Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
A tailor invited Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) to a feast. There has been an addition to this that Thabit said: I heard Anas رضی اللہ عنہ saying that any meal that was prepared for me after that I tried that it should contain pumpkin.
مجھے حجاج بن الشاعر اور عبد بن حمید نے عبد الرزاق کی سند سے بیان کیا, معمر نے ثابت بنا نی اور عاصم احول سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک شخص نے جو درزی تھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دعوت دی اور یہ اضافہ کیا کہ ثابت نے کہا , میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے : اس کے بعد جب بھی میرے لیے کھانا بنتا ہے اور میں ایسا کرسکتا ہوں کہ اس میں کدو ڈالا جا ئے تو ڈالا جا تا ہے ۔
Abdullah bin Busr رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to my father and we brought to him a meal and a preparation from dates, cheese and butter. He ate out of that. He was then given dates which he ate, putting the stones between his fingers and holding his forefinger and middle finger together-Shu'bah said: I think we learn from this that one may hold the date stones between two fingers, InshaAllah. Then a drink was brought for him and he drank it, and then gave it to one who was on his right side. He (the narrator) said: My father took hold of the rein of his riding animal and requested him to supplicate for us. Thereupon he said: O Allah. bless them in what You have provided them as a sustenance; and forgive them and have mercy upon them.
مجھ سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، انہوں نے ہم سے بیان کیا: محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے یزید بن خمیر سے ، انھوں نے حضرت عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے والد کے ہاں مہمان ہو ئے ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجور پنیر اور گھی سے تیار کیا ہوا حلوہ پیش کیا ، آپ نے اس میں سے تناول فرما یا ، پھر آپ کے سامنے کھجور یں پیش کی گئیں تو آپ کھجوریں کھا رہے تھے ۔ اور گٹھلیاں اپنی دو انگلیوں کے درمیان ڈالتے جا رہے تھے ۔ ( کھا نے کے لیے ) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت کی اور درمیانی انگلی اکٹھی کی ہوئی تھیں ۔ شعبہ نے کہا : میر اگمان ( غالب ) ہے اور ان شاء اللہ یہ بات یعنی گٹھلیوں کو دوانگلیوں کے درمیان ڈالنا اس ( حدیث ) میں ہے ۔ پھر ( آپ کےسامنے ) مشروب لا یا گیا ۔ آپ نے اسے پیا ، پھر اپنی دائیں جا نب والے کو دے دیا ۔ ( عبد اللہ بن بسر رضی اللہ عنہ نے ) کہا : تو میرے والد نے جب انھوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگا م پکڑی ہو ئی تھی عرض کی : ہمارے لیے اللہ سے دعا فرما ئیے ۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( دعا کرتے ہو ئے ) فرما یا " اے اللہ !تونے انھیں جو رزق دیا ہے اس میں ان کے لیے برکت ڈال دے اور ان کے گناہ بخش دے اور ان پر رحم فرما ۔
It was narrated from Shu'ba with this chain of narrators (a similar to no. 5328):
But he did not express any doubt about holding the date stones between the fingers.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا, ابن ابی عدی اور یحییٰ بن حماد دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی
گٹھلیوں کو دو انگلیوں کے درمیان ڈالنے کے بارے میں شک ( کا اظہار ) نہیں کیا ۔
Abdullah bin Ja'far رضی اللہ عنہ reported:
I saw Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) eating cucumber with fresh dates.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ تمیمی اور عبداللہ بن عون ہلالی نے بیان کیا، اور کہا کہ ہم سے ابراہیم بن عون نے بیان کیا۔ سعد , حضرت عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، کہا
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کھجور کے ساتھ ککڑی کھا تے ہو ئے دیکھا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
I saw Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) squatting and eating dates.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو سعید الاشجع نے حفص کی سند سے بیان کیا, حفص بن غیاث نے مصعب بن سلیم سے روایت کی ، کہا : ہمیں حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ نے حدیث بیان کی ، کہا : میں نے دیکھا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دونوں گھٹنے کھڑےکر کے تھوڑے سے زمین پر لگ کر بیٹھے تھے ۔ کھجوریں کھا رہے تھے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
There were brought to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) dates. He distributed them in the state that he had been sitting upright (in an easy posture) and he had also been eating them a (bit) quickly.
زہیر بن حرب اور ابن ابی عمر نے سفیان بن عیینہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے مصعب بن سلیم سے انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی : کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں کھجوریں پیش کی گئیں ۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اس طرح بیٹھےہو ئے ان کو تقسیم فرما نے لگے جیسے آپ ابھی اٹھنےلگے ہوں ( بیٹھنےکی وہی کیفیت جو پچھلی حدیث میں بیان ہو ئی دوسرے لفظوں میں بتا ئی گئی ہے ) اور آپ اس میں سے جلدی جلدی چند دانے کھارہے تھے ۔ زہیر کی ۔ روایت میں ذَريعاً کے بجائے حَثِيثًا کا لفظ ہے یعنی بغیر کسی اہتمام کے جلدی جلدی ۔
Jabala bin Suhaim reported:
Ibn Zubair رضی اللہ عنہ used to provide us with dates during the time that the people were hard pressed because of famine (Once) as we were busy in eating there happened to appear before us Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ . He said: Don't eat two dates together, for Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade eating them together but only after seeking permission from his brother (partner). Shu'ba said: I do not think these words pertaining to seeking permission but from the words of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ .
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا, محمد بن جعفر نے کہا : ہمیں شعبہ نے حدیث بیان کی کہا , میں نے جبلہ بن سحیم سے سنا کہ
عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ ہمیں کھجوروں کا راشن دیتے تھے ان دنوں لوگ قحط سالی کا شکار تھے ۔ اور ہم ( کھجوریں ) کھاتے تھے ۔ ہم کھا رہے ہو تے تو حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ہمارے قریب سے گزرتے اور فرما تے : اکٹھی دودوکھجوریں مت کھاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکٹھی دودو کھجوریں کھانے سے منع فرما یا ہے ، سوائے اس کے کہ آدمی اپنے ( ساتھ کھانے والے ) بھا ئی سے اجازت لے ۔ شعبہ نے کہا : میرا یہی خیال ہے کہ یہ جملہ یعنی اجازت لینا حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ کا اپنا قول ہے ۔ ( انھوں نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت نہیں کیا ۔ )
This hadith has been reported on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters but these words of his (are not found):
The people were hard pressed because of the famine during those days.
عبید اللہ کے والد معاذ اور عبدالرحمٰن بن مہدی دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔ ان دونوں کی روایت میں شعبہ کا اور ان ( جبلہ بن سحیم ) کا یہ قول موجود نہیں ،
" ان دنوں لوگ قحط سالی کا شکار تھے ۔ "
Jabala bin Suhaim reported:
I heard Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ as saying that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade anyone taking two dates together without seeking the consent of his companions.
مجھ سے زہیر بن حرب اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا, سفیان نے جبلہ بن سحیم سے روایت کی کہا
میں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کو ئی شخص ساتھیوں سے اجازت لیے بغیر اکٹھی دودوکھجوریں کھائے ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: A family which has dates will not be hungry.
مجھ سے عبداللہ بن عبدالرحمٰن دارمی نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن حسن نے بیان کیا، ہم سے سلیمان بن بلال نے، ہشام کی سند سے, عروہ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ایسے گھر کے لوگ بھوکے نہیں رہتے جن کے پاس کھجوریں ہوں ۔ "
A'isha رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: 'A'isha رضی اللہ عنہ a family which has no dates (in their house) its members will be hungry; (or) 'A'isha رضی اللہ عنہ the family which has no dates its members may be hungry. He said this twice or thrice.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا، ہم سے یعقوب بن محمد بن طہلہ نے بیان کیا, ابوالرجال محمد بن عبد الرحمٰن نے اپنی والدہ ( عمرہ منت عبد الرحمن انصاریہ ) سے انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرما یا : " عائشہ رضی اللہ عنہا ! جس گھر میں کھجوریں نہ ہو ں اس میں رہنے والے بھوکے ہیں عائشہ! جس گھر میں کھجوریں نہ ہو ں اس میں رہنے والے بھوکے ہیں ۔ جس گھر میں کھجوریں نہ ہو ں اس میں رہنے والے بھوکے ہیں ۔ یا فرما یا ) اس گھر کے لو گ بھوکے رہ جا تے ہیں ۔ آپ نے یہ کلمات دویا تین بار فرما ئے ۔
Amir bin Sa'd bin Abu Waqqas, on the authority of his father, reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: He who ate seven dates (of the land situated) between these two lava plains in the morning, no poison will harm him until it is evening.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قعنب نے بیان کیا، کہا ہم سے سلیمان نے بیان کیا، یعنی ابن بلال نے, عبد اللہ بن عبد الرحمٰن نے عامر سعد بن ابی وقاص سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرما یا : جس شخص نے صبح کے وقت مدینہ کے دوپتھریلے میدانوں کے درمیان کی ساتھ کھجوریں کھا لیں ، اس کو شام تک کو ئی زہر نقصان نہیں پہنچا ئے گا ۔
Amir bin Sa'd bin Abu Waqqas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who ate seven 'ajwa' dates in the morning, poison and magic will not harm him on that day.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, ابو اسامہ نے ہا شم بن ہاشم سے روایت کی ، کہا : میں نے عامر بن سعد بن ابی وقاص سے سنا ، کہہ رہے تھے میں نے ( اپنے والد ) حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے , میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرما تے ہو ئے سنا ، " جس نے صبح کو سات عجوہ کھجوریں کھالیں اس دن اسے زہر نقصان پہنچا سکے گا نہ جا دو ۔ "
This hadith has been reported on the authority of Ibn Hashim with the same chain of transmitters but with a slight variation of wording.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا, مروان بن معاویہ فرازی اور ابو بدر شجاع بن ولید دونوں نے ہاشم بن ہاشم سے ، اسی سند کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔ وہ دونوں یہ نہیں کہتے : میں نے نبی کرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The 'ajwa' dates of 'Aliya' contain heating effects and these are antidote in the early morning.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، یحییٰ بن ایوب نے بیان کیا اور ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا اور ہم سے اسماعیل نے بیان کیا, وہ ایک ساتھی کی سند پر ابن جعفر ہیں اور وہ ابن ابی نمر ہیں , عبد اللہ بن ابی عتیق نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ( مدینہ کے ) بالائی حصے کی عجوہ کھجوروں میں شفاہے یا ( فرما یا : ) صبح کے اول وقت میں ان کا استعمال تریا ق ہے ۔ "
Sa'id bin Zaid bin 'Amr bin Nufail reported:
I heard Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Truffles are a kind of 'Manna' and their juice is a medicine for the eyes.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, جریر اور عمر بن عبید نے عبدالملک بن عمیر سے انھوں نے عمرو بن حریث سے ، انھوں نے سعید بن زید بن عمرو بن نفیل سے روایت کی ، کہا
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما تے ہو ئے سنا " کھمبی من ( وہ کھانا جو سلویٰ کے ساتھ بنی اسرا ئیل کے لیے آسمان کی جانب سے اتراتھا ) کی ایک قسم ہے اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے ۔ "
Through another chain of transmitters, Sa'id bin Zaid bin 'Amr رضی اللہ عنہ reported:
I heard Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Truffles are a kind of 'Manna' and their juice is a medicine for the eyes.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا, شعبہ نے عبدالملک بن عمیر سے روایت کی کہا , عمرو بن حریث سےسنا ، انھوں نے کہا : میں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہا
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرما رہے تھے " کھمبی من کی ایک قسم ہے اور اس کا پا نی آنکھوں کے لیے شفاہے ۔
Sa'id bin Zaid رضی اللہ عنہ reported: I heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Truffles are a kind of blessing and their juice is a medicine for the eyes. Shu'ba said: When Hakam narrated this hadith to me, I did not deem it as a Munkar hadith because of the narration of Abdul-Malik.
اور مجھ سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ مجھے الحکم نے خبر دی , شعبہ نے کہا : مجھے بن عتیبہ نے حسن عرنی سے خبر دی انھوں نے عمرو بن حریث سے ، انھوں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ۔ شعبہ نے کہا : جب مجھ سے حکم نے یہ روایت کی تو میں نے عبد الملک کی روایت کی وجہ سے اس کو منکر قرارنہ دیا ۔
Sa'id bin Zaid bin 'Amr bin Nufail رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Truffles are a kind of 'Manna' which Allah the Glorious and Exalted, sent down upon the people of Israil, and its juice is a medicine for the eyes.
ہم سے سعید بن عمرو اشعثی نے بیان کیا, عبثر نے مطرف سے ، انھوں نے حسن سے ، انھوں نے عمرو بن حریث سے انھوں نے سعید بن زید بن عمرو بن نفیل رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " کھمبی اس من میں سے ہے جسے اللہ تعا لیٰ نے بنی اسرا ئیل کے لیے نازل کیا تھا اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے ۔ "
Sa'id bin Zaid رضی اللہ عنہ reported:
Allah Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Truffles are a kind of 'Manna' which Allah sent down upon Moses and their juice is a medicine for the eyes.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, جریر نے مطرف سے انھوں نے حکم بن عتیبہ سے انھوں نے حسن عرنی سے انھوں نے عمرو بن حریث سے ، انھوں نے حضرت سعید بن زید رضی اللہ عنہ انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، کہ
آپ نے فر ما یا : " کھمبی اس من میں سے ہے جسے اللہ تعا لیٰ نے حضرت مو سیٰ علیہ السلام کو ( آسمان سے ) اتار کر عطا کیا تھا اور اس کا پانی آنکھوں کے لیے شفا ہے ۔ "