Ibn Tawus narrated from his father that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade a city-dweller to sell for a Bedouin. (Sahih)I (Tawus) said to Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما : What is meant by the words: 'A city-dweller selling for a Bedouin?' He said: He should not be a broker for him.
ہم سے عباس بن عبد العظیم العنبری نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، انہیں معمر نے، ابن طاؤس کی سند سے، اپنے والد سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہری کو دیہاتی کا مال بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ طاؤس کہتے ہیں کہ میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول: «حاضر لباد» کا کیا مفہوم ہے؟ تو انہوں نے کہا: بستی والا باہر والے کا دلال نہ بنے.
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Do not meet the traders on the way, and whoever meets any of them and buys from him, the vendor has the choice of annulling the transaction when he comes to the marketplace.''
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے ابو اسامہ نے ہشام بن حسان سے اور محمد بن سیرین کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: باہر سے آنے والے سامان تجارت کو بازار میں پہنچنے سے پہلے نہ لیا کرو، اگر کوئی اس طرح خریداری کر لے، تو بازار میں آنے کے بعد صاحب مال کو اختیار ہو گا، چاہے تو اس بیع کو باقی رکھے اور چاہے تو فسخ ( منسوخ ) کر دے ۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade meeting traders on the way.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدہ بن سلیمان نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ بن عمر سے اور نافع کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باہر سے آنے والے سامان تجارت کو بازار میں پہنچنے سے پہلے آگے جا کر خرید لینے سے منع فرمایا ہے ۔
It was narrated that 'Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade. meeting the owners of goods (away from the market).
ہم سے یحییٰ بن حکیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید اور حماد بن مسعود نے سلیمان تیمی رضی اللہ عنہ سے بیان کیا۔ اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم بن حبیب بن الشہد نے بیان کیا، کہا: ہم سے معتمر بن سلیمان نے بیان کیا، کہا: میں نے اپنے والد کو فرماتے سنا:ہم سے ابو عثمان النہدی نے بیان کیا,عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مال بیچنے والوں سے بازار میں پہنچنے سے پہلے آگے جا کر ملنے سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah said: When two men enter into a transaction, each of them has the choice (of annulling it) so long as they have not yet parted and are still together, or one of them has given the option or choice to the other. Once he has accepted the terms of the other, then the transaction is binding. If they part after concluding the transaction and neither of them has rescinded the transaction then the transaction is binding.”
ہم سے محمد بن رومح المصری نے لیث بن سعد کی سند سے اور نافع کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو آدمی ایک مجلس میں خرید و فروخت کریں، تو دونوں میں سے ہر ایک کو بیع فسخ کرنے کا اختیار ہے جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں، یا ان میں سے کوئی ایک دوسرے کو اختیار نہ دیدے، پھر اگر ایک نے دوسرے کو اختیار دے دیا پھر بھی ان دونوں نے بیع پکی کر لی تو بیع واجب ہو گئی، اس طرح بیع ہو جانے کے بعد اگر وہ دونوں مجلس سے جدا ہو گئے تب بھی بیع لازم ہو گئی ۔
It was narrated from Abu Barzah Al-Aslami رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ”The two parties to a transaction have the choice (of annulling it) so long as they have not yet parted.
ہم سے احمد بن عبدہ اور احمد بن مقدام نے بیان کیا , ہم سے حماد بن زید نے جمیل بن مرہ کی سند سے اور ابو الوضی کی سند سے, ابوبرزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بائع اور مشتری ( بیچنے اور خریدنے والے ) جب تک وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں دونوں کو ( بیع کے منسوخ کرنے کا ) اختیار ہے ۔
It was narrated from Samurah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: The two parties to a transaction have the choice (of annulling it) so long as they have not yet parted.
ہم سے محمد بن یحییٰ اور اسحاق بن منصور نے بیان کیا, ہم سے عبد الصمد نے بیان کیا, ہم سے شعبہ نے قتادہ کی سند سے اور حسن کی سند سے بیان کیا, سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیچنے اور خریدنے والے دونوں کو ( بیع منسوخ کرنے کا ) اختیار ہے، جب تک کہ وہ ایک دوسرے سے جدا نہ ہو جائیں ۔
It was narrated that Jabir bin' Abdullah رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) bought a load of fodder from a Bedouin man. When the transaction was concluded, the Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Choose (either to go ahead or to cancel the transaction).' The Bedouin said: 'May Allah grant you a long life of good transaction! '
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک اعرابی ( دیہاتی ) سے ایک بوجھ چارا خریدا، پھر جب بیع مکمل ہو گئی، تو آپ نے اس سے فرمایا: تجھ کو اختیار ہے ( بیع کو باقی رکھ یا منسوخ کر دے ) تو دیہاتی نے کہا: اللہ آپ کی عمردراز کرے میں بیع کو باقی رکھتا ہوں ۔
It was narrated from Dawud bin Salih Al Madani that his father said:
I heard Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ say: The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Transactions may only be done by mutual consent. '
ہم سے عباس بن ولید دمشقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے، داؤد بن صالح مدنی سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا
میں نے ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کو کہتے سنا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیع بیچنے والے اور خریدنے والے کی باہمی رضا مندی سے منعقد ہوتی ہے ۔
It was narrated from Qasim bin 'Abdur Rahman from his father that :
Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ sold one of the slaves from the state[1] to Ash'ath bin Qais رضی اللہ عنہ, and they differed concerning the price. Ibn Mas'ud رضی اللہ عنہ said: I sold him to you for twenty thousand,' but Ash'ath bin Qais رضی اللہ عنہ said: I bought him from you for ten thousand. 'Abdullah رضی اللہ عنہ said: If you want, I will tell you a Hadith which I heard from the Messenger of Allah (ﷺ) He said: Tell me it. He said: I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'If two parties to a transaction differ, and they have no proof, and the sale item remains (unredeemed), then what the seller says is valid. Or they may cancel the transaction. He said: I want to cancel the transaction. And he cancelled it.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ اور محمد بن الصباح نے بیان کیا، کہا ہم سے ہشیم نے بیان کیا: ہمیں ابن ابی لیلیٰ نے قاسم بن عبدالرحمٰن سے اپنے والد سے خبر دی
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ کے ہاتھ حکومت کے غلاموں میں سے ایک غلام بیچا، پھر دونوں میں قیمت کے بارے میں اختلاف ہو گیا، ابن مسعود رضی اللہ عنہ کا کہنا تھا کہ میں نے آپ سے اسے بیس ہزار میں بیچا ہے، اور اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ میں نے اسے دس ہزار میں خریدا ہے، اس پر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر چاہیں تو میں ایک حدیث بیان کروں جو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے، اشعث رضی اللہ عنہ نے کہا: بیان کریں، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جب بیچنے والے اور خریدنے والے اختلاف کریں اور ان میں کسی کے پاس گواہ نہ ہوں، اور بیچی ہوئی چیز بعینہٖ موجود ہو تو بیچنے والے ہی کی بات معتبر ہو گی، یا دونوں بیع فسخ کر دیں ، انہوں نے کہا: میں مناسب یہی سمجھتا ہوں کہ بیع فسخ کر دوں، چنانچہ انہوں نے بیع فسخ کر دی۔
It was narrated that Hakim bin Hizam رضی اللہ عنہ said:
I said: 'O Messenger of Allah, a man is asking me to sell him something that I do not possess; Shall I sell it to him?' He said: 'Do not sell what is not with you. '
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا، ان کی سند سے، انہوں نے کہا: میں نے یوسف بن ماہکی کو بیان کرتے ہوئے سنا, حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے کہا: اللہ کے رسول! ایک آدمی مجھ سے ایک چیز خریدنا چاہتا ہے، اور وہ میرے پاس نہیں ہے، کیا میں اس کو بیچ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس نہیں ہے اس کو نہ بیچو ۔
It was narrated from 'Amr bin Shu'aib, from his father, that his grandfather said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'It is not permissible to sell something that is not with you, nor to profit from what you do not possess. '
ہم سے ازہر بن مروان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن الیاس نے بیان کیا، کہا: ہم سے ایوب نے عمرو بن شعیب سے، اپنے والد سے، اپنے دادا سے، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو چیز تمہارے پاس نہ ہو اس کا بیچنا جائز نہیں، اور نہ اس چیز کا نفع جائز ہے جس کے تم ضامن نہیں ۔
It was narrated from 'Ata that 'Attab bin Asid رضی اللہ عنہ said that:
When the Messenger of Allah (ﷺ) sent him to Makkah, he forbade him from profiting off of what he did not possess.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن الفضیل نے بیان کیا، لیث کی سند سے، عطاء کی سند سے, عتاب بن اسید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو مکہ بھیجا، تو اس چیز کے نفع سے منع کیا جس کے وہ ضامن نہ ہوں۔
It was narrated from 'Uqbah bin 'Amir or Samurah bin Jundab رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Any man who sells to two men, it is for the one who was first. [1]
ہم سے حمید بن مسعدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے خالد بن حارث نے بیان کیا، ہم سے سعید نے قتادہ کی سند سے اور حسن رضی اللہ عنہ سے, عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ یا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے ایک چیز دو آدمیوں کے ہاتھ بیچی، تو جس کے ہاتھ پہلے بیچی اس کو وہ چیز ملے گی ۔
It was narrated from Samurah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ), said: If two (separate) authorized persons make a sale (of the same thing), then the first transaction is the one that is valid.
ہم سے الحسین بن ابی السری عسقلانی اور محمد بن اسماعیل نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے بیان کیا, ہم سے سعید بن بشیر نے قتادہ کی سند سے حسن کی سند سے بیان کیا, سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب دو اختیار رکھنے والے ایک چیز کی بیع کریں تو جس نے پہلے بیع کی، اس کا اعتبار ہو گا ۔
It was narrated from 'Amr bin Shu'aib, from his father, from his grandfather that:
The Prophet (ﷺ) forbade the deal involving earnest money
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے مالک بن انس نے بیان کیا، انہوں نے کہا: یہ میرے پاس عمرو بن شعیب کی سند سے، ان کے والد سے اور ان کے دادا کی سند سے ہے
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیعانہ ( عربان کی بیع ) سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Gharar transaction sand Hasah transactions.
ہم سے محریز بن سلمہ العدنی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے عبید اللہ کے واسطہ سے، ابو الزیناد سے، انہوں نے العرج سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع غرر اور بیع حصاۃ سے منع فرمایا ہے ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah (ﷺ) forbade Gharar transactions.
ہم سے ابو کریب اور عباس بن عبد العظیم العنبری نے بیان کیا، کہا ہم سے اسود بن عامر نے بیان کیا، کہا ہم سے ایوب بن عتبہ نے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، عطاء کی سند سے,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیع غرر سے منع کیا ہے۔
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) forbade selling what is in the wombs of cattle until they give birth, and selling what is in their udders unless it is measured out, and selling a slave who has fled, and selling spoils of war until it has been distributed, and selling Sadaqah until it has been received, and what a diver is going to bring up.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے حاتم بن اسماعیل نے بیان کیا، کہا ہم سے جحمد بن عبداللہ الیمانی نے بیان کیا، وہ محمد بن ابراہیم الباہلی سے، محمد بن زید العبدی نے شہر بن حوشب کی سند سے, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں کے پیٹ میں جو ہو اس کے خریدنے سے منع فرمایا یہاں تک کہ وہ جن دے، اور جو ان کے تھنوں میں ہے اس کے خریدنے سے بھی منع فرمایا ہے الا یہ کہ اسے دوھ کر اور ناپ کر خریدا جائے، اسی طرح بھاگے ہوئے غلام کو خریدنے سے، اور غنیمت ( لوٹ ) کا مال خریدنے سے بھی منع فرمایا یہاں تک کہ وہ تقسیم کر دیا جائے اور صدقات کو خریدنے سے ( منع کیا ) یہاں تک کہ وہ قبضے میں آ جائے، اور غوطہٰ خور کے غوطہٰ کو خریدنے سے ( منع کیا ) ۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما that:
The Prophet (ﷺ) forbade selling Hablul-Habalah
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، انہوں نے ایوب کی سند سے، وہ سعید بن جبیر سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حمل کے حمل کو بیچنے سے منع فرمایا ہے ۔