It was narrated from Hisham with this chain of narration (a similar hadith as no. 4740). In the hadith of Abdah and Ibn Numair it says: "You should know, by Allah. By the one in whose hand in my soul! None of you should tke any things from it." In the Hadith of Sufyan (a sub-narrator) it adds: "My eyes saw and my ears heard. Ask Zaid bin Thabit رضی اللہ عنہ for he was present with me.
ابو کریب نے ہم سے کہا, عبدہ ، ابن نمیر اور ابومعاویہ ، اسی طرح عبدالرحیم بن سلیمان اور سفیان سب نے اسی سند کے ساتھ ہشام سے روایت کی ۔ عبدہ اور ابن نمیر کی حدیث میں ہے : جب وہ آیا تو ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ) اس کے ساتھ حساب کیا ، جس طرح ابواسامہ نے کہا اور ابن نمیر کی حدیث میں یہ ( بھی ) ہے : " تم لوگوں کو ضرور پتہ چل جائے گا ، اللہ کی قسم! اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! تم میں سے کوئی بھی شخص جو اس ( مال ) میں سے کوئی چیز لے گا ۔ " سفیان کی حدیث میں یہ اضافہ ہے : میری آنکھ نے دیکھا اور میرے دونوں کانوں نے سنا ۔ ( حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کرتے ہوئے ) کہا : تم لوگ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ سے پوچھ لو ، وہ بھی میرے ساتھ موجود تھے.
It has been narrated on the authority of Abu Humaid as-Sa'idi رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) appointed a man in charge of Sadaqa (authorizing him to receive charity from the people on behalf of the State). He came (back to the Holy prophet) with a large number of things and started saying: This is for you and this has been presented to me as a gift. Here follows the tradition that has gone before except that 'Urwa (one of the narrators in the chain of transmitters) asked Abu Humaid رضی اللہ عنہ : Did you hear it from the Messenger of Allah (himself) ( صلی اللہ علیہ وسلم )? He replied: My ears heard it from his mouth.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، انہیں جریر نے شیبانی کی سند سے بیان کیا,عبداللہ بن ذکوان یعنی ابوزناد سے روایت ہے انہوں نے عروہ بن زبیر سے ، انہوں نے ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو صدقات پر عامل مقرر کیا ، وہ بہت زیادہ مال لے کر آیا اور کہنے لگا : یہ آپ لوگوں کا ہے اور یہ مجھے بطور ہدیہ ملا ہے ، پھر اسی ( سابقہ حدیث کی ) طرح بیان کیا ۔ عروہ نے کہا : میں نے حضرت ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا آپ نے یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی؟ انہوں نے کہا : براہِ راست آپ کے دہن مبارک سے اپنے کانوں تک ( آتی ہوئی آواز سے سنی).
It has been reported on the authority of 'Adi bin 'Amira al-Kindi رضی اللہ عنہ who said:
I heard the Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Whosoever from you is appointed by us to a position of authority and he conceals from us a needle or something smaller than that, it would be misappropriation (of public funds) and will (have to) produce it on the Day of Judgment. The narrator says: A dark-complexioned man from the Ansar stood up - I can visualize him still - and said: Messenger of Allah, take back from me your assignment. He said: What has happened to you? The man said: I have heard you say so and so. He said: I say that (even) now: Whosoever from you is appointed by us to a position of authority, he should bring everything, big or small, and whatever he is given therefrom he should take, and he should restrain himself from taking that which is forbidden.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, وکیع بن جراح نے کہا : ہمیں اسماعیل بن ابی خالد نے قیس بن ابی حازم سے حدیث سنائی ، انہوں نے حضرت عدی بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا : " ہم تم میں سے جس شخص کو کسی کام پر عامل مقرر کریں اور وہ ایک سوئی یا اس سے بڑی کوئی چیز ہم سے چھپا لے تو یہ خیانت ہو گی ، وہ شخص قیامت کے دن اسے ساتھ لے کر آئے گا ۔ " ( حضرت عدی رضی اللہ عنہ نے ) کہا : میں دیکھ رہا تھا ، ( یہ بات سن کر ) انصار میں سے کالے رنگ کا ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا : یا رسول اللہ! آپ مجھ سے اپنا کام واپس لے لیجئے! آپ نے فرمایا : " تمہیں کیا ہوا؟ " اس نے کہا : میں نے آپ کو اس اس طرح فرماتے ہوئے سنا ہے ( میں اس وعید سے ڈرتا ہوں ۔ ) آپ نے فرمایا : میں اب بھی یہی کہتا ہوں کہ ہم تم میں سے جس شخص کو کسی کام کا عامل بنائیں وہ ہر چھوٹی اور بڑی چیز کو لے کر آئے ، اس کے بعد اس میں سےجو چیز اس کو دی جائے وہ لے لے اور جو چیز اس سے روک لی جائے اس سے دور رہے.
This hadith has been narrated on the authority of Isma'il with the same chain of transmitters.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر ، محمد بن بشر اور ابواسامہ سبنے کہا : ہمیں اسماعیل نے اسی سند کے ساتھ اسی کے مطابق حدیث بیان کی.
Adi bin 'Amira al-Kindi رضی اللہ عنہ heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying (as) was narrated in the (above-mentioned) hadith.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم الحنظلی نے بیان کیا, فضل بن موسیٰ نے کہا : ہمیں اسماعیل بن ابی خالد نے حدیث سنائی ، کہا : ہمیں قیس بن ابی حازم نے خبر دی ، انہوں نے کہا : میں نے حضرت عدی بن عمیرہ کندی رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے : میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ، ان سب کی حدیث کے مانند.
It has been narrated on the authority of Ibn Juraij:
The Qur'anic injunction: O you who believe, obey Allah, His Apostle and those in authority from amongst You (iv. 59) -was revealed in respect of 'Abdullah bin Hudhafa bin Qais bin Adi al-Sahmi رضی اللہ عنہ who was despatched by the Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as leader of a military campaign. The narrator said: He was informed of this fact by Ya'la bin Muslim who was informed by Sa'id bin Jubair who in turn was informed by Ibn Abbas رضی اللہ عنہ .
مجھ سے زہیر بن حرب اور ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حجاج بن محمد نے بیان کیا، انہوں نے کہا ابن جریج نے بیان کیا کہ
قرآن مجید کی آیت : " اے ایمان والو! اللہ کی اطاعت کرو اور رسول کی اطاعت کرو اور ان کی جو تم میں سے اختیار والے ہیں " حضرت عبداللہ بن حذافہ بن قیس بن عدی سہمی رضی اللہ عنہ کے متعلق نازل ہوئی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک لشکر میں ( امیر بنا کر ) روانہ کیا تھا ( ابن جریج نے کہا ) مجھے یعلیٰ بن مسلم نے سعید بن جبیر سے خبر دی ، انہوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی.
It has been narrated on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Holy prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Whoso obeys me obeys God, and whoso disobeys me disobeys God. Whoso obeys the commander (appointed by me) obeys me, and whoso disobeys the commander disobeys me. The same tradition transmitted by different persons omits the portion: And whose disobeys the commander disobeys me.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, مغیرہ بن عبدالرحمن نے ابوزناد سے ، انہوں نے اعرج سے ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی.
It was narrated from Abu Az-Zinad with this chain of narration (a hadith similar to no. 4747), but he did not mention (the words):
"Whoever disobeys the leader has disobeyed me.
مجھ سے زہیر بن حرب نے کہا, ابن عیینہ نے ابوزناد سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، انہوں نے یہ بیان نہیں کیا
" جس نے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی.
It has been narrated on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Whoso obeys me obeys God; and whose disobeys me disobeys God. Whoso obeys my commander obeys me, and whoso disobeys my commander disobeys me.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے خبر دی کہ انہیں ابن شہاب نے خبر دی ، کہا : ہمیں ابوسلمہ بن عبدالرحمن نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے فرمایا : جس نے میری اطاعت کی اس نے اللہ کی اطاعت کی اور جس نے میری نافرمانی کی اس نے اللہ کی نافرمانی کی اور جس نے میرے ( مقرر کردہ ) امیر کی اطاعت کی اس نے میری اطاعت کی اور جس نے میرے امیر کی نافرمانی کی اس نے میری نافرمانی کی.
This hadith has been narrated on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے مکی بن ابراہیم نے بیان کیا، ہم سے ابن جریج نے بیان کیا، زیاد ( بن سعد ) سے روایت ہے ، انہوں نے ابن شہاب سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو کہتے ہوئے سنا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ۔ بالکل اسی ( سابقہ حدیث ) کے مانند.
It was narrated that Abu Yala bin Ata heard Abu 'Alqmah, who heard Abu Huraira رضی اللہ عنہ (narrate) from the prophetﷺ.... a similar hadith (as no.4749).
ابو کامل الجہداری نے مجھ سے کہا, ابو عوانہ اور شعبہ نے یعلیٰ بن عطاء سے روایت کی ، انہوں نے علقمہ سے ( حدیث ) سنی ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سابقہ حدیث کی طرح روایت کی.
Hammam bin Munabbih has transmitted this hadith on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ .
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا, معمر نے ہمام بن منبہ سے ، انہوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ، انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان سب کی حدیث کے مانند روایت کی.
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ narrated from the Messenger of Allah ﷺ, that he said:
"Whoever obeys the leader" but he did not say "The leader I appoint." The same appears in the Hadith of Hammam (a sub narrator) from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ .
مجھ سے ابو الطاہر نے بیان کیا، ہم سے ابن وہب نے حیو ہ کی سند سے بیان کیا کہ ابو یونس ,حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے مولیٰ ( ازاد کردہ غلام ) ابو یونس نے حدیث بیان کی ، کہا : میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہی ( حدیث ) روایت کی ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے
" جس نے امیر کی اطاعت کی " فرمایا ، " میرے امیر کی " نہیں فرمایا ۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہمام کی روایت کردہ حدیث میں بھی اسی طرح ہے.
It has been narrated on the authority of Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: It is obligatory for you to listen to the ruler and obey him in adversity and prosperity, in pleasure and displeasure, and even when another person is given (rather undue) preference over you.
ہم سے سعید بن منصور اور قتیبہ بن سعید نے یعقوب کی سند سے بیان کیا، کہا: ہم سے یعقوب بن عبدالرحمٰن نے ابوحازم کی سند سے بیان کیا, ابو صالح السمان سے روایت ہے ، انہوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم پر ( امیر کا حکم ) سننا اور ماننا واجب ہے ، اپنی مشکل ( کی کیفیت ) میں بھی اور اپنی آسانی میں بھی ، اپنی خوشی میں بھی اور اپنی ناخوشی میں بھی اور اس وقت بھی جب تک پر ( کسی اور کو ) ترجیح دی جا رہی ہو.
It has been narrated on the authority of Abu Dharr رضی اللہ عنہ who said:
My friend (i.e. the Holy Prophet) advised me to listen (to the man in position of authority) and obey (him) even if he were a slave maimed (and disabled).
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عبداللہ بن براد اشعری اور ابو کریب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ابن ادریس نے ہمیں شعبہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے ابو عمران سے ، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے اور انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا
میرے خلیل صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے وصیت فرمائی تھی کہ میں ( امیر کی بات ) سنوں اور اطاعت کروں ، چاہے وہ ( امیر ) کٹے ہوئے اعضاء والا غلام ہی کیوں نہ ہو.
It was narrated from Abu Imran with this chain of narration (a hadith similar to no. 4755), and he said in the Hadith:
An Abyssinian slave maimed and disabled.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا, محمد بن جعفر اور نضر بن شمیل نے ہمیں شعبہ سے ، انہوں نے ابوعمران سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور حدیث میں کہا
چاہے وہ ( امیر ) کٹے ہوئے اعضاء والا حبشی غلام ( ہی کیوں نہ ہو).
It was narrated from Abu Imran with this chain of narration, as Ibn Idris said:
A slave with amputated limbs.
عبیداللہ کے والد معاذ نے ہمیں شعبہ سے اور انہوں نے ابوعمران سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ، جس طرح ابن ادریس نے کہا
کٹے ہوئے اعضاء والا غلام ( ہی کیوں نہ ہو).
It has been narrated on the authority of Yahya bin Husain who learnt the tradition from his grandmother. She said:
She heard the Prophet ( صلی اللہ علیہ وسلم ) delivering his sermon on the occasion of the Last Pilgrimage. He was saying: If a slave is appointed over you and he conducts your affairs according to the Book of Allah, you should listen to him and obey (his orders).
محمد بن مثنیٰ نے کہا : محمد بن جعفر نے ہمیں شعبہ سے حدیث بیان کی ، انہوں نے یحییٰ بن حصین سے ، انہوں نے کہا : میں نے اپنی دادی سے سنا ، وہ بیان کرتی تھیں کہ
انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم حجۃ الوداع کے دوران میں خطبہ دے رہے تھے اور آپ فرما رہے تھے : " اگر تم پر ایک غلام کو حاکم بنایا جائے اور وہ کتاب اللہ کے مطابق تمہاری راہنمائی کرے تو اس کی بات سنو اور اطاعت کرو.
This hadith has been transmitted on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters, and he said:
An Abyssinian slave.
ابن بشار نے ہمیں یہی حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں محمد بن جعفر اور عبدالرحمٰن بن مہدی نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث سنائی اور کہا
حبشی غلام ہو.
It was narrated from Shobah with this chain of narration(a Hadith similar to no. 4758), and he said:
An Abyssinian slave with amputated limbs.
وکیع بن جراح نے ہمیں شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور کہا
" کٹے ہوئے اعضاء والا حبشی غلام ہو."