It was narrated that 'Ubadah bin Samit رضی اللہ عنہ said:
I taught people from Ahtus-Suffah Qur'an and how to write, and one of them gave me a bow. I said: 'It is not money, and I can shoot (with it) for the sake of Allah., I asked the Messenger of Allah (ﷺ) about it and he said: 'If it would please you to have a necklace of fire placed around your neck, then accept it.'
ہم سے علی بن محمد اور محمد بن اسماعیل نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے بیان کیا, ہم سے مغیرہ بن زیاد الموصیلی نے عبادہ بن نسی سے اور اسود بن ثعلبہ کی سند سے بیان کیا, عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے اہل صفہ میں سے کئی لوگوں کو قرآن پڑھنا اور لکھنا سکھایا، تو ان میں سے ایک شخص نے مجھے ایک کمان ہدیے میں دی، میں نے اپنے جی میں کہا: یہ تو مال نہیں ہے، یہ اللہ کے راستے میں تیر اندازی کے لیے میرے کام آئے گا، پھر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم کو یہ اچھا لگے کہ اس کمان کے بدلے تم کو آگ کا ایک طوق پہنایا جائے تو اس کو قبول کر لو ۔
It was narrated that Ubayy bin Ka'b رضی اللہ عنہ said:
I taught a man the Qur'an, and he gave me a bow. I mentioned that to the Messenger of Allah (ﷺ) and he said: 'If you accept it you will be accepting a bow of fire.' So I returned it.
ہم سے سہل بن ابی سہل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے ثور بن یزید کی سند سے بیان کیا، کہا کہ ہم سے خالد بن معدن نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے عبدالرحمٰن بن سلم نے عطیہ عالیہ کی سند سے بیان کیا, ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے ایک شخص کو قرآن پڑھنا سکھایا تو اس نے مجھے ایک کمان ہدیے میں دی، میں نے اس کا ذکر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر تم نے یہ لی تو آگ کی ایک کمان لی ، اس وجہ سے میں نے اس کو واپس کر دیا۔
It was narrated from Abu Mas'ud رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) forbade the price of a dog, the payment (given to a prostitute) and the payment made to a soothsayer.
ہم سے ہشام بن عمار اور محمد بن الصباح نے بیان کیا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے اور ابوبکر بن عبدالرحمٰن کی سند سے بیان کیا, ابومسعود عقبہ بن عمرو انصاری بدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، زانیہ کی کمائی اور کاہن کی اجرت سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade the price of a dog and studding a stallion.
ہم سے علی بن محمد اور محمد بن طریف نے بیان کیا: ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا: ہم سے العمش نے ابو حازم کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت، اور نر سے جفتی کرانے کے معاوضہ سے منع فرمایا ہے ۔
lt was narrated from Abu Az-Zubair that Jabir رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade the price of a cat.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن لہیہ نے بیان کیا، وہ ابو الزبیر رضی اللہ عنہ سے, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بلی کی قیمت سے منع کیا ہے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) was treated with cupping and he gave him (the cupper) his wages. (Sahih)Ibn Abu 'Umar was alone in narrating it. That was said by Ibn Majah. [1]
ہم سے محمد بن ابی عمر العدنی نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ابن طاؤس نے اپنے والد سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔ ابن ماجہ کا قول ہے کہ ابن ابی عمر اس حدیث کی روایت میں منفرد ہیں۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) was treated with cupping and he told me to give the cupper his wages.
ہم سے عمرو بن علی ابو حفص الصرافی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، اور کہا کہ ہم سے محمد بن عبادہ وسطی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید بن ہارون نے بیان کیا، ان دونوں نے کہا: ہم سے ورقع نے بیان کیا، عبد الاعلٰی سے اور ابو جمیلہ سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا، اور مجھے حکم دیا تو میں نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔
It was narrated from Anas bin Malik رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) was treated with cupping and gave the cupper his wages.
ہم سے عبد الحمید بن بیان الواسطی نے بیان کیا، ہم سے خالد بن عبد اللہ نے یونس کی سند سے اور ابن سیرین کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنا لگوایا اور حجام ( پچھنا لگانے والے ) کو اس کی اجرت دی۔
It was narrated that Abu Mas'ud, 'Uqbah bin 'Amr رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ), forbade the earnings of a cupper.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حمزہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے اوزاعی نے بیان کیا، وہ زہری سے، وہ ابوبکر بن عبدالرحمٰن بن حارث بن ہشام کے واسطہ سے, ابومسعود عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کی کمائی سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from Haram bin Munayyisah رضی اللہ عنہ that:
His father asked the Prophet (ﷺ) about the earnings of a cupper and he forbade him from that. Then he mentioned his need and he said: Spend it on feeding your she-camels that draw water.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شبابہ بن سوار نے بیان کیا، انہوں نے ابن ابی ذہب کی سند سے، وہ زہری کی سند سے، حرام بن محیصہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے
ان کے والد نے حجام ( پچھنا لگانے والے ) کی کمائی کے متعلق نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اس سے منع فرمایا، انہوں نے اس کی ضرورت بیان کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے پانی لانے والے اونٹوں کو اسے کھلا دو ۔
Ata' bin Abu Rabah said:
I heard Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما say: In the Year of the Conquest, while he was in Makkah the Messenger of Allah (ﷺ), said: 'Allah and His Messenger have forbidden the sale of wines, meat of dead animals, pigs and 'idols.' It was said to him: 'O Messenger of Allah, what do you think of the fat of dead animals, for it is used to caulk ships, it is daubed on animal skins and people use it to light their lamps?' He said: 'No, it is unlawful.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'May Allah curse the jews, for Allah forbade them the fat (of animals) but they rendered it, (i.e. melted it) sold it and consumed its price. '
ہم سے عیسیٰ بن حماد المصری نے لیث بن سعد کی سند سے اور یزید بن ابی حبیب کی سند سے بیان کیا کہ انہوں نے کہا:عطاء بن ابی رباح کہتے ہیں کہ
میں نے جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کو کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فتح مکہ کے سال جب کہ آپ مکہ میں تھے فرمایا: اللہ اور اس کے رسول نے شراب، مردار، سور اور بتوں کی خرید و فروخت کو حرام قرار دیا ہے، اس وقت آپ سے عرض کیا گیا: اللہ کے رسول! مردار کی چربی کے بارے میں ہمیں بتائیے اس کا کیا حکم ہے؟ اس سے کشتیوں اور کھالوں کو چکنا کیا جاتا ہے، اور اس سے لوگ چراغ جلاتے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں ( یہ بھی جائز نہیں ) یہ سب چیزیں حرام ہیں ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ یہودیوں کو ہلاک کرے، اللہ تعالیٰ نے ان پر چربی حرام کی تو انہوں نے ( حیلہ یہ کیا کہ ) پگھلا کر اس کی شکل بدل دی، پھر اس کو بیچ کر اس کی قیمت کھائی ۔
It was narrated that Abu Umamah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah, forbade selling or buying singing girls, and their wages, and consuming their price.
ہم سے احمد بن محمد بن یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہاشم بن القاسم نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو جعفر رازی نے عاصم کی سند سے، ابو المحلب کی سند سے،عبید اللہ العفریقی کی طرف سے, ابوامامہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مغنیہ ( گانے والی عورتوں ) کی خرید و فروخت، ان کی کمائی اور ان کی قیمت کھانے سے منع کیا ہے.
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade two kinds of transactions: Mulimasah and Mundbadhah.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن نمیر اور ابو اسامہ نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے، انہوں نے خبیب بن عبدالرحمٰن سے اور حفص بن عاصم کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دو بیع سے منع کیا ہے: ایک بیع ملامسہ سے، دوسری بیع منابذہ سے ۔
It was narrated from Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Mulamasah and Munabadhah. (Sahih) Sahl added: Sufyan said: 'Mulamasah means when a man touches something with his hand without seeing it, and Munabadhah means when he says: Toss me what you have, and I will toss you what have.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور سہل بن ابی سہل نے بیان کیا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے اور عطاء بن یزید لیثی کی سند سے بیان کیا, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع ملامسہ و منابذہ سے منع کیا ہے۔ سہل نے اتنا مزید کہا ہے کہ سفیان نے کہا کہ ملامسہ یہ ہے کہ آدمی ایک چیز کو ہاتھ سے چھوئے اور اسے دیکھے نہیں، ( اور بیع ہو جائے ) اور منابذہ یہ ہے کہ ہر ایک دوسرے سے کہے کہ جو تیرے پاس ہے میری طرف پھینک دے، اور جو میرے پاس ہے وہ میں تیری طرف پھینکتا ہوں ( اور بیع ہو جائے ) ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Let one of you not undersell another. [1]
ہم سے سوید بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن انس نے بیان کیا، نافع کی سند سے,عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی کسی کے سودے پر سودہ نہ کرے ۔
lt was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: A man is not to undersell his brother, nor is he to fry to outhaggle his brother.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، وہ سعید بن المسیب کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کوئی شخص اپنے بھائی کے سودے پر سودہ نہ کرے، اور نہ اپنے بھائی کے دام پر دام لگائے ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) forbade the Najsh.
میں نے مالک کی سند سے مصعب بن عبداللہ الزبیری کے پاس پڑھا اور ہم سے ابو حذیفہ نے بیان کیا، ہم سے مالک بن انس نے نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع نجش سے منع فرمایا ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet said: Do not practice Najsh.
ہم سے ہشام بن عمار اور سہل بن ابی سہل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے زہری کی سند سے اور سعید کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: آپس میں بیع نجش نہ کرو ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: A City-dweller should not sell for a Bedouin.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ زہری کی سند سے، وہ سعید بن مسیب کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال نہ بیچے ۔
It was narrated from Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) said: A city-dweller should not sell for a Bedouin. Leave people to (engage in trade) and Allah will grant them provision through one another.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، ابو الزبیر کی سند س, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: شہری باہر سے آنے والے دیہاتی کا مال نہ بیچے، لوگوں کو چھوڑ دو، ( خود بیچیں ) اللہ تعالیٰ بعض کو بعض سے روزی دیتا ہے ۔