The Book of Prayer - Travellers
كتاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا
Chapter 6
A'isha رضی اللہ عنہا , the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), reported:
The prayer was prescribed as two rak'ahs, two rak'ahs both in journey and at the place of residence. The prayer while travelling remained as it was (originally prescribed), but an addition was made in the prayer (observed) at the place of residence.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک سے پڑھا,صالح بن کیسان نے عروہ بن زبیر سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی انھوں نے کہا
سفر اور حضر ( مقیم ہونے کی حالت ) میں نماز دو دور رکعت فرض کی گئی تھی ، پھر سفر کی نماز ( پہلی حالت پر ) قائم رکھی گئی اور حضر کی نماز میں اضافہ کردیا گیا ۔
A'isha رضی اللہ عنہا , the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said:
When Allah prescribed the prayer as two rak'ahs, then it was completed (to four rak'ahs) at the place of residence, but was retained in the same position in journey as it was first made obligatory.
مجھ سے ابو الطاہر اور حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے ابن شہاب سے روایت کی ، انھوں نے کہا ، مجھے عروہ بن زبیر نے حدیث بیان کی ، کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا نے کہا
جب اللہ تعالیٰ نےنماز فرض کی تو وہ دو رکعت فرض کی ، پھر حضر کی صورت میں اسے مکمل کردیا اور سفر کی نماز کو پہلے فریضے پر قائم رکھاگیا ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The prayer was prescribed as consisting of two rak'ahs, the prayer in travelling remained the same, but the prayer at the place of residence was completed. (Zuhri said he asked 'Urwa why 'A'isha رضی اللہ عنہا said prayer in the complete form during journey, and he replied that she interpreted the matter herself as 'Uthman رضی اللہ عنہ did.)
مجھ سے علی بن خشرم نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا, ابن عینیہ نے زہری سے انھوں نے عروہ سے اور انھوں نے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
ابتدا میں نماز دو رکعت فرض کی گئی ، پھر سفر کی نماز ، ( اسی حالت میں ) برقرار رکھی گئی اور حضر کی نماز مکمل کردی گئی ۔ امام زہری نے کہا : میں نے عروہ سے پوچھا حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا موقف کیا ہے ۔ وہ سفر میں پوری نماز ( کیوں ) پڑھتی تھیں؟انھوں نے کہا : انھوں نے اس کا ایک مفہوم لے لیا ہے جس طرح عثمان رضی اللہ عنہ نے لیا ۔
Ya'la bin Umayya said:
I told 'Umar bin al-Khattab رضی اللہ عنہ that Allah had said: You may shorten the prayer only if you fear that those who are unbelievers may afflict you (Qur'an, iv. 101), whereas the people are now safe. He replied: I wondered about it in the same way as you wonder about it, so I asked the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about it and he said: It is an act of charity which Allah has done to you, so accept His charity.
اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، ابو کریب، زہیر بن حرب نے بیان کیا اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا اور دوسروں نے کہا کہ ہم سے اس نے بیان کیا, عبداللہ بن ادریس نے ابن جریج سے ، انھوں نے ابن ابی عمار سے ، انھوں نے عبداللہ بن بابیہ سے اور انھوں نے یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی : کہا
میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کی ( کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے ) " اگر تمھیں خوف ہو کہ کافر تمھیں فتنے میں ڈال دیں گے تو تم پر کوئی حرج نہیں ہے کہ تم نماز قصر کرلو " اب تو لوگ امن میں ہیں ( پھر قصر کیوں کرتے ہیں؟تو انھوں نے جواب دیا مجھے بھی اس بات پر تعجب ہو ا تھا جس پر تمھیں تعجب ہوا ہے ۔ تو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے بارے میں سوا ل کیا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ( یہ ) صدقہ ( رعایت ) ہے جو اللہ تعالیٰ نے تم پر کیا ہے اس لئے تم اس کا صدقہ قبول کرو ۔ "
Ya'la bin Umayya رضی اللہ عنہ reported:
I said to 'Umar bin al-Khattab رضی اللہ عنہ, and the rest of the hadlth is the same.
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا, یحییٰ نے ابن جریج سے سابقہ سند کے ساتھ حضرت یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی
کہا! میں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے عرض کی ۔ ۔ ۔ ( بقیہ روایت ) ابن ادریس کی حدیث کی طرح ہے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah has prescribed the prayer through the word of your Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as four rak'ahs when resident, two when travelling, and one when danger is present.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، سعید بن منصور، ابو الربیع اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا اور دوسروں نے کہا,ابو عوانہ نے بکیر بن اخنس سے ، انھوں نے مجاہد سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
اللہ تعالیٰ نے تمھارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نماز فرض کی ، حضر ( جب مقیم ہوں ) میں چار رکعتیں ، سفر میں دو رکعتیں اور خوف ( جنگ ) میں ( امام کے ساتھ ) ایک رکعت ( پھر اس کی امامت کے بغیر ایک رکعت ) ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah has prescribed the prayer by the tongue of your Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as two rak'ahs for the traveller, four for the resident, and one in danger.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عمرو ناقد نے قاسم بن مالک کی سند سے بیان کیا، عمرو نے کہا: ہم سے قاسم بن مالک مزنی نے بیان کیا, ایوب بن عائد طائی نے بکیر بن اخنس سے ، انھوں نے م مجاہد سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، کہا!
بے شک اللہ تعالیٰ نے تمھارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے نماز فرض کی ، مسافر پردو رکعتیں ، مقیم پر چار اور ( جنگ کے ) خوف کے عالم میں ( امام کی اقتداء میں ) ایک رکعت ( اور اقتدا کے بغیر ایک رکعت ) ۔
Musa bin Salama Hudhali said:
I asked Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ : How should I say prayer when I am in Mecca, and when I do not pray along with the Imam? He said: Two rak'ahs (of prayer) is the Sunnah of Abu'l-Qasim ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا,شعبہ نے کہا : میں نے قتادہ سے سنا ، وہ موسیٰ بن سلمہ ہذلی ( بصری ) سے حدیث بیان کررہے تھے ۔ کہا
میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے پوچھا : جب میں مکہ میں ہوں اور امام کے ساتھ نماز نہ پڑھوں تو پھر کیسے نماز پڑھوں؟تو انھوں نے جواب دیا : دو رکعتیں ، ( یہی ) ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے ۔
A hadith like this has been narrated by Abu Qatada with the same chain of transmitters.
ہم سے محمد بن منہال نے بیان کیا، ہم سے یزید بن زرعی نے بیان کیا,( شعبہ کی بجائے ) سعید بن ابی عروبہ اور معاذ بن ہشام نے اپنے والد کے واسطے سے قتادہ سے ، اسی مذکورہ سند کےساتھ اسی طرح ( حدیث بیان کی ) ۔
Hafs bin 'Asim رضی اللہ عنہ said:
I accompanied Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ on the road to Mecca and he led us in two rak'ahs at the noon prayer, then he went forward and we too went along with him to a place where he alighted, and he sat and we sat along with him, and he cast a glance to the side where he said prayer and he saw people standing and asked: What are they doing? I said: They are engaged in glorifying Allah, offering Sunnah prayer. He said: If I had done so I would have perfected my prayer; O my nephew! I accompanied the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on a journey, and he made no addittion to two rak'ahs, till Allah called him. I accompanied Abu Bakr رضی اللہ عنہ and he made no addition to two rak'ahs till Allah caused him to die. I accompanied 'Umar and he made no addition to two rak'ahs till Allah caused him to die. I accompanied 'Uthman رضی اللہ عنہ and he made no addition to two rak'ahs, till Allah caused him to die, and Allah has said: There is a model pattern for you in the Messenger of Allah (al-Qur'an, xxxiii. 21).
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا,عیسیٰ بن حضص بن عاصم بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے اپنے والد ( حفص ) سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے مکہ کے راستے میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ سفر کیا ، انھوں نے ہمیں ظہر کی نماز دو رکعتیں پڑھائی ، پھر وہ اور ہم آگے بڑھے اور اپنی قیام گاہ پر آئے اور بیٹھ گئے ، ہم بھی ان کے ساتھ بیٹھ گئے ۔ پھر اچانک ان کی توجہ اس طرف ہوئی جہاں انھوں نے نماز پڑھی تھی ، انھوں نے ( وہاں ) لوگوں کو قیام کی حالت میں دیکھاانھوں نےپوچھا ، یہ لوگ کیا کررہے ہیں؟میں نے کہا : سنتیں پڑھ رہے ہیں ۔ انھوں نے کہا : اگر مجھے سنتیں پڑھنی ہوتیں تو میں نماز ( بھی ) پوری کرتا ( قصر نہ کرتا ) بھتیجے!میں سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہا آپ نے دو رکعت سے زائد نماز نہ پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنے پاس بلا لیا اور میں حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمرا ہ رہا انھوں نے بھی دو رکعت سے زائد نماز نہ پڑھی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں بھی بلا لیا ، اور میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ہمراہ رہا ، انھوں نے بھی دورکعت نما ز سے زائد نہ پڑھی ۔ یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں بھی بلا لیا ۔ پھر میں عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ رہا انہوں نے بھی دو سے زائد رکعتیں نہیں پڑھیں ، یہا ں تک کہ اللہ نے انھیں بلا لیا اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : " بے شک تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کے عمل ) میں بہترین نمونہ ہے ۔ "
Hafs bin 'Asim reported:
I fell ill and lbn 'Umar رضی اللہ عنہ came to inquire after my health, and I asked him about the glorification of Allah (i. e. prayer) while travelling. Thereupon he said: I accompanied the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on a journey but I did not see him glorifying Him, and were I to glorify (Him). I would have completed the prayer. Allah, the Exalted, has said: Verily there is a model pattern for you in the Messenger of Allah.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے یزید نے، یعنی ہم سے ابن زرعی نے بیان کیا،عمر بن محمد نے حفص بن عاصم سے روایت کی ، کہا
میں بیمار ہواتو ( عبداللہ ) بن عمر رضی اللہ عنہ میر عیادت کرنے آئےکہا : میں نے ان سے سفر میں سنتیں پڑھنے کے بارے میں سوال کیا ۔ انھوں نے کہا : میں سفر کے دوران رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمرا رہا ہوں ۔ میں نے دیکھا کہ آپ سنتیں پڑھتے ہوں ، اور اگر مجھے سنتیں پڑھنی ہوتیں تو میں نماز ہی پوری پڑھتا ۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : " بے شک تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کے عمل ) میں بہترین نمونہ ہے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said four rak'ahs in the noon prayer while at Medina, but he offered two rak'ahs in the afternoon prayer at Dhu'l-Hulaifa.
ہم سے خلف بن ہشام، ابو الربیع الزہرانی اور قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے حماد نے جو ابن زید ہیں، اور ہم سے زہیر بن حرب اور یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: اسماعیل نے بیان کیا۔ ہمارے لیے، ان دونوں کو، ایوب کے اختیار پر، کے اختیار پرابو قلابہ نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں ظہر کی چار رکعات پڑھیں اور ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ is reported to have said:
I observed four rak'ahs in the noon prayer with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) at Medina, and said two rak'ahs in the afternoon prayer at Dhu'l-Hulaifa.
ہم سے سعید بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، محمد بن منکدر اور ابراہیم بن میسرہ دونوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہہ رہے تھے
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ میں ظہر کی چار رکعات پڑھیں اور آ پ کے ساتھ ذوالحلیفہ میں عصر کی دو رکعتیں پڑھیں ۔
Yahya bin Yazid al-Huna'i reported:
I asked Anas bin Malik رضی اللہ عنہ about shortening of prayer. He said: When the Messenger of' Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had covered a distance of three miles or three farsakh (Shu'ba, one of the narrators, had some doubt about it) he observed two rak'ahs.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور محمد بن بشار نے بیان کیا، ان دونوں نے غندر کی سند سے کہا: ہم سے محمد بن جعفر غندر نے بیان کیا,شعبہ نے یحییٰ بن یزید ہنائی سے روایت کی ، کہا
کہا میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نماز قصر کرنے کے بارے میں پوچھا توانھوں نے کہا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تین میل یا تین فرسخ کی مسافت پر نکلتے ۔ مسافت کے بارے میں شک کرنے والے شعبہ ہیں ۔ تو دو رکعت نماز پڑھتے ۔
Jubair bin Nufair reported:
I went along with Shurahbil bin al-Simt to a village which was situated at a distance of seventeen or eighteen miles, and he said only two rak'ahs of prayer. I said to him (about it) and he said: I saw 'Umar رضی اللہ عنہ observing two rak'ahs at Dhu'l-Hulaifa and I (too) said to him (about it) and he said: I am doing the same as I saw the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) doing.
ہم سے زہیر بن حرب اور محمد بن بشار نے بیان کیا، ہم سے ابن مہدی نے بیان کیا,عبدالرحمان بن مہدی ، نے حدیث بیان کی کہا : ہمیں شعبہ نے یزید بن خمیر سے حدیث سنائی ۔ انہوں نے حبیب بن عبید سے انھوں نے جبیر بن نفیر سے روایت کی ، انھوں نے کہا
می شرجیل بن سمط ( الکندی ) کی معیت میں ایک بستی کو گیا جو سترہ یا اٹھارہ میل کے فاصلے پر تھی تو انھوں نے دو رکعت نماز پڑھی ، میں نے ان سے پوچھا ، انھوں نے جواب دیا : میں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو ذوالحلیفہ میں دو رکعت پڑھتے دیکھا ہے ، تو میں نے ان ( حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ ) سے پوچھا ، انھوں نے جواب دیا : میں اسی طرح کرتا ہوں جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے ۔
This hadith has been transmitted by Shu'ba with the same chain of narrators and it is narrated from Simt, and the name of Shurahbil has not been mentioned, and he said that he had gone to a place called Dumin, situated at a distance of eighteen miles from Hims.
مجھ سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا, محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ یہ حدیث بیان کی اور کہا : ابن سمط سے روایت ہے اور انھوں نے شرجیل کا نام لیا اور کہا : وہ حمص کی دومین نامی جگہ پر پہنچے جو اٹھارہ میل کے فاصلے پر تھی ( اور وہاں نماز قصر پڑھی ) ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
We went out from Medina to Mecca with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he prayed two rak'ahs at each time of prayer till we returned to Medina. I said: For how long did he stay in Mecca? He said: (For) ten (days).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ التمیمی نے بیان کیا,ہشیم نے یحییٰ بن ابی اسحاق سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مدینہ سے مکہ جانے کے لئے نکلے تو آپ دو رکعت نماز پڑھتے رہے یہاں تک کہ مدینہ واپس پہنچ گئے ۔ راوی نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا : آپ مکہ کتنا عرصہ ٹھرے؟انھوں نے جواب دیا : دس دن ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجۃ الوداع کے موقع پر مکہ آکر خود مکہ ، منیٰ ، عرفات اور مزدلفۃ مختلف مقامات پردس دن گزارے ۔ )
A hadith like this has been narrated by Anas رضی اللہ عنہ by another chain of transmitters.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا, ابو عوانہ اور ( اسماعیل ) ابن علیہ نے یحییٰ بن ابی اسحاق سے انھو ں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہشیم کی حدیث کے مانند حدیث بیان کی ۔
Yahya bin Abu Ishaq reported:
I heard Anas bin Malik رضی اللہ عنہ say: We went out for Pilgrimage from Medina. The rest is the same.
ہم سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا,شعبہ نے کہا : مجھے یحییٰ بن ابی اسحاق نے حدیث سنائی ، کہا
میں نےحضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ بیان کرتے تھے کہ ہم حج کے لئے مدینہ سے چلے ۔ ۔ ۔ پھر مذکورہ بالا روایت بیان کی ۔
A hadith like this has been transmitted by Anas رضی اللہ عنہ, but no mention has been made of Pilgrimage.
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو ایچ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا,( سفیان ) ثوری نے یحییٰ بن ابی اسحاق سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سابقہ حدیث کے مانند حدیث وروایت کی اور ( اس میں ) حج کاتذکرہ نہیں کیا ۔