Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'None of you should perform Ghusl in standing water when he is Junub.'
ہم سے سلیمان بن داؤد اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا تو ان سے پڑھ کر بیان کیا اور ان کا قول ابن وہب سے، عمرو بن حارث کی سند سے، بخاری کی روایت سے کہ ابو السائب نے ان سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں جنبی ہونے کی حالت میں غسل نہ کرے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: None of you should urinate into still water and then perform Ghusl from it.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید المقری نے سفیان کی سند سے، ابو الزناد کی سند سے، موسیٰ بن ابی عثمان سے، اپنے والد کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے، پھر یہ کہ اسی سے غسل بھی کرے ۔
It was narrated from Ghudaif bin Al-Harith that:
He asked 'Aishah رضی اللہ عنہا in which part of the night would the Messenger of Allah (ﷺ) perform Ghusl? She said: Sometimes he performed Ghusl at the beginning of the night and sometimes he performed Ghusl at the end. I said: Praise be to Allah Who has made the matter flexible.
ہم سے عمرو بن ہشام نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے مخلد نے سفیان کی سند سے، ابو الاعلیٰ سے اور عبادہ بن نسی سے, غضیف بن حارث سے روایت ہے کہ
انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے کس حصہ میں غسل کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: کبھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کیا، اور کبھی آخری حصہ میں کیا، میں نے کہا: شکر ہے اس اللہ تعالیٰ کا جس نے معاملہ میں وسعت اور گنجائش رکھی ہے۔
It was narrated that Ghudaif bin Al-Harith said:
I entered upon 'Aishah رضی اللہ عنہا and asked her: 'Did the Messenger of Allah (ﷺ) perform Ghusl at the beginning of the night or at the end?' She said: 'Both. Sometimes he performed Ghusl at the beginning and sometimes at the end.' I said: 'Praise be to Allah who has made the matter flexible.'
ہم سے عمرو بن ہشام نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے مخلد نے سفیان کی سند سے، ابو الاعلیٰ سے اور عبادہ بن نصیٰ سے, غضیف بن حارث کہتے ہیں کہ
میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور ان سے پوچھا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم رات کے ابتدائی حصہ میں غسل کرتے تھے یا آخری حصہ میں؟ تو انہوں نے کہا: دونوں وقتوں میں کرتے تھے، کبھی رات کے شروع میں غسل کرتے اور کبھی رات کے آخر میں، میں نے کہا: شکر ہے اس اللہ رب العزت کا جس نے اس معاملے میں گنجائش رکھی ہے۔
Abu As-Samh رضی اللہ عنہ said:
I used to serve the Messenger of Allah (ﷺ) and when he wanted to perform Ghusl he said: 'Turn your back.' So I turned my back to him and concealed him.
ہم سے مجاہد بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن بن مہدی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے یحییٰ بن الولید نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے محال بن خلیفہ نے بیان کیا، کہا:ابو سمح (ایاد) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کیا کرتا تھا، تو جب آپ غسل کا ارادہ کرتے تو فرماتے: میری طرف اپنی گدی کر لو تو میں اپنی گدی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف کر کے آپ کو آڑ کر لیتا تھا۔
It was narrated from Umm Hani' رضی اللہ عنہا that:
She went to the Prophet (ﷺ) on the day of the Conquest (of Makkah) and found him performing Ghusl while Fatimah رضی اللہ عنہا was concealing him with a garment. She gave him Salams and he said: Who is this? She said: Umm Hani'. When he had finished his Ghusl he stood up and prayed eight Rak'ahs wrapped in a garment.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے، عبدالرحمٰن کی سند سے، مالک کی سند سے، سالم کی سند سے، عقیل بن ابی طالب کے آزاد کردہ غلام ابو مرہ سے, ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
وہ فتح مکہ کے دن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں غسل کرتے ہوئے ملے، فاطمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے سے آڑ کیے ہوئے تھیں، ( ام ہانی کہتی ہیں ) میں نے سلام کیا ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: یہ کون ہے؟ میں نے عرض کیا: ام ہانی ہوں، تو جب آپ غسل سے فارغ ہوئے، تو کھڑے ہوئے اور ایک ہی کپڑے میں جسے آپ لپیٹے ہوئے تھے آٹھ رکعتیں پڑھیں۔
It was narrated that Musa Al-Juhani said:
A vessel was brought to Mujahid, which I estimated to be eight Ratls, and he said: 'Aishah رضی اللہ عنہا told me that the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Ghusl using such a vessel.'
ہم سے محمد بن عبید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن زکریا بن ابی زایدہ نے بیان کیا, موسیٰ جہنی کہتے ہیں کہ
مجاہد کے پاس ایک برتن لایا گیا، میں نے اس میں آٹھ رطل پانی کی سمائی کا اندازہ کیا، تو مجاہد نے کہا: مجھ سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی قدر پانی سے غسل فرماتے تھے۔
It was narrated from Abu Bakr bin Hafs:
I heard Abu Salamah say: 'I entered upon 'Aishah رضی اللہ عنہا and her foster-brother was with her. He asked her about the Ghusl of the Prophet (ﷺ). She رضی اللہ عنہا called for a vessel in which was a Sa' of water, then she concealed herself and performed Ghusl and poured water over her head three times.'
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابو بکر بن حفص سے، وہ کہتے ہیں
میں نے ابو سلمہ کو کہتے سنا: میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور ان کے رضائی بھائی بھی آئے، تو انہوں نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے غسل کے متعلق پوچھا؟، تو آپ رضی اللہ عنہا نے ایک برتن منگایا جس میں ایک صاع کے بقدر پانی تھا، پھر ایک پردہ ڈال کر غسل کیا، اور اپنے سر پر تین مرتبہ پانی ڈالا۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Ghusl from a vessel which was the size of a Faraq [1] and he and I used to perform Ghusl using a single vessel.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابن شہاب کی سند سے اور عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قدح ( ٹب ) سے غسل کرتے تھے، اور اس کا نام فرق ہے، اور میں اور آپ دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
It was narrated that 'Abdullah bin Jabr رضی اللہ عنہ said:
I heard Anas bin Malik رضی اللہ عنہ say: 'The Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Wudu' with a Makkuk and Ghusl with five Makkuks.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو عبداللہ نے خبر دی، کہا کہ ہم کو شعبہ نے بیان کیا, عبداللہ بن جبر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک «مکوک» سے وضو کرتے اور پانچ«مکاکی» سے غسل کرتے تھے ۔
It was narrated that Abu Ja'far said:
We argued about Ghusl in the presence of jabir in 'Abdullah رضی اللہ عنہم , and Jabir رضی اللہ عنہ said: 'One Sa' of water is sufficient for ghusl from Janabah.' We said: 'One Sa' is not enough and neither is two.' Jabir رضی اللہ عنہ said: 'It was sufficient for one who was better than you and had more hair.'
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو الاحوص نے ابو اسحاق کی سند سے بیان کیا, ابو جعفر کہتے ہیں کہ
ہم جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کے پاس غسل کے سلسلہ میں جھگڑ پڑے، جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: غسل جنابت میں ایک صاع پانی کافی ہے، اس پر ہم نے کہا: ایک صاع اور دو صاع کافی نہیں ہو گا، تو جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اس ذات گرامی کو کافی ہوتا تھا جو تم سے زیادہ اچھے، اور زیادہ بالوں والے تھے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I used to perform Ghusl with the Messenger of Allah (ﷺ) from one vessel, which was the size of a Faraq.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے معمر کی سند سے اور زہری کی سند سے بیان کیا۔ اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے معمر اور ابن جریج نے، زہری کی سند سے، عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( دونوں ) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے،جو تقریباً ایک فَرَقِ کےبرابر ہوتا تھا ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Ghusl; he and I from a single vessel, both of us scooping water from it.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبداللہ نے ہشام بن عروہ سے اور ہمیں قتیبہ نے مالک کی سند سے، ہشام بن عروہ سے اپنے والد سے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور میں ( دونوں ) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، ہم دونوں اس سے لپ سے ایک ساتھ پانی لیتے۔
Abdur-Rahman bin Al-Qasim said:
I heard Al-Qasim narrating that 'Aishah رضی اللہ عنہا said: 'I used to perform Ghusl, the Messenger of Allah (ﷺ) and I from a single vessel, from Janabah.'
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے عبدالرحمٰن بن القاسم نے بیان کیا، کہا
میں نے قاسم کو عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے سنا، انہوں نے کہا:میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل جنابت کرتے تھے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I remember competing over the vessel with the Messenger of Allah (ﷺ), when he and I were using it to perform Ghusl.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبیدہ بن حمید نے منصور کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، اسود سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے خود کو دیکھا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ( پانی کے ) برتن کے سلسلہ میں جھگڑ رہی ہوں ( میں اپنی طرف برتن کھینچ رہی ہوں اور آپ اپنی طرف کھینچ رہے ہیں ) میں اور آپ ( ہم دونوں ) اسی سے غسل کرتے تھے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) and I used to perform Ghusl together using one vessel.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: مجھ سے منصور نے ابراہیم کی سند سے اور اسود کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( دونوں ) ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
My maternal aunt Maimunah رضی اللہ عنہا told me that she and the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Ghusl from one vessel.
ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے سفیان کی سند سے، عمرو کی سند سے، جابر بن زید سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میری خالہ ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا نے مجھے خبر دی ہے کہ وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
Abdur-Rahman bin Hurmuz Al-A'raj said:
Na'im the freed slave of Umm Salamah رضی اللہ عنہا narrated to me that Umm Salamah was asked: 'Can a woman perform Ghusl with a man?' She said: 'Yes, if she is well-mannered.[1] I remember the Messenger of Allah (ﷺ) and I performing Ghusl from a single wash tub. We would pour water on our hands until they were clean then pour water over them.' Al-A'raj said: Not mentioning the private area not paying attention to it. [1] Kaiysah: Well-mannered when using the water with the man (An-Nihayah) And the comments by Al-A'raj after the narration refer to its meaning.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ نے سعید بن یزید کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے عبدالرحمٰن بن ہرمز العرج کو کہتے سنا: مجھ سے ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کے مولیٰ ناعم نے بیان کیا کہ
ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا گیا کہ کیا بیوی شوہر کے ساتھ غسل کر سکتی ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، جب سلیقہ مند ہو، میں نے اپنے آپ کو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ ہم ایک لگن سے غسل کرتے تھے، ہم اپنے ہاتھوں پر پانی بہاتے یہاں تک کہ انہیں صاف کر لیتے، پھر اپنے بدن پر پانی بہاتے۔ اعرج ( «كيّسة» کی تفسیر کرتے ہوئے ) کہتے ہیں کہ سلیقہ مند وہ ہے جو نہ تو شوہر کے ساتھ غسل کرتے وقت شرمگاہ کا خیال ذہن میں لائے، اور نہ بیوقوفی ( پھوہڑپن ) کا مظاہرہ کرے۔
It was narrated that Humaid bin 'Abdur-Rahman said:
I met a man who accompanied the Prophet (ﷺ) as Abu Hurairah (رضی اللہ عنہ), accompanied him for four years. He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) forbade any one of us to comb his hair each day,[1] or to urinate in the place where he performs Ghusl, or for a man to perform Ghusl using the leftover water of a women, or a woman to perform Ghusl using the leftover water of a man - they should scoop it out together.' [1] It is said this is to prevent him from making his physical appearance his main aim.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے داؤد الاودی کی سند سے بیان کیا, حمید بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ
میں ایک ایسے آدمی سے ملا جو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی طرح چار سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا تھا، اس نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے کہ ہم میں سے کوئی ہر روز کنگھی کرے، یا اپنے غسل خانہ میں پیشاب کرے ، یا شوہر بیوی کے بچے ہوئے پانی سے یا بیوی شوہر کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے ، دونوں کو چاہیئے کہ ایک ساتھ لپ سے پانی لیں۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I used to perform Ghusl - the Messenger of Allah (ﷺ) and I - from one vessel. He would compete with me and I would with him until he would say: 'Leave me some' and I would say: 'Leave me some.'
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، انہوں نے محمد کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے شعبہ نے، عاصم کی سند سے اور سوید بن نصر نے بیان کیا، انہیں عبداللہ نے عاصم کی سند سے اور معاذ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، ( کبھی ) آپ مجھ سے سبقت کر جاتے، اور کبھی میں آپ سے سبقت کر جاتی، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے: میرے لیے چھوڑ دو ، اور میں کہتی: میرے لیے چھوڑ دیجئیے۔