The Book of Prayer - Travellers
كتاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا
Chapter 6
Salim bin 'Abdullah (bin 'Umar) reported on the authority of his father:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) observed the prayer of a traveller, i. e. two rak'ahs in Mina, and other places; so did Abu Bakr and 'Umar رضی اللہ عنہ , and 'Uthman رضی اللہ عنہ too observed two rak'ahs at the beginning of his caliphate, but he then completed four.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، مجھ سے ابن وہب نے بیان کیا، انہوں نے کہاعمرو بن حارث نے ابن شہاب سے ، انھوں نے سالم بن عبداللہ ( بن عمر ) سے ، انھوں نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) سے اور ا نھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ اور دوسری جگہوں ، یعنی اس کے نواح میں اور ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ) حضرت ابو بکر اورحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے مسافر کی نماز ، یعنی دو رکعتیں پڑھیں ۔ اورعثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے بھی اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں دو رکعتیں پڑھیں ، بعد میں پوری چار پڑھنے لگے ۔
It was narrted from Az-Zuhri with this chain (a similar hadith as no. 1590).
He said: in "Mina," he did not say: "elsewhere.
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، انہیں اوزاعی اور معمر نے ( اپنی اپنی سند سے روایت کرتے ہوئے ) زہری سے باقی ماندہ اسی سند کے ساتھ یہی حدیث روایت کی
انھوں نے " منیٰ میں " کہا اور " دوسری جگہوں " کے الفاظ نہیں کہے ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said two rak'ahs at Mina, and Abu Bakr after him, and 'Umar رضی اللہ عنہ after Abu Bakr رضی اللہ عنہ , and 'Uthman رضی اللہ عنہ at the beginning of his caliphate; then 'Uthman رضی اللہ عنہ observed four rak'ahs, and when Ibn 'Umar prayed with the Imam, he said four rak'ahs, but when he observed prayer alone, he said two rak'ahs.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, ابو اسامہ نے کہا : ہمیں عبیداللہ بن عمر نے نافع سے حدیث سنائی ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منیٰ میں دو رکعتیں پڑھیں ، آپ کے بعد حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور حضرت ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے بعد حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اپنی خلافت کے ابتدائی سالوں میں ( دورکعتیں پڑھیں ) پھر عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں ۔ اس لئے حضرت ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ جب امام کے ساتھ نماز پڑھتے تو چار رکعات پڑھتے اور جب اکیلے پڑھتے تو وہ رکعتیں پڑھتے ۔
A similar report (as no. 1592) was narrated from 'Ubaidullah with this chin. hadith like this has been narrated by the same chain of transmitters.
ہم سے ابن المثنی اور عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے بیان کیا, یحییٰ قطان ، ابن ابی زائدہ اور عقبہ بن خالد نے عبیداللہ سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح روایت کی ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said in Mina the prayer of a traveller (short prayer) ; Abu Bakr and 'Umar did the same and 'Uthmia did it for eight years or six years. Hafs (one of the narrators) said: Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ would also say two rak'ahs at Mina and then go to bed. I said to him: O uncle, I wish you could have said two rak'ahs (of Sunnah prayer after shorenting the Fard prayer). He said: Were I to do that, I would have completed the prayer.
عبیداللہ بن معاذ نے حدیث بیان کی ، کہا : میرے والد نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا : ہمیں شعبہ نے خبیب بن عبدالرحمان سے حدیث سنائی ، انھوں نے حفص بن عاصم سے سنا ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابو بکر ، عمر ، اور عثمان ، رضوان اللہ عنھم اجمعین نے ( پہلے ) آٹھ سال یا کہا : چھ سال ۔ ۔ ۔ منیٰ میں مسافر والی نماز پڑھی ۔ حفص نے کہا : ابن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ منیٰ میں دو رکعت نماز پڑھتے تھے ۔ پھر اپنے بستر پر آجاتے تھے ۔ میں نے کہا : چچا جان! اگر آپ فرض نماز کے بعددوسنتیں بھی پڑھ لیا کریں! تو انھوں نے کہا : اگر میں ایسا کروں تو ( گویا ) پوری نماز پڑھوں ۔
This hadith has been narrated by Shu'ba with the same chain of transmitters but no mention has been made of Mina, but they (the narrators) only said:
He prayed while travelling.
اور ہم سے یحییٰ بن حبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا، یعنی ابن حارث نے اور ہم سے ابن المثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے عبد الصمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ رضی اللہ عنہ نے اس سلسلہ کے بارے میں بیان کیا۔ انہوں نے حدیث میں منیٰ میں یہ نہیں کہا کہ
آپ نے سفر میں نماز پڑھی۔
Ibrahim reported:
I heard 'Abdul-Rahman as saying; 'Uthman رضی اللہ عنہ led us four rak'ahs of prayer at Mina. It was reported to Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ and he recited: Surely we are Allah's and to Him shall we return, and then said: I prayed with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) at Mina two rak'ahs of prayer. I prayed along with Abu Bakr al-Siddiq two rak'ahs of prayer at Mina. I prayed along with 'Umar bin Khattab رضی اللہ عنہ two rak'ahs of prayer at Mina. I wish I had my share of the two rak'ahs acceptable (to God) for the four rak'ahs.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, عبدالواحد نے اعمش سے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ابراہیم نے حدیث سنائی ، کہا
میں نے عبدالرحمان بن یزید سے سنا ، کہہ رہے تھے : حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ہمیں منیٰ میں چار رکعات پڑھائیں ، یہ بات عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کو بتائی گئی تو انھوں نے انا للہ وانا الیہ راجعون پڑھا پھر کہا : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعات نما ز پڑھی ، ابو بکر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ منیٰ میں دو رکعات نماز پڑھی ۔ اور عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کےساتھ منیٰ میں دو رکعات نماز پڑھی ، کاش! میرے نصیب میں چار رکعات کے بدلے شرف قبولیت حاصل کرنے والی دو رکعتیں ہوں ۔
A hadith like this has been reported by A'mash with the same chain of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، کہا ہم سے انہوں نے بیان کیا, ابو معاویہ ، جریر اور عیسیٰ سب نے ( مختلف سندوں سے روایت کرتے ہوئے ) اعمش سے اسی سند کے ساتھ اسی طرح حدیث بیان کی ہے ۔
Haritha bin Wahb رضی اللہ عنہ reported:
I prayed with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) two rak'ahs and most of them offered two rak'ahs only in Mina, while the people felt secure.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ اور قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتیبہ نے بیان کیا,ابو احوص نے ابو اسحاق سے اور انھوں نے حضرت حارثہ بن وہب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منیٰ میں دو رکعات نماز پڑھی ، ( جب ) لوگ سب سے زیادہ امن میں اور کثیر تعداد میں تھے ۔ ( یہ اللہ کی رخصت کو قبول کرنے کا معاملہ تھا ، خوف ، بدامنی یا جنگ کا معاملہ نہ تھا ۔ )
Wahb al-Khuza'i رضی اللہ عنہ reported:
I prayed behind the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) at Mina, and there was the greatest number of people, and they prayed two rak'ahs on the occasion of the Farewell Pilgrimage. (Muslim said: Haritha bin Wahb al-Khuza'i رضی اللہ عنہ is the brother of 'Ubaidullah bin 'Umar son of Khattab رضی اللہ عنہ from the side of his mother.)
ہم سے احمد بن عبداللہ بن یونس نے بیان کیا, زہیر نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ابو اسحاق نے حدیث سنائی ، کہا ، مجھ سے حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی کہا
میں نے منیٰ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھی جبکہ لوگ ( تعداد میں ) جتنے زیادہ ہوسکتے تھے ( موجود تھے ) آپ نے حجۃ الوداع کے موقع پر دو رکعت نماز پڑھائی ۔ امام مسلم ؒ نے کہا : حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ ماں ( ملیکہ بنت جرول الخزاعیہ ) کی طرف سے عبیداللہ بن عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے بھائی تھے ۔
It was narrated from Nafi:
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ announced Adhan for prayer on a cold, windy night. Then added: Pray in your dwellings; and then said: When it was a cold, rainy night, the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to command the Mu'adhdhin to say Pray in your dwellings.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: میں نے پڑھاامام مالک نے نافع سے روایت کی کہ
ابن عمر رضی اللہ عنہ نے سردی اور ہوا والی ایک رات اذان کہی اور اس کے آخر میں کہا : ( أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ) سنو! ( اپنے ) ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو ۔ " پھر کہا کہ جب رات سرد اور بارش والی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موذن کو حکم دیتے کہ وہ کہے ( أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ ) سنو! ( اپنے ) ٹھکانوں پر نماز پڑھ لو ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
He summoned (people) to pray on a cold, windy and rainy night, and then observed at the end of the Adhan: Pray in your dwellings, pray in your dwellings, and then said: When it was a cold night or it was raining in a journey the Messenger of Allah (may peace he upon him) used to command the Mu'adhdhin to announce: Pray in your dwellings.
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے میرے والد نے حدیث سنائی ، کہا : ہمیں عبیداللہ نے حدیث سنائی ، کہا : مجھے نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی کہ
انھوں نے سردی ، ہوا اور بارش و الی ایک رات میں اذان دی اور اذان کے آخر میں کہا : " سنو! اپنے ٹھکانوں میں نماز پڑھ لو ، سنو! ٹھکانوں میں نماز پڑھو ، " پھر کہا : جب سفر میں رات سرد یا بارش والی ہوتی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم موذن کو یہ کہنے کا حکم دیتے " أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِکُم ) " سنو!اپنی قیام گاہوں میں نماز پڑھ لو ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
He summoned (people) to prayer at a place (known as) Dajnan, and the rest of the hadith is the same, and then said: Pray in your dwellings, but he did not repeat for the second time words of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ (Pray in your dwellings).
اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا,ابو اسامہ نے کہا : ہمیں عبیداللہ نے نافع سے حدیث سنائی ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی کہ
انھوں نے ( مکہ سے چھ میل کے فاصلے پر واقع ) بضَجنانَ پہاڑ پر اذان کہی ۔ ۔ ۔ پھر اوپر والی حدیث کے مانند بیان کیا اور ( ابو اسامہ نے ) کہا : " أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِکُم " اور انھوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ کے دوبارہ " أَلَا صَلُّوا فِي الرِّحَالِ " کہنے کا ذکر نہیں کیا ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
We set cut with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) on a journey when it began to rain. Upon this he said: He who desires may pray in his dwelling.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو خیثمہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو الزبیر نے بیان کیا، وہ جابر کی سند سے، ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے زہیر نے بیان کیا، ہم سے ابو الزید نے بیان کیا, حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا
ایک سفر میں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ نکلے تو بارش ہوگئی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، " تم میں سے جو چاہے اپنی قیام گاہ میں نماز پڑھ لے ۔ "
Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
He said to the Mu'adhdhin on a rainy day: When you have announced I testify that there is no god but Allah; I testify that Muhammad is the Messenger of Allah, do not say: Come to the prayer, but make this announcement: Say prayer in your houses. He (the narrator) said that the people disapproved of it. Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ said: Are you astonished at it? He (the Holy Prophet), who is better than I, did it. Jumu'a prayer is no doubt obligatory, but I do not like that I should (force you) to come out and walk in mud and slippery ground.
مجھ سے علی بن حجر السعدی نے بیان کیا انہوں نے ہم سے بیان کیا,اسماعیل ( ابن علیہ ) نے ( ابن ابی سفیان ) الزیادی کے ساتھی عبدالحمید سے ، انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اور انھوں نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
انھوں نے ایک بارش والے دن اپنے موذن سے فرمایا : جب تم اشهد ان لا اله الا الله اشهد ان محمد ا رسول الله کہہ چکو تو حيي علي الصلوة نہ کہنا ( بلکہ ) صَلُّوا فِي بُيُوتِكُمْ ( اپنے گھروں میں نماز پڑھو ) کہنا ۔ کہا : لوگوں نے گویا اس کو ایک غیر معروف کام سمجھا تو ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا : کیاتم اس پر تعجب کررہے ہو؟ یہ کام انھوں نے کیا جو مجھ سے بہت زیادہ بہترتھے ۔ جمعہ پڑھنالازم ہے اور مجھے برا معلوم ہوا کہ میں تمھیں تنگی میں مبتلا کروں اور تم کیچڑاور پھسلن میں چل کر آؤ ۔
Abdul-Hamid reported:
I heard 'Abdullah bin al-Harith say: 'Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہ addressed us on a rainy day, and the rest of the hadith is the same, but he made no mention of Jumu'a prayer, and added: He who did it (who commanded us to say prayer in our houses), I. e. the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), is better than I. Abu Kalim sid: "Hammad narrated something similar to us from Asim, from Abdullah bin Harith."
ابو کامل جحدری نے کہا : ہمیں حماد ، یعنی ابن زید نے عبدالحمید سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا
میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا ، انھوں نے کہا : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ایک پھسلن والے دن ہمارے سامنے خطبہ دیا ۔ ۔ ۔ آگے ابن علیہ کی حدیث کےہم معنی روایت بیان کی ، لیکن جمعے کا نام نہیں لیا ، اور کہا : یہ کام اس شخصیت نے کیا ہے جو مجھ سے بہت زیادہ بہتر تھے ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( یہ کام کیا ہے ) ابو کامل نے کہا : حماد نے ہم سے یہ حدیث ( عبدالحمید کی بجائے ) عاصم سے ، انھوں نے عبداللہ بن حارث سے اسی طرح روایت کی ہے ۔
This hadith has been narrated by Ayyub and 'Asim al-Ahwal with the same chain of transmitters, but in this hadith it is not recorded: i. e. the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ابو ربیع عتکی زہرانی نے کہا : ہمیں حماد یعنی ابن زید نے حدیث سنائی ، کہا : ہمیں ایوب اور عاصم احول نے اس سند کےساتھ حدیث سنائی ، البتہ انھوں ( ابو ربیع ) نے اپنی حدیث میں یعنی النبي صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ ذکر نہیں کیے ۔
Abdullah bin Harith reported:
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ commanded the Mu'adhdhin to (summon the people to prayer on Friday and make announcement to say prayer in their houses) when it was rainy, and the rest of the hadith is the same (except this) that he said: I do not like you should walk in muddy slippery place.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن شمیل نے بیان کیا,شعبہ نے کہا : ہمیں عبدالحمید صاحب الزیادی نے حدیث سنائی ، کہا : میں نے عبداللہ بن حارث سے سنا ، انھوں نے کہا
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے موذن نے جمعے کے روز بارش والے دن اذان دی ۔ ۔ ۔ پھر ابن علیہ کی حدیث کی طرح بیان کیا ، اورکہا : میں نے اس بات کو ناپسند کیا کہ تم پھسلن میں چل کرآؤ ۔
Abdullah bin Harith reported:
The Mu'adhdhin of Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ said Adhan on Friday (and then made the announcement to say prayer in houses) because it was a rainy day; as it has been narrated by Ma'mar and others, and in this hadith it was mentioned: He who did it, i. e. the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), was better than I.
ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، ہم سے سعید بن عامر نے بیان کیا,شعبہ اور معمر دونوں نے ( اپنی اپنی سند سے روایت کرتے ہوئے ) عاصم احول سے اور انھوں نے عبداللہ بن حارث سے روایت کی کہ
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے اپنے موذن کو حکم دیا ۔ معمر کی روایت میں ہے : جمعے کے روز بارش کے دن ۔ ۔ ۔ ( آگے ) سابقہ راویوں کی روایت کی طرح ہے ۔ اور معمر کی حدیث میں یہ بھی ہے : یہ کام انھوں نے کیا جو مجھ سے بہت زیادہ بہتر ہیں ، یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ۔
It was narrated that Abdullah bin Harith saod:
A hadith like this that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ ordered his Mu'adhdhin (to summon people to prayer and then make announcement to say prayer in their houses) on Friday which was a rainy day, has been transmitted by 'Abdullah bin Harith. Wuhaib, however, says that he did not hear it from him.
ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، ہم سے احمد بن اسحاق الحدرمی نے بیان کیا، انہیں وہیب نے بیان کیا، انہیں ایوب نے عبداللہ بن حارث سے روایت کیا، انہوں نے کہا: وہیب نے ان کے ساتھ اس کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے کہا
ابن عباس رضی اللہ عنہ نے جمعے کے روز بارش کے دن اپنے موذن کو حکم دیا ۔ ۔ ۔ ( آگے اسی طرح ہے ) جس طرح دوسرے راویوں نے بیان کیا ۔