This hadith has been narrated on the authority of Muthanna through the same chain of transmitters.
مجھ سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا,عبدالصمد نے مثنیٰ ( بن سعید ) سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔
Anas (bin Malik) رضی اللہ عنہ was asked about the old age of Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He said:
Allah did not blemish him with white hair.
ہم سے محمد بن المثنیٰ، ابن بشار، احمد بن ابراہیم الدورقی اور ہارون بن عبداللہ نے ابوداؤد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابن المثنیٰ، سلیمان بن داؤد نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا, خلید بن جعفر نے ابو ایاس سے حضرت انس رضی اللہ عنہ کے بارے میں سنا ، ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کے بارے میں سوال کیا گیا ، انھوں نے کہا
اللہ تعالیٰ نے سفید بالوں کے ساتھ آپ کے جمال میں کمی نہیں کی تھی ۔
Abu Juhaifa رضی اللہ عنہ reported:
I saw Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having some whiteness (in hair) at this place, and Zuhair placed one of his fingers at his chin. Juhaifa رضی اللہ عنہ was asked how old he had been at that time. He said: I made arrows and put feathers to them (i. e. I had passed my childhood).
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، ہم سے زہیر نے بیان کیا، ہم سے ابواسحاق نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے ابو خیثمہ نے بیان کیا، ابو کی سند سے۔ اسحاق، ابو جحیفہ کی سند پر، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ، آپ کی اس جگہ پر سفیدی تھی ، زہیر نے نچلے ہونٹ کے نیچے والے اپنے بالوں پر انگلی رکھ دی ، ان ( ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ ) سے کہاگیا : ان دنوں آپ ( حاضرین میں سے ) کس کی طرح ( کس عمرکے ) تھے ( آپ سب سے چھوٹے ہوں گے؟ ) انھوں نے کہا : میں تیروں کے پیکان اور ان کے پر لگاتا تھا ۔
Abu Juhaifa رضی اللہ عنہ reported:
I saw Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) that he had white complexion and had some white hair, and Hasan bin 'Ali رضی اللہ عنہ resembled him.
ہم سے واصل بن عبد الاعلی نے بیان کیا, محمد بن فضیل نے اسماعیل بن ابی خالد سے ، انھوں نے حضرت جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو د یکھا ، آپ گورے تھے ، بالوں میں تھوڑی سی سفیدی آئی تھی ، حضرت حسین بن علی رضی اللہ عنہ آپ سے مشابہت رکھتے تھے ۔
It was narrated that Abu Juhaifa رضی اللہ عنہ (a hadith similar to no. 6081), but they did not say:
"With a white white complexion an white hair."
ہم سے سعید بن منصور نے بیان کیا, سفیان ، خالد بن عبداللہ اورمحمد بن بشر ، سب نےاسماعیل سے ، انھوں نے حضرت جحیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، ان سب نے یہ نہیں کہا
آپ گورے تھے ، بالوں میں تھوڑی سی سفیدی آئی تھی ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ was asked about the old age of Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ). He said:
When he oiled his head nothing was seen (as a mark of old age) and when he did not apply oil something (of the old age) became visible.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے ابوداؤد سلیمان بن داؤد نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، سماک بن حرب نے کہا : میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سفید بالوں کے متعلق سوال کیاگیاتھا ، انھوں نےکہا
جب آپ سر مبارک کو تیل لگاتے تھے تو سفید بال نظر نہیں آتے تھے اور جب تیل نہیں لگاتے تھے تونظر آتے تھے ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ reported:
There had appeared some whiteness on the front part of the head and beard of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ). When he applied oil, it did not become visible, but when he did not (apply) oil, it became apparent. And he had a thick beard. A person said: His face was as (bright) as the sword. Thereupon he (Jabir رضی اللہ عنہ ) said: No, it was round and like the sun and the moon. And I saw the seal near his shoulder of the size of a pigeon's egg and its color was the same as that of his body.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا, اسرائیل نے سماک سے روایت کی کہ انھوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر اور ڈاڑھی کا آگے کا حصہ سفید ہو گیا تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم تیل ڈالتے تو سفیدی معلوم نہ ہوتی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ڈاڑھی بہت گھنی تھی ۔ ایک شخص بولا کہ کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک تلوار کی طرح یعنی لمبا تھا؟ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا چہرہ مبارک سورج اور چاند کی طرح اور گول تھا اور میں نے نبوت کی مہر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے کندھے پر دیکھی جیسے کبوتر کا انڈا ہوتا ہے اور اس کا رنگ جسم کے رنگ سے ملتا تھا ۔
Jabir Samura رضی اللہ عنہ reported:
I saw the seal on his back as if it were a pigeon's egg.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا, شعبہ نے سماک سے روایت کی ، کہا : میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پشت مبارک پرمہر نبوت دیکھی ، جیسے وہ کبوتری کا انڈا ہو ۔
This hadith has been narrated on the authority of Simak with the same chain of transmitters.
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ بن موسیٰ نے بیان کیا, حسن بن صالح نے سماک سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔
As-Sa'ib bin Yazid reported:
My mother's sister took me to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and said: Allah's Messenger, here is the son of my sister and he is ailing. He touched my head and invoked blessings upon me. He then performed ablution and I drank the water left from his ablution; then I stood behind him and I saw the seal between his shoulders.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور محمد بن عباد نے بیان کیا، کہا: ہم سے حاتم نے جو ابن اسماعیل ہیں، بیان کیا, جعد بن عبدالرحمن نے کہا : میں نے حضرت سائب بن یزید سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے ، کہ
میری خالہ مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے گئی اور کہا کہ یا رسول اللہ! میرا بھانجا بہت بیمار ہے ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر پر ہاتھ پھیرا اور برکت کی دعا کی ۔ پھر وضو کیا تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کا بچا ہوا پانی پی لیا ۔ پھر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیٹھ کے پیچھے کھڑا ہوا تو مجھے آپ کے د ونوں کندھوں کے درمیان آپ کی مہر ( نبوت ) مسہری کے لٹو کی طرح نظر آئی ۔
Abdullah bin Sarjis رضی اللہ عنہ reported:
I saw Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and ate with him bread and meat, or he said Tharid (bread soaked in soup). I said to him: Did Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) seek forgiveness for you? He said: Yes, and for you, and he then recited this verse: Ask forgiveness for thy sin and for the believing men and believing women (xlvii. 19). I then went after him and saw the Seal of Prophethood between his shoulders on the left side of his shoulder having spots on it like moles.
ہم سے ابو کامل نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا، ہم سے ابن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے علی بن مسہرنے بیان کیا, عاصم احول نے حضرت عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھاتھا اور میں نے آپ کے ساتھ روٹی اورگوشت یا کہا : ثریدکھایاتھا ، ( عاصم نے ) کہا : میں نے ان ( عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے پوچھا : کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے تمھارے لئے دعائے مغفرت کی تھی ، انھوں نے کہا : ہاں ، اورتمھارے لئے بھی ، پھر یہ آیت پڑھی ، "" اور اپنے گناہ کے لئے استغفار کیجئے اور ایماندار مردون اور ایماندار عورتوں کے لئے بھی ۔ "" کہا : پھر میں گھوم کر آپ کے پیچھے ہواتو میں نے آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان مہر نبوت دیکھی ، آپ کے بائیں شانے کی نرم ہڈی کے قریب بند مٹھی کی طرح ، اس پر خال ( تل ) تھے جس طرح جلد پر آغاز شباب کے کالے نشان ہوتے ہیں ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was neither very conspicuously tall nor short-statured, and his color was neither glaringly white nor brown; his hair was neither very curly nor very straight; Allah commissioned him (as a Prophet) when he had reached the age of forty years, and he stayed in Mecca for ten years and for ten years in Medina; Allah took him away when he had just reached the age of sixty, and there had not been twenty white hair in his head and beard.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: امام مالک نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نےان ( حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) کو یہ کہتے ہوئے سنا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بہت درازقد تھے نہ پستہ قامت ، بالکل سفید تھے نہ بالکل گندمی ، نہ سخت گھنگرالے بال تھے اور بہ بالکل سیدھے ، اللہ تعالیٰ نے آ پ کو چالیس سال کی عمر میں بعثت سے نوازا ، آپ دس سال مکہ مکرمہ میں رہے ، اور دس سال مدینہ میں ، اللہ تعالیٰ نے ساٹھ سال ( سے کچھ زائد ) عمر میں آپ کو وفات دی جبکہ آپ کے سر اور داڑھی میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے ۔
A Hadith like that of Malik bin Anas (no. 6089) was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ, and in both of their Ahadith it add:
"He was bright faced."
ہم سے یحییٰ بن ایوب، قتیبہ بن سعید اور علی بن حجر نے بیان کیا، انہوں نے کہا: اسماعیل بن جعفر اور سلیمان بن بلال دونوں نے ربیعہ بن ابی عبدالرحمن سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے ، امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی حدیث کے مانندحدیث بیان کی اور ان دونوں نےاپنی حدیث میں مذید بیان کیا
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا رنگ کھلتا ہوا تھا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died when he was sixty-three years old, and so was the case with Abu Bakr رضی اللہ عنہ , and so was the case with Umar رضی اللہ عنہ who was also sixty-three (when he died).
مجھ سے ابو غسان رازی محمد بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے حکم بن سلام نے بیان کیا، ہم سے عثمان بن زیدہ نے بیان کیا, زبیر بن عدی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اورآپ صلی اللہ علیہ وسلم تریسٹھ ( 63 ) سال کے تھے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( فوت ہوئے ) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے اور حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ( کی شہادت ہوئی ) اور وہ تریسٹھ سال کے تھے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died when he had attained the age of sixty-three. And a hadith like this had been transmitted on the authority of Sa'id bin Musayyib.
اور مجھ سے عبدالملک بن شعیب بن لیث نے بیان کیا، مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، میرے دادا سے، انہوں نے کہا:عقل بن خالد نے ابن شہاب سے ، انھوں نے عروہ بن زبیر سے ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور آپ63 سال کے تھے ۔ ابن شہاب نے کہا : مجھے سعید بن مسیب نے بھی اسی طرح بتایا ۔
This hadith has been narrated on the authority of Ibn Shihab through the same chain of transmitters.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ اور عباد بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے طلحہ بن یحییٰ نے بیان کیا، یونس بن یزید نے ابن شہاب سے دونوں سندوں سے عقیل کی حدیث کے مانند ( بیان کیا ۔ )
Amr reported:
I said to 'Urwa: How long did Allah's Apostle - ( صلی اللہ علیہ وسلم ) stay in Mecca? He said: For ten years. I said: Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ says (that he stayed in Mecca) for thirteen years.
ابومعمر اسماعیل بن ابراہیم ہذلی نے کہا : ہمیں سفیان نے عمرو ( بن دینار ) سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے عروہ سے پوچھا : نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( بعثت کے بعد ) مکہ میں کتنا عرصہ رہے؟انھوں نے کہا : دس ( سال ۔ ) انھوں ( عمرو ) نے کہا : میں نے کہا : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ تیرہ ( سال ) کہتے تھے ۔
Amr reported: I said to 'Urwa:
How long did Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) stay in Mecca? He said: For ten years. I said: Ibn Abbas رضی اللہ عنہ says it is some years above ten. He ('Urwa) sought forgiveness for him and said: His statement is based on the verse of a poet.
ابن ابی عمر نے کہا , ہمیں سفیان نے عمرو سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے عروہ سے پوچھا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ( بعثت کے بعد ) مکہ میں کتنے سال رہے؟انھوں نے کہا : دس ( سال ۔ ) کہا : میں نے کہا : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ تو دس ( سال ۔ ) سے کچھ زائد بتاتے ہیں ۔ انھوں ( عمرو بن دینار ) نے کہا : توانھوں ( عروہ رحمۃ اللہ علیہ ) نے کہا : اللہ ان کی مغفرت کرے!اور کہا : انھوں نے یہ عمر شاعر کے قول سے اخذ کی ہے ۔
Ibn 'Abbas reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) stayed in Mecca for thirteen years and he died when he had attained the age of sixty three years.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، روح بن عبادہ سے، ہم سے زکریا بن اسحاق نے بیان کیا,عمرو بن دینار نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ سال رہے ، آپ کی وفات ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم 63 سال کے تھے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) stayed in Mecca for thirteen years (after he had received revelation) and stayed in Medina for ten years, and he was sixty-three when he died.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے بشر بن السری نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا, ابو جمرہ ضبعی نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تیرہ سال رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف وحی بھیجی جاتی تھی اور مدینہ میں دس سال رہ ، آپ کی وفات ہوئی اور آپ تریسٹھ سال کے تھے ۔