It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When any one of you wakes from sleep, let him not put his hand into the vessel until he has washed it three times, because he does not know where his hand spent the night.
ہم سے اسماعیل بن مسعود اور حمید بن مسعود نے بیان کیا، کہا ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معمر نے زہری کی سند سے اور ابو سلمہ کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نیند سے بیدار ہو تو اپنا ہاتھ برتن میں نہ ڈالے جب تک کہ اس پر تین مرتبہ پانی نہ ڈال لے کیونکہ اسے خبر نہیں کہ رات میں اس کا ہاتھ کہاں کہاں رہا ہے ۔
It was narrated that Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If a man feels drowsy when he is praying, let him stop, lest he supplicate against himself without realizing.'
ہم سے بشر بن ہلال نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الوارث نے ایوب کی سند سے، ہشام بن عروہ نے اپنے والد سےام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کسی کو اونگھ آئے اور وہ نماز میں ہو تو وہ جلدی سے نماز ختم کر لے، ایسا نہ ہو کہ وہ ( اونگھ میں ) اپنے حق میں بدعا کر رہا ہو اور جان ہی نہ سکے ۔
Urwah bin Az-Zubair said:
I entered upon Mawan bin Al-Hakam and we mentioned the things for which Wudu' is done. Marwan said: 'Wudu' should be done after touching the penis.' 'Urwah said: 'I did not know that.' Marwan said: 'Busrah bint Safwan رضی اللہ عنہا told me that she heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: And if any one of you touches his penis, let him do Wudu'.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے معن نے بیان کیا، ہم سے مالک نے بیان کیا، اور ان سے حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا، ابن القاسم نے کہا: ہم سے مالک نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم رضی اللہ عنہ سے بیان کیا, عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ
میں مروان بن حکم کے پاس گیا، پھر ہم نے ان چیزوں کا ذکر کیا جن سے وضو لازم آتا ہے، تو مروان نے کہا: ذکر ( عضو تناسل ) کے چھونے سے وضو ہے، اس پر عروہ نے کہا: مجھے معلوم نہیں، تو مروان نے کہا: بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے مجھے بتایا ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا کہ جب کوئی اپنا ذکر ( عضو تناسل ) چھوئے تو وضو کرے ۔
Urwah bin Az-Zubair said:
When he was the governor of Al-Madinah, Marwan mentioned that a man should perform Wudu' after touching his penis, if he touches it iwth his hand. I did not like that and I said: 'The one who touches it does not have to perform Wudu'.' Marwan said: 'Busrah bint Safwan رضی اللہ عنہا told me that she heard the Messenger of Allah (ﷺ) mention the things for which Wudu' should be performed, and the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Wudu' should be performed after touching the penis.' 'Urwah said: 'I continued to argue with Marwan until he called one of his guards and sent him to Busrah to ask her about what Marwan had narrated, and Busrah رضی اللہ عنہ sent word saying something like that which Marwan had narrated to me from her.
ہم سے احمد بن محمد بن مغیرہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عثمان بن سعید نے شعیب کی سند سے، وہ زہری کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عبداللہ بن ابی بکر بن عمرو بن حزم نے بیان کیا, عروہ بن زبیر کہتے ہیں کہ
مروان نے اپنی مدینہ کی امارت کے دوران ذکر کیا کہ عضو تناسل کے چھونے سے وضو کیا جائے گا، جب اس تک آدمی اپنا ہاتھ لے جائے، تو میں نے اس کا انکار کیا اور کہا: جو عضو تناسل چھوئے اس پر وضو نہیں ہے، تو مروان نے کہا: مجھے بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہا نے خبر دی ہے کہ انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے ان چیزوں کا ذکر کیا جن سے وضو کیا جاتا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور عضو تناسل چھونے سے ( بھی ) وضو کیا جائے گا ، عروہ کہتے ہیں: میں مروان سے برابر جھگڑتا رہا، یہاں تک کہ انہوں نے اپنے ایک دربان کو بلایا اور اسے بسرہ رضی اللہ عنہا کے پاس بھیجا، چنانچہ اس نے مروان سے بیان کی ہوئی حدیث کے بارے میں بسرہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا، تو بسرہ نے اسی طرح کی بات کہلا بھیجی جو مروان نے ان کے واسطے سے مجھ سے بیان کی تھی۔
It was narrated that Talq bin 'Ali رضی اللہ عنہ said:
We went out as a delegation and when we arrived with the Messenger of Allah (ﷺ) he accepted our oath of allegiance and we prayed with him. When he had finished the prayer, a man who looked like a Bedouin came to him and said: 'O Messenger of Allah, what do you think about a man who touched his penis during the Salah?' He said: 'It is just a part of you,' or 'a piece of you.'
ہم سے ہناد نے بیان کیا، ملازم کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے عبداللہ بن بدر نے بیان کیا، قیس بن طلق بن علی سے، اپنے والد کی سند سے، انہوں نے کہا:طلق بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم ایک وفد کی شکل میں نکلے یہاں تک کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور ہم نے آپ سے بیعت کی اور آپ کے ساتھ نماز ادا کی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو ایک شخص جو دیہاتی لگ رہا تھا آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ اس آدمی کے متعلق کیا فرماتے ہیں جو نماز میں اپنا عضو تناسل چھو لے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ تمہارے جسم کا ایک ٹکڑا یا حصہ ہی تو ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to pray when I was lying in front of him as the bier is placed (in front of the Imam), and when he wanted to pray Witr he would nudge me with his foot.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن الحکم نے شعیب کی سند سے لیث کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہمیں ابن الحاد نے عبدالرحمٰن بن القاسم کی سند سے اور القاسم کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز پڑھتے تھے اور میں آپ کے سامنے جنازے کی طرح چوڑان میں لیٹی رہتی تھی، یہاں تک کہ جب آپ وتر پڑھنے کا ارادہ کرتے تو مجھے اپنے پاؤں سے کچوکے لگاتے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I remember lying in front of the Messenger of Allah (ﷺ), and the Messenger of Allah (ﷺ) was praying. When he wanted to prostrate he would nudge my foot and I would draw it up (out of the way) until he had finished prostrating.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے عبید اللہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے قاسم بن محمد سے سنا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
تم لوگوں نے دیکھا ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے لیٹی ہوتی اور آپ نماز پڑھتے ہوتے، جب آپ سجدہ کا ارادہ کرتے تو میرے پاؤں کو کچوکے لگاتے، تو میں اسے سمیٹ لیتی، پھر آپ سجدہ کرتے۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I used to sleep in front of the Messenger of Allah (ﷺ) and my feet were in the direction of his Qiblah. When he prostrated he nudged me and I drew up my feet, then when he stood up I stretched them out again. And there were no lamps in the houses at the time.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، ابو النضر کی سند سے، ابو سلمہ سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سوتی تھی اور میرے دونوں پاؤں آپ کے قبلہ کی طرف ہوتے، جب آپ سجدہ کرتے تو مجھے کچوکے لگاتے تو میں اپنے دونوں پاؤں سمیٹ لیتی، پھر جب آپ کھڑے ہو جاتے تو میں انہیں پھیلا لیتی، ان دنوں گھروں میں چراغ نہیں ہوتے تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
I noticed the Prophet (ﷺ) was not there one night, so I started looking for him with my hand. My hand touched his feet and they were held upright, and he was prostrating and saying: 'I seek refuge in Your pleasure from Your anger, in Your forgiveness from Your punishment, and I seek refuge in You from You. I cannot praise You enough, You are as You have praised yourself.'
ہمیں محمد بن عبداللہ بن المبارک اور نصیر بن الفراج نے خبر دی، اور قول ان کا ہے، کہتے ہیں: ہم سے ابو اسامہ نے عبید اللہ بن عمر سے، محمد بن یحییٰ بن حبان سے، انہوں نے العرج کی سند سے، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
ایک رات میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غائب پایا، تو اپنے ہاتھ سے آپ کو ٹٹولنے لگی، تو میرا ہاتھ آپ کے قدموں پر پڑا، آپ کے دونوں قدم کھڑے تھے اور آپ سجدے میں تھے، کہہ رہے تھے: «أعوذ برضاك من سخطك وبمعافاتك من عقوبتك وأعوذ بك منك لا أحصي ثناء عليك أنت كما أثنيت على نفسك» اے اللہ! پناہ مانگتا ہوں تیری رضا مندی کی تیری ناراضگی سے، اور تیری عافیت کی تیرے عذاب سے، اور تیری پناہ مانگتا ہوں تجھ سے، میں تیری شمار کر سکتا، تو ویسا ہی ہے جیسے تو نے اپنی تعریف کی ہے ۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) used to kiss one of his wives then pray without performing Wudu'. Abu 'Abdur-Rahman said: There is nothing for this chapter which is better than this hadith, even though it is Mursal. And Al-A'mash reported this Hadith from Habib bin Abi Thabit, from 'Urwah, from 'Aishah رضی اللہ عنہا . Yahya Al-Qattan said: This is the Hadith of Habib from 'Urwah, from 'Aishah رضی اللہ عنہا . And the Hadith of Habib from 'Urwah, from 'Aishah رضی اللہ عنہا : She prays even if blood drips on the mat is nothing.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، یحییٰ بن سعید نے، سفیان کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو روق نے ابراہیم تیمی کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اپنی بعض ازواج مطہرات کا بوسہ لیتے تھے، پھر نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے ۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: اس باب میں اس سے اچھی کوئی حدیث نہیں ہے اگرچہ یہ مرسل ہے، اور اس حدیث کو اعمش نے حبیب بن ابی ثابت سے، انہوں نے عروہ سے، اور عروہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے، یحییٰ القطان کہتے ہیں: حبیب کی یہ روایت جسے انہوں نے عروہ سے اور عروہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے اور حبیب کی «تصلى وإن قطر الدم على الحصير» مستحاضہ نماز پڑھے گرچہ چٹائی پر خون ٹپکے والی روایت جسے انہوں نے عروہ سے اور عروہ نے ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ہے دونوں کچھ نہیں ہیں ، ( یعنی دونوں ضعیف اور ناقابل اعتماد ہیں ) ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل اور عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے معمر نے زہری کی سند سے، عمر بن عبدالعزیز کی سند سے، ابراہیم بن عبداللہ بن قریز سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے ہشام بن عبد الملک نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد، یعنی ابن حرب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے الزبیدی نے بیان کیا، الزہری کی سند سے، ان سے عمر بن عبدالعزیز نے بیان کیا، ان سے عبداللہ بن قارظ نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated that 'Abdullah bin Ibrahim bin Qariz said:
I saw Abu Hurairah رضی اللہ عنہ performing Wudu' on the roof of the Masjid and he said: 'I ate some tough cheese, so I performed Wudu' because of that. I heard the Messenger of Allah (ﷺ) commanding us to do Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے الربیع بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن بکر نے، جو ابن مضر ہیں، بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے جعفر بن ربیعہ سے، بکر بن سوادہ سے، محمد بن مسلمہ سے، عمر بن عضب رضی اللہ عنہ سے, عبداللہ بن ابراہیم بن قارظ کہتے ہیں کہ
میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو مسجد کی چھت پر وضو کرتے دیکھا، تو انہوں نے کہا: میں نے پنیر کے کچھ ٹکڑے کھائے ہیں، اسی وجہ سے میں نے وضو کیا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کا حکم دیتے سنا ہے۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
Should I perform Wudu' after eating food that I see in the Book of Allah is permissible because fire has touched it? Abu Hurairah رضی اللہ عنہ gathered some pebbles and said: I bear witness (as many times as) the number of these pebbles, that the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے ابراہیم بن یعقوب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالصمد بن عبدالوارث نے بیان کیا، کہا: ہم سے میرے والد نے حسین المعلم کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ بن ابی کثیر نے عبدالرحمٰن بن عمرو بن العاص رضی اللہ عنہما سے بیان کیا,اس نے المطلب بن عبداللہ بن حنطب کو کہتے سنا,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں
کیا میں اس کھانے سے وضو کروں جسے میں اللہ تعالیٰ کی کتاب میں حلال پاتا ہوں، محض اس لیے کہ وہ آگ سے پکا ہوا ہے؟ تو ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کچھ کنکریاں جمع کیں اور کہا: ان کنکریوں کی تعداد کے برابر گواہی دیتا ہوں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ سے پکی چیزوں سے وضو کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairahرضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن ابی عدی نے شعبہ کی سند سے، عمرو بن دینار کی سند سے، یحییٰ بن جعدہ سے، عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated that Abu Ayyub رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Perform Wudu' from that which has been altered by fire.'
ہم سے عمرو بن علی اور محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہمیں ابن ابی عدی نے شعبہ کی سند سے، عمرو بن دینار سے، یحییٰ بن جعدہ سے اور عبداللہ بن عمرو کی سند سے۔ محمد القاری نے کہا , ابوایوب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ سے پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated from Abu Talhah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Perform Wudu' from that which has been altered by fire.
ہم سے عبید اللہ بن سعید اور ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حرمی نے جو ابن عمارہ بن ابی حفصہ ہیں، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، عمرو بن دینار سے، انہوں نے کہا: میں نے یحییٰ بن جعدہ کو عبداللہ بن عمرو القاری کی سند سے بیان کرتے ہوئے سنا, ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated from Abu Talhah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Perform Wudu' from that which has been heated with fire.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حرمی بن عمرہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے ابوبکر بن حفص سے، وہ ابن شہاب سے اور ابن ابی طلحہ کی سند سے, ابوطلحہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
Zaid bin Thabit رضی اللہ عنہ said:
I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے ہشام بن عبد الملک نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے الزبیدی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے الزہری نے بیان کیا، ان سے عبد الملک بن ابی بکر نے بیان کیا، ان سے خارجہ بن زید بن ثابت نے بیان کیا, زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔
It was narrated from Abu Sufyan bin Sa'eed bin Al-Akhnas bin Shariq that:
He entered upon Umm Habibah رضی اللہ عنہا , the wife of the Prophet (ﷺ), who was his maternal aunt, and she made Sawiq for him, then she said to him: Perform Wudu' O son of my sister! For the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Perform Wudu' from that which has been touched by fire.'
ہم سے ہشام بن عبد الملک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن حرب نے بیان کیا، کہا: ہم سے الزبیدی نے الزہری کی سند سے بیان کیا کہ ان سے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا, ابوسفیان بن سعید بن اخنس بن شریق نے خبر دی ہے کہ
وہ اپنی خالہ ام المؤمنین ام حبیبہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئے، تو انہوں نے مجھے ستو پلایا، پھر کہا: بھانجے! وضو کر لو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: آگ کی پکی چیز ( کھانے ) سے وضو کرو ۔