The Book of Tribulations and Portents of the Last Hour
كتاب الْفِتَنِ وَأَشْرَاطِ السَّاعَةِ
Chapter 53
Abu Qatada reported:
We used to go to Imran bin Husain رضی اللہ عنہ passing in front of Hisham bin 'Amir رضی اللہ عنہ . He, one day, said: You pass by me (in order) to go to some persons, but (amongst the living persons) none remained in the company of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) more than I and none knows more a hadith than I. I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There would be no creation (creating more trouble) than the Dajjal right from the creation of Adam to the Last Hour.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا : ہم سے احمد بن اسحاق الحضرمی نے بیان کیا , عبدالعزیز بن مختار نے کہا : ہمیں ایوب نے حمید بن ہلال سے حدیث بیان کی ، انھوں نے ایک گروہ سے روایت کی جن میں ابو دہماء اور ابو قتادہ شامل ہیں ، انھوں نے کہا
ہم حضرت ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزر کر حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس جایا کر تے تھے ، ایک دن انھوں نے کہا : تم مجھے چھوڑ کر ایسے لوگوں کے پاس جاتے ہوجو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہونے والے نہیں تھے اور نہ ان کو مجھ سے زیادہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی احادیث کا علم ہے ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سناتھا : " حضرت آدم علیہ السلام سے لے کر قیامت تک کوئی مخلوق ( فتنہ وفساد میں ) ایسی نہیں جو دجال سے بڑی ہو ۔ "
It was narrated that Humaid bin Hilal:
Three of his people, including Abu Qatadah, said: "We used to pass by Hisham bin Amir رضی اللہ عنہ on our way to Imraan bin Husain رضی اللہ عنہ ..." a hadith like that of Abdul Aziz bin Mukhtar, except that he said: " a matter of greater impact than the Dajjal."
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن جعفر الرقی نے بیان کیا, عبیداللہ بن عمرو نے ایوب سے ، انھوں نے حمید بن ہلال سے اور انھوں نے اپنی قوم کے تین لوگوں سے روایت کی جن میں ابو قتادہ بھی شامل ہیں کہ
ہم ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزر کر حضرت عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پا س جاتے تھے ۔ جس طرح عبدالعزیز بن مختار کی روایت ہے مگر انھوں نے کہا؛ " دجال ( کے فتنے ) سے بڑا کوئی معاملہ ( پیش نہیں آیا ۔ ) "
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: Hasten to do good deeds before six things happen: the rising of the sun from the west, the smoke, the Dajjal, the beast and (the death) of one of you or the general turmoil.
ہم سے یحییٰ بن ایوب، قتیبہ بن سعید اور ابن حجر نے بیان کیا: ہم سے اسماعیل یعنی ابن جعفر نے امام کی سند سے بیان کیاالعلاء کے والد ( عبدالرحمان ) نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک عمل کرنے میں سبقت کرو ۔ سورج کے مغرب سے طلوع ہونے ، دھوئیں ، دجال ، زمین کے چوپائے ، خاص طور پر تم میں سے کسی ایک کو پیش آنے والے معاملے ( بیماری ، عاجز کردینے والا بڑھاپا یا کوئی رکاوٹ ) اور ہر کسی کو پیش آنے والا معاملہ ( مثلا : اجتماعی گمراہی ، فتنے کے زمانے میں قتل عام ، قیامت سے پہلے ۔ ) "
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Hasten in performing these good deeds (before these) six things (happen): (the appearance) of the Dajjal, the smoke, the beast of the earth, the rising of the sun from the west, the general turmoil (leading to large-scale massacre) and death of masses and individuals.
ہم سے امیہ بن بسطام العیشی نے بیان کیا، ہم سے یزید بن زرعی نے بیان کیا, شعبہ نے قتادہ سے ، انھوں نے حسن سے ، انھوں نے زیاد بن ریاح سے ، انھوں نے حضرت ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " چھ چیزوں کے ظہور سے پہلے نیک اعمال میں سبقت کرو : دجال ، دھواں ، زمین کا چوپایہ ، سورج کا مغرب سے طلوع ہونا ، عام لوگوں کے ساتھ پیش آنے والا معاملہ یا خصوصی طور پر تم سے کسی ایک کو پیش آنے والا معاملہ ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of Qatada through another chain of transmitters.
ہم سے زہیر بن حرب اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الصمد بن عبد الوارث نے بیان کیا, ہمام نے قتادہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔
Ma'qil bin Yasar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Worshiping during the period of widespread turmoil is like emigration towards me.
یحییٰ بن یحییٰ نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں حماد بن زید نے خبردی ، انھوں نے معلی بن زیاد سے ، انھوں نے معاویہ بن قرہ سے ، انھوں نے معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ اسی طرح ہمیں قتیبہ بن سعید نے یہی حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا ۔ ہمیں حماد نے معلیٰ بن زیاد سے حدیث بیان کی ، انھوں نے اس روایت کو معاویہ بن قرہ کی طرف لوٹایا ، انھوں نے حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ کی طرف اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کرتے ہوئے بیان کیا کہ
آ پ نے فرمایا : " کو طرف پھیلی ہوئی قتل وغارت گری کے دوران میں عبادت ( پر توجہ مرکوز ) کرنا ، میری طرف ہجرت کرنے کی طرح ہے ۔ "
The previous hadith is narrated through Abu Kamil from Hammad with the same chain.
یہی حدیث مجھے ابو کامل نے بیان کی ، انھوں نے کہا : ہمیں حماد نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند حدیث بیان کی ۔
Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The Last Hour would affect (most terribly) the wicked persons.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، ہم سے ابن مہدی نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، وہ علی بن عکر سے اور ابو الاحواص کی سند سے, حضرت عبداللہ ( بن مسعود رضی اللہ عنہ ) سے روایت ہے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : " قیامت صرف بدترین لوگوں پرہی قائم ہوگی ۔ "
This hadith has been reported by Sahl bin Sa'd رضی اللہ عنہ :
He heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I and the Last Hour are (close to each other) like this (and he, in order to explain it) pointed (by joining his) forefinger, (one) next to the thumb and the middle finger (together).
ہم سے سعید بن منصور نے بیان کیا,یعقوب نے ابو حازم سے روایت کی ، انھوں نے حضرت سہل رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا
انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، آپ انگوٹھے کے ساتھ والی ( شہادت کی انگلی ) اور بڑی انگلی کے ساتھ اشارہ کرتے ہوئے فرمارہے تھے؛ " میں اورقیامت اس طرح ( ساتھ ساتھ ) بھیجے گئے ہیں ۔ "
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger (ﷺ) said: I and the Last Hour have been sent like this. Shu'ba said: I heard Qatada as saying in his narration: The excellence of one over the other. And I do not know whether he narrated it from Anas رضی اللہ عنہ or Qatada himself said so.
ہم سے محمد بن المثنی اور محمد بن بشار نے بیان کیا, محمد بن جعفر نے کہا , ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : میں نے قتادہ کو سنا ، کہا : ہمیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا : "" مجھے اور قیامت کو ان ( شہادت اوربڑی انگلیوں ) کی طرح ( ساتھ ساتھ ) مبعوث کیا گیاہے ۔ "" شعبہ نے کہا : اور میں نے قتادہ سے ان کے حدیث بیان کرنے کے دوران میں سنا : جتنی ان میں سے ایک اُنگلی دوسری سے بڑی ہے ( اتنے سے زمانے کا فرق ہے ) مجھے معلوم نہیں یہ ( معنی ) انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہوئے بیان کیا یا خود قتادہ نے بیان کیا.
Shu'ba reported: I heard Qatada and Abu Tayyab narrating that both of them heard Anas رضی اللہ عنہ as narrating:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: I and the Last Hour have been sent like this, and Shu'ba drew his forefinger and middle finger near each other while narrating it.
ہم سے یحییٰ بن حبیب الحارثی نے بیان کیا, خالد بن حارث نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : میں نے قتادہ اور ابو تیاح کوحدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، ان دونوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ حدیث بیان کررہے تھے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے ۔ " اور شعبہ نے اسے بیان کرتے ہوئے اپنی انگشت شہادت اوردرمیانی انگلی کو ملایا ۔
This hadith has been narrated on the authority of Anas رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
اور عبید اللہ بن معاذ اور محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے ابو تیاح سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی حدیث روایت کی ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported that Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying like this, but he narrated it through another chain of transmitters.
اور محمد بن بشار نے ہم سے کہا:ابن ابی عدی نے شعبہ سے ، انھوں نے حمزہ ضبی اور ابو تیاح سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان سب کی حدیث کی طرح بیان کیا ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I and the Last Hour have been sent like this and (he while doing it) joined the forefinger with the middle finger.
ہم سے ابو غسان المسمعی نے بیان کیا, ہم سے معتمر نے اپنے والد سے کہا, معبد نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " مجھے اور قیامت کو اس طرح بھیجا گیا ہے ۔ کہا : اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگشت شہادت اوردرمیانی انگلی کو اکٹھا کیا ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
When the desert Arabs came to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) they asked about the Last Hour as to when that would come. And he looked towards the youngest amongst them and said: If he lives he would not grow very old that he would find your Last Hour coming to you (he would see you dying).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا: ہم سے ابو اسامہ نے ہشام سے اور اپنے والد سے روایت کی, حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہا
" اعراب ( بدولوگ ) جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آتے تو آپ سے قیامت کے متعلق سوال کرتے کہ قیامت کب آئے گی؟آپ ان میں سب سے کم عمر انسان کی طرف دیکھ کر فرماتے : " اگر یہ زندہ رہاتو یہ بوڑھا نہیں ہوا ہوگا کہ تم پر تمہاری ( قیامت کی ) گھڑی آجائے گی ۔ "
Anas رضی اللہ عنہ reported:
A person asked Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as to when the Last Hour would come. He had in his presence a young boy of the Ansar who was called Muhammad. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: If this young boy lives, he may not grow very old till (he would see) the Last Hour coming to you.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے یونس بن محمد نے بیان کیا، حماد بن سلمہ سے, ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : قیامت کب قائم ہوگی؟اور اس کے پاس انصار میں سے ایک لڑکا بیٹھا تھا جسے محمد کہاجاتا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " اگر یہ لڑکا زندہ رہا تو شاید اسے بڑھاپا نہ پہنچے گا کہ ( تمہاری ) قیامت آجائے گی ۔ "
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
A person asked Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ): When would the Last Hour come? Thereupon Allah's Messenger (ﷺ) kept quiet for a while. Then looked at a young boy in his presence belonging to the tribe of Azd Shanu'a and he said: If this boy lives he would not grow very old till the Last Hour would come to you. Anas رضی اللہ عنہ said that this young boy was of our age during those days.
مجھ سے حجاج بن الشاعر نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان بن حرب نے بیان کیا، ہم سے حماد نے بیان کیا، یعنی ابن زید نے, معبد بن ہلال عنزی نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک شخص نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا : قیامت کب قائم ہوگی؟رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تھوڑی دیر خاموش رہے ، پھر آپ نے اپنے سامنے بیٹھے اذدشنو ، کے ایک لڑکے کی طرف نظر کی ، پھر فرمایا؛ "" اگر یہ لڑکا لمبی عمر پاگیا تو اسے بڑھایا نہیں آیا ہوگا کہ ( تمہاری ) قیامت قائم ہوجائےگی ۔ "" ( معبد نے ) کہا : حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا : وہ لڑکا اس دن میرا ہم عمر تھا ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
A young boy of Mughira bin Shu'ba happened to pass by (the Holy Prophet) and he was of my age. Thereupon Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: If he lives long he would not grow very old till the Last Hour would come (to the old people of this generation).
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، ہم سے عفان بن مسلم نے بیان کیا، ہم سے ہمام نے بیان کیا, قتادہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
( اس وقت ) حضرت مغیرہ بن شعبہ کا ایک لڑکا گزرا جو میرے ہم عمروں میں سے تھا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اگر اس کو مہلت ملی تو اسے بڑھاپا نہیں آیا ہوگا کہ ( تم پر ) قیامت آجائے گی ۔ "
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The Last Hour would come (so sudden) that a person would be milking the she- camel and the (milk) would not reach the brim of the vessel that the Last Hour would come, and the two persons would be engaged in buying and selling of the clothes and their bargain would not be struck before the Last Hour would come. And someone would be setting his tank in order and he would have hardly set it right when the Last Hour would come.
مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، ہم سے سفیان بن عیینہ نے ابو الزناد کی سند سے بیان کیا, اعرج نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی اورانھوں نے اس کا سلسلہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچایا کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " قیامت آئے گی تو ایک آدمی اونٹنی کا دودھ نکال رہا ہوگا وہ برتن اس کے منہ تک نہ پہنچا ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائےگی اور دو آدمی کپڑے کا سودا کررہے ہوں گے انھوں نے خریدوفروخت ( مکمل ) نہیں کی ہوگی کہ قیامت قائم ہوجائے گی ، ایک شخص اپنے حوض میں لپائی کررہا ہوگا وہ باہر نہیں نکل پایا ہوگا کہ قیامت قائم ہوجائے گی ۔ "
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Between the two blowings of the trumpet (there would be an interval of forty). They said: Abu Huraira رضی اللہ عنہ, do you mean forty days? He said: I cannot say anything. They said: Do you mean forty months? He said: I cannot say anything. They said: Do you mean forty years? He said: I cannot say anything. Then Allah would cause the water to, descend from the sky and they (people) will sprout like vegetable. The only thing in a man which would not decay would be one bone (the tailbone) from which the whole frame would be reconstituted on the Day of Resurrection.
ہم سے ابو کریب محمد بن العلاء نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے عماش کی سند سے بیان کیا, صالح نے حضرت ابو ہریرۃ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ "" دو بارصور پھونکنے کے درمیان چالیس کا وقفہ ہوگا ۔ "" انھوں ( لوگوں ) نے کہا ۔ ابوہریرۃ رضی اللہ عنہ چالیس دن؟انھوں نے کہا : میں انکار کرتا ہوں ۔ لوگوں نے کہا : چالیس مہینے؟ انھوں نے کہا : میں انکار کرتا ہوں ۔ لوگوں نے کہا چالیس سال؟ انھوں نے کہا : میں انکار کرتا ہوں ۔ پھر اللہ تعالیٰ آسمان سے پانی نازل فرمائے گا تو لوگ اسی طرح اگیں گے جس طرح سبزہ اگتا ہے ۔ "" انھوں نے کہا : "" اور انسان کا کوئی حصہ نہیں ، مگر وہ بوسیدہ ہوجائے گا ، سوائےایک ہڈی کے وہ دمچی کی ہڈی کا آخری حصہ ہے قیامت کے دن اسی سے خلقت کی ترکیب مکمل ہوگی ۔ ""