Abdullah reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying; I shall be there at the Cistern before you, and I shall have to contend for some people, but I shall have to yield. I would be saying: My Lord, they are my friends, they are my friends, and it would be said: You don't know what innovations they made after you.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب اور ابن نمیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں ابو معاویہ نے اعمش سے حدیث سنائی ، انھوں نے شقیق ( بن سلمہ اسدی ) سے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ سے روایت بیان کی کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں حوض پر تمھا را پیش رو ہوں گا ۔ میں کچھ اقوام ( لو گوں ) کے بارے میں ( فرشتوں سے ) جھگڑوں گا ، پھر ان کے حوالے سے ( فرشتوں کو ) مجھ پر غلبہ عطا کر دیا جا ئے گا ، میں کہوں گا : اے میرے رب ! ( یہ ) میرے ساتھی ہیں ۔ میرے ساتھی ہیں ، تو مجھ سے کہا جا ئے گا : بلا شبہ آپ نہیں جا نتے کہ انھوں نے آپ کے بعد ( دین میں ) کیا نئی باتیں ( بدعات ) نکا لی تھیں ۔ "
The hadith has been narrated on the authority ot al-A'mash with the same chain of transmitters but no mention is made of: They are my companions; they are my companions.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، جریر اعمش سے اسی سند کے ساتھ روایت کی اور " میرے ساتھی ہیں ۔ میرے ساتھی ہیں ، کے الفاظ بیان نہیں کیے ۔
This hadith has been narrated on the authority of 'Abdullah رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراہیم دونوں نے بیان کیا, جریر اور شعبہ نے مغیرہ سے ، انھوں نے ابو وائل سے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اعمش کی حدیث کے مانند روایت کی ۔ شعبہ کی مغیرہ سے روایت ( کی سند ) میں یہ الفا ظ ہیں : میں نے ابو وائل سے سنا ۔
This hadith has been narrated on the authority of Hudhaifa رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے سعید بن عمرو اشعثی نے بیان کیا, عبثراور ابن فضیل دونوں نے حصین سے انھوں نے ابو وائل سے ، انھوں نے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، جس طرح اعمش اور مغیرہ کی روایت ہے ۔
Haritha رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: His Cistern would be as extensive as the distance between San'a' and Medina. Mustaurid رضی اللہ عنہ (one of the narrators) said: Did you not hear anything about the utensils? Thereupon he said. No. Mustaurid رضی اللہ عنہ said: You would find that the utensils would be like stars.
محمد بن عبداللہ بن باز یع نے مجھ سے کہا, ابن ابی عدی نے شعبہ سے ، انھوں نے معبد بن خالد سے ، انھوں نے حضرت حارثہ ( بن وہب خزاعی ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا
آپ نے فر ما یا : " آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا حوض ( اتنا چوڑا ہے ) جتنا صنعاءاور مدینہ کے درمیان ( کا فاصلہ ) ہے ۔ مستورد ( ابن شداد ) رضی اللہ عنہ نے ان ( حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ ) سے کہا : آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے نہیں سنا ، کہ آپ نے فرما یا : " برتن " ؟انھوں نے کہا : نہیں تو مستورد رضی اللہ عنہ نے کہا : " اس میں برتن ستاروں کی طرح نظر آئیں گے ۔ "
Haritha bin Wahb al-Khuza'i رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger's ( صلی اللہ علیہ وسلم ) words concerning the Cistern like it, but he made no mention of the words of Mustaurid.
مجھ سے ابراہیم بن محمد بن عرعرہ نے بیان کیا, حرمی بن عمارہ نے کہا : ہمیں شعبہ نے معبد بن خالد سے حدیث بیان کی کہ انھوں نے حضرت حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ کو سنا وہ کہہ رہے تھے کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فر ما تے ہو ئے سنا اور انھوں نے ( حرمی بن عمارہ ) نے حوض کا ذکر کیا ، اسی ( سابقہ حدیث ) کے مانند ۔ انھوں نے حضرت مستورد اور ان ( حضرت حارثہ رضی اللہ عنہ ) کا قول ذکر نہیں کیا ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There is before you a Cistern and the distance between its two sides is as it is between Jarba' and Adhruh.
ہم سے ابو الربیع الزہرانی اور ابو کامل الجہدری نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے جو ابن زید ہیں، بیان کیا, ایوب نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " تمھا رے آگے ( جس منزل کی طرف تم جا رہے ہو ) حوض ہے اس کے دو کناروں کے درمیان جرباء اور اذرح ( شام اور فلسطین کے دو مقام ) کے درمیان جتنا فاصلہ ہے ۔
This hadith has been transmitted on the authority of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ and the words are:
He said: There would be before you a Cistern extending from jarba' and Adhruh and the same has been transmitted on the authority of Ibn Muthanna and the wording is: My Cistern.
زہیر بن حرب محمد بن مثنیٰ اور عبید اللہ بن سعید نے کہا , ہمیں یحییٰ قطان نے عبید اللہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فر ما یا : " تمھا رے آگے حوض ہے ( اس کی وسعت اتنی ہے جتنا ) جرباء اور اذرح کے درمیان کا فاصلہ ہے ۔ " اور ابن مثنیٰ کی روایت میں " میرا حوض " کے الفا ظ ہیں ۔
A hadith like this has been transmitted on the authority, of 'Ubaidullah with this addition: Ubaidullah was asked (about these two names, i.e. Jarba' and Adhruh). He said:
These are the two towns of Syria and there is between them the distance which can be covered in three nights, and the hadith transmitted on the authority of Ibn Bishr (the words are). Three days.
عبد اللہ بن نمیر اور محمد بن بشر نے کہا : ہمیں عبید اللہ نے اسی سند کے ساتھ اسی کی مانند روایت کی اور مزید بیان کیا کہ عبید اللہ نے کہا , میں نے ان ( نافع ) سے پو چھا تو انھوں نے کہا
شام کی دوبستیاں ہیں ان کے درمیان تین راتوں کی مسافت ہے ۔ ابن بشر کی روایت میں تین دن ( کا ذکر ) ہے ۔
A hadith like this has been narrated on the authority of Ibn Umar رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
مجھ سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے حفص بن میسرہ نے بیان کیا, موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عبیداللہ کی حدیث کے مانند روایت کی ۔
Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There would be before you a Cistern (as extensive) as there is the distance between Jarba' and Adhruh and there would be jugs like stars in the sky; he who would come to that and drink from it would never feel thirsty after that.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن وہب نے بیان کیا, عمر بن نافع سے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ ( بن عمر رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " تمھا رے سامنے ایسا حوض ہے جتنا جرباء اور اذرح کے درمیان کی مسافت ہے اس میں آسمان کے ستاروں جتنے کو زے ہیں جو اس تک پہنچے گا اور اس میں سے پیے گا وہ اس کے بعد کبھی پیاسا نہیں ہو گا ۔
Abu Dharr رضی اللہ عنہ said:
Allah's Messenger, what about the vessels of that Cistern? He said: By Him in Whose Hand is the life of Muhammad, the vessels would outnumber the stars in the sky and its planets shining on a dark cloudless night. These would be the vessels of Paradise. He who drinks out of it (the Cistern) would never feel thirsty. There would flow in it two spouts from Paradise and he who would drink out of it would not feel thirsty; and the distance between its (two corners) is that between 'Amman and Aila, and its water is whiter than milk and sweeter than honey.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر مکی نے بیان کیا اور یہ قول ابن ابی شیبہ سے ہے: ہم سے انہوں نے بیان کیا اور باقی دو نے کہا - ہم سے عبد العزیز بن عبد الصمد العمی نے ابو عمران الجنی کی سند سے بیان کیا, عبد اللہ بن صامت نے حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا : میں نے پو چھا
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !حوض کے برتن کیسے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے!اس حوض کے برتن آسمان کے چھوٹے اور بڑے ( تمام ستاروں کی تعداد سے زیادہ ہیں ۔ یاد رکھو!جو اندھیری صاف مطلع کی رات میں ہو تے ہیں وہ جنت کے برتن ہیں کہ جوان سے ( شراب کو ثر ) پی لے گا وہ اپنے ذمے ( جنت میں جا نے کے دورانیے ) کے اخر تک کبھی پیا سا نہیں ہو گا ۔ اس میں جنت ( کی باران رحمت ) کے دو پر نالے آکر گرتے ہیں جو اس میں سے پی لے گا وہ کبھی پیاسا نہیں ہو گا ۔ اس کی چوڑائی اس کی لمبا ئی کے برابر ہے جیسے عمان سے ایلہ تک ( کا فاصلہ ) ہے ۔ اس کا پا نی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے ۔ "
Thauban رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I would be pushing back from my Cistern the crowd of people. I would strike away from it (the Cistern) with my staff the people of Yemen until the water (of the Haud) would spout forth upon them. He was asked about its breadth. He said: From this place of mine to 'Amman, and he was asked about the drink and he said: It is whiter than milk and sweeter than honey. There would spout into it two streamlets having their sources in Paradise. the one is from gold and the other is from silver.
ہم سے ابو غسان المسمعی، محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا - اور ان کا قول بھی اسی طرح ہے - انہوں نے کہا: ہم سے معاذ نے بیان کیا ہے, ہشام نے قتادہ سے ، انھوں نے سالم بن ابی جعد سے ، انھوں نے معدان بن ابی طلحہ یعمری سے ، انھوں نے حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں اپنے حوض پر پینے کی جگہ سے اہل یمن ( انصاراصلاًیمن سے تھے ) کے لیے لو گوں کو ہٹاؤں گا ۔ میں ( اپنے حوض کے پانی پر ) اپنی لا ٹھی ماروں گا تو وہ ان پر بہنے لگے گا ۔ " آپ سے اس ( حوض ) کی چوڑائی کے بارے میں پو چھا گیاتو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میرے کھڑے ہو نے کی ( اس ) جگہ سے عمان تک ۔ " اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس ( حوض ) کے مشروب کے بارے میں پو چھا گیا تو فرما یا : " وہ دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جنت سے دو پر نالے اس میں تیز سے شامل ہو کر اس میں اضافہ کرتے رہتے ہیں ۔ ان میں سے ایک پرنالہ سونے کا ہے اور ایک چاندی کا ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of Hisham with the same chain of transmitters and the words are:
I would be on the Day of Resurrection near the bank of the Cistern.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے حسن بن موسیٰ نے بیان کیا، شیبان نے قتادہ سے ہشام کی سند کے ساتھ اس کی حدیث کے مانند حدیث بیان کی ، مگر اس نے اس طرح کہا
" میں قیامت کے دن حوض کے پانی پینے کی جگہ پر ہوں گا ۔ "
Thaubin reported this hadith pertaining to the Cistern. Muhammad bin Bashshar said: I said to Yahya bin Hammad: This is the hadith that I heard from Abu 'Awana and he said: I also heard it from Shu'ba. I said: Narrate that to me and he narrated that to me.
محمد بن بشار نے کہا : ہمیں یحییٰ بن حماد نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں شعبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے سالم بن ابی جعد سے ، انھوں نے معدان سے ، انھوں نے حضرت ثوبان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حوض کی حدیث روایت کی ، میں نے یحییٰ بن حماد سےکہا : یہ حدیث آپ نے ابو عوانہ سے سنی ہے؟ تو انھوں نے کہا : اور شعبہ سے بھی سنی ہے ۔ میں نے کہا : میری خاطر اس میں نگاہ ( بھی ) ڈالیں ۔ ( آپ کے صحیفے میں جہا ں لکھی ہو ئی ہے اسے بھی پڑھ لیں ) انھوں نے میری خاطر اس میں نظر کی ( اسے پڑھا ) اور مجھے وہ حدیث بیان کی ، ( ان کی روایت میں کسی بھول چوک کا بھی امکا ن نہیں ۔ )
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I will drive away from my Cistern people just as the stray camels are driven away.
ہم سے عبدالرحمٰن بن سلام الجمحی نے بیان کیا, ربیع بن مسلم نے محمد بن زیاد سے ، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں حوض سے لوگوں کو اس طرح ہٹاؤں گا جس طرح اجنبی اونٹوں کو ( اپنے گھاٹ سے ) ہٹا یا جا تا ہے ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
مجھ سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا، شعبہ نے محمد بن زیاد سےروایت کی ، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا ، اسی کے مانند ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: My Cistern would be as extensive as the distance between Aila and San'a, of Yemen, and there would be in it jugs like stars in the sky.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، مجھ سے یونس نے بیان کیا, ابن شہاب سے روایت ہے کہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انھیں حدیث بیان کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میرے حوض کی مقدار اتنی ہے جتنی ایلہ اور یمن کے صنعاء کے درمیان مسافت ہے اور اس کے برتنوں کی تعدادآسمان کے ستاروں کی طرح ہے ۔ "
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Some persons from amongst my associates would turn to my Cistern; when I would see them and they would be presented to me, they would be detained in the way while coming to me. I would say: My Lord, they are my companions, they are my companions, and it would be said to me: You don't know what innovations they made after you.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے عفان بن مسلم الصفار نے بیان کیا، ہم سے وہیب نے بیان کیا،عبد العزیز بن صہیب نے کہا : ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا " حوض پر میرے ساتھیوں میں سے کچھ آدمی آئیں گےحتی کہ جب میں انھیں دیکھوں گا اور ان کو میرے سامنے کیا جا ئے گا تو انھیں مجھ ( تک پہنچنے ) سے پہلے اٹھا لیا جا ئے ، میں زور دے کر کہوں گا : اے میرے رب! ( یہ ) میرے ساتھی ہیں میرے ساتھی ہیں تو مجھ سے کہا جا ئے گا ۔ آپ نہیں جانتے کہ انھوں نے آپ کےبعد کیا نئی باتیں نکا لیں ۔ "
Anas reported:
A hadith like this from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he made this addition: The vessels would be as numerous as the number of stars.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے علی بن مسسر نے بیان کیا، ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، ہم سے ابن فضیل نے بیان کیا, مختار بن فلفل نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے
انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی مفہوم میں روایت کی اور اس میں مزید یہ کہا : اس کےبرتن ستاروں کی تعداد میں ہیں ۔