It was narrated from Abdullah bin Abbas رضی اللہ تعالیٰ عنہ that he said:
While al-Fadl bin Abbas رضی اللہ تعالیٰ عنہ had been riding behind Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) a women of the tribe of Khath'am came to him (to the Holy Prophet ﷺ) asking for a religious verdict. Fadl looked at her and she looked at him. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) turned the face of al-Fadl to the other side. She said: Messenger of Allah, there is an obligation from Allah upon His servants in regard to Hajj. (But) my father is an aged man; he is incapable of riding safely. May I perform Hajj on his behalf? He said: Yes. It was during the Farewell Pilgrimage.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے پڑھا امام مالکؒ نے ابن شہاب سے انھوں نے سلیمان بن یسار سے اور انھوں نے عبد اللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا
فضل بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری پر پیچھے سوار تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قبیلہ خشعم کی ایک خاتون آئی وہ آپ سے فتویٰ پو چھنے لگی فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ اس کی طرف اور وہ ان کی طرف دیکھنے لگی ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا چہرہ دوسری جا نب پھیرنے لگے ۔ اس نے کہا اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !بلا شبہ اللہ کا اپنے بندوں پر فرض کیا ہوا حج میرے کمزور اور بو ڑھے والد پر بھی آگیا ہے وہ سواری پر جم کر بیٹھ نہیں سکتے تو کیا میں ان کی طرف سے حج کر سکتی ہوں؟آپ نے فر ما یا : " ہاں ۔ اور یہ حجۃ الوداع میں ہوا.
Fadl رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
A woman of Banu Khath'am said: Messenger of Allah, my father is very old. There is an old obligation of Hajj upon him from Allah, but he is not capable of sitting on the back of the camel. Thereupon Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Perform Hajj on his behalf.
مجھ سے علی بن خشرم نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ نے بیان کیا, ابن جریج نے سابقہ سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے فضل رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ
قبیلہ خشعم کی ایک عورت نے عرض کی ۔ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے والد عمررسیدہ ہیں اور اللہ کا فریضہ حج ان کے ذمے ہے اور اونٹ کی پشت پر ٹھیک طرح بیٹھ نہیں سکتے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " تم ان کی طرف سے حج کر لو ۔
Ibn Abbas رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) met some riders at al-Rauha and asked who they were. They replied that they were Muslims. They said: Who art thou? He said: (I am) Messenger of Allah. A woman (then) lifted up a boy to him and said: Would this child be credited with having performed the Hajj? Thereupon he said: Yes, and you will have a reward.
ابو بکر بن ابی شیبہ نے کہا زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر، سب ابن عیینہ کی سند سے، ابوبکر نے کہا : سفیان بن عیینہ نے ہمیں ابرا ہیم بن عقبہ سے حدیث بیان کی انھوں نے ابن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے مو لیٰ کریب سے انھوں نے ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے
انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ روھا ء کے مقام پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ملا قات ایک قافلے سے ہو ئی آپ نے پو چھا : کو ن لو گ ہیں ؟ انھوں نے کہا : مسلمان ہیں پھر انھوں نے پو چھا : آپ کو ن ہیں ؟ آپ نے فر ما یا : " میں اللہ کا رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہوں اسی دورا ن میں ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک اجر ہو گا ۔ بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہو گا ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " ہا ں اور تمھا رے لیے اجر ہے.
Ibn Abbas ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
A woman lifted up her child and said: Messenger of Allah, would the child be credited with having performed the Hajj? Thereupon he said: Yes, and there would be a reward for you.
ہم سے ابو کریب محمد بن علاء نے بیان کیا، انہوں نے کہا ابو اسامہ نے سفیان سے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ حضرت ابن عبا س رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا
ایک عورت نے آپ کے سامنے ایک بچے کو بلند کیا اور کہا کیا اس کا حج ہو گا ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " ہاں اور تمھارے لیے اجر ہے
Karaib reported:
A woman lifted a child and said: Messenger of Allah, would he be credited with Hajj? He said: Yes. and for you there would be a reward.
مجھ سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا عبد الرحمٰن نے سفیان سے انھوں نے ابرا ہیم بن عقبہ سے اور انھوں نے کریب سے روایت کی کہ
ایک عورت نے ایک بچے کو بلند کیا اور کہااے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم اس کا حج ہو گا ؟آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " ہاں اور تمھا رے لیے اجر ہے ۔
A hadith like this has been narrated on the authority of Ibn 'Abbas رضی اللہ تعالیٰ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے روایت کی کہا ہمیں عبد الرحمٰن نے باقی ماندہ سابقہ سند کے ساتھ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اس کے مانند روایت بیان کی ۔
Abu Huraira (رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) addressed us and said: O people, Allah has made Hajj obligatory for you; so perform Hajj. Thereupon a person said: Messenger of Allah, (is it to be performed) every year? He (the Holy Prophet) kept quiet, and he repeated (these words) thrice, whereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: If I were to say Yes, it would become obligatory (for you to perform it every year) and you would not be able to do it. Then he said: Leave me with what I have left to you, for those who were before you were destroyed because of excessive questioning, and their opposition to their apostles. So when I command you to do anything, do it as much as it lies in your power and when I forbid you to do anything, then abandon it.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، ہم سے الربیع بن مسلم القرشی نے بیان کیا، وہ محمد بن زیاد کی سند سے, حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا اور فر ما یا : " لوگو!تم پر حج فرض کیا گیا ہے لہٰذا حج کرو ۔ ایک آدمی نے کہا : کیا ہر سال ؟ اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ خاموش رہے حتیٰ کہ اس نے یہ کملہ تین بار دہرا یا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " اگر میں کہہ دیتا : ہاں تو واجب ہو جا تا اور تم ( اس کی ) استطاعت نہ رکھتے ۔ پھر آپ نے فر ما یا : " تم مجھے اسی ( بات ) پر رہنے دیا کرو جس پر میں تمھیں چھوڑدوں تم سے پہلے لو گ کثرت سوال اور اپنے انبیاءؑ سے زیادہ اختلا ف کی بنا پر ہلا ک ہو ئے ۔ جب میں تمھیں کسی چیز کا حکم دوں تو بقدر استطاعت اسے کرو اور جب کسی چیز سے منع کروں تو اسے چھوڑ دو ۔
Ibn Umar (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: A woman should not set out on three (days' journey) except when she has a Mahram with her.
ہم سے زہیر بن حرب اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا یحییٰ قطان نے ہمیں عبید اللہ سے حدیث بیان کی ( کہا ) مجھے نا فع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " کو ئی عورت تین ( دن رات ) کا سفر نہ کرے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ محرم ہو ۔
This hadith has been narrated on the same authority by Ubaidullah. And in the narration of Abu Bakr (the words are): More than three (days). Ibn Numair narrated on the authority of his father, (and the words are):
Three (days) except (when) she has a Mahram with her.
ابو بکر بن ابی شیبہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہا : ہم سے عبد اللہ ابن نمیر اور ابو اسامہ نے حدیث بیان کی نیز ابن نمیر نے ہمیں ھدیث بیان کی کہا ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی ان سب نے عبید اللہ سے اسی سند کے ساتھ ( یہی ) حدیث بیان کی ۔ ابو بکر کی روایت میں ہے کہ تین دن سے زیادہ اور ابن نمیر نے اپنے والد سے بیان کر دہ روایت میں کہا
تین دن مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ محرم ہو ۔
Abdullah bin Umar (رضی اللہ عنہ ) reported:
Allah's Apostle (ﷺ) as saying: It is not lawful for a woman who believes in Allah and the Hereafter to travel for more than three nights journey except when there is a Mahram with her.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی فدائک نے بیان کیا، کہا ہم سے ضحاک نے بیان کیا، نافع کی سند سے, ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حلال نہیں کسی عورت کو جو ایمان رکھتی ہو اللہ پر اور پچھلے دن پر کہ سفر کرے تین رات کا مگر اس کے ساتھ کوئی محرم ہو .
Qaza'ah reported:
I heard a hadith from Abu Sa'id and it impressed me (very much), so I said to him: Did you hear it (yourself) from Allah's Messenger (ﷺ)? Thereupon he said: (Can) I speak of anything about Allah's Messenger (ﷺ) which I did not bear? He said: I heard Allah's Messenger (ﷺ) saying: Do not set out on a journey (for religious devotion) but for the three mosques-for this mosque of mine (at Medina) the Sacred Mosque (at Mecca), and the Mosque al-Aqsa (Bait al-Maqdis), and I heard him saying also: A woman should not travel for two days duration, but only when there is a Mahram with her or her husband.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور عثمان بن ابی شیبہ نے جریر کی سند سے بیان کیا، قتیبہ نے کہا کہ ہم سے جریر نے عبد الملک کی سند سے بیان کیا، اور وہ ابن عمیر , قزعہ نے کہا
میں نے ابو سعید سے ایک حدیث سنی جو مجھے بہت پسند آئی اور میں نے ان سے کہا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ جو میں نے ان سے نہ سنی ہوتی تو میں کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف نسبت کہتا جو آپ سے نہیں سنی اب سنو کہ جناب رسول اللہ نے فرمایا نہ باندھو تم کجاووں کو ( یعنی سفر نہ کرو ) مگر تین مسجدوں کی طرف ایک میری یہ مسجد اور دوسری مسجدالحرام اور تیسری مسجد اقصی اور سنا میں نے آپ سے کہ فرماتے تحے کہ کوئی عورت سفر نہ کرے دو دن کا زمانہ میں سے مگر اس کے ساتھ ذو محرم ہو یا اس کا شوہر ہو ۔
Abdullah bin Umar (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a woman who believes in Allah and the Hereafter to travel for more than three nights journey except when there is a Mahram with her.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا, شعبہ نے ہمیں عبد الملک بن عمیر سے حدیث بیان کی ۔ کہا میں نے قزعہ سے سنا انھوں نے کہا میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے سنا ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے چار باتیں سنیں جو مجھے بہت اچھی لگیں اور بہت پسند آئیں ۔ آپ نے منع فر ما یا کہ کو ئی عورت دو دن کا سفر کرے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ اس کا شو ہر یا کو ئی محرم ہو ۔ اور آگے باقی حدیث بیان کی ۔
Abu Sa'id ( رضی اللہ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: A woman should not set out on three (days') journey, but in the company of a Mahram.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے جریر نے بیان کیا، انہوں نے مغیرہ کی سند سے، وہ ابراہیم کی سند سے, سہم بن منجاب نے قزعہ سے انھوں نے ابو سعیدخدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ’’کوئی عورت تین دن کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ محرم ساتھ ہو ۔ ‘ ‘
Abu Sa'id Khudri ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ س) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: A woman should not set out on a journey extending beyond three nights but with a Mahram.
مجھ سے ابو غسان المسماعی اور محمد بن بشار سب نے معاذ بن ہشام کی سند سے بیان کیا کہ انہوں نے ہم سے بیان کیا معاذ عنبری نے قتادہ سے حدیث بیان کی انھوں نے قزعہ اور انھوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : ’’کو ئی عورت تین راتوں سے زیادہ کا سفر نہ کرے مگر یہ کہ محرم کے ساتھ ہو ۔ ‘ ‘
It was narrated from Qatada with this chain (a Hadith similar to no. 3264). He said:
"More than three, except with a Mahram,"
ہم سے ابن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن ابی عدی نے بیان کیا , سعید نے قتادہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور کہا
تین ( دن ) سے زیادہ کا سفر مگر یہ کہ محرم کے ساتھ ہو ۔
Abu Huraira ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a Muslim woman to travel a night's journey except when there is a Mahram with her.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے بیان کیا لیث نے ہمیں سعید بن ابی سعید سے حدیث بیان کی انھوں نے اپنے والد سے روایت کی حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " کسی مسلما ن عورت کے لیے حلال نہیں وہ ایک رات کی مسافت طے کرے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ ایسا آدمی ہو جو اس کا محرم ہو ۔
Abu Huraira ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a woman who believes in Allah and the Hereafter to undertake a day's journey except in the company of a Mahram.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا, ابن ابی ذئب سے روایت ہے ( کہا ) ہمیں سعید ابن ابی سعید نے اپنے والد سے حدیث بیان کی انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ ﷺے فر ما یا : کسی عورت کے لیے جو اللہ اور یو م آخرت پر ایما ن رکھتی ہے حلال نہیں کہ وہ ایک دن کی مسا فت طے کرے مگر یہ کہ محرم کے ساتھ ہو ۔
Abu Huraira (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a woman believing in Allah and the Hereafter to undertake journey extending over a day and a night except when there is a Mahram with her.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: میں نے پڑھا امام مالک نے سعید بن ابی سعید مقبری سے انھوں نے اپنے والد سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " جو عورت اللہ اور آخرت کے دن پر ایما ن رکھتی ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ ایک دن اور رات کا سفر کرے مگر اس طرح کہ اس کا محرم اس کے ساتھ ہو ۔
Abu Huraira (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a woman to undertake three (days, ) journey except when there is a Mahram with her.
ہم سے ابو کامل الجہداری نے بیان کیا، کہا ہم سے بشر یعنی ابن مفضل نے بیان کیا، کہا ہم سے سہیل بن , ابو صالح نے اپنے والد سے انھوں نے ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " کسی عورت کے لیے حلال نہیں کہ تین دن سفر کرے مگر اس طرح کہ اس کے ساتھ اس کا کو ئی محرم ہو ۔
Abu Sa'id al-Khudri ( رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: It is not lawful for a woman believing in Allah and the Hereafter to undertake journey extending over three days or more, except when she is in the company of her father, or her son, or her husband, or her brother, or any other Mahram.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے روایت کی ہے, ابو معاویہ نے ہمیں اعمش سے حدیث بیان کی انھوں نے ابو صالح سے انھوں نے ابو سعید خدری رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " جو عورت اللہ اور یو م آخرت پر ایمان رکھتی ہے اس کے لیے حلال نہیں کہ وہ تین دن یا اس سے زائد کا سفر کرے الایہ کہ اس کے ساتھ اس کا والد یا اس کا بیٹا یا اس کا خاوند یااس کا بھا ئی یا اس کا کو ئی محرم ہو .