It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing Wudu'. He washed his hands, then he rinsed his mouth and nose with one handful of water, washed his face, washed each hand once, and wiped his head and ears once. (One of the narrators) 'Abdul-'Aziz said: Someone who heard from Ibn 'Ajlan told me that he said concerning that: 'And he washed his feet.'
ہم سے الہیثم بن ایوب الطالقانی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے زید بن اسلم نے عطاء بن یسار کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، تو اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، پھر ایک ہی چلو سے کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا ، اور اپنا چہرہ دھویا، اور اپنے دونوں ہاتھ ایک ایک بار دھوئے، اور اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کا ایک بار مسح کیا۔ (ایک راوی) عبدالعزیز نے کہا: مجھ سے ایک شخص نے بیان کیا جس نے ابن عجلان سے سنا، انہوں نے اس کے متعلق کہا: اور اس نے اپنے پاؤں دھوئے۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) performed Wudu', and he scooped up one handful (of water) and rinsed his mouth and nose. Then he scooped up another handful and washed his face. Then he scooped up another handful and washed his right hand, then another handful and washed his left hand. Then he wiped his head and his ears, the inside with his forefinger and the outside with his thumb. Then he scooped up a handful of water and washed his right foot, and scooped up another handful and washed his left foot.
ہم سے مجاہد بن موسیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن ادریس نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن عجلان نے زید بن اسلم سے اور عطاء بن یسار سے,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، تو آپ نے ایک چلو پانی لیا، اور کلی کی، اور ناک میں ڈالا، پھر دوسرا چلو لیا، اور اپنا چہرہ دھویا، پھر ایک اور چلو لیا، اور اپنا دایاں ہاتھ دھویا، پھر ایک اور چلو لیا، اور اپنا بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر اور اپنے دونوں کانوں کے اندرونی حصہ کا شہادت کی انگلی سے، اور ان دونوں کے بیرونی حصہ کا انگوٹھے سے مسح کیا، پھر ایک اور چلو لیا، اور اپنا دایاں پاؤں دھویا، پھر ایک اور چلو لیا، اور اپنا بایاں پاؤں دھویا۔
It was narrated from 'Abdullah As-Sunabihi رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When the believing slave performs Wudu' and rinses his mouth, his sins come out from his mouth. When he sniffs water into his nose and blows it out, his sins come from his nose. When he washes his face, his sins come out from his face, even from beneath his eyelashes. When he washes his hands, his sins come out from his hands, even from beneath his fingernails. When he wipes his head, his sins come out from his head, even from his ears. When washes his feet, his sins come from his feet, even from beneath his toenails. Then his walking to the Masjid and his Salah will earn extra merit for him.
ہم سے قتیبہ اور عتبہ بن عبداللہ نے مالک کی سند سے، زید بن اسلم کی سند سے، عطا بن یسار سے, عبداللہ صنابحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب بندہ مومن وضو کرتے ہوئے کلی کرتا ہے تو اس کے منہ کے گناہ نکل جاتے ہیں، جب ناک جھاڑتا ہے تو اس کی ناک کے گناہ نکل جاتے ہیں، جب اپنا چہرہ دھوتا ہے تو اس کے چہرے کے گناہ نکل جاتے ہیں، یہاں تک کہ وہ اس کی دونوں آنکھ کے پپوٹوں سے نکلتے ہیں، پھر جب اپنے دونوں ہاتھ دھوتا ہے تو اس کے ہاتھ کے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں ہاتھ کے ناخنوں کے نیچے سے نکلتے ہیں، پھر جب اپنے سر کا مسح کرتا ہے تو گناہ اس کے سر سے نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ وہ اس کے دونوں کانوں سے نکل جاتے ہیں پھر جب وہ اپنے دونوں پاؤں دھوتا ہے تو اس کے دونوں پاؤں سے گناہ نکل جاتے ہیں یہاں تک کہ اس کے دونوں پاؤں کے ناخن کے نیچے سے نکلتے ہیں، پھر اس کا مسجد تک جانا اور اس کا نماز پڑھنا اس کے لیے نفل ہوتا ہے ۔ قتیبہ کی روایت میں «عن الصنابحي أن رسول اللہ رسول اللہ صلى اللہ عليه وسلم قال» کے بجائے «عن الصنابحي أن النبي صلى اللہ عليه وسلم قال» ہے۔
It was narrated that Bilal رضی اللہ عنہ said:
I saw the Prophet (ﷺ) wiping over the Khuff and the Khimar.
ہم سے حصین بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے العمش نے بیان کیا۔ اور ہمیں حصین بن منصور نے خبر دی، کہا: ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، کہا: ہم سے اعمش نے الحکم سے اور عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے بیان کیا, کعب بن عجرہ کی روایت سے, بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو چمڑے کے موزوں اور پگڑی پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
It was narrated that Bilal رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wiping over the Khuff.
ہمیں حصین بن عبدالرحمٰن جرجرعی نے طلق بن غنم کی سند سے خبر دی، انہوں نے کہا: ہم سے زید اور حفص بن غیاث نے الاعمش کی سند سے، الحکم کی سند سے، عبد اللہ بن لاعبی کی سند سے بیان کیا, البراء بن عازب کی روایت سے, بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
It was narrated that Bilal رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wiping over the Khimar and Khuff.
ہم سے ہناد بن السری نے وکیع کی سند سے، شعبہ کی سند سے، الحکم کی سند سے، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے, بلال رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو پگڑی اور چمڑے کے دونوں موزوں پر مسح کرتے ہوئے دیکھا۔
It was narrated from Al-Mughirah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) performed Wudu', and he wiped the forehead, the 'Imamah, and over the Khuff. (Another chain)
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے سلیمان تیمی نے بیان کیا، کہا: ہم سے بکر بن عبداللہ المزانی نے حسن کی سند سے اور ابن المغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے, مغیرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی پیشانی، پگڑی اور چمڑے کے موزوں پر مسح کیا۔
It was narrated from Hamzah bin Al-Mughirah bin Shu'bah رضی اللہ عنہ that his father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) stayed behind, and I stayed with him. When he had relieved himself he said: 'Do you have any water with you?' I brought some water to him, and he washed his hands and face, then he started trying to uncover his arms, but the sleeves of his Jubbah were too tight, so he threw it over his shoulders and washed his arms and wiped over his forehead and 'Imamah, and over his Khuff.
ہم سے عمرو بن علی اور حمید بن مسعود نے بیان کیا، انہوں نے یزید بن زری کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے حمید نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے بکر بن عبداللہ مزنی نے بیان کیا، حمزہ بن مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( کسی سفر میں ) لشکر سے پیچھے ہو گئے، تو میں بھی آپ کے ساتھ پیچھے ہو گیا، تو جب آپ قضائے حاجت سے فارغ ہوئے تو پوچھا: کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ تو میں لوٹے میں پانی لے کر آپ کے پاس آیا، تو آپ نے اپنی دونوں ہتھیلیاں دھوئیں اور اپنا چہرہ دھویا، پھر آپ اپنے دونوں بازؤوں کو کھولنے لگے تو جبہ کی آستین تنگ ہو گئی، تو آپ نے ( ہاتھ کو اندر سے نکالنے کے بعد ) اسے ( آستین کو ) اپنے دونوں کندھوں پر ڈال لیا، پھر اپنے دونوں بازو دھوئے، اور اپنی پیشانی، پگڑی اور موزوں پر مسح کیا۔
Al-Mughirah bin Shu'bah رضی اللہ عنہ said:
There are two things which I never asked anyone about after I saw the Messenger of Allah (ﷺ). He was with us on a journey and he went away to relieve himself, then he came and performed Wudu', and he wiped over his forehead and two sides of his 'Imamah, and he wiped over his Khuffs. He said: And (the other issue) the Imam's Salah behind one of his followers. I saw the Messenger of Allah (ﷺ) when he was on a journey and time for prayer came. The Prophet (ﷺ) could not join them, so they called the Iqamah and they asked Ibn 'Awf رضی اللہ عنہ to lead them in prayer. Then the Messenger of Allah (ﷺ) came and offered the remainder of the prayer behinf Ibn 'Awf رضی اللہ عنہ , then when Ibn 'Awf رضی اللہ عنہ said the Salah, the Prophet (ﷺ) stood up and completed what he had missed (of the prayer).
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے یونس بن عبید نے ابن سیرین کی سند سے بیان کیا، کہا: مجھ سے عمرو بن وہب ثقفی نے بیان کیا، کہا:مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: دو باتیں ایسی ہیں کہ
میں ان کے متعلق کسی سے نہیں پوچھتا، اس کے بعد کہ میں نے خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں کرتے ہوئے دیکھ لیا ہے، ( پہلی چیز یہ ہے کہ ) ایک سفر میں ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، تو آپ قضائے حاجت کے لیے جنگل کی طرف نکلے، پھر واپس آئے تو آپ نے وضو کیا، اور اپنی پیشانی اور پگڑی کے دونوں جانب کا مسح کیا، اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا، ( دوسری چیز ) حاکم کا اپنی رعایا میں سے کسی آدمی کے پیچھے نماز پڑھنا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، آپ ایک سفر میں تھے کہ نماز کا وقت ہو گیا، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رکے رہ گئے، چنانچہ لوگوں نے نماز کھڑی کر دی اور ابن عوف رضی اللہ عنہ کو آگے بڑھا دیا، انہوں نے نماز پڑھائی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اور ابن عوف رضی اللہ عنہ کے پیچھے جو نماز باقی رہ گئی تھی پڑھی، جب ابن عوف رضی اللہ عنہ نے سلام پھیرا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، اور جس قدر نماز فوت ہو گئی تھی اسے پوری کی۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
Abu Al-Qasim the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Woe to the heels from the Fire.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یزید بن زریع نے شعبہ کی سند سے بیان کیا اور ہم سے معمل بن ہشام نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے شعبہ کی سند سے اور محمد بن زیاد کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ( وضو میں ) ایڑی دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے جہنم کی تباہی ہے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) saw some people whose heels were still dry, so he said: 'Woe to the heels from the Fire. Perform Wudu' properly.'
ہمیں محمود بن غیلان نے خبر دی، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا اور ہمیں عمرو بن علی نے خبر دی، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، اور ان کا قول منصور سے، ہلال بن یاصف سے اور ابو یحییٰ سے, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے دیکھا، تو دیکھا کہ ان کی ایڑیاں ( خشک ہونے کی وجہ سے ) چمک رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو میں ایڑیوں کے دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے جہنم کی تباہی ہے، وضو کامل طریقہ سے کرو ۔
It was narrated that 'Aishah (رضی اللہ عنہا ) mentioned:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to like to start with the right whenever he could, when purifying himself and when putting on shoes or combing his hair. (One of the narrators) Shu'bah said: Then I heard Al-Ash'ath in Wasit, saying that he liked to start with the right, and he preferred that in all his affaris. Then I heard him in Al-Kufah saying that he liked to start with the right whenever he could.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے اشعث نے بیان کیا، کہا: میں نے اپنے والد کو مسروق کی سند سے بیان کرتے ہوئے سنا ہے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ذکر کرتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے وضو کرنے میں، جوتا پہننے میں، اور کنگھی کرنے میں طاقت بھر داہنی جانب کو پسند کرتے تھے۔ شعبہ کہتے ہیں: پھر میں نے اشعث سے مقام واسط میں سنا وہ کہہ رہے تھے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے تمام امور کو داہنے سے شروع کرنے کو پسند فرماتے تھے، پھر میں نے کوفہ میں انہیں کہتے ہوئے سنا کہ آپ حتیٰ المقدور داہنے سے شروع کرنے کو پسند کرتے تھے ۔
Al-Qaisi رضی اللہ عنہ narrated that:
He was with the Messenger of Allah (ﷺ) on a journey, and some water was brought to him. He poured some onto his hands from the vessel and washed them once, then he washed his face and each arm once, and he washed his feet with both hands.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابو جعفر مدنی نے بیان کیا، کہا: میں نے ابن عثمان بن حنیف،عمارہ کہتے ہیں: مجھ سے قیسی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے، آپ کے پاس پانی لایا گیا تو آپ نے اسے برتن سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی ڈالا اور انہیں ایک بار دھویا، پھر اپنے چہرے اور دونوں بازؤوں کو ایک ایک بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے دونوں پیروں کو دھویا۔
It was narrated from 'Asim bin Laqit رضی اللہ عنہ that his father said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When you perform Wudu', do so properly, and wash in between the fingers (Al-Asabi'). [2]
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: مجھ سے یحییٰ بن سلیم نے اسماعیل بن کثیر کی سند سے جو ابو ہاشم کے نام سے مشہور تھے۔ اور ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے ابو ہاشم کی سند سے بیان کیا,عاصم بن لقیت رضی اللہ عنہ کی سند سے، اپنے والد کی سند سے، جنہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو کامل وضو کرو، اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو ۔
It was narrated that Abu Hayyah Al-Wadi'i said:
I saw 'Ali performing Wudu'. He washed his hands three times, and rinsed his mouth three times and his nose three times, and he washed his face three times and each forearm three times. Then he wiped his head and washed each foot three times. Then he said: 'This is the Wudu' of the Prophet (ﷺ).'
ہم سے محمد بن آدم نے ابن ابی زیدہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے والد اور دوسرے لوگوں نے ابو اسحاق کی سند سے بیان کیا, ابوحیہ وادعی کہتے ہیں کہ
میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا، انہوں نے وضو کیا تو اپنے دونوں پہنچوں کو تین بار دھویا، تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، تین بار اپنا چہرہ اور تین تین بار اپنے دونوں بازو دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور تین تین بار اپنے دونوں پاؤں دھوئے، پھر کہا: یہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہے۔
It was narrated that Humran the freed slave of 'Uthman said:
Uthman رضی اللہ عنہ called for water for Wudu'. He washed his hands three times, then he rinsed his mouth and nose, then he washed his face three times, then washed his right hand up to the elbow three times. Then he washed his left hand likewise. Then he washed his left hand likewise. Then he wiped his head, then he washed his right foot up to the ankle three times, and he washed his left foot likewise, and he washed his left foot likewise. Then he said: 'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing Wudu' as I have just done.' Then he said: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Whoever performs Wudu' as I have just done, then prayers two Rak'ahs without letting his thoughts wander, his previous sins will be forgiven.'
ہمیں احمد بن عمرو بن سرح اور حارث بن مسکین نے ان سے پڑھ کر خبر دی جب کہ میں سن رہا تھا (اور قول ان کا ہے) ابن وہب سے، یونس کی سند سے، ابن شہاب کی سند سے، کہ عطا بن یزید لیثی نے انہیں خبر دی, حمران مولی عثمان سے روایت ہے کہ
عثمان رضی اللہ عنہ نے وضو کا پانی مانگا، اور وضو کیا، تو انہوں نے اپنے دونوں ہتھیلی تین بار دھو لی، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنا دایاں ہاتھ کہنی تک تین بار دھویا، پھر اسی طرح اپنا بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنا دایاں پاؤں ٹخنے تک تین بار دھویا، پھر اسی طرح بایاں پاؤں دھویا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے میرے اسی وضو کی طرح وضو کیا، پھر کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو میرے اس وضو کی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز پڑھے، اور اپنے دل میں دوسرے خیالات نہ لائے تو اس کے گزشتہ گناہ معاف کر دیئے جائیں گے ۔
It was narrated that 'Ubaid bin Juraih said:
I said to Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ : 'I see you are wearing Sibtiyyah sandals, [1] and you performed Wudu' in them.' He said: 'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wearing then and performing Wudu' in them.' [1] Made of hairless, tanned leather.
ہم سے محمد بن العلاء نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ادریس نے عبید اللہ، مالک اور ابن جریج نے مقبری رضی اللہ عنہ سے بیان کیا, عبید بن جریج کہتے ہیں
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے کہا کہ میں دیکھتا ہوں کہ آپ چمڑے کی ان سبتی جوتوں کو پہنتے ہیں، اور اسی میں وضو کرتے ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو انہیں پہنتے اور ان میں وضو کرتے ہوئے دیکھا ہے، سبتی جوتوں سے مراد بالوں کے بغیر نری کے چمڑے کی جوتیاں ہیں۔
It was narrated from Jarir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہ that:
He performed Wudu' and wiped over his Khuffs. it was said to him: Are you wiping (over you Khuffs)? He said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) wiping (over his Khuffs). The companions of 'Abdullah liked what Jarir said, because Jarir became Muslim shortly before the Prophet (ﷺ) died.[1]
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حفص نے الاعمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، ہمام کی سند سے بیان کیا, جریر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے وضو کیا، اور اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا، تو ان سے کہا گیا: کیا آپ مسح کرتے ہیں؟ اس پر انہوں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مسح کرتے دیکھا ہے۔ عبداللہ کے اصحاب نے جریر کی بات کو پسند کیا، کیونکہ جریر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات سے کچھ عرصہ پہلے مسلمان ہوئے تھے۔
It was narrated from Ja'far bin 'Amr bin Umayyah Ad-Damri رضی اللہ عنہ that his father:
He saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing Wudu' and wiping over his Khuffs.
ہم سے عباس بن عبدالعظیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے حرب بن شداد نے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، ابو سلمہ سے، جعفر بن عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ سے، اپنے والد سے
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، اور دونوں موزوں پر مسح کیا۔
It was narrated that Usamah bin Zaid said:
The Messenger of Allah (ﷺ) and Bilal رضی اللہ عنہ entered Al-Aswaf [1] and he went to relieve himself and then came out. Usamah رضی اللہ عنہ said: I asked Bilal رضی اللہ عنہ : 'What did he do?' Bilal رضی اللہ عنہ said: 'The Prophet (ﷺ) went to relieve himself, then he performed Wudu', so he washed his hands and face, and wiped his head and he wiped over his Khuffs, then prayed.'
ہمیں عبدالرحمٰن بن ابراہیم دہیم اور سلیمان بن داؤد نے خبر دی، اور یہ قول ان کا ہے، ابن نافع سے، داؤد بن قیس سے، زید بن اسلم سے، عطاء بن یسار کی سند سے, اسامہ بن زید رضی اللہ عنہا کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور بلال رضی اللہ عنہ اسواف میں داخل ہوئے، تو آپ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر نکلے، اسامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا کیا؟ بلال رضی اللہ عنہ نے کہا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، چنانچہ اپنا چہرہ اور اپنے دونوں ہاتھ دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کیا، اور دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر نماز ادا کی۔