It was narrated from Abu Sufyan bin Sa'eed bin Al-Akhnas that:
Umm Habibah رضی اللہ عنہا , the wife of the Prophet (ﷺ), said to him, when he had drunk some Sawiq: O son of my sister, perform Wudu', for I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے الربیع بن سلیمان بن داؤد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن بکر بن مدر نے بیان کیا، کہا: مجھ سے بکر بن مدر نے جعفر بن ربیعہ سے، بکر بن سوادہ سے، محمد بن مسلم بن شعیب کی سند سے، عبد اللہ بن شیبہ کی سند سے, ابو سلمہ بن عبدالرحمٰن کی روایت سے,ابوسفیان بن سعید بن اخنس سے روایت ہے کہ
ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا نے ان سے کہا ( جب انہوں نے ستو پیا ) بھانجے! وضو کر لو، کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated from Umm Salamah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) at (meat from) a shoulder, then Bilal رضی اللہ عنہ came to him and he went out to pray, and he did not touch water.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے جعفر بن محمد سے، اپنے والد سے، علی بن الحسین سے، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے , ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بکری کی ) دست کھائی، پھر آپ کے پاس بلال رضی اللہ عنہ آئے، تو آپ نماز کے لیے نکلے اور پانی کو ہاتھ نہیں لگایا۔
It was narrated that Sulaiman bin Yasar said:
I entered upon Umm Salamah رضی اللہ عنہا and she told me that the Messenger of Allah (ﷺ) used to wake up in a state of Janabah without having had a wet dream, then he would fast. And she told him that she brought the Prophet (ﷺ) some grilled ribs and he ate from that, then he got up and prayed, and did not perform Wudu'.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن جریج نے محمد بن یوسف کی سند سے بیان کیا, سلیمان بن یسار کہتے ہیں کہ
میں ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے پاس گیا، تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم احتلام سے نہیں ( بلکہ جماع سے ) صبح کرتے، پھر روزہ رکھتے، ( محمد بن یوسف کہتے ہیں: ) اور ہم سے سلیمان بن یسار نے اس حدیث کے ساتھ ( یہ بھی ) بیان کیا کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان سے بیان کیا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں بھنا ہوا پہلو ( گوشت کا ٹکڑا ) پیش کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا۔
It was reported that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
"I witnessed (that) the Messenger of Allah (ﷺ) ate bread and meat, then stood for prayer and did not perform ablution. "
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا: مجھ سے محمد بن یوسف نے ابن یسار کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس حاضر ہوا، آپ نے روٹی اور گوشت تناول فرمایا، پھر نماز کے لیے کھڑے ہوئے اور وضو نہیں کیا۔
It was reported that Jabir ( رضی اللہ عنہم) said:
"That last of the two matters from the Messenger of Allah (ﷺ) was leaving off ablution from that which had been touched by fire."
ہم سے عمرو بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے علی بن عیاش نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعیب نے، محمد بن المنکدر کی سند سے بیان کیا، کہا: جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دونوں باتوں ( آگ کی پکی ہوئی چیز کھا کر وضو کرنے اور وضو نہ کرنے ) میں آخری بات آگ پر پکی ہوئی چیز کھا کر وضو نہ کرنا ہے۔
Suwaid bin Nu'man رضی اللہ عنہ said
I went out in the company of the Prophet (ﷺ) in the year of Khaibar, and when we reached As Sahba' which is the lower part of Khaibar, the Prophet (ﷺ) offered the `Asr prayer and then asked the people to collect the journey food. Nothing was brought but Sawiq which the Prophet (ﷺ) ordered to be moistened with water, and then he ate it and we also ate it. Then he got up to offer the Maghrib prayer. He washed his mouth, and we too washed our mouths, and then he offered the prayer without repeating his abulution.
ہم کو محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے خبر دی، میں نے ان کو پڑھا اور میں سن رہا تھا، اور یہ قول ان کا ہے، ابن القاسم سے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے یحییٰ بن سعید کی سند سے، حارث بنو کے آزاد کردہ غلام بشیر بن یسار سے بیان کیا, سوید بن نعمان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
وہ خیبر کے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نکلے، یہاں تک کہ جب لوگ مقام صہبا ( جو خیبر سے قریب ہے ) میں پہنچے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز عصر ادا کی، پھر توشوں کو طلب کیا، تو صرف ستو لایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حکم دیا، تو اسے گھولا گیا، آپ نے کھایا اور ہم نے بھی کھایا، پھر آپ مغرب کی نماز کے لیے کھڑے ہوئے، آپ نے کلی کی اور ہم نے ( بھی ) کلی کی، پھر آپ نے نماز پڑھی اور وضو نہیں کیا۔
Ibn Abbas رضی اللہ عنہم said:
The Apostle (ﷺ) took milk and then called for water and rinsed (his mouth) and said: It contains greasiness.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے عقیل کی سند سے، زہری کی سند سے، عبید اللہ بن عبد اللہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا، پھر پانی مانگا اور کلی کی، پھر فرمایا: اس میں چکنائی ہوتی ہے ۔
It was narrated from Qais bin 'Asim that:
He accepted Islam, and the Prophet commanded him to perform Ghusl with water and lotus leaves.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے الاغَر سے، جو ابن الصباح ہیں، خلیفہ بن حصین کی سند سے بیان کیا, قیس بن عاصم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
وہ اسلام لائے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پانی اور بیری کے پتوں سے غسل کرنے کا حکم دیا ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
Thumamah bin Uthal Al-Hanafi went to fetch some water that was near the Masjid and performed Ghusl, then he entered the Masjid and said: 'Ashhadu an la ila ha ill-Allah was ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluh (I bear witness that there is none worthy of worship except Allah and I bear witness that Muhammad is His slave and Messenger), O Muhammad, by Allah! There was no face on the face of the Earth that was more hateful to me than your face, not now your face has become the most beloved of all faces to me. You cavalry captured me and I want to perform 'Umrah. What do you think? The Prophet (ﷺ) gave him glad tidings and told him to perform 'Umarah.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے سعید بن ابی سعید کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ثمامہ بن اثال حنفی مسجد نبوی کے قریب پانی کے پاس آئے، اور غسل کیا، پھر مسجد میں داخل ہوئے اور کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں، وہ اکیلا ہے کوئی اس کا شریک نہیں، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں، اے محمد! اللہ کی قسم میرے نزدیک روئے زمین پر کوئی چہرہ آپ کے چہرہ سے زیادہ ناپسندیدہ نہیں تھا، اور اب آپ کا چہرہ میرے لیے تمام چہروں سے زیادہ محبوب اور پسندیدہ ہو گیا ہے، اور آپ کے گھوڑ سواروں نے مجھے گرفتار کر لیا ہے، اور حال یہ ہے کہ میں عمرہ کرنا چاہتا ہوں تو اب آپ کا کیا خیال ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بشارت دی، اور حکم دیا کہ وہ عمرہ کر لیں، ( یہ حدیث یہاں مختصراً مذکور ہے ) ۔
It was narrated that Abbu Ishaq said:
I heard Najiyah bin Ka'b narrating from 'Ali رضی اللہ عنہ that he came to the Prophet (ﷺ) and said: 'Abu Talib has died.' He said: 'Go and bury him.' He said: 'He died as an idolator.' He said: 'Go and bury him.' ('Ali said:) 'When I had buried him I went back to him and he said to me: 'Perform Ghusl.'
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے محمد سے، انہوں نے کہا: مجھ سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے ابواسحاق سے، انہوں نے کہا
میں نے ناجیہ بن کعب کو سنا, علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور کہنے لگے: ابوطالب مر گئے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ انہیں گاڑ دو تو انہوں نے کہا: وہ شرک کی حالت میں مرے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جاؤ انہیں گاڑ دو ، چنانچہ جب میں انہیں گاڑ کر آپ کے پاس واپس آیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: غسل کر لو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When (a man) sits between the four parts of his wife's body and exerts himself, then Ghusl becomes obligatory.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے قتادہ کی سند سے بیان کیا، کہا: میں نے حسن رضی اللہ عنہ کو ابو رافع رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے سنا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد، اس ( عورت ) کے چاروں شاخوں کے درمیان بیٹھے، پھر کوشش کرے تو غسل واجب ہو جاتا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When (a man) sits between the four parts of his wife's body and exerts himself, then Ghusl becomes obligatory. Abu 'Abdur-Rahman said: This is a mistake what is correct is; 'Ash'ath from Al-Hasan, from Abu Hurairah.' An-Nadr bin Shumail, and others, reported the Hadith from Shu'bah just as Khalid reported it.
ہم سے ابراہیم بن یعقوب بن اسحاق الجوزجانی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اشعث بن عبد الملک نے ابن سیرین کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مرد عورت کی چاروں شاخوں کے بیچ بیٹھے، پھر کوشش کرے، تو غسل واجب ہو گیا ۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: اشعث کا ابن سیرین کے طریق سے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کرنا غلط ہے، صحیح یہ ہے کہ اشعث نے اسے بواسطہ حسن ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے، نیز یہ حدیث بواسطہ شعبہ نضر بن شمیل وغیرہ سے بھی مروی ہے جیسا کہ اسے خالد نے روایت کی ہے، یعنی: بطریق «قتادة عن الحسن، عن أبي رافع، عن أبي هريرة»۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
I was one who had a lot of prostatic discharge, and the Messenger of Allah (ﷺ) said to me: 'If you see Madhi (prostatic fluid) then wash your penis and perform Wudu' like that for Salah, but if you ejaculate semen, then perform Ghusl.'
ہمیں قتیبہ بن سعید اور علی بن حجر نے خبر دی، اور قول قتیبہ کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے عبیدہ بن حمید نے رکین بن ربیع کی سند سے، حسین بن قبیصہ کی سند سے بیان کیا, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں ایک ایسا شخص تھا جسے کثرت سے مذی آتی تھی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: جب مذی دیکھو تو اپنا ذکر دھو لو، اور نماز کے وضو کی طرح وضو کر لو، اور جب پانی ( منی ) کودتا ہوا نکلے تو غسل کرو ۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
I was one who had a lot of prostatic discharge, so I asked the Prophet (ﷺ) and he said: 'If you see Madhi (prostatic fluid) then perform Wudu' and wash your penis, but if you see semen ejaculated, then perform Ghusl.'
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبدالرحمٰن نے زید کی سند سے خبر دی اور ہمیں اسحاق بن ابراہیم نے خبر دی، اور قول ان کا ہے، کہتے ہیں: ہمیں ابو الولید نے خبر دی، کہا: ہم سے زائدہ نے رکوین بن ربیع بن امیلہ الفزاری کی سند سے، حصین بن قبیصہ کی سند سے بیان کیا, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں ایک ایسا آدمی تھا جسے کثرت سے مذی آتی تھی، تو میں نے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مذی دیکھو تو وضو کر لو، اور اپنا ذکر دھو لو، اور جب پانی ( منی ) کو کودتے دیکھو، تو غسل کرو ۔
It was narrated from Anas رضی اللہ عنہ that:
Umm Sulaim رضی اللہ عنہا asked the Messenger of Allah (ﷺ) about a woman who sees in her dream something like a man sees. He said: If water is released then let her perform Ghusl.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سعید نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ام سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے متعلق دریافت کیا جو اپنے خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ انزال کرے تو غسل کرے ۔
It was narrated from 'Urwah that 'Aishah رضی اللہ عنہا told him that:
Umm Sulaim رضی اللہ عنہا spoke to the Messenger of Allah (ﷺ) when 'Aishah رضی اللہ عنہا was sitting there. She said to him: O Messenger of Allah! Allah is not shy to tell the truth. Inform me: if a women sees in a dream what men see should she perform Ghusl from that? The Messenger of Allah (ﷺ) said to her: Yes. 'Aishah رضی اللہ عنہا said: I expressed my displeasure and said: 'Does a woman see that?' The Messenger of Allah (ﷺ) turned to me and said: 'May your right hand be covered with dust! How else would (her child) resemble her?'
ہم سے کثیر بن عبید نے محمد بن حرب کی سند سے، الزبیدی کی سند سے، الزہری کی سند سے، عروہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ام سلیم رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی، اور عائشہ رضی اللہ عنہا ( بھی وہاں ) بیٹھی ہوئی تھیں، ام سلیم رضی اللہ عنہا نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ حق بات ( بیان کرنے ) سے نہیں شرماتا ہے، آپ مجھے اس عورت کے متعلق بتائیے جو خواب میں وہ چیز دیکھتی ہے جو مرد دیکھتا ہے، کیا وہ اس کی وجہ سے غسل کرے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ہاں! ، عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: تو میں نے ان سے ( ام سلیم رضی اللہ عنہا سے ) کہا: افسوس ہے تم پر! کیا عورت بھی اس طرح خواب دیکھتی ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: تمہارے ہاتھ خاک آلود ہوں، پھر بچہ کیسے ( ماں کے ) مشابہ ہو جاتا ہے؟
It was narrated from Umm Salamah رضی اللہ عنہا that:
A woman said: O Messenger of Allah, Allah is not shy to tell the truth. Does a women have to perform Ghusl if she has a wet dream? He said: Yes, if she sees water. [1] Umm Salamah laughed and said: Do women really have wet dreams? The Messenger of Allah (ﷺ) said: How else would her child resemble her? [1] That is, if she has an emission of the fluid of an orgasm.
ہم سے شعیب بن یوسف نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے ہشام کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے والد نے زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے بیان کیا, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ایک عورت نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ حق بات ( بیان کرنے ) سے نہیں شرماتا ہے ( اسی لیے میں ایک مسئلہ دریافت کرنا چاہتی ہوں ) ، عورت کو احتلام ہو جائے تو کیا اس پر غسل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، جب منی دیکھ لے ، ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا ( یہ سن کر ) ہنس پڑیں، اور کہنے لگیں: کیا عورت کو بھی احتلام ہوتا ہے؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر لڑکا کس چیز کی وجہ سے اس کے مشابہ ( ہم شکل ) ہوتا ہے؟
It was narrated that Khawlah bin Hakim رضی اللہ عنہا said:
I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about a woman who has a wet dream and he said: 'If she sees water, let her perform Ghusl.'
ہم سے یوسف بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے شعبہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے عطاء الخراسانی کو سعید بن المسیب سے سنا, خولہ بنت حکیم رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس عورت کے متعلق پوچھا جسے خواب میں احتلام ہو جائے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ منی دیکھے تو غسل کرے ۔
It was narrated from Abu Ayyub رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Water is for Water. [1]
ہم سے عبدالجبار بن العلاء نے سفیان کی سند سے، عمرو کی سند سے، عبدالرحمٰن بن السائب کی سند سے، عبدالرحمٰن بن سعاد کی سند سے, ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی پانی سے ہے یعنی خواب میں منی خارج ہونے پر ہی غسل واجب ہوتا ہے۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'The man's water is thick and white, and the woman's water is thin and yellow. Whichever of them comes first, the child will resemble (that parent).'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبدہ نے خبر دی، کہا کہ ہم سے سعید نے قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مرد کی منی گاڑھی اور سفید ہوتی ہے، اور عورت کی منی پتلی زرد ہوتی ہے، تو دونوں میں جس کی منی سبقت کر جائے بچہ اسی کی ہم شکل ہوتا ہے ۔