Al-Muttalib bin 'Abdullah bin Hantab (narrated) that:
'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہم performed Wudu', washing each part of the body three times, and he attributed that to the Prophet (ﷺ).
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اوزاعی نے بیان کیا، کہا:مطلب بن عبداللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم نے وضو کیا، اور اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، وہ اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تک مرفوع کر رہے تھے۔
Al-Mughirah رضی اللہ عنہ said:
We were with the Prophet (ﷺ) on a journey, and he tapped me on the back with a stick he had with him, then he turned off (route) and I turned off with him until he came to such and such an area. Then he made his camel stop and went away until he disappeared from me, then he came back and said: 'Do you have water with you?' I had a water skin with me, so I brought it out and poured it for him. He washed his hands and face and began to wash his arms, but he was wearing a Syrian Jubbah[1] that had narrow sleeves, so he brought his arms out from beneath the Jubbah and washed his hands and arms, and wiped his forelock a little and his turban a little. - Ibn 'Awn said: I cannot remember it well - then he wiped over his Khuffs. Then he said: 'What do you need?' I said: 'O Messenger of Allah, I do not need anything.' Then we came and 'Abdur-Rahman bin 'Awf was leading the people in Salah, and he had led them in one Rak'ah of the Subh (Fajr) prayer. I wanted to tell him that the Prophet (ﷺ) had arrived but he did not let me, so we prayed what we had caught up with and made up what we had missed.' [1] It is a type of cloak.
ہم سے محمد بن ابراہیم البصری نے بشر بن المفضل کی سند سے، ابن عون کی سند سے، امیر الشعبی کی سند سے، عروہ بن المغیرہ کی سند سے, مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک سفر میں تھے کہ آپ نے میری پیٹھ پر ایک چھڑی لگائی ۱؎ اور آپ مڑے تو میں بھی آپ کے ساتھ مڑ گیا، یہاں تک کہ آپ ایک ایسی جگہ پر آئے جو ایسی ایسی تھی، اور اونٹ کو بٹھایا پھر آپ چلے، مغیرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو آپ چلتے رہے یہاں تک کہ میری نگاہوں سے اوجھل ہو گئے، پھر آپ ( واپس ) آئے، اور پوچھا: کیا تمہارے پاس پانی ہے؟ میرے پاس میری ایک چھاگل تھی، اسے لے کر میں آپ کے پاس آیا، اور آپ پر انڈیلا، تو آپ نے اپنے دونوں ہتھیلیوں کو دھویا، چہرہ دھویا، اور دونوں بازو دھونے چلے، تو آپ ایک تنگ آستین کا شامی جبہ پہنے ہوئے ہوئے تھے ( آستین چڑھ نہ سکی ) تو اپنا ہاتھ جبہ کے نیچے سے نکالا، اور اپنا چہرہ اور اپنے دونوں بازو دھوئے - مغیرہ رضی اللہ عنہ نے آپ کی پیشانی کے کچھ حصے اور عمامہ کے کچھ حصے کا ذکر کیا، ابن عون کہتے ہیں: میں جس طرح چاہتا تھا اس طرح مجھے یاد نہیں ہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں موزوں پر مسح کیا، پھر فرمایا: اب تو اپنی ضرورت پوری کر لے ، میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے حاجت نہیں، تو ہم آئے دیکھا کہ عبدالرحمٰن بن عوف لوگوں کی امامت کر رہے تھے، اور وہ نماز فجر کی ایک رکعت پڑھا چکے تھے، تو میں بڑھا کہ انہیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد کی خبر دے دوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے منع فرما دیا، چنانچہ ہم نے جو نماز پائی اسے پڑھ لیا، اور جو حصہ فوت ہو گیا تھا اسے ( بعد میں ) پورا کیا۔
It was narrated from (Aws bin) Abi Aws رضی اللہ عنہ that his grandfather said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) trickle water into his hand until it started to drip from his hand, three times.
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، سفیان بن حبیب نے شعبہ کی سند سے، نعمان بن سالم کی سند سے، ابن اوس بن ابی اوس نے اپنے دادا کی سند سے بیان کیا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے ( اپنی ہتھیلیوں پر ) تین بار پانی ٹپکایا۔
It was narrated that Humran bin Aban said:
I saw 'Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ, may Allah be pleased with him, performing Wudu'. He poured water on his hands three times and washed them, then he rinsed his mouth and his nose, then he washed his face three times, then he washed his right arm to the elbow three times, then the left likewise. Then he wiped his head, then he washed his right foot three times, then the left likewise. Then he said: 'I saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing Wudu' like I have just done. Then he said: 'Whoever performs Wudu' as I have done, then prays two rak'ahs without letting his thoughts wander, his previous sins will be forgiven.'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ نے معمر کی سند سے، زہری نے عطاء بن یزید لیثی کی سند سے خبر دی, حمران بن ابان کہتے ہیں کہ
میں نے عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا آپ نے وضو کیا تو اپنے دونوں ہاتھوں پر تین دفعہ پانی انڈیلا، انہیں دھویا، پھر کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر تین مرتبہ اپنا چہرہ دھویا، پھر کہنی تک اپنا دایاں ہاتھ دھویا، پھر اسی طرح بایاں ہاتھ دھویا، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنا دایاں پیر تین بار دھویا، پھر اسی طرح بایاں پیر دھویا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، اور فرمایا: جو میرے اس وضو کی طرح وضو کرے اور دو رکعت نماز پڑھے، اور دل میں کوئی اور خیال نہ لائے تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دیئے جائیں گے ۔
It was narrated from Humran that:
He saw 'Uthman call for (water for) Wudu', then he poured water on his hands from the vessel and washed them three times. Then he put his right hand in the water and rinsed his mouth and his nose. Then he washed his face three times, and his arms up to the elbow three times. Then he wiped his head, and washed each of his feet three times. Then he said: I saw the Messenger of Allah (ﷺ) performing Wudu' like I have just done. Then he said: Whoever performs Wudu' as I have done, then stands and prays two Rak'ahs without letting his thoughts wander, his previous sins will be forgiven.'
ہم سے احمد بن محمد بن المغیرہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عثمان بن سعید بن کثیر بن دینار حمصی نے بیان کیا، وہ شعیب بن ابی حمزہ سے اور زہری کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے عطاء بن یزید نے بیان کیا, حمران سے روایت ہے کہ
انہوں نے عثمان رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، اور اسے برتن سے اپنے دونوں ہاتھ پر انڈیلا، پھر انہیں تین بار دھویا، پھر اپنا داہنا ہاتھ پانی میں ڈالا ۱؎ اور کلی کی، اور ناک صاف کی، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور کہنیوں تک تین بار ہاتھ دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پیروں میں سے ہر پیر کو تین تین بار دھویا، پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے میرے اس وضو کی طرح وضو کیا، اور فرمایا: جو میرے اس وضو کی طرح وضو کرے، پھر کھڑے ہو کر دو رکعت نماز پڑھے، دل میں کوئی اور خیال نہ لائے تو اس کے گزشتہ گناہ بخش دئیے جائیں گے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When any one of you performs Wudu', let him put water in his nose then blow it out.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الزناد نے بیان کیا، اور ہم سے حسین بن عیسیٰ نے، معن کی سند سے، مالک کی سند سے، ابو الزیناد نے، العرج کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی وضو کرے تو اپنے ناک میں پانی سڑکے ( ناک میں پانی ڈالے ) ، پھر اسے جھاڑے ۔
It was narrated from 'Asim bin Laqit bin Sabirah رضی اللہ عنہ that his father said:
I said: 'O Messenger of Allah, tell me about Wudu. He said: 'Perform Wudu' well,[1] and exxagerate in sniffing water up into your nose, except when you are fasting.' [1]See No. 141
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سلیم نے اسماعیل بن کثیر کی سند سے بیان کیا اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان سے، ابو ہاشم سے، عاصم بن لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وضو کے متعلق بتائیے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پوری طرح وضو کرو، اور ناک میں پانی سڑکنے ( ڈالنے ) میں مبالغہ کرو، اِلّا یہ کہ تم روزے سے ہو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever performs Wudu' then let him sniff water in the nose and blow it out, and whoever uses small stones (to remove filth) then make it odd (numbered).
ہمیں قتیبہ نے مالک کی سند سے خبر دی، اور ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے، مالک کی سند سے، ابن شہاب سے، اور ابو ادریس خولانی سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو وضو کرے تو اسے چاہیئے کہ ناک جھاڑے، اور جو استنجاء میں پتھر استعمال کرے تو اسے چاہیئے کہ طاق استعمال کرے ۔
It was narrated from Salamah bin Qais رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When you perform Wudu', sniff water in your nose and blow it out, and when you use small stones (to remove filth), then make it off (numbered).
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے منصور کی سند سے اور ہلال بن یساف کی سند سے بیان کیا, سلمہ بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وضو کرو تو ناک جھاڑو، اور جب ڈھیلے سے استنجاء کرو تو طاق ڈھیلا استعمال کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: When any one of you wakes from sleep to perform Wudu', then let him sniff water in his nose and blow it out three times, for the Shaitan spends the night on his nose.
ہم سے محمد بن زنبور المکی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی حازم نے یزید بن عبداللہ کی سند سے بیان کیا کہ ان سے محمد بن ابراہیم نے عیسیٰ بن طلحہ کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی نیند سے جاگ کر وضو کرے تو ( پانی لے کر ) تین مرتبہ ناک جھاڑے، کیونکہ شیطان اس کے پانسے میں رات گزارتا ہے ۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ :
He called for (water for) Wudu', then he rinsed his mouth and nose, and he sniffed up water and blew it out using his left hand. He did that three times, then he said: This is how the Prophet of Allah (ﷺ) purified himself.
ہم سے موسیٰ بن عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حسین بن علی نے زیدہ کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے خالد بن علقمہ نے عبد الخیر سے اور علی رضی اللہ عنہ کی روایت سے بیان کیا کہ
انہوں نے وضو کا پانی منگوایا، کلی کی اور ناک میں پانی ڈال کر اسے اپنے بائیں ہاتھ سے تین بار جھاڑا، پھر کہنے لگے: یہ اللہ کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ہے۔
It was narrated that 'Abd Khair said:
We came to 'Ali bin Abi Talib رضی اللہ عنہ, may Allah be pleased with him, and he had prayed. He called for water and we said: 'What is he going to do with it when he has (already) prayed? He only wants to teach us.' A vessel of water and a basin were brought to him. He poured some water onto his hand and washed it three times, then he rinsed his mouth and nose three times from the hand with which he took the water. Then he washed his face three times, and he washed his right hand three times, and his left hand three times, and wiped his head once, then he washed his right foot three times and his left foot three times. Then he said: 'Whoever would like to learn how the Messenger of Allah (ﷺ) did Wudu', this is it.'
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو عوانہ نے خالد بن علقمہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا, عبد خیر کہتے ہیں کہ
ہم لوگ علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، آپ نماز پڑھ چکے تھے، مگر آپ نے وضو کا پانی طلب کیا، ہم لوگوں نے ( دل میں یا آپس میں ) کہا: وہ اسے کیا کریں گے؟ وہ تو نماز پڑھ چکے ہیں، ( ایسا کر کے ) وہ ہمیں صرف سکھانا چاہتے ہوں گے، چنانچہ ایک برتن جس میں پانی تھا، اور ایک طشت لایا گیا، آپ نے برتن سے اپنے ہاتھ پر پانی انڈیلا اور اسے تین مرتبہ دھویا، پھر جس ہتھیلی سے پانی لیتے تھے اسی سے تین مرتبہ کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر چہرہ تین بار دھویا، اور دایاں ہاتھ تین بار دھویا پھر بایاں ہاتھ تین بار اور اپنے سرکا ایک بار مسح کیا، پھر دایاں پیر تین بار دھویا، اور بایاں پیر تین بار دھویا، پھر کہنے لگے: جسے خواہش ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو معلوم کرے تو وہ یہی ہے۔
It was narrated from 'Abd Khair, that 'Ali (رضی اللہ عنہ):
He was brought a chair, and he sat down on it, then he called for a vessel of water which he tilted onto his hand three times, then he rinsed his mouth and nose with one hand, three times, he washed his face three times, washed each forearm three times, and took some of the water and wiped his head. One one occasion (One of the narrators) Shu'bah, indicated (that he wiped) from his forelock to the back of his head, then said: I do not know whether he brought his hands back or not. And he washed each foot three times, then he said: 'Whoever would like to see how the Messenger of Allah (ﷺ) purified himself, this is how he purified himself.' Abu 'Abdur-Rahman said: This is a mistake. What is correct is Khalid bin 'Alqamah, not Malik bin 'Urfutah.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم کو عبداللہ بن مبارک نے شعبہ کی سند سے، مالک بن عرفطَہ کی سند سے، عبد الخیر نے علی رضی اللہ عنہ سے خبر دی
ان کے پاس ایک کرسی لائی گئی تو وہ اس پر بیٹھے، پھر آپ نے ایک برتن منگوایا جس میں پانی تھا، اپنے دونوں ہاتھ پر تین بار پانی انڈیلا، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین دفعہ کلی کی اور ناک جھاڑی، اور اپنا چہرہ تین بار دھویا، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر پانی لے کر اپنے سرکا مسح کیا، ( شعبہ - جو حدیث کے راوی ہیں - نے اپنی پیشانی سے اپنے سر کے آخر تک ایک بار مسح کر کے دکھایا، پھر کہا: میں نہیں جانتا کہ ان دونوں کو ( گدی سے پیشانی تک ) واپس لائے یا نہیں؟ ) اور اپنے دونوں پیروں کو تین تین بار دھویا، پھر علی رضی اللہ عنہ نے کہا: جسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا طریقہ وضو دیکھنے کی خواہش ہو تو یہی آپ کا وضو ہے۔ابو عبدالرحمٰن نے کہا: یہ غلطی ہے۔ جو صحیح ہے وہ خالد بن علقمہ کا ہے نہ کہ مالک بن عرفطَہ۔
It was narrated that 'Abd Khair said:
I saw 'Ali رضی اللہ عنہ call for a chair and he sat down, then he called for water in a vessel and washed his hands three times, then he rinsed his mouth and nose with one hand, three times. Then he washed his face three times, and his hands three times. Then he dipped his hand in the vessel and wiped his head, then he washed each foot three times. Then he said: 'Whoever would like to see how the Messenger of Allah (ﷺ) performed Wudu', this is his Wudu'.'
ہم سے عمرو بن علی اور حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، یزید بن زری کی سند سے، انہوں نے کہا: مجھ سے شعبہ نے، مالک بن عرفطہ کی سند سے بیان کیا, عبد خیر کہتے ہیں کہ
میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے کرسی منگائی، پھر وہ اس پر بیٹھے، پھر ایک برتن میں پانی منگایا، اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر ایک ہی ہتھیلی سے تین بار کلی کی اور ناک میں پانی ڈالا، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا اور اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر برتن میں اپنا ہاتھ ڈبو کر اپنے سر کا مسح کیا، پھر دونوں پیر تین تین بار دھوئے، پھر کہا: جسے خواہش ہو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دیکھے تو یہی آپ کا وضو ہے۔
Al-Husain bin 'Ali رضی اللہ عنہ said:
My father 'Ali رضی اللہ عنہ called me to bring (water for) Wudu', so I brought it to him, and he started by washing his hands three times, before putting them into the water. Then he rinsed his mouth three times and sniffed water into his nose and blew it out three times. Then he washed his face three times, then his right hand up to the elbow three times, then his left likewise. Then he wiped his head once then he washed his right foot up to the ankle three times, then the left likewise. Then he stood up and said: 'Pass me the vessel.' So I passed the vessel containing the remaining water for his Wudu' to him, and he drank from it standing up. I was surprised and when he noticed that he said: 'Do not be surprised, for I saw your father the Prophet (ﷺ) doing,' referring to his Wudu' and drinking the leftover water while standing.
ہم سے ابراہیم بن حسن المقسمی نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا: ابن جریج نے کہا: مجھ سے شیبہ نے بیان کیا، ان سے محمد بن علی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد علی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا, حسین بن علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میرے والد علی رضی اللہ عنہ نے مجھ سے وضو کا پانی مانگا، تو میں نے اسے ( وضو کے پانی کو ) انہیں لا کر دیا، آپ نے وضو کرنا شروع کیا، تو اپنی ہتھیلیوں کو اس سے پہلے کہ انہیں اپنے وضو کے پانی میں داخل کریں تین بار دھویا، پھر تین بار کلی کی اور تین بار ( پانی لے کر ) ناک جھاڑی، پھر اپنا چہرہ دھویا، پھر دایاں ہاتھ کہنیوں تک تین بار دھویا، پھر بایاں ہاتھ ( بھی ) اسی طرح دھویا، پھر اپنے سر کا ایک بار مسح کیا، پھر دونوں ٹخنوں تک اپنا دایاں پیر تین بار دھویا، پھر اسی طرح بایاں پیر ( دھویا ) ، پھر آپ اٹھ کر کھڑے ہوئے، اور کہنے لگے: مجھے ( برتن ) دو، چنانچہ میں نے وہ برتن بڑھا دیا جس میں ان کے وضو کا بچا ہوا پانی تھا، تو آپ نے وضو کا باقی ماندہ پانی کھڑے ہو کر پیا، تو مجھے تعجب ہوا، جب آپ نے میری طرف دیکھا تو بولے: تعجب نہ کرو، میں نے تمہارے نانا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے جس طرح تم نے مجھے کرتے دیکھا، وہ اپنے اس وضو کے اور اس سے بچے ہوئے پانی کو کھڑے ہو کر پینے کے متعلق کہہ رہے تھے۔
It was narrated that Abu Hayyah - Ibn Qais - said:
I saw 'Ali رضی اللہ عنہ perform Wudu'. He washed his hands until they looked clean, then he rinsed his mouth three times and his nose three times, and he washed each forearm three times. Then he wiped his head, then he washed his feet up to the ankles. Then he stood up, took the left over water for his Wudu' and drank from it while standing. Then he said: 'I wanted to show you how the Prophet (ﷺ) performed Wudu'.'
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو الاحوص نے ابو اسحاق کی سند سے بیان کیا, ابوحیہ (ابن قیس) کہتے ہیں کہ
میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا اور اپنی ہتھیلیوں کو دھویا یہاں تک کہ انہیں ( خوب ) صاف کیا، پھر تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، اپنے دونوں ہاتھ تین تین بار دھوئے، پھر اپنے سر کا مسح کیا، پھر اپنے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے، پھر کھڑے ہوئے، اور اپنے وضو کا بچا ہوا پانی لیا اور کھڑے کھڑے پی لیا، پھر کہنے لگے کہ میں نے چاہا کہ میں تم لوگوں کو دکھلاؤں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو کیسا تھا۔
It was narrated from 'Amr bin Yahya Al-Mazini that his father:
He said to 'Abdullah bin Zaid bin 'Asim رضی اللہ عنہ - who was one of the Companions of the Prophet (ﷺ) and the grandfather of 'Amr bin Yahya: Can you show me how the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Wudu'? 'Abdullah bin Zaid رضی اللہ عنہ said: Yes. He called for (water for) Wudu' and poured some onto his hand, washing each hand twice. Then he rinsed his mouth and nose three times, then he washed his face three times, then he washed each hand twice, up to the elbow. Then he wiped his head with his hands, back and forth, starting at the front of his head and moving his hands to the nape of his neck, then bringing them back to the place he started. Then he washed his feet.
ہم سے محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا تو ان سے پڑھ کر بیان کیا اور ابن القاسم کی روایت سے کہ ان کا قول ہے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے بیان کیا, عمرو بن یحییٰ المازنی کے والد روایت کرتے ہیں کہ
انہوں نے عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے پوچھا- وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے ہیں اور ( عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں ) کہ کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ تو عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں، پھر انہوں نے پانی منگایا، اور اسے اپنے دونوں ہاتھوں پر انڈیلا، انہیں دو دو بار دھویا، پھر تین بار کلی کی، اور تین بار ناک میں پانی ڈالا، پھر تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا تو انہیں آگے لائے اور پیچھے لے گئے، اپنے سر کے اگلے حصہ سے ( مسح ) شروع کیا پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے، پھر جس جگہ سے شروع کیا تھا وہیں انہیں لوٹا لائے، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
It was narrated from 'Amr bin Yahya that his father:
He said to 'Abdullah bin Zaid bin 'Asim - who was one of the Companions of the Prophet (ﷺ) and the grandfather of 'Amr bin Yahya: Can you show me how the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Wudu'? 'Abdullah bin Zaid said: Yes. He called for (water for) Wudu' and poured some onto his right hand, washing his hands twice. Then he rinsed his mouth and nose three times, then washed his face three times, then he washed his hands twice, up to the elbows. Then he wiped his head with his hands, back and forth, starting at the front of his head and moving his hands to the nape of his neck, then bringing them back to the place he started. Then he washed his feet.
ہم سے عتبہ بن عبداللہ نے مالک کی سند سے، جو ابن انس ہیں، عمرو بن یحییٰ سے اپنے والد سے
انہوں نے ( ان کے باپ عمارہ نے ) عبداللہ بن زید بن عاصم رضی اللہ عنہ سے کہا - ( وہ عمرو بن یحییٰ کے دادا ہیں ) کیا آپ مجھے دکھا سکتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں! چنانچہ انہوں نے پانی منگایا، اور اپنے دائیں ہاتھ پر انڈیل کر اپنے دونوں ہاتھ دو دو بار دھوئے، پھر تین بار کلی کی، اور ناک میں پانی ڈالا، پھر اپنا چہرہ تین بار دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھ دو دو مرتبہ کہنیوں تک دھوئے، پھر اپنے دونوں ہاتھوں سے اپنے سر کا مسح کیا، ان کو آگے لائے اور پیچھے لے گئے، اپنے سر کے اگلے حصہ سے ( مسح ) شروع کیا، پھر انہیں اپنی گدی تک لے گئے، پھر انہیں واپس لے آئے یہاں تک کہ اسی جگہ لوٹا لائے جہاں سے شروع کیا تھا، پھر اپنے دونوں پاؤں دھوئے۔
It was narrated that 'Abdullah bin Zaid رضی اللہ عنہ who was shown the call to prayer (in a dream), said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) perform Wudu'; he washed his face three times and his hands twice, he washed his feet twice and wiped his head twice.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے عمرو بن یحییٰ سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن زید رضی اللہ عنہ ( جنہیں خواب میں کلمات اذان بتلائے گئے تھے ) کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ نے وضو کیا، تو اپنا چہرہ تین بار اور اپنے دونوں ہاتھ دو بار دھوئے، اور اپنے دونوں پاؤں دو بار دھوئے، اور دو بار اپنے سر کا مسح کیا۔
Abu 'Abdullah Salim Sabalan said:
'Aishah رضی اللہ عنہا liked my honesty and hired me, and she رضی اللہ عنہا showed me how the Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Wudu'. She rinsed her mouth, sniffed water into her nose and blew it out three times, and washed her face three times. Then she washed her right hand three times and her left hand three times. Then she put her hand on the front of her head and wiped her head once, front to back. Then she rubbed her ears with her hands, then she passed her hands over her cheeks. Salim said: I came to her as a slave with a contract of manumission, and she did not hide herself from me. She would sit before me and talk to me, until I came to her one day and said: 'Pray for blessing for me, O Mother of Believers.' She said: 'Why is that?' I said: 'Allah has set me free.' She said: 'May Allah bless you.' Then she lowered the Hijab before me, and I never saw her again after that day.
ہم سے حسین بن حریث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے فضل بن موسیٰ نے جوید بن عبدالرحمٰن کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے عبدالمالک بن مروان بن حارث بن ابی ذناب نے بیان کیا، کہا: ابوعبداللہ سالم سبلان کہتے ہیں کہ
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ان کی امانت پر تعجب کرتی تھیں، اور ان سے اجرت پر کام لیتی تھیں، چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا نے مجھے دکھایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیسے وضو کرتے تھے؟ چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا نے تین بار کلی کی، اور ناک جھاڑی اور تین بار اپنا چہرہ دھویا، پھر تین بار اپنا دایاں ہاتھ دھویا، اور تین بار بایاں، پھر اپنا ہاتھ اپنے سر کے اگلے حصہ پر رکھا، اور اپنے سر کا اس کے پچھلے حصہ تک ایک بار مسح کیا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں کانوں پر پھیرا، پھر دونوں رخساروں پر پھیرا، سالم کہتے ہیں: میں بطور مکاتب ( غلام ) کے ان کے پاس آتا تھا اور آپ مجھ سے پردہ نہیں کرتی تھیں، میرے سامنے بیٹھتیں اور مجھ سے گفتگو کرتی تھیں، یہاں تک کہ ایک دن میں ان کے پاس آیا، اور ان سے کہا: ام المؤمنین! میرے لیے برکت کی دعا کر دیجئیے، وہ بولیں: کیا بات ہے؟ میں نے کہا: اللہ نے مجھے آزادی دے دی ہے، انہوں نے کہا: اللہ تعالیٰ تمہیں برکت سے نوازے، اور پھر آپ نے میرے سامنے پردہ لٹکا دیا، اس دن کے بعد سے میں نے انہیں نہیں دیکھا۔