The Book of Tribulations and Portents of the Last Hour
كتاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
Chapter 53
Abu Nadra reported:
We were in the company of Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہ that he said it may happen that the people of Iraq may not send their qafiz and dirhams (their measures of food stuff and their money). We said: Who would be responsible for it? He said: The non-Arabs would prevent them. He again said: There is the possibility that the people of Syria may not send their dinars and mudds. We said: Who would be responsible for it? He said this prevention would be made by the Romans. He (Jabir b. Abdullah) kept quiet for a while and then reported Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said there would be a caliph in the last (period) of my Ummah who would freely give handfuls of wealth to the people without counting it. I said to Abu Nadra and Abu al-'Ala: Do you mean 'Umar bin 'Abdul-Aziz? They said: No (he would be Imam Mahdi).
ہم سے زہیر بن حرب اور علی بن حجر نے بیان کیا اور لفظ زہیر کا ہے, اسماعیل بن ابراہیم نے ہمیں جریری سے حدیث بیان کی اور انھوں نے ابو نضرہ ہے روایت کی کہا
ہم حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کے پاس تھے کہ انھوں نے کہا : وہ وقت قریب ہے کہ اہل عراق کے پاس کوئی قفیر ( پیمانہ ) آئے گانہ درہم ۔ ہم نے پوچھا کہاں سے؟انھوں نےکہا : عجم سے ۔ وہ اس کو روک لیں گے ۔ پھر کہا : عنقریب اہل شام کے پاس کوئی دینار آئے گا نہ مدی ( پیمانہ ) ہم نے پوچھا : کہاں سے؟انھوں نےکہا : روم کی جانب سے پھر تھوڑی دیر خاموش رہنے کے بعد کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " میری امت کے آخر ( کے دور ) میں ایک خلیفہ ہو گا جولپیں بھر بھرکے مال دے گا اور اس کی گنتی نہیں کرے گا ۔ " ( جریری نے ) کہا : میں نے ابو نضرہ اور ابو العلاءسے پوچھا : کیا آپ سمجھتے ہیں کہ یہ عمر بن عبدالعزیزہیں؟تو دونوں نے کہا : نہیں ۔
This hadith hab been narrated by Sa'id with the same chain of transmitters.
ہم سے ابن المثنی نے بیان کیا, عبد الوہاب نے کہا : ہمیں سعید جریرینے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔
Abu Sa'id رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger (ﷺ) I said: There would be amongst your caliphs a caliph who would give handfuls of wealth to the people, but would not count it. In the narration transmitted on the authority of Ibn Hujr, there is a slight variation of wording.
نصر بن علی جہضمی نے ہمیں حدیث بیان کی کہا : ہمیں بشر بن مفضل نے حدیث بیان کی نیز ہمیں علی بن حجر سعدی نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں اسماعیل بن علیہ نے حدیث بیان کی دونوں ( بشربن مفضل اور ابن علیہ ) نے سعید بن یز ید سے انھوں نے ابو نضرہ سے اور انھوں نے حضرت ابوسعید ( خدری رضی اللہ عنہ ) سےروایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تمھارے خلفاءمیں سے ایک خلیفہ ہو گا جولپیں بھر بھرکر مال دے گا اور اس کو شمارنہیں کرےگا ۔ اور ( علی ) بن حجرکی روایت میں يَحْثُو الْمَالَ کے بجائےيحثي المال ہے ( معنی ایک ہی ہے ) ۔
Abu Sa'id and Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: There would be in the last phase of the time a caliph who would distribute wealth but would not count.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا, عبد الصمد بن عبد الوارث نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں میرے والد نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں داؤد نے ابو نضرہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابوسعید اور حضرت جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، دونوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " آخری زمانے میں ایک خلیفہ ہو گا جو مال تقسیم کرے گااور اس کو شمار نہیں کرے گا ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of Abu Sa'id رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, اور ابو معاویہ نے داؤد بن ابی ہندسے انھوں نے ابونضرہ سے انھوں نے حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔
Abu Sa`id Khudri رضی اللہ عنہ reported:
One who is better than I informed me, that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to `Ammar as he was digging the ditch (on the ocassion of the Battle of the Ditch) wiping over his head: O son of Summayya, you will be involved in trouble and a group of the rebels would kill you.
ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا اور قول ابن المثنیٰ کا ہے, محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے ابو مسلمہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : میں نے ابو نضرہ سے سنا ، وہ حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت کر رہے تھے انھوں نے کہا
ایک ایسے شخص نے مجھے بتایا جو مجھ سے بہتر ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب آپ نے خندق کھودنے کا آغاز کیاتو عمار رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ایک بات ارشاد فرمائی ، آپ ان کے سر پر ہاتھ پھیرنے اور فرمانے لگے ۔ سمیہ کے بیٹے کی مصیبت !تمھیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا ۔ "
This hadith has been transmitted on the same authority but with this variation that the hadith transmitted on the authority of Nabra (the words are): One who is better than I informed me, and he was Abu Qatada رضی اللہ عنہ , and in the hadith transmitted on the authority of Khalid instead of the word 'bu'us' there is 'wayys' or 'ya wayys', i.e., how sad it is .
مجھ سے محمد بن معاذ بن عباد الانباری اور حریم بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا, اور خالد بن حارث اور نضر بن شمیل دونوں نے شعبہ سے روایت کی ، انھوں نے ابو مسلمہ سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی ، البتہ نضر کی حدیث میں ہے ۔ مجھے مجھ بہتر شخص ابو قتادہ رضی اللہ عنہ نے خبردی ۔ اور خالد بن حارث کی حدیث میں ہے کہ انھوں نے کہا : میراخیال ہے ان کی مراد ابو قتادہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے تھی ۔ اور خالد کی حدیث میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے ۔ " افسوس! " یا فرمایا " وائےافسوس ابن سمیہ پر! "
This hadith has been transmitted on the authority of Umm Salama رضی اللہ عنہا :
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said to 'Ammar رضی اللہ عنہ : A group of rebels would kill you.
محمد بن عمرو بن جبلہ نے مجھ سے کہا, محمد بن جعفر غندرنے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی ، کہا : میں نے خالد حذا کو سعید بن ابو الحسن سے حدیث روایت کرتے ہوئے سنا ، انھوں نے اپنی والدہ سے اور انھوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمار رضی اللہ عنہ سے فرمایا : " تمھیں ایک باغی گروہ قتل کرے گا ۔
This hadith has been narrated on the authority of Umm Salama رضی اللہ عنہا through another chain of transmitters.
اور مجھ سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا, عبد الصمد بن الوارث نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی کہا : ہمیں خالد حذاء نے سعید بن ابی حسن اور حسن سے حدیث بیان کی ان دونوں نے اپنی والدہ سے ، انھوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔
Umm Salama رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: A band of rebels would kill `Ammar.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا, ابن عون نے حسن سے انھوں نے اپنی والدہ سے اور انھوں نے حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " عمار کو ایک باغی گروہ قتل کرے گا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: This tribe of the Quraish would kill (people) of my Ummah. They (the Companions) said: What do you command us to do (in such a situation)? Thereupon he said: Would that the people remain aside from them (and not besmear their hands with the blood of the Muslim).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, ابو اسامہ نے ہمیں حدیث بیان کی کہا : ہمیں شعبہ نے ابو تیاح سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : میں نے ابو زرعہ سے سنا ، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اورانھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : " میری امت کو قریش کا یہ قبیلہ ہلاک کرے گا ۔ " انھوں نے ( صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی ، پھر آپ ہمیں کیا ( کرنےکا ) حکم دیتے ہیں ؟آپ نے فرمایا : " کاش !لوگ ان سے الگ ہو جائیں ۔
This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters.
احمد بن ابراہیم الدورقی اور احمد بن عثمان النفالی نے ہم سے کہا, ابو داؤدنے کہا , ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ اسی کے ہم معنی روایت کی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Kisra (Khusrau king of Persia) would die and Qaisar (Ceasar King of Rome) would die; there would be no Qaisar after him, but, by the One in Whose Hand is my life, you would spend their treasures in the cause of Allah.
ہم سے عمرو ناقد اور ابن ابی عمر نے بیان کیا اور قول ابن ابی عمر کا ہے, سفیان نے زہری سے ، انھوں نے سعید بن مسیب سے اور انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " کسریٰ مرگیا تو اس نے بعد کوئی کسری نہیں ہوگا اور جب قیصر مرجائے گا تو اس کے بعد ( شام میں ) کوئی قیصہ نہیں ہوکا ، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے !ان دونوں کے خزانوں کو اللہ کی راہ میں خرچ کیا جائےگا ۔ "
This hadith has been transmitted on the authority of Zuhri.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس اور معمر دونوں نے زہری سے سفیان کی سند کے ساتھ اسی کی حدیث کے ہم معنی روایت کی ۔
Hammam bin Munabbih said: This is what Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported from Allah's messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and in this connection he reported so many hadith (and one of them was this):
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Kisra would die and then there would be no Kisra after him. Qaisar would die and there would be no Qaisar after him, but you will distribute their treasures in the cause of Allah.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا, معمر نے ہمیں ہمام بن منبہ سے حدیث بیان کی ، کہا : یہ احادیث ہیں جو حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیں ، ان میں سے ( یہ حدیث بھی ) ہے : اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : " کسریٰ ہلاک ہوگیا ، پھر اس کے بعد کسری نہیں ہوگا ، اورقیصر بھی ہلاک ہوجائے گا پھر اس کے بعد کوئی قیصر نہیں ہوگااور ان دونوں کے خزانے اللہ کی راہ میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ "
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: When Kisra would die there would be no Kisra after him; the rest of the hadith is the same as Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے جریر نے عبدالملک بن عمیر کی سند سے بیان کیا, حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب کسری ہلاک ہوجائے گا تو اس کے بعد کوئی کسری نہیں ہوگا ۔ " ( آگے ) انھوں نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ کی حدیث کی مانند ذکر کیا ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ reported:
I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There would lie open for a group of Muslims, or for a group of believers, the treasures of the family of Kisra which would be in the white (palace). In a version of Qutaiba there is definitely the word Muslim .
قتیبہ بن سعید اور ابو کامل جحدری نے کہا : ہمیں ابو عوانہ نے سماک بن حرب سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : "" مسلمانوں یا ( فرمایا : ) مومنوں کی ایک جماعت آل کسری کے خزانے کو ، جو سفید ( عمارت ) میں ہے ضرور بالضرور فتح کرے گی ۔ "" قتیبہ نے "" مسلمانوں کی "" ( جماعت ) کہا اور کسی شک کا اظہار نہیں کیا ۔
Jabir bin Samura رضی اللہ عنہ reported: I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) a hadith like this.
ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا,شعبہ نے سماک بن حرب سے روایت کی ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، ( آگے ) ابو عوانہ کی حدیث کے ہم معنی حدیث بیان کی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle (ﷺ) saying: You have heard about a city, one side of which is on land and the other is in the sea (Constantinople). They said: Allah's Messenger, yes. Thereupon he said: The Last Hour would not come unless seventy thousand persons from Bani lshaq would attack it. When they would land there, they will neither fight with weapons nor would shower arrows but would only say: There is no god but Allah and Allah is the Greatest, and one side of it would fall. Thaur (one of the narrators) said: I think that he said: The part by the side of the ocean. Then they would say for the second time: There is no god but Allah and Allah is the Greatest and the second side would also fall, and they would say: There is no god but Allah and Allah is the Greatest, and the gates would be opened for them and they would enter therein and, they would be collecting spoils of war and distributing them amongst themselves when a noise would be heard saying: Verily, Dajjal has come. And thus they would leave everything there and go back.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, عبدالعزیز بن محمد نے ثور بن زید دیلی سے ، انھوں نے ابو الغیث سے اور انھوں نے حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" تم نے ایسے شہر کے بارے میں سنا ہے جس کی ایک جانب خشکی میں ہے اور دوسری جانب سمندر میں ہے؟ "" انھوں ( صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین ) نے عرض کی ، جی ہاں ، اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" قیامت قائم نہیں ہوگی یہاں تک کہ اس کے خلاف بنو اسحاق میں سے ستر ہزار لوگ جہاد کریں گے ، وہاں پہنچ کر وہ اتریں گے تو ہتھیار اس سے جنگ کریں گے نہ تیر اندازی کریں گے ، وہ کہیں گے ، لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر ، تو اس ( شہر ) کی ایک جانب گرجائےگی ۔ "" ثور نے کہا : میں ہی جانتا ہوں کہ انھوں ( ابوہریرۃ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے وہی ( کنارہ ) کیا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "" جو سمندر میں ہے ، پھر وہ دوسری بار لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہیں گے تو اس ( شہر ) کا دوسرا کنارابھی گرجائے گا ، پھر وہ تیسری بار لاالٰہ الا اللہ واللہ اکبر کہیں گے تو ان کے لیے راستہ کھل جائے گا اور وہ اس ( شہر ) میں داخل ہوجائیں گے اور غنائم حاصل کریں گے ۔ جب وہ مال غنیمت تقسیم کررہے ہوں گے تو ایک چیختی ہوئی آواز آئے گی جو کہےگی : دجال نمودار ہوگیا ۔ چنانچہ وہ ( مسلمان ) ہر چیز چھوڑدیں گے اور واپس پلٹ پڑیں گے ۔ ""
Thaur bin Zaid has narrated this hadith with the same chain of transmitters.
مجھ سے محمد بن مرزوق نے بیان کیا، ہم سے بشر بن عمر الزہرانی نے بیان کیا, سلیمان بن بلال نے کہا : ہمیں ثور بن زید دیلی نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔