It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Prophet (ﷺ) used to say: 'Allahumaghsil khatayaya bi-ma'ith-thalj wal-barad was naqqi qalbi min al-khataya kama naqayta ath-thawb al-abyad min ad-danas (O Allah, was away my sins with the water of snow and hail, and cleanse my heart of sin as a white garment is cleansed of filth.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم کو جریر نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد کی سند سے خبر دی, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: «اللہم اغسل خطاياى بماء الثلج والبرد ونق قلبي من الخطايا كما نقيت الثوب الأبيض من الدنس» اے اللہ! میرے گناہوں کو برف اور اولے کے پانی سے دھو دے، اور میرے دل کو گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح تو نے سفید کپڑے کو میل سے پاک کیا ہے ۔
Awf bin Malik رضی اللہ عنہ said:
I heard the Messenger of Allah (ﷺ) offering the (funeral) prayer for one who had died, and I heard him say in his supplication: 'Allahummaghfir lahu warhamhu wa 'afihi was a'fu 'anhu, wa akrim nuzulahu wa wassi' ,adkhalahu waghsilhu bil-ma'i wath-thalji wal-baradi wa naqqihi min al-khataya kama ynaqqath-thawb al-abyad min ad-danas. (O Allah, forgive him and have mercy on him, keep him safe and sound and forgive him, honor the place where he settles and make his entrance wide; wash him with water and snow and hail, and cleanse him of sin as a white garment is cleansed of dirt).
مجھ سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے معن نے بیان کیا، کہا: ہم سے معاویہ بن صالح نے حبیب بن عبید سے اور جبیر بن نفیر کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا:عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جنازے پر نماز پڑھتے ہوئے سنا، تو میں نے آپ کی دعا میں سے سنا آپ فرما رہے تھے: «اللہم اغفر له وارحمه وعافه واعف عنه وأكرم نزله وأوسع مدخله واغسله بالماء والثلج والبرد ونقه من الخطايا كما ينقى الثوب الأبيض من الدنس » اے اللہ! اسے بخش دے، اس پر رحم کر، اسے عافیت سے رکھ، اس سے درگزر فرما، اس کی بہترین مہمان نوازی فرما، اس کی جگہ ( قبر ) کشادہ کر دے، اس ( کے گناہوں ) کو پانی، برف اور اولوں سے دھو دے، اور اس کو گناہوں سے اسی طرح پاک کر دے جس طرح سفید کپڑا میل سے پاک کیا جاتا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: If a dog drinks from the vessel of one of you, let him wash it seven times.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، ابو الزناد کی سند سے، العرج کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا تم میں سے کسی کے برتن سے پی لے، تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے ۔
Thabit, the freed slave of 'Abdur-Rahman bin Zaid narrated that:
He heard Abu Hurairah رضی اللہ عنہ say: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If a dog licks the vessel of any one of you, let him wash it seven times.'
مجھ سے ابراہیم بن الحسن نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا: ابن جریج نے کہا: مجھ سے زیاد بن سعد نے بیان کیا کہ ان سے عبدالرحمٰن بن زید کے آزاد کردہ غلام ثابت نے بیان کیا کہ
میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کے برتن میں کتا منہ ڈال دے تو وہ اسے سات مرتبہ دھوئے ۔
I heard Abu Salamah ( رضی اللہ عنہ) say:
A similar Hadith was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ from Prophet (ﷺ)
مجھ سے ابراہیم بن الحسن نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا: ابن جریج نے کہا: مجھ سے زیاد بن سعد نے بیان کیا، ان سے ہلال بن اسامہ نے بیان کیا کہ میں نے ابو سلمہ رضی اللہ عنہ کو سنا
اس سند سے بھی ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے اسی کے مثل مرفوعاً مروی ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'If a dog licks the vessel of any one of you, let him throw (the contents) away and wash it seven times.' Abu 'Abdur-Rahman (An-Nasa'i) said: I do not know any one who followed 'Ali bin Mushir in narrating it with: Let him throw it away.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا: ہم کو علی بن مسہر نے الاعمش کی سند سے، ابو رزین اور ابو صالح کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کتا تم میں سے کسی کے برتن میں منہ ڈال دے، تو وہ ( جو کچھ اس برتن میں ہو ) اسے بہا دے، پھر سات مرتبہ اسے دھوئے ۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ مجھے اس بات کا علم نہیں کہ کسی شخص نے علی بن مسہر کی ان کے قول «فلیرقہ» پر متابعت کی ہو۔
It was narrated from 'Abdullah bin Al-Mughaffal رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) commanded that dogs be killed, but he made an exception for hunting dogs and sheepdogs and said: If a dog licks a vessel then wash it seven times, and rub it the eighth time with dust.
ہم سے محمد بن عبد الاعلٰی الصنعانی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خالد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ابو الطیہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے مطرف رضی اللہ عنہ سے سنا, عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کتوں کے مار ڈالنے کا حکم دیا ۱؎ اور شکاری کتوں کی اور بکریوں کے ریوڑ کی نگہبانی کرنے والے کتوں کی اجازت دی، اور فرمایا: جب کتا برتن میں منہ ڈال دے، تو اسے سات مرتبہ دھوؤ، اور آٹھویں دفعہ اسے مٹی سے مانجھو ۲؎۔
It was narrated from Kabshah bint Ka'b bin Malik رضی اللہ عنہا that
Abu Qatadah رضی اللہ عنہ entered upon her, then she narrated the following: I poured some water from him for Wudu', and a cat came and drank from it, so he tilted the vessel for it to drink. Kabshah said: He saw me looking at him and said: 'Are you surprised, O daughter of my brother?' I said: 'Yes.' He said: 'The Messenger of Allah (ﷺ) said: They are not impure, rather they are among the males and females (animals) who go around among you.
ہمیں قتیبہ نے مالک کی سند سے، اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ سے، حمیدہ بنت عبید بن رفاعہ کی سند سے, کبشہ بنت کعب بن مالک رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
ابوقتادہ رضی اللہ عنہ ان کے پاس آئے، پھر ( کبشہ نے ) ایک ایسی بات کہی جس کا مفہوم یہ ہے کہ میں نے ان کے لیے وضو کا پانی لا کر ایک برتن میں ڈالا، اتنے میں ایک بلی آئی اور اس سے پینے لگی، تو انہوں نے برتن ٹیڑھا کر دیا یہاں تک کہ اس بلی نے پانی پی لیا، کبشہ کہتی ہیں: تو انہوں نے مجھے دیکھا کہ میں انہیں ( حیرت سے ) دیکھ رہی ہوں، تو کہنے لگے: بھتیجی! کیا تم تعجب کر رہی ہو؟ میں نے کہا: ہاں، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ناپاک نہیں ہے، یہ تو تمہارے پاس بکثرت آنے جانے والوں اور آنے جانے والیوں میں سے ہے ۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
An announcer came to us from the Messenger of Allah (ﷺ) and said: 'Allah and His Messenger forbid you from (eating) the flesh of domestic donkeys, for it is filth.'
ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے ایوب کی سند سے اور محمد کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہمارے پاس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا منادی آیا اور اس نے کہا: اللہ اور اس کے رسول تم لوگوں کو گدھوں کے گوشت سے منع فرماتے ہیں، کیونکہ وہ ناپاک ہیں ۔
It was narrated that 'Aishah, رضی اللہ عنہا said:
While I was menstruating, I would nibble meat from a bone, and the Messenger of Allah (ﷺ) would put his mouth where mine had been. And while I was menstruating, I would drink from a vessel and he would put his mouth where mine had been.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے سفیان کی سند سے، مقدام بن شریح نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں ہڈی نوچتی تھی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی حالانکہ میں حائضہ ہوتی، اور میں برتن سے پانی پیتی تھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنا منہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں رکھتی، حالانکہ میں حائضہ ہوتی۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم said:
Men and women used to perform Wudu' together during the time of the Messenger of Allah (ﷺ).
مجھ سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے معن نے بیان کیا، کہا: ہم سے مالک نے بیان کیا، اور حارث بن مسکین نے، جب میں سن رہا تھا، ان سے پڑھ کر، ابن القاسم سے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں مرد اور عورتیں ایک ساتھ ( یعنی ایک ہی برتن سے ) وضو کرتے تھے ۔
It was narrated from 'Aishah that:
She used to perform Ghusl with the Messenger of Allah (ﷺ) from a single vessel.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے ابن شہاب کی سند سے بیان کیا, عروہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے انہیں خبر دی ہے کہ
وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ایک ہی برتن سے غسل کرتی تھیں۔
It was narrated that 'Abdullah bin Jabr said:
I heard Anas bin Malik رضی اللہ عنہ say: 'The Messenger of Allah (ﷺ) used to perform Wudu' with a Makkuk (cup) and Ghusl with five Makkuks (cups).'
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبداللہ بن عبداللہ بن جبر نے بیان کیا، کہا کہ میں نے انس بن مالک رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مکوک پانی سے وضو اور پانچ مکوک سے غسل فرماتے تھے۔
It was narrated from Shu'bah that Habib said: I heard 'Abbad bin Tamim narrate from my grandmother - who was Umm 'Umarah bint Ka'b رضی اللہ عنہا - that:
The Prophet (ﷺ) performed Wudu', and he was brought a vessel in which there were two-thirds of a Mudd. Shu'bah said: I remember that he washed his forearms and started rubbing them, and he wiped the inside of his ear, but I do not remember whether he wiped the outside of them.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، پھر انہوں نے ایک لفظ ذکر کیا جس کا مطلب ہے: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، حبیب رضی اللہ عنہ سے، انہوں نے کہا: میں نے عباد بن تمیم کو اپنی دادی ام عمارہ بنت کعب رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے سنا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا ارادہ کیا تو آپ کی خدمت میں ایک برتن میں دو تہائی مد کے بقدر پانی لایا گیا، ( شعبہ کہتے ہیں: مجھے اتنا اور یاد ہے کہ ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کو دھویا، اور انہیں ملنے اور اپنے دونوں کانوں کے داخلی حصے کا مسح کرنے لگے، اور مجھے یہ نہیں یاد کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے اوپری ( ظاہری ) حصے کا مسح کیا۔
It was narrated that 'Umar bin Al-Khattab (رضی اللہ عنہ) said:
The Messenger of Allah said: 'Actions are only done with intentions, and every man shall have what he intended. Thus he whose emigration was for Allah and His Messenger, his emigration was for Allah and His Messenger, and he whose emigration was to achieve some worldly benefit or to take some woman in marriage, his emigration was for that which he intended.
ہمیں یحییٰ بن حبیب بن عربی نے حماد اور حارث بن مسکین کی سند سے خبر دی، انہوں نے ابن القاسم کی روایت سے کہ میں نے سنتے ہوئے انہیں پڑھا، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے بیان کیا اور ہمیں سلیمان بن منصور نے خبر دی، کہا: ہمیں عبداللہ بن المبارک نے خبر دی، اور قول ان کا ہے,یحییٰ بن سعید کی سند سے، محمد بن ابراہیم کی سند سے، علقمہ بن وقاص کی سند سے, عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے، آدمی کے لیے وہی چیز ہے جس کی اس نے نیت کی، تو جس نے اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہجرت کی تو اس کی ہجرت اللہ اور اس کے رسول کی طرف ہو گی، اور جس نے دنیا کے حصول یا کسی عورت سے شادی کرنے کی غرض سے ہجرت کی تو اس کی ہجرت اسی چیز کے واسطے ہو گی جس کے لیے اس نے ہجرت کی ۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) when the time for 'Asr prayer had come. The people looked for (water for) Wudu' but they could not find any. Then some (water for) Wudu' was brought to the Messenger of Allah (ﷺ). He put his hand in that vessel and told the people to perform Wudu', and I saw water springing from beneath his fingers, until they had all performed Wudu'.
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے اور اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ سے, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسی حالت میں دیکھا کہ عصر کا وقت قریب ہو گیا تھا، تو لوگوں نے وضو کے لیے پانی تلاش کیا مگر وہ پانی نہیں پا سکے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں تھوڑا سا وضو کا پانی لایا گیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس برتن میں اپنا ہاتھ رکھا، اور لوگوں کو وضو کرنے کا حکم دیا، تو میں نے دیکھا کہ پانی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی انگلیوں کے نیچے سے ابل رہا ہے، حتیٰ کہ ان کے آخری آدمی نے بھی وضو کر لیا ۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
We were with the Prophet (ﷺ) and they could not find any water. A vessel was brought to him and he put his hand in it, and I saw water springing from between his fingers. He said: 'Come to a means of purification and a blessing from Allah, may He be glorified.' (One of the narrators) Al-A'mash said: Salim bin Abi Al-Ja'd told me: I said to Jabir: How many were you that day?' He said: One thousand five hundred.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے العمش کی سند سے، ابراہیم کی سند سے، علقمہ کی سند سے,عبداللہ (عبداللہ بن مسعود) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، لوگوں کو پانی نہ ملا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک طشت لایا گیا، آپ نے اس میں اپنا ہاتھ داخل کیا، تو میں نے دیکھا کہ پانی آپ کی انگلیوں کے درمیان سے ابل رہا تھا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: پاک کرنے والے پانی اور اللہ کی برکت پر آؤ ۔ (ایک راوی) العمش نے کہا: مجھ سے سالم بن ابی الجعد نے بیان کیا: میں نے جابر سے کہا: اس دن آپ کی تعداد کتنی تھی؟ فرمایا: ایک ہزار پانچ سو۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
Some of the Companions of the Prophet (ﷺ) were looking for (water for) Wudu'. The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do any of you have water?' He put his hand in the water and said: 'Perform Wudu' in the Name of Allah.' I saw the water coming out from between his fingers until they had all performed Wudu'. Thabit said: I said to Anas: 'How many did you see?' He said: 'About seventy.'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں عبد الرزاق نے خبر دی، کہا: ہم سے معمر نے ثابت اور قتادہ کی سند سے بیان کیا, انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
کچھ صحابہ کرام نے وضو کا پانی تلاش کیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: تم میں سے کسی کے پاس پانی ہے؟ ( تو ایک برتن میں تھوڑا سا پانی لایا گیا ) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ یہ فرماتے ہوئے پانی میں ڈالا: بسم اللہ کر کے وضو کرو میں نے دیکھا کہ پانی آپ کی انگلیوں کے درمیان سے نکل رہا تھا، حتیٰ کہ ان میں سے آخری آدمی نے بھی وضو کر لیا۔ ثابت کہتے ہیں: میں نے انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا: آپ کے خیال میں وہ کتنے لوگ تھے؟ تو انہوں نے کہا: ستر کے قریب ۔
It was narrated from 'Urwah bin Al-Mughirah رضی اللہ عنہ that:
He heard his father say: I poured water for the Messenger of Allah (ﷺ) when he performed Wudu' during the battle of Tabuk, and he wiped over his Khuff.
ہمیں سلیمان بن داؤد اور حارث بن مسکین نے ان سے پڑھ کر خبر دی جب کہ میں سن رہا تھا (اور ان کا قول ہے) ابن وہب کی روایت سے، مالک، یونس اور عمرو بن الحارث کی روایت سے کہ ابن شہاب نے انہیں خبر دی، عباد بن ثون کی سند سے, المغیرہ رضی اللہ عنہ کہ اس نے اپنے والد کو کہتے سنا
میں نے غزوہ تبوک میں جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، آپ پر پانی ڈالا، پھر آپ نے اپنے دونوں موزوں پر مسح کیا ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
Shall I not tell you of the Wudu' of the Messenger of Allah (ﷺ)? He performed Wudu' by washing each part of the body once.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے زید بن اسلم نے، عطا بن یسار سے,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا
کیا میں تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وضو کے بارے میں نہ بتاؤں؟ پھر انہوں نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔