It was narrated that Abu Musa رضی اللہ عنہ said:
“I asked the Messenger of Allah (ﷺ): ‘When does a person stop recognizing people?’ he said: ‘When he sees.”
ہم سے روح بن الفرج نے بیان کیا، کہا ہم سے نصر بن حماد نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن کردم نے بیان کیا، وہ محمد بن قیس سے اور ابو بردہ سے, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: بندے سے لوگوں کی پہچان کب ختم ہو جاتی ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ ( موت کے فرشتوں کو ) دیکھ لیتا ہے ۔
It was narrated that Umm Salamah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon Abu Salamah رضی اللہ عنہ (after he had died), and his eyes were wide open. He closed his eyes, then he said: ‘When the soul is taken, the sight follows it.’”
ہم سے اسماعیل بن اسد نے بیان کیا، ہم سے معاویہ بن عمرو نے بیان کیا، کہا ہم سے ابواسحاق الفزاری نے بیان کیا، وہ خالد ہذا کی سند سے، ابو قلابہ کی سند سے، وہ قبیصہ بن ذویب کی سند سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابوسلمہ رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، ان کی آنکھ کھلی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بند کر دیا، پھر فرمایا: جب روح قبض کی جاتی ہے، تو آنکھ اس کا پیچھا کرتی ہے ۔
It was narrated from Shaddad bin Aws رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “When you come to your dead ones, close their eyes, for the sight follows the soul. And say good things, for the Angels say Amin to what the members of the household say.”
ہم سے ابوداؤد سلیمان بن توبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، کہا ہم سے قزعہ بن سوید نے بیان کیا، وہ حمید العرج نے، زہری کی سند سے، وہ محمود بن لبید نے بیان کیا, شداد بن اوس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم اپنے مردوں کے پاس جاؤ تو ان کی آنکھیں بند کر دو، اس لیے کہ آنکھ روح کا پیچھا کرتی ہے، اور ( میت کے پاس ) اچھی بات کہو، کیونکہ فرشتے گھر والوں کی بات پر آمین کہتے ہیں ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) kissed ‘Uthman bin Maz’un رضی اللہ عنہ when he had died, and it is as if I can see him with his tears flowing down his cheeks.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، عاصم بن عبید اللہ نے قاسم بن محمد کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عثمان بن مظعون رضی اللہ عنہ کا بوسہ لیا، اور وہ مردہ تھے، گویا کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آنسوؤں کو دیکھ رہی ہوں جو آپ کے رخسار مبارک پہ بہہ رہے تھے۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas and ‘Aishah رضی اللہ عنہم that:
Abu Bakr رضی اللہ عنہ kissed the Prophet (ﷺ) when he died
ہم سے احمد بن سنان، عباس بن عبد العظیم اور سہل بن ابی سہل نے بیان کیا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے سفیان کی سند سے، موسیٰ بن ابی عائشہ رضی اللہ عنہ سے اور عبید اللہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس اور عائشہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
ابوبکر رضی اللہ عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا بوسہ لیا، اور آپ کی وفات ہو چکی تھی۔
Muhammad bin Sirin narrated that Umm ‘Atiyyah said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) entered upon us when we were washing his daughter Umm Kulthum رضی اللہ عنہا . He said: ‘Wash her three or five times, or more than that if you think you need to, with water and lote leaves, and put camphor or a little camphor in (the water) for the last washing. When you have finished, call for me.’ When we finished, we called him, and he gave his waist-wrapper to us and said: ‘Shroud her with it.’”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الوہاب ثقفی نے ایوب سے اور محمد بن سیرین کی سند سے بیان کیا, ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس آئے، ہم آپ کی بیٹی ام کلثوم رضی اللہ عنہا کو غسل دے رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں تین بار، یا پانچ بار، یا اس سے زیادہ اگر تم مناسب سمجھو تو پانی اور بیری کے پتے سے غسل دو ، اور اخیر بار کے غسل میں کافور یا کہا: تھوڑا سا کافور ملا لو، جب تم غسل سے فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر کرو ، لہٰذا جب ہم غسل سے فارغ ہوئے تو ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر کی، آپ نے اپنا تہبند ہماری طرف پھینکا اور فرمایا: اسے جسم سے متصل کفن میں سب سے نیچے رکھو ۔
It was narrated from Ayyub who said: “Hafsah رضی اللہ عنہا narrated to me, from Umm ‘Atiyyah” and it is similar to the Hadith of Muhammad.
And in the narration of Hafsah رضی اللہ عنہا it says: “Wash her an odd number of times.” And: “Wash her face three or five times.” And “Start on her right, with the places washed in ablution.” And it says that Umm ‘Atiyyah رضی اللہ عنہا said: “And we combed her hair into three braids.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الوہاب ثقفی نے بیان کیا، ان سے ایوب کی سند سے حفصہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا, اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے محمد بن سیرین کی سابقہ حدیث کی طرح مروی ہے
اور حفصہ رضی اللہ عنہا کی روایت میں یہ ہے کہ: ان کو طاق بار غسل دو ، اور اس میں یہ بھی ہے کہ: انہیں تین بار یا پانچ بار غسل دو، اور دائیں طرف کے اعضاء وضو سے غسل شروع کرو ۔ اور اس روایت میں یہ بھی ہے کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ہم نے ان کے بالوں میں کنگھی کر کے تین چوٹیاں کر دیں ۔
It was narrated that ‘Ali رضی اللہ عنہ said:
“The Prophet (ﷺ) said to me: ‘Do not show your thigh, and do not look at the thigh of anyone, living or dead.’”
ہم سے بشر بن آدم نے بیان کیا، کہا ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا، وہ ابن جریج نے، حبیب بن ابی ثابت سے اور عاصم بن ضمرہ کی سند سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: تم اپنی ران نہ کھولو، اور کسی زندہ یا مردہ کی ران نہ دیکھو ۔
It was narrated from ‘Abdullah bin ‘Umar رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: ‘Let the honest wash your dead.”
ہم سے محمد بن المصفہ الحمصی نے بیان کیا، کہا ہم سے بقیہ بن ولید نے بیان کیا، وہ مبشر بن عبید کی سند سے، وہ زید بن اسلم کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے مردوں کو امانت دار لوگ غسل دیں ۔
It was narrated from ‘Ali رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever washes a deceased person, shrouds him, embalms him, carries him and offers the funeral prayer for him, and does not disclose what he has seen, he will emerge from his sins as on the day his mother bore him.”
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے عبدالرحمن المحاربی نے بیان کیا، ہم سے عباد بن کثیر نے بیان کیا، ان سے عمرو بن خالد نے، حبیب بن ابی ثابت کی سند سے، عاصم بن ضمرہ رضی اللہ عنہ سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے کسی مردے کو غسل دیا، اسے کفن پہنایا، اسے خوشبو لگائی، اور اسے کندھا دے کر قبرستان لے گیا، اس پہ نماز جنازہ پڑھی، اور اگر کوئی عیب دیکھا تو اسے پھیلایا نہیں، تو وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو گیا جیسے وہ اس دن تھا جس دن اس کی ماں نے اسے جنا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “Whoever washes a dead person, let him take a bath.”
ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن مختار نے سہیل بن ابی صالح سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو کسی مردے کو غسل دے وہ خود بھی غسل کرے ۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“If I had known then what I know now, no one would have washed the Prophet (ﷺ) but his wives.”
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے احمد بن خالد ذہبی نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن اسحاق نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن عباد بن عبداللہ بن الزبیر نے اپنے والد کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
اگر مجھے اپنی اس بات کا علم پہلے ہی ہو گیا ہوتا جو بعد میں ہوا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آپ کی بیویاں ہی غسل دیتیں۔
It was narrated that ‘Aishah رضی اللہ عنہا said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) came back from Al-Baqi’ and I had a headache and was saying: ‘O my head!’ He said: ‘Rather, I should say, O my head, O ‘Aishah!’ Then he said: ‘It will not matter if you were to die before me, for I will take care of you, wash you, shroud you, offer the funeral prayer for you and bury you.’”
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے احمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، وہ محمد بن اسحاق سے، وہ یعقوب بن عتبہ سے، وہ الزہری کی سند سے، انہوں نے عبید اللہ بن عبد اللہ کی سند سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بقیع سے لوٹے تو مجھے اس حال میں پایا کہ میرے سر میں درد ہو رہا تھا، اور میں کہہ رہی تھی: ہائے سر! ، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ اے عائشہ! میں ہائے سر کہتا ہوں ۱؎، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارا کیا نقصان ہو گا اگر تم مجھ سے پہلے مرو گی تو تمہارے سارے کام میں انجام دوں گا، تمہیں غسل دلاؤں گا، تمہاری تکفین کروں گا، تمہاری نماز جنازہ پڑھاؤں گا، اور تمہیں دفن کروں گا ۔
It was narrated from Abu Buraidah رضی اللہ عنہ that his father said:
“When they started to wash the Prophet (ﷺ), a voice called out from inside (the house) saying: ‘Do not remove the shirt of the Messenger of Allah.’”
ہم سے سعید بن یحییٰ بن الازہر واسطی نے بیان کیا، ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، ہم سے ابو بردہ نے بیان کیا، ان سے علقمہ بن مرثد نے بیان کیا، وہ ابن بریدہ رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے، انہوں نے کہا
جب لوگوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دینا شروع کیا ۱؎ تو کسی آواز لگانے والے نے اندر سے آواز لگائی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کرتہ نہ اتارو۔
It was narrated that ‘Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ said that:
When he washed the Messenger of Allah (ﷺ) he looked for what which is usually looked for on the deceased (i.e., dirt), and he found none. He said: “May my father be sacrificed for you, you are pure; you were pure in life and you are pure in death.”
ہم سے یحییٰ بن خذام نے بیان کیا، کہا ہم سے صفوان بن عیسیٰ نے بیان کیا، انہیں معمر نے زہری کی سند سے اور سعید بن المسیب کی سند سے, علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
جب انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو غسل دیا، تو آپ کے جسم مبارک سے وہ ڈھونڈنے لگے جو میت کے جسم میں ڈھونڈتے ہیں لیکن کچھ نہ پایا، تو کہا: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، آپ پاک صاف ہیں، آپ زندگی میں بھی پاک تھے، مرنے کے بعد بھی پاک رہے ۔
It was narrated from ‘Ali رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “When I die, then wash me with seven buckets from me well, the well of Ghars.”
ہم سے عباد بن یعقوب نے بیان کیا، ہم سے حسین بن زید بن علی بن الحسین بن علی نے، اسماعیل بن عبداللہ بن جعفر سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب میں انتقال کر جاؤں تو مجھے میرے کنویں ( بئر غرس ) کے سات مشکیزوں سے غسل دینا ۔
It was narrated from ‘Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet (ﷺ) was shrouded in three white Yemeni cloths, among which there was no shirt and no turban. It was said to ‘Aishah رضی اللہ عنہا : “They used to claim that he was shrouded in Hibarah.” ‘Aishah رضی اللہ عنہا said: “They brought a Hibarah Burd, but they did not shroud him in it.”
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حفص بن غیاث نے بیان کیا، انہوں نے ہشام بن عروہ سے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی کپڑوں میں کفنایا گیا، جس میں کرتہ اور عمامہ نہ تھا، ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا گیا کہ لوگ کہتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دھاری دار چادر میں کفنایا گیا تھا؟ تو عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: لوگ دھاری دار چادر لائے تھے مگر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس میں نہیں کفنایا ۔
It was narrated that ‘Abdullah bin ‘Umar رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) was shrouded in three thin white Suhuli cloths.”
ہم سے محمد بن خلف عسقلانی نے بیان کیا، کہا ہم سے عمرو بن ابی سلمہ نے بیان کیا، کہا کہ میں نے یہ بات ابو معید حفص بن غیلان سے، وہ سلیمان بن موسیٰ سے اور نافع کی سند سے سنا ہے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سحول کے بنے ہوئے تین باریک سفید کپڑوں میں کفنائے گئے۔
It was narrated that Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما said:
“The Messenger of Allah (ﷺ) was shrouded in three garments: The shirt in which he died, and a Najrani Hullah.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن ادریس نے بیان کیا، ان سے یزید بن ابی زیاد نے، ان سے الحکم کی سند سے، مقسم کی سند سے,عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین کپڑوں میں کفنائے گئے، ایک اپنی قمیص میں جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی تھی، اور دوسرے نجرانی جوڑے میں۔
It was narrated from Ibn ‘Abbas رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: “The best of your garments are those which are white, so shroud your dead in them, and wear them.”
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، کہا ہم کو عبداللہ بن رجا مکی نے خبر دی، وہ عبداللہ بن عثمان بن خثیم نے سعید بن جبیر کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تمہارے کپڑوں میں سب سے بہتر سفید کپڑا ہے، لہٰذا تم اپنے مردوں کو اسی میں کفناؤ، اور اسی کو پہنو ۔