ما سأل» یہ میرے بندہ کے لیے ہے اور میرے بندے کے لیے وہ ہے جو وہ مانگے ۔
It was narrated that Abu Sa'eed bin Mu'alla رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah(ﷺ) said to me: 'Shall I not teach you the greatest Surah in the QUran before I leave the masjid?' Then the Propeht(ﷺ) went to leave, so I reminded him, and he said: Al-hamdulillahi Rabbil-Alameen (All the praise is to Allah, the Lord of all that exists). It is the Seven Oft-Recited Verses, and it is the Grand Quran that has been given to me.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے غندر نے شعبہ کی سند سے، خبیب بن عبدالرحمٰن سے اور حفص بن عاصم کی سند سے بیان کیا, ابوسعید بن معلّیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: کیا میں مسجد سے نکلنے سے پہلے تمہیں وہ سورت نہ سکھاؤں جو قرآن مجید میں سب سے عظیم سورت ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد سے باہر نکلنے لگے تو میں نے آپ کو یاد دلایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ سورت«الحمد لله رب العالمين» ہے جو سبع مثانی ہے، اور قرآن عظیم ہے، جو مجھے عطا کیا گیا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: There is a surah in the Qur'an, with thirty verses, which will intercede for its companion (the one who recites it) until he is forgiven: Tabarakal-ladhi bi yadihil mulk (Blessed is He in Whose Hand is the Dominion).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے شعبہ کی سند سے، قتادہ کی سند سے اور عباس الجشمی کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن میں ایک سورت ہے جس میں تیس آیتیں ہیں وہ اپنے پڑھنے والے کے لیے ( اللہ تعالیٰ سے ) سفارش کرے گی، حتیٰ کہ اس کی مغفرت کر دی جائے گی، اور وہ سورۃ «تبارك الذي بيده الملك» ہے ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: Qul Huwa Allahu ahad [Say: He is Allah, (the) One] is equivalent to one third of the Quran.
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے سہیل نے اپنے والد سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قل هو الله أحد» ( یعنی سورۃ الاخلاص ) ( ثواب میں ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔
It was narrated that Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: Qul Huwa Allahu ahad [Say: He is Allah, (the) One] is equivalent to one third of the Quran.
ہم سے حسن بن علی الخلال نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، جریر بن حازم نے قتادہ کی سند سے, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «قل هو الله أحد» ( یعنی سورۃ الاخلاص ) ( ثواب میں ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔
It was narrated that Abu Masud Al Ansari رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: Allahu ahad, Al-Wahidus-Samad [Allah (the) One, the One the Self-Sufficient Master] is equivalent to one third of the Quran.
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن مخلد نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن بلال نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے سہیل نے اپنے والد سے بیان کیا,ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «الله أحد الواحد الصمد» ( یعنی سورۃ الاخلاص ثواب میں ) تہائی قرآن کے برابر ہے ۔
It was narrated from Abu Darda رضی اللہ عنہ that:
The Prophet(ﷺ) said: Shall I not tell you of the best of your deeds, the most pleasing to your Sovereign, those that raise you most in status, that are better than your gold and silver, or meeting you enemy (in battle) and you strike their necks and they strike your necks? They said: What is that, O Messenger of Allah? He said: Remembering Allah(Dhikr).
ہم سے یعقوب بن حمید بن کاسب نے بیان کیا، کہا ہم سے المغیرہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن سعید بن ابی ہند سے، انہوں نے ابن عیاش کے آزاد کردہ غلام زیاد بن ابی زیاد کی سند سے، انہوں نے ابو بحریہ کی سند سے, ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں وہ عمل نہ بتاؤں جو تمہارے اعمال میں سب سے بہتر عمل ہو، اور تمہارے مالک کو سب سے زیادہ محبوب ہو، اور تمہارے درجات کو بلند کرتا ہو، اور تمہارے لیے سونا چاندی خرچ کرنے اور دشمن سے ایسی جنگ کرنے سے کہ تم ان کی گردنیں مارو، اور وہ تمہاری گردنیں ماریں بہتر ہو؟ ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہ کون سا عمل ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ اللہ کا ذکر ہے ۔ اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات دلانے والا انسان کا کوئی عمل ذکر الٰہی سے بڑھ کر نہیں ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah and Abu Sa'eed رضی اللہ عنہما bore witness that:
The Prophet(ﷺ) said: No people sit in a gathering remembering Allah, But the angels surround them, mercy covers them, tranquility descends upon them and Allah remembers them before those who are with Him.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، انہوں نے عمار بن رزیق سے، ابو اسحاق کی سند سے، انہوں نے الاغر ابو مسلم کی سند سے, ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ وہ دونوں گواہی دیتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو لوگ مجلس میں بیٹھ کر ذکر الٰہی کرتے ہیں، فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں، اور ( اللہ کی ) رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے، اور سکینت انپر نازل ہونے لگتی ہے، اور اللہ تعالیٰ اپنے مقرب فرشتوں سے ان کا ذکر کرتا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet(ﷺ) said: Allah says: 'I am with My slave when he remembers Me and his lips move saying My Name.'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن مصعب نے بیان کیا، انہوں نے اوزاعی کی سند سے، اسمٰعیل بن عبید اللہ کی سند سے، ام الدرداء رضی اللہ عنہا سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے کہ میں اپنے بندے کے ساتھ ہوتا ہوں، جب وہ میرا ذکر کرتا ہے، اور اس کے ہونٹ میرے ذکر کی وجہ سے حرکت میں ہوتے ہیں ۔
It was narrated from Abdullah bin Busr رضی اللہ عنہ that:
A Bedouin said to the Messenger of Allah(ﷺ) said: The laws of Islam are burdensome for me. Tell me of something that I will be able to adhere to. He said: 'Always keep your tongue moist with the remembrance of Allah, the Mighty and Sublime.'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے زید بن حباب نے بیان کیا، انہیں معاویہ بن صالح نے خبر دی، انہیں عمرو بن قیس الکندی نے خبر دی ,عبداللہ بن بسر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ایک اعرابی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اسلام کے اصول و قواعد مجھ پر بہت ہو گئے ہیں ، لہٰذا آپ مجھے کوئی ایسی چیز بتا دیجئیے جس پر میں مضبوطی سے جم جاؤں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہاری زبان ہمیشہ ذکر الٰہی سے تر رہنی چاہیئے ۔
It was narrated from Abu Hurairah and Abu Saeed رضی اللہ عنہما bore witness that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: If a person says: 'La ilaha illallahu wa Allahu Akbar (None has the right to be worshipped but Allah and Allah is the Most Great),'Allah says: 'My slave has spoken the truth; there is none worthy of worship except I, and I am the Most Great.' If a person says: La ilaha Illallah wahdahu (There is none worthy of worship except Allah alone), Allah says: 'My slave has spoken the truth; there is none worthy of worship except I, alone.' If he says, La ilaha illallahu la sharikalahu (There is none worthy of worship except Allah with no partner or associate),' Allah says: 'My slave has spoken the truth; there is none worthy of worship except I, with no partner or associate.' If he says: 'La illah illallah, lahul mulku wa lahul hamdu (There is none worthy of worship except Allah, all dominion is His and all praise is to Him),' Allah says: 'My slave has spoken the truth; there is none of worthy of worship except I, all dominion Mine and all praise is due to Me.' If he says: ' La illaha illallah, la hawla wa la quwwata illa billah (There is none worthy of worship and there is no power and no strength except with Allah),' Allah says: 'My slave has spoken then truth; there is none worthy of worship except I, and tehre is no power and no strength except with Me.' One of the narrators Abu Ishaq said: Then Agharr (another narrator) said something that I did not understand. I said to Abu Jafar: 'What did he say?' He said: 'Whoever is blessed with (the ability to say) them (these words) at the time of death, the Fire will not touch him.'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے حسین بن علی نے بیان کیا، انہوں نے حمزہ الزیات کی سند سے اور ابو اسحاق کی سند سے, اغر ابومسلم سے روایت ہے اور انہوں نے شہادت دی کہ ابوہریرہ اور ابوسعید رضی اللہ عنہما دونوں نے گواہی دی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ «لا إله إلا الله والله أكبر» یعنی اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں اور اللہ ہی سب سے بڑا ہے، کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے سوا کوئی معبود برحق نہیں، اور میں ہی سب سے بڑا ہوں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله وحده» یعنی صرف تنہا اللہ ہی عبادت کے لائق ہے، کہتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، میں ہی اکیلا معبود برحق ہوں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله لا شريك له»کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میرا کوئی شریک اور ساجھی نہیں، اور جب بندہ «لا إله إلا الله له الملك وله الحمد» یعنی اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اسی کی بادشاہت اور ہر قسم کی تعریف ہے، کہتا ہے، تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، بادشاہت اور تعریف ( یعنی ملک اور حمد ) میرے ہی لیے ہے، اور جب بندہ «لا إله إلا الله ولا حول ولا قوة إلا بالله» یعنی اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں اور اس کے علاوہ کسی میں کوئی طاقت و قوت نہیں، کہتا ہے تو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے بندے نے سچ کہا، میرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میرے علاوہ کسی میں کوئی قوت و طاقت نہیں ۔ ابواسحاق کہتے ہیں: پھر اغر نے ایک بات کہی جسے میں نہ سمجھ سکا، میں نے ابوجعفر سے پوچھا کہ انہوں نے کیا کہا؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ جس کو اللہ تعالیٰ نے مرتے وقت ان کلمات کے کہنے کی توفیق بخشی تو اسے جہنم کی آگ نہ چھوئے گی ۔
It was narrated from Yahya bin Talha رضی اللہ عنہ that : his mother Su'da Al-Murriyyah رضی اللہ عنہا said:
Umar bin Khattab رضی اللہ عنہ passed by Talhah رضی اللہ عنہ, after the Messenger of Allah(ﷺ) had died, and said: 'Why do you look so sad? Are you upset because your cousin has been appointed leader?' He said: 'No, but I heard the Messenger of Allah(ﷺ) say: I know a word which no one says at the time of death but it will be light in his record of deeds, and his body and soul will find comfort in it at the time of death, -but I did not ask him about it before he died.' He ('Umar رضی اللہ عنہ) said: ' I know what it is. It is what he wanted his uncle (Abu Talib) to say, and if he had known anything that would be more effective in saving him, he would have told him to say it.'
ہم سے ہارون بن اسحاق ہمدانی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن عبد الوہاب نے بیان کیا، انہوں نے مسعر کی سند سے، اسمٰعیل بن ابی خالد نے، شعبی کی سند سے اور یحییٰ بن طلحہ کی سند سے, سعدیٰ مریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد عمر رضی اللہ عنہ طلحہ رضی اللہ عنہ کے پاس گزرے، تو انہوں نے پوچھا کہ کیا وجہ ہے کہ میں تم کو رنجیدہ پاتا ہوں؟ کیا تمہیں اپنے چچا زاد بھائی ( ابوبکر رضی اللہ عنہ ) کی خلافت گراں گزری ہے؟، انہوں نے کہا: نہیں، لیکن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے: میں ایک بات جانتا ہوں اگر کوئی اسے موت کے وقت کہے گا تو وہ اس کے نامہ اعمال کا نور ہو گا، اور موت کے وقت اس کے بدن اور روح دونوں اس سے راحت پائیں گے ، لیکن میں یہ کلمہ آپ سے دریافت نہ کر سکا یہاں تک کہ آپ کی وفات ہو گئی، عمر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں اس کلمہ کو جانتا ہوں، یہ وہی کلمہ ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چچا ( ابوطالب ) سے مرتے وقت پڑھنے کے لیے کہا تھا، اور اگر آپ کو اس سے بہتر اور باعث نجات کسی کلمہ کا علم ہوتا تو وہی پڑھنے کے لیے فرماتے ۔
It was narrated from Mu'adh bin Jabal رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: There is no soul that died bearing witness to La ilaha illallah, and that I am the Messenger of Allah, from the heart with certainity, but Allah will forgive it.
ہم سے عبد الحمید بن بیان الواسطی نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے خالد بن عبد اللہ نے یونس کی سند سے، حمید بن ہلال سے، حسان بن کاہل سے اور عبدالرحمٰن بن سمرہ کی سند سے بیان کیا, معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص کی موت اس گواہی پر ہو کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور میں اللہ کا رسول ہوں، اور یہ گواہی سچے دل سے ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی مغفرت فرما دے گا۔