It was narrated that Umm Hani' رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: (About saying) La ilaha illah - no deed takes precedence over it and it does not leave any sin.'
ہم سے ابراہیم بن المنذر الحزامی نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا بن منظور نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن عقبہ نے بیان کیا, ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «لا إله إلا الله» سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں، اور یہ کلمہ کوئی گناہ باقی نہیں چھوڑتا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah(ﷺ) said: Whoever says one hundered times each day: La ilaha illahu wahdahu la sharikalahu, wa lahul-mulku wa lahul hamduwa huwa ala kulli shayin qadeer (None has the right to be worshipped but Allah alone, with no partner or associate. His is the dominion, all praise is to Him, and He is able to do all things), it will be equivalent to him freeing ten slaves, and one hundered merits will be recorded for him, and one hundered bad deeds will be erased from (his record), and it will be a protection for him against Satan all day until night comes. No one can do anything better then him except one who says more.'
ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، کہا ہم سے زید بن الحباب نے بیان کیا، انہوں نے مالک بن انس کی سند سے، انہیں ابوصالح کی سند سے ابوبکر کی آزاد کردہ غلام سمیع نے خبر دی, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے ایک دن میں سو بار «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد وهو على كل شيء قدير» یعنی اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں وہ تنہا ہے، اس کا کوئی ساجھی و شریک نہیں، اس کے لیے بادشاہت اور تمام تعریفیں ہیں، اور وہ ہر چیز پر قادر ہے، کہا تو اس کے لیے دس غلام آزاد کرنے کا ثواب ہے، اور اس کے لیے سو نیکیاں لکھی جاتی ہیں، اور اس کی سو برائیاں مٹائی جاتی ہیں، اور وہ پورے دن رات تک شیطان سے بچا رہتا ہے، اور کسی کا عمل اس کے عمل سے افضل نہ ہو گا مگر جو کوئی اسی کلمہ کو سو بار سے زیادہ کہے ۔
It was narrated from Abu Saeed رضی اللہ عنہ that:
The Prophet(ﷺ) said: Whoever says, following the morning prayer: La ilaha illallahu wahdahu la sahrikalau, lahul mulku wa lahul hamdu, bi yadihil khair, wa huwa ala kulli shay'in qadir (None has the right to be worshipped but Allah alone, with no partner or associate. His is the dominion, all praise is to Him, in His Hand is all goodness, and He is Able to do all things), it will be as if he freed slave from among the sons of Isma'il.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے بکر بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ بن مختار نے بیان کیا، ان سے محمد بن ابی لیلیٰ نے عطیہ العوفی کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص نماز صبح ( فجر ) کے بعد «لا إله إلا الله وحده لا شريك له له الملك وله الحمد بيده الخير وهو على كل شيء قدير» کہے تو اسے اسماعیل علیہ السلام کی اولاد میں سے ایک غلام آزاد کرنے کا ثواب ملتا ہے ۔
Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'The best of remembrance is La ilaha illallah (None has the right to be worshipped but Allah), and the best of supplication is Al-Hamdu Lillah (praise is to Allah).'
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن ابراہیم بن کثیر بن بشیر بن الفاکہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے جابر کے چچا زاد بھائی طلحہ بن خراش کو کہتے سنا, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: سب سے بہترین ذکر «لا إله إلا الله» اور سب سے بہترین دعا «الحمد لله» ہے ۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) told them: One of the slaves of Allah said: 'Ya Rabb! Lakal-hamdu kama yanbagi li-jalali Wajhika wa li 'azima sultanika (O Lord, to You is praise as befits the Glory of Your Face and the greatness of Your Might.)' The angels were uncertain and did not know how to write this down, so they ascended to heaven and said: 'O our Lord, Your slave has said a word that we do not know how to write down.' Allah said - and He knows best what His slave said - 'What did My slave say?' They said: 'O Lord, he said Ya Rabb! Lakal-hamdu kama yanbagi li-jalali Wajhika wa li'azima sultanika (O Lord, to You is praise as befits the Glory of Your Face and the greatness of your Might).' Allah said to them: 'Write it down as My slave said it, until he meets Me and I shall reward him for it.'
ہم سے ابراہیم بن المنذر الحزامی نے بیان کیا، ہم سے عمریین کے آزاد کردہ غلام صدقہ بن بشیر نے بیان کیا، کہا: میں نے قدامہ بن ابراہیم الجمحی کو بیان کرتے ہوئے سنا کہ وہ اختلاف کرتے تھے,عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بیان کیا کہ اللہ کے بندوں میں سے ایک بندے نے یوں کہا: «يا رب لك الحمد كما ينبغي لجلال وجهك ولعظيم سلطانك» اے میرے رب! میں تیری ایسی تعریف کرتا ہوں جو تیری ذات کے جلال اور تیری سلطنت کی عظمت کے لائق ہے ، تو یہ کلمہ ان دونوں فرشتوں ( یعنی کراما ً کاتبین ) پر مشکل ہوا، اور وہ نہیں سمجھ سکے کہ اس کلمے کو کس طرح لکھیں، آخر وہ دونوں آسمان کی طرف چڑھے اور عرض کیا: اے ہمارے رب! تیرے بندے نے ایک ایسا کلمہ کہا ہے جسے ہم نہیں جانتے کیسے لکھیں، اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرے بندے نے کیا کہا؟ حالانکہ اس کے بندے نے جو کہا اسے وہ خوب جانتا ہے، ان فرشتوں نے عرض کیا: تیرے بندے نے یہ کلمہ کہا ہے «يا رب لك الحمد كما ينبغي لجلال وجهك ولعظيم سلطانك» تب اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اس کلمہ کو ( ان ہی لفظوں کے ساتھ نامہ اعمال میں ) اسی طرح لکھ دو جس طرح میرے بندے نے کہا: یہاں تک کہ جب میرا بندہ مجھ سے ملے گا تو میں اس وقت اس کو اس کا بدلہ دوں گا ۔
It was narrated from 'Abdul-Jabbar bin Wa'il رضی اللہ عنہ that his father said:
I prayed with the Prophet (ﷺ) and a man said: 'Alhamdu lillahi hamdan kathiran tayyiban mubarakan fihi (Praise is to Allah, much, good and blessed praise).' When the Prophet (ﷺ) finished praying, he said: 'Who said that?' The man said: 'It was me, but I did not mean anything but good.' He said: 'The gates of heaven were opened because of it and nothing prevented it from reaching the Throne.'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، ہم سے اسرائیل نے بیان کیا، ان سے ابواسحاق نے، وہ عبد الجبار بن وائل رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی، ایک شخص نے ( «سمع الله لمن حمده» کے بعد ) «الحمد لله حمدا كثيرا طيبا مباركا فيه» کہا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کلمہ کس نے کہا؟ اس شخص نے عرض کیا: میں نے یہ کلمہ کہا اور اس سے میری نیت خیر کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کلمہ کے لیے آسمان کے دروازے کھول دئیے گئے، اور اس کلمے کو عرش تک پہنچنے سے کوئی چیز نہیں روک سکی ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
When the Messenger of Allah (ﷺ) saw something he liked, he would say: 'Al-hamdu lillahil-ladhi bi ni'matihi tatimmus-salihat (Praise is to Allah by Whose grace good deeds are completed).' And if he saw something that he disliked, he would say: 'Al-hamdu lillahi 'ala kulli hal (Praise is to Allah in all circumstances).'
ہم سے ہشام بن خالد ازرق ابو مروان نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے زہیر بن محمد نے بیان کیا، وہ منصور بن عبدالرحمٰن سے، وہ اپنی والدہ صفیہ بنت شیبہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کوئی اچھی بات دیکھتے تو فرماتے: «الحمد لله الذي بنعمته تتم الصالحات» تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس کی مہربانی سے تمام نیک کام پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں ، اور جب کوئی ناپسندیدہ بات دیکھتے تو فرماتے: «الحمد لله على كل حال» ہر حال میں اللہ کا شکر ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) used to say: Al-hamdu lillahi 'ala kulli hal. Rabbi a'udhu bika min hali ahlin-nar (Praise is to Allah in all circumstances, O Allah, I seek refuge with You from the situation of the people of Hell).
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے موسیٰ بن عبیدہ سے اور محمد بن ثابت کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرمایا کرتے: «الحمد لله على كل حال رب أعوذ بك من حال أهل النار» ہر حال میں اللہ کا شکر ہے میرے رب! میں جہنمیوں کے حال سے تیری پناہ چاہتا ہوں ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah does not bestow a blessing upon any slave and he says: 'Al-hamdu Lillah (praise is to Allah),' except that what he gives (the praise) is better than what he received (the blessing).
ہم سے حسن بن علی الخلال نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوعاصم نے بیان کیا، شبیب بن بشر سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب اللہ تعالیٰ اپنے بندے پر کوئی نعمت نازل فرماتا ہے، اور وہ «الحمدللہ» کہتا ہے تو اس نے جو دیا وہ اس چیز سے افضل ہے جو اس نے لیا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Two words which are light on the tongue and heavy in the Balance, and beloved to the Most Merciful: Subhan-Allah wa bi hamdihi, Subhan-Allahil-'Azim (Glory and praise is to Allah, glory is to Allah the Almighty).
ہم سے ابوبکر اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے محمد بن فضیل نے عمرہ بن قعقاع سے اور ابو زرعہ کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں ، اور میزان میں بہت بھاری ہیں، اور رحمن کو بہت پسند ہیں ( وہ دو کلمے یہ ہیں ) «سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم» اللہ ( ہر عیب و نقص سے ) پاک ہے اور ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہیں، عظیم ( عظمت والا ) اللہ ( ہر عیب و نقص ) سے پاک ہے ) ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) passed by him when he was planting a plant, and said: O Abu Hurairah, what are you planting? I said: A plant for me. He said: Shall I not tell you of a plant that is better than this? He said: Of course, O Messenger of Allah. He said: Say: 'Subhan-Allah, wal-hamdu-lillah, wa la ilaha illallah, wa Allahu Akbar (Glory is to Allah, praise is to Allah, none has the right to be worshiped but Allah and Allah is the Most Great.)' For each one a tree will be planted for you in Paradise.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عفان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن سلمہ نے ابو سنان سے، انہوں نے عثمان بن ابی سودہ سے، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے کہ
وہ ایک دن درخت لگا رہے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس سے گزرے اور فرمایا: ابوہریرہ! تم کیا لگا رہے ہو ؟ میں نے عرض کیا کہ میں درخت لگا رہا ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر درخت نہ بتاؤں ؟ انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں؟ آپ ضرور بتلائیے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» کہا کرو، تو ہر ایک کلمہ کے بدلے تمہارے لیے جنت میں ایک درخت لگایا جائے گا ۔
It was narrated that Juwairiyah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) passed by her when he prayed the morning prayer, or after he prayed the morning prayer, and she was remembering Allah. He came back when the sun had risen - or he (one of the narrators) said, at midday - and she was still doing that. He said: 'I have said four words, three times, since I left you, and they are greater and weigh more heavily than what you have said. They are: Subhan-Allahi 'adada khalqiha, Subhan-Allahi rida nafsihi, Subhan-Allahi zinata 'arshihi, Subhan-Allah midada kalimatihi (Glory is to Allah, as much as the number of His creation, glory is to Allah as much as pleases Him, glory is to Allah as much as the weight of His Throne, glory is to Allah as much as the ink of His words'.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا، کہا ہم سے مسعر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے محمد بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، وہ ابو رشدین سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, جویریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم صبح ( فجر ) کے وقت یا صبح کے بعد ان کے پاس سے گزرے، اور وہ اللہ تعالیٰ کا ذکر کر رہی تھیں، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت لوٹے جب دن چڑھ آیا، یا انہوں نے کہا: دوپہر ہو گئی اور وہ اسی حال میں تھیں ( یعنی ذکر میں مشغول تھیں ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں جب سے تمہارے پاس سے اٹھا ہوں یہ چار کلمے تین مرتبہ پڑھے ہیں، یہ چاروں کلمے ( ثواب میں ) زیادہ اور وزن میں بھاری ہیں، اس ذکر سے جو تم نے کئے ہیں، ( وہ چار کلمے یہ ہیں ) «سبحان الله عدد خلقه سبحان الله رضا نفسه سبحان الله زنة عرشه سبحان الله مداد كلماته» میں اللہ کی پاکی بیان کرتا ہوں، اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر، اس کی مرضی کے مطابق، اس کے عرش کے وزن، اور لامحدود کلمے کے برابر اس کی حمد و ثناء بیان کرتا ہوں ۔
It was narrated from Nu'man bin Bashir رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: What you mention of glory of Allah, of Tabsih (Subhan-Allah), Tahlil (Allahu-Akbar) and Tahmid (Al-Hamdu lillah), revolves around the Throne, buzzing like bees, reminding of the one who said it. Wouldn't any one of you like to have, or continue to have, something that reminds of him (in the presence of Allah)?'
ہم سے ابوبشر بکر بن خلف نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن سعید نے موسیٰ بن ابی عیسیٰ طہان سے، عون بن عبداللہ کے واسطہ سے، اپنے والد سے یا اپنے بھائی کے واسطہ سے, نعمان بن بشیر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کا جلال جو تم ذکر کرتے ہو وہ تسبیح ( «سبحان الله» ) ، تہلیل، «لا إله إلا الله»، اور تحمید، «الحمد لله» ہے، یہ کلمے عرش کے اردگرد گھومتے رہتے ہیں، ان میں شہد کی مکھیوں کی بھنبھناہٹ کی طرح آواز ہوتی ہے، اپنے کہنے والے کا ذکر کرتے ہیں ( اللہ کے سامنے ) کیا تم میں سے کوئی یہ پسند نہیں کرتا کہ اس کے لیے ایک ایسا شخص ہو جو اللہ تعالیٰ کے سامنے اس کا برابر ذکر کرتا رہے ۔
It was narrated that Umm Hani' رضی اللہ عنہا said:
I came to the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'O Messenger of Allah, tell me of a (good) deed, for I have become old and weak and overweight.' He said: 'Proclaim the greatness of Allah (say Allahu Akbar) one hundred times, praise Allah (say Al-Hamdu Lillah) one hundred times, and glorify Allah (say Subhan-Allah) one hundred times. (That is) better than one hundred horses bridled and saddled for the sake of Allah, better than one hundred sacrificial camels, and better than (freeing) one hundred slaves.'
ہم سے ابراہیم بن المنذر الحزامی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو یحییٰ زکریا بن منظور نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن عقبہ بن ابی مالک نے بیان کیا, ام ہانی رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی، اور میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کوئی عمل بتلائیے، میں بوڑھی اور ضعیف ہو گئی ہوں، میرا بدن بھاری ہو گیا ہے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سو بار «اللہ اکبر»، سو بار «الحمدللہ»، سو بار «سبحان اللہ»کہو، یہ ان سو گھوڑوں سے بہتر ہے جو جہاد فی سبیل اللہ میں مع زین و لگام کے کس دیئے جائیں، اور سو جانور قربان کرنے، اور سو غلام آزاد کرنے سے بہتر ہیں ۔
It was narrated from Samurah bin Jundab رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: (There are) four that are the best of words, and it does not matter with which you begin: Subhan-Allah, wal-Hamdu-Lillah, wa la ilaha illallah, wa Allahu Akbar (Glory is to Allah, praise is to Allah, none has the right to be worshiped but Allah and Allah is the Most Great).
ہم سے ابو عمر حفص بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، وہ سلمہ بن کلہیل کی سند سے، وہ ہلال بن یاصف سے,سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار کلمے تمام کلمات سے بہتر ہیں اور جس سے بھی تم شروع کرو تمہیں کوئی نقصان نہیں، وہ یہ ہیں «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» اللہ کی ذات پاک ہے، ہر سم کی حمد و ثناء اللہ ہی کو سزاوار ہے، اللہ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں، اور اللہ بہت بڑا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever says: Subhan Allahi wa bi hamdihi (Glory and praise is to Allah) one hundred times, his sins will be forgiven even if they were like the foam of the sea.'
ہم سے نصر بن عبدالرحمٰن الوشاع نے بیان کیا، ہم سے عبدالرحمٰن المحربی نے، مالک بن انس سے، سمیہ کی سند سے، ابو صالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص سو بار «سبحان الله وبحمده» کہے تو اس کے گناہ معاف کر دئیے جائیں گے، اگرچہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔
It was narrated that Abu Darda' رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'You should recite Subhan-Allah, wal-Hamdu-Lillah, wa la ilahah illallah, wa Allahu Akbar (Glory is to Allah, praise is to Allah, none has the right to be worshiped but Allah, and Allah is the Most Great), for it sheds sins like the tree sheds its leaves.'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، وہ عمر بن راشد سے، انہوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے، وہ ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن سے, ابوالدرداء رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم «سبحان الله والحمد لله ولا إله إلا الله والله أكبر» کہنے کو اپنے اوپر لازم کر لو، کیونکہ یہ کلمے گناہوں کو ایسے جھاڑ دیتے ہیں جیسے درخت اپنے ( پرانے ) پتے جھاڑ دیتا ہے ۔
It was narrated that Ibn `Umar رضی اللہ عنہما said:
We used to count that the Messenger of Allah (ﷺ) said one hundred times in a gathering: 'Rabbighfirli wa tub `alayya innaka Antat-Tawwabur-Rahim (O Allah forgive me and accept my repentance, for You are the Accepter of repentance, the Most Merciful).'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ اور محاربی نے بیان کیا، انہوں نے مالک بن مغول سے، محمد بن سوقہ سے، نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں
ہم شمار کرتے رہتے تھے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجلس میں «رب اغفر لي وتب علي إنك أنت التواب الغفور» اے میرے رب! مجھے بخش دے، میری توبہ قبول فرما لے، تو ہی توبہ قبول فرمانے والا اور رحم کرنے والا ہے سو بار کہتے تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'I seek the forgiveness of Allah and repent to Him one hundred times each day.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا، انہوں نے محمد بن عمرو کی سند سے اور ابو سلمہ کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو ہر روز اللہ تعالیٰ سے سو بار استغفار اور توبہ کرتا ہوں ۔
It was narrated from Sa'eed bin Abu Burdah bin Abu Musa, from his father, that : his grandfather said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'I seek the forgiveness of Allah and repent to Him seventy times each day.'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے، مغیرہ بن ابی الحر سے، سعید بن ابی بردہ بن ابی موسیٰ سے، اپنے والد سے، اپنے دادا سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں تو ہر روز اللہ تعالیٰ سے ستر بار استغفار اور توبہ کرتا ہوں ۔