Ibn 'Umar reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to Quba' riding as well as on foot.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا, ہمیں یحییٰ نےحدیث بیان کی ، ( کہا : ) ہمیں عبید اللہ نے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) مجھے نافع نے ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے خبر دی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔
A Hadith like that of Yahya Al-Qattan (as no. 3391) was narrated from Nafi, from Ibn Umar رضی اللہ تعالیٰ عنہ , from the prophet ﷺ.
مجھ سے ابو معن الرقاشی نے بیان کیا: زید بن یزید ثقفی، بصری، ثقہ، ہم سے روایت کرتے ہیں, خالد بن حارث نے ہمیں ابن عجلا ن سے حدیث بیان کی ، انھوں نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یحییٰ قطان کی حدیث کے مانند روایت کی ۔
Abdullah bin Umar (رضی اللہ تعالیٰ عنہ) reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to come to Quba' riding and on foot
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا : میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی کہ عبد اللہ بن دینار سے روایت ہے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کر اور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔
Abdullah bin 'Umar رضی اللہ تعالیٰ عنہ said:
The Messenger of Allah ﷺ used to go to Quba, riding and walking.
ہم سے یحییٰ بن ایوب، قتیبہ اور ابن حجر نے بیان کیا، کہا: ہم سے انہوں نے بیان کیا ہمیں اسماعیل بن جعفر نے حدیث بیان کی ، ( کہا : ) مجھے عبد اللہ بن دینار نے خبر دی کہ انھوں نے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کہتے ہو ئے سنا
رسول صلی اللہ علیہ وسلم سوار ہو کراور پیدل قباء تشریف لا یا کرتے تھے ۔
It was narrated from Abdullah bin Dinar:
Ibn Umar رضی اللہ تعالیٰ عنہ used to come to Quba' on every Saturday and he said: I saw Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم) coming (to this place) on every Saturday.
مجھے زہیر بن حرب نے حدیث بیان کی کہا : ہمیں سفیان بن عیینہ نے حدیث سنا ئی ۔ انھوں نے عبد اللہ بن دینارسے روایت کی کہ
حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہر ہفتے کے روز قباء آتے تھے وہ کہا کرتے تھے : میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ ہر ہفتے کے روز یہاں تشریف لا تے تھے ۔
Abdullah bin 'Umar رضی اللہ تعالیٰ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to come to Quba', i.e. (he came) on every Saturday, and he used to come riding or on foot. Ibn Dinar (another narrator) said that Ibn Umar رضی اللہ تعالیٰ عنہ used to do like this.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، انہوں نے عبداللہ بن دینار سے، انہوں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر ہفتے کے روز قباء آتے آپ وہاں سوار ہو کر اور ( کبھی ) پیدل تشریف لا تے تھے ابن دینار نے کہا : حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( بھی ) ایسا ہی کرتے تھے ۔
This hadith has been narrated on the authority of Ibn Dinar:
But he made no mention of: Every Saturday.
مجھ سے عبداللہ بن ہاشم نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا،سفیان ثوری نے ابن دینار سے اسی سند کے ساتھ روایت کی
مگر ہر ہفتے کے روز کا ذکر نہیں کیا ۔