The Book of Prayer - Travellers
كتاب صَلَاةِ الْمُسَافِرِينَ وَقَصْرِهَا
Chapter 6
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) recited in the two (supererogatory) rak'ahs of the dawn (prayer): Say: O unbelievers, (Qur'an, cix.) and Say: Allah is one (cxii.).
مجھ سے محمد بن عباد اور ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا: ہم سے مروان بن معاویہ نے بیان کیا، وہ یزید کی سند سے، وہ ابن کیسان ہیں، ابو حازم کی سند سے,حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فجر کی دو رکعتوں میں ( قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ ) اور ( قُلْ هُوَ اللہ أَحَدٌ ) تلاوت کیں ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in first of the two (supererogatory) rak'ahs of the dawn: Say: We believed in Allah and what was revealed to us... verse 136 from Surah Baqara, and in the second of the two: I believe in Allah and I bear testimony that we are Muslims (iii. 52).
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے الفزاری نے بیان کیا، معنی مروان بن معاویہ فزاری نے عثمان بن حکیم انصاری سے حدیث بیان کی ، انھوں نے کہا : مجھے سعید بن یسار نے بتایا کہ انھیں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ نے خبردی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں سے پہلی میں ( قرآن مجید سے آیت ) ( قُولُوا آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا ) ( والاحصہ ) پڑھتے جو سورة بقرہ کی آیت ہے اور دوسری میں ( آل عمران کی آیت ) ( آمَنَّا بِاللہ وَاشْهَدْ بِأَنَّا مُسْلِمُونَ ) ( والا حصہ ) پڑھتے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in the two (supererogatory) rak'ahs of the dawn prayer: Say: We believed in Allah and what was revealed to us and that which is found in Surah Al-i-'lmran: Come to that word (creed) which is common between you and us (iii. 64).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, ابو خالد احمر نے عثمان بن حکیم سے ، انھوں نے سعید بن یسار سے اور انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی دو رکعتوں میں ( قرآن مجید میں سے ) ( قُولُوا آمَنَّا بِاللَّـهِ وَمَا أُنزِلَ إِلَيْنَا ) ( والا حصہ ) اور جو سورہ آل عمران میں ہے ( تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ ) ( والاحصہ ) پڑھا کرتے تھے ۔
A Hadith similar to that of Mawran Al-Fazari (no. 1692) was narrated from 'Uthman bin Hakim with this chain.
مجھ سے علی بن خشرم نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا,عیسی بن یونس نے عثمان بن حکیم سے اسی سندکے ساتھ مروان فزاری کی حدیث کی طرح حدیث بیان کی ۔
Umm Habiba رضی اللہ عنہا (the wife of the Holy Prophet) reported:
It was narrated that Amr bin Aws said: 'Anbasah bin Abi Sufyan told me, during his final illness, a hadith tht made him Happy. He said: "I heard the Messenger of Allah say: 'Whoever prays twelve Rak'ah every day and night, a house will be built for him in Paradise because of them.' " Umm Habibah said: "I have not stopped doing them since I heard about them from the Messenger of Allah ﷺ." Anbasah said: "I have not stopped doing them since I heard about them from Umm Habibah." 'Amr bin Awr said: "I have not stopped doing them since I heard about them from 'Anbasah." Al-Nu'man bin Salim said: "I have not stopped doing them since I heard about them from 'Amr bin Aws."
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا, ابو خالد سلیمان بن حیان نے داود بن ابی سند سے حدیث بیان کی ، انہوں نے نعمان بن سالم سے اور انھوں نے عمرہ بن اوس سے روایت کی ، انھوں نے کہا : مجھے عنبسہ بن ابی سفیان نے اپنے مرض الموت میں ایک ایسی حدیث سنائی جس سے انتہائی خوشی حاصل ہوتی ہے ، کہا : میں نے ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہتی تھیں
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا "" جس نے ایک دن اور ایک رات میں بارہ رکعات ادا کیں اس کے لئے ان کے بدلے جنت میں ایک گھر بنا دیاجاتا ہے ۔ "" ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے کہا : جب سے میں نے ان کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا ۔ عنبسہ نے کہا : جب سے میں نے ان کے بارے میں حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے سنا ، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا ۔ عمرو بن اوس نے کہا : جب سے میں نے ان کے بارے میں عنبسہ سے سنا ، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا ۔ نعمان بن سالم نے کہا : جب سے میں نے عمرو بن اوس سے ان کے بارے میں سنا ، میں نے انھیں کبھی ترک نہیں کیا ۔
Nu'man bin Salim reported with the same chain of transmitters:
He who observed twelve voluntary rak'ahs, a house will be built for him in Paradise.
مجھ سے ابو غسان المسماعی نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا,بشر بن مفضل نے کہا : ہمیں داود نے نعمان بن سالم سے اسی سندکے ساتھ یہ حدیث بیان کی
" جس نے ایک دن میں بارہ رکعات نوافل پڑے اس کے لئے جنت میں گھر بنایا جائے گا ۔ "
Umm Habiba رضی اللہ عنہا , the wife of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ), reported :
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: If any Muslim servant (of Allah) prays for the sake of Allah twelve rak'ahs (of Sunan) every day, over and above the obligatory ones, Allah will build for him a house in Paradise, or a house will be built for him in Paradise; and I have not abandoned observing them after (hearing it from the Messenger of Allah). (So said also 'Amr and Nu'man.)
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا, محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے نعمان بن سالم سے حدیث سنائی ، انھوں نے عمرو بن اوس سے انھوں نے عنبسہ بن ابی سفیان سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ محترمہ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا
آ پ صلی اللہ علیہ وسلم فرمارہے تھے : ”کوئی ایسا مسلمان بندہ نہیں جو ہر روز اللہ کے لئے فرائض کے علاوہ بارہ رکعات سنتیں ادا کرتا ہے مگر اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیتا ہے ۔ یا اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دیاجاتا ہے ۔ ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے کہا : میں اب تک انھیں مسلسل اداکرتے آرہی ہوں ۔ عمرو نے کہا : میں اب تک ان کو ہمیشہ ادا کر تا آرہاہوں ۔ نعمان نے بھی اس کے مطابق کہا ۔
Umm Habiba رضی اللہ عنہا reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: If any Muslim servant (of Allah) performed ablution, and performed it well, and then observed every day, the rest of the hadith is the same.
اور مجھ سے عبدالرحمٰن بن بشر اور عبداللہ بن ہاشم العبدی نے بیان کیا، کہا بہز نے شعبہ سے باقی ماندہ سابقہ سندکے ساتھ حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس بھی مسلمان بندے نے اہتمام کے ساتھ مکمل وضو کیا ، پھر اللہ کی رضا کی خاطر ہر روز ( نفل ) نماز پڑھی ۔ ۔ ۔ " اور اسی کے مطابق روایت کی ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
I prayed along with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) two rak'ahs before and two rak'ahs after the noon prayer, two rak'ahs after the sunset prayer and two rak'ahs after the 'Isha' prayer and two rak'ahs after the Friday prayer; and so far as the sunset, 'Isha' and Friday prayers are concerned, I observed (them) along with the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in his house.
مجھ سے زہیر بن حرب اور عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے جو ابن سعید ہیں، انہوں نے عبید اللہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے نافع نے ابن عمر اور ابو بکر بن سعید رضی اللہ عنہما سے بیان کیا, ہم سے ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو اسامہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ نے بیان کیا، نافع کی سند سے,حضرت ابن عمر سے رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ظہر سے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور اس کے بعد دو رکعتیں اور مغرب کے بعد دورکعتیں اور عشاء کے بعد دورکعتیں اور جمعے کے بعد دو رکعتیں ادا کیں ۔ جہاں تک مغرب ، عشاء اور جمعے ( کی سنتوں ) کا تعلق ہے ، وہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ آپ کے گھر میں پڑھیں ۔
Abdullah bin Shaqiq said:
I asked 'A'isha رضی اللہ عنہا about the Messenger of Allah's ( صلی اللہ علیہ وسلم ) voluntary prayers, and she replied: Before the noon prayer, he used to pray four rak'ahs in my house; then would go out and lead the people in prayer; then come in and pray two rak'ahs. He would then lead the people in the sunset prayer; then come in and pray two rak'ahs. Then he would lead the people in the 'Isha' prayer, and enter my house and pray two rak'ahs. He would pray nine rak'ahs during the night, including Witr. At night he would pray for a long time standing and for a long time sitting, and when he recited the Holy Qur'an while standing, he would bow and prostrate himself from the standing position, and when he recited while sitting, he would bow and prostrate himself from the sitting position, and when it was dawn he would pray two rak'ahs.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا,خالد نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نفل نماز کے بارے میں سوال کیا؟تو انھوں نے جوابدیا : آپ میرے گھر میں ظہر سے پہلے چار رکعت پڑھتے ، پھر ( گھر سے ) نکلتے اور لوگوں کو نماز پڑھاتے ، پھر گھر واپس آتے اور دو رکعتیں ادا فرماتے ۔ اور آپ لوگوں کو مغرب کی نماز پڑھاتے پھر گھر آتے اور دو رکعت نماز پڑھتے ، اور لوگوں کو عشاء کی نماز پڑھاتے اور میرے گھر آتے اور دو رکعتیں پڑھتے ، ان میں وتر شامل ہوتے ، اور طویل رات کھڑے ہوکر اور طویل ر ات بیٹھ کر نماز ادا کرتے اور جب کھڑے ہوکر قراءت کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی کھڑے ہوکر کرتے اور جب بیٹھ کر قراءت کرتے تو رکوع اور سجدہ بھی بیٹھ کر کرتے اور جب فجر طلوع ہوتی تو دو رکعتیں پڑھتے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would pray in the night for a long time, and when he prayed standing be bowed in a standing posture, and when he prayed sitting, he bowed in a sitting posture.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, حماد نے بدیل اورایوب سے روایت کی ، انھوں نے عبداللہ بن شقیق سے اور انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو لمبا وقت نماز پڑھتے رہتے ، پس جب آپ کھڑے ہوکر نماز پڑھتے تو کھڑے کھڑے رکوع کرتے اور جب بیٹھ کر نماز پڑھتے تو بیٹھے ہوئے رکوع کرتے ۔
Abdullah bin Shaqiq reported:
I fell ill in Persia and therefore, prayed in a sitting posture, and I asked 'A'isha رضی اللہ عنہا about it and she said: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prayed for a long time in the night standing....' " And he mention the Hadith.
اور ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا, شعبہ نے بدیل سے حدیث سنائی انھوں نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا :شعبہ نے بدیل سے حدیث سنائی انھوں نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں فارس ( ایران ) میں بیمار تھا ، اس لئے بیٹھ کر نماز پڑھتا تھا ۔ میں نے اس کے بارے میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا تو انھوں نے جواب دیا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کو لمباوقت کھڑے ہوکر نماز پڑھتے تھے ۔ ۔ ۔ اس کے بعد ( اسی طرح ) حدیث بیان کی ۔
Abdullah bin Shaqiq al-'Uqaili reported:
I asked 'A'isha رضی اللہ عنہ about the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) during the night (i. e. Tahajjud prayer) She replied: He used to pray for a long time standing and for a long time sitting in the night, and when he recited the Qur'an while standing, he would bow himself from the standing position, and when he recited while sitting, he would bow from the sitting position.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے معاذ بن معاذ نے بیان کیا،حمید نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں سوا ل کیاتو ا نھوں نے جواب دیا : آپ رات کو لمبا وقت کھڑے ہوکر نماز پڑھتے اور رات کو لمبا وقت بیٹھ کر نماز پڑھتے اور جب آپ کھڑے ہوکر قراءت کرتے تو کھڑے کھڑے رکوع کرتے اور جب بیٹھ کر قراءت کرتے تو بیٹھے بیٹھے رکوع کرتے ۔
Abdullah bin Shaqiq al-'Uqaili reported:
I asked 'A'isha رضی اللہ عنہا about the prayer of the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ). She said: The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) would observe prayer (Nafl) in a standing position as well as in a sitting position, and when he commenced the prayer in a standing position, he bowed in this very position, and when he commenced the prayer in a sitting position, he bowed in this very position.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، وہ ہشام بن حسان کی سند سے,محمد بن سیرین نے عبداللہ بن شقیق عقیلی سے روایت کی ، انھوں نے کہا
ہم لوگوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کے بارے میں پوچھا تو انھوں نے کہا آپ کثرت سے کھڑ ے ہوکراور بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے ۔ جب آپ کھڑے ہوکر نماز کا آغازفرماتے تو کھڑے کھڑے رکوع کرتے اور جب آپ بیٹھے ہوئے نماز کا آغاز کرتے تو بیٹھے ہوئے رکوع کرتے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
I did not see the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) reciting (the Qur'an) in the night prayer in a sitting position, till he grew old and then he recited (it) in a sitting position, but when thirty or forty verses were left out of the Surah, he would then stand up, recite them and then bowed.
مجھ سے ابو الربیع الزہرانی نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے حسن بن ربیع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے مہدی بن میمون نے بیان کیا اور ہم سے ابوبکر نے بیان کیا، ہم سے ابن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا ہم سے کریب نے بیان کیا، ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، ہشام بن عروہ نے اور مجھ سے زہیر بن حرب نے بیان کیا اور اس کا قول یہ ہے کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا,ہشام بن عروہ سے روایت ہے ، کہا : مجھے میرے والد نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے خبر دی ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نہیں دیکھا تھا کہ آپ نے رات کی نماز کے کسی حصے میں بیٹھ کر قراءت کی ہو یہاں تک کہ جب آپ کی عمر زیادہ ہوگئی تو آپ بیٹھ کر قراءت کرتے اور جب سورت کی تیس یا چالیس آیتیں ر ہ جاتیں تو کھڑے ہوکر انھیں پڑھتے پھر رکوع کرتے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to pray while sitting (when he grew old) and he recited in this position and when the recitation equal to thirty or forty verses was left, he would then stand up and recite (for this duration) in a standing position and then bowed himself and then prostrated himself and did the same in the second rak'ah.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن یزید اور ابی النضر کی سند سے مالک کو پڑھا,ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر ( بھی ) نماز پڑھتے تھے ، آپ بیٹھے ہوئے قراءت فرماتے جب آپ کی قراءت سے اتنا حصہ بچ جاتا جتنی تیس یا چالیس آیتیں ہوتی ہیں تو آپ کھڑ ے ہوجاتے اور کھڑے ہوئے ان کی قراءت فرماتے پھر رکوع کرتے پھر سجدہ کرتے ، پھر دوسری رکعت میں ایسا ہی کرتے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to recite in sitting position (while observing the Tahajjud prayer) and when he intended to bow, he would stand up and recite (for the duration in which) a man (ordinarily) recites forty verses.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، ابوبکر نے کہا کہ ہم سے اسماعیل بن اوعلیہ نے ولید بن ابی ہشام کی سند سے بیان کیا، انہوں نے ابو بکر بن محمد سے,عمرہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے ہوئے قراءت فرماتے ، پس جب رکوع کرناچاہتے تو اتنی دیر کے لئے کھڑے ہوجاتے جتنی دیر میں ایک انسان چالیس آیتیں پڑھ لیتا ہے ۔
Alqama bin Waqqas reported:
I asked 'A'isha رضی اللہ عنہا how the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) did in the two rak'ahs as he (observed them) sitting. She said: He would recite (the Qur'an) in them, and when he intended to bow, he would stand up and then bowed.
ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا، ہم سے محمد بن عمرو نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن ابراہیم نے بیان کیا, علقمہ بن وقاص سے روایت ہے ، انھوں نے کہا
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا : جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر دو رکعتیں پڑھتے تو کیا کرتے تھے؟انھوں نے جواب دیا : آپ ان میں قراءت کرتے رہتے ، جب رکوع کرنے کا ارادہ کرتے تو کھڑے ہوجاتے پھر ر کوع کرتے ۔
Abdullah bin Shaqiq reported:
I asked 'A'isha رضی اللہ عنہا whether the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) observed (Nafl) sitting. She said: Yes, when the people had made him old.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زرعی نے بیان کیا,سعید بن جریری نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا :
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا : کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھ لیتے تھے؟انہوں نے کہا : ہاں ، جب لوگوں ( کے معاملات کی دیکھ بھال اورفکر مندی ) نے آپ کو بوڑھا کردیا ۔
Abdullah bin Shaqiq reported:
I said to 'A'isha رضی اللہ عنہا and she made a mention of that (recorded above) about the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ).
ہم سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا, کہمس نے عبداللہ بن شقیق سے روایت کی ، انھوں نے کہا
میں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے کہا ۔ ۔ ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی طرح روایت بیان کی ۔