Salim, on the authority of his father reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: None of you should eat with his left hand and drink with that (left hand), for the Satan eats with left hand and drinks with that (hand). Nafi' has made this addition in that: Do not take up anything with that (left hand) and do not give anything with that ; and in the narration transmitted on the authority of Abu Tahir there is a slight variation of wording.
ابوطاہر اورحرملہ نے کہا : ہمیں عبداللہ بن وہب نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے عمر بن محمد نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے قاسم بن عبیداللہ بن عبداللہ بن عمر نے حدیث بیان کی ، انھوں نے سالم سے ، انھوں نے اپنے والد ( حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےفرمایا؛ "" تم میں سے کوئی شخص نہ بائیں ہاتھ سے کھائے نہ اس ہاتھ سے پیے کیونکہ شیطان بائیں ہاتھ سے کھاتاہے ۔ اور اسی سے پیتا ہے ۔ نافع اس روایت میں یہ اضافہ کرتے ہیں ؛ "" نہ اس ( بائیں ہاتھ ) سے لے اور نہ اس کے ذریعے سےدے ۔ "" اورابوطاہر کی روایت میں ہے : "" تم میں سےکوئی شخص ( بائیں ہاتھ سے ) ہر گز نہ کھائے ۔ ""
Salama bin Akwa' رضی اللہ عنہ reported on the authority of his father رضی اللہ عنہ :
A person ate in the presence of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) with his left hand, whereupon he said: Eat with your right hand. He said: I cannot do that, whereupon he (the Holy Prophet) said: May you not be able to do that. It was vanity that prevented him from doing it, and he could not raise it (the right hand) up to his mouth.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے زید بن الحباب نے بیان کیا، عکرمہ بن عمار سے, سیدنا ایاس بن سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ اپنے والد رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص نے بائیں ہاتھ سے کھایا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دائیں ہاتھ سے کھا ۔ وہ بولا کہ میرے سے نہیں ہو سکتا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ کرے تجھ سے نہ ہو سکے ۔ اس نے ایسا غرور کی راہ سے کیا تھا ۔ راوی کہتا ہے کہ وہ ساری زندگی اس ہاتھ کو منہ تک نہ اٹھا سکا ۔
Umar bin Abu Salama رضی اللہ عنہ reported:
I was under the care of Allah's Messenger (way peace be upon him), and as my hand used to roam about in the dish he said to me: Boy, mention the name of Allah, and eat with your right hand and eat from what is near to you.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن ابی عمر سب نے سفیان کی سند سے بیان کیا، ابوبکر نے کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا, ولید بن کثیر نے وہب بن کیسان سے روایت کی ، انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، انھوں نے کہا
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں تھا ( آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں پرورش پارہا تھا ) اور میرا ہاتھ پیالے میں سب طرف گھوم رہا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے لڑکے : بسم اللہ پڑھ کر داہنے ہاتھ سے کھا اور جو پاس ہو ادھر سے کھا ۔
Umar bin Abu Salama رضی اللہ عنہ reported:
I (had the opportunity) one day to dine with Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and I picked up flesh from around the dish. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Eat from that which is near to you.
ہم سے حسن بن علی الحلوانی اور ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی مریم نے بیان کیا، ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا, محمد بن عمرو بن حلحلہ نے وہب بن کیسان سے ، انھوں نے حضرت عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ سےروایت کی کہ انھوں نےکہا
ایک دن میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھاناکھایااورمیں نے پیالے کی ہر جانب سے گوشت لیناشروع کیا تورسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " اپنے آگے سے کھاؤ ۔ "
Abu Sa'id (Khudri) رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade from turning the water skins upside down and drinking from its mouth.
عمرو الناقد نے ہمیں بتایا, سفیان بن عینیہ نے زہری سے ، انھوں نے عبیداللہ سے ، انھوں نے حضرت ابوسعید رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( منہ لگا کر پینے کے لیے ) مشکوں کو الٹانے سے منع فرمایا ۔
Abu Sa'id Khudri رضی اللہ عنہ reported:
Allah's, Messenger (ﷺ) forbade from turning the waterskins upside down and drinking from their mouths.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے ابن شہاب سے ، انھوں نے عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ سے ، انھوں نے حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکوں کوالٹنے سے ( یعنی براہ راست ) ان کے منہ سے پانی پینے سے منع فرمایا ہے ۔
This hadith has been reported from Zuhri with the same chain of transmitters, but he also said that Ikhtinath means
Its head (i.e. of the water skin) be turned upside down and then (water) be drank from that.
اور ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا , معمر نے زہری سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ، البتہ انھوں نے کہا : ان ( مشکوں ) کا اختناث یہ ہے کہ
مشک کا منہ الٹ کر اس میں سے ( براہ راست ) پانی پیا جائے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) disapproved the drinking of water while standing.
ہم سے حداب بن خالد نے بیان کیا, ہمام نے کہا : ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکرپانی پینے سے ڈانٹ کر منع فرمایا ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade that a person should drink while standing. Qatada reported: We said to him: What about eating? Thereupon he (Anas) said: That is even worse and more detestable (abominable).
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الاعلی نے بیان کیا, سعید نے قتادہ سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا ۔ قتادہ نے کہا : ہم نے پوچھا اور ( کھڑے ہوکر ) کھانا؟تو ( حضرت انس رضی اللہ عنہ نے ) کہا : یہ زیادہ برا اورگندا ( طریقہ ) ہے ۔
This hadith is reported on the authority of Anas رضی اللہ عنہ with a different chain of transmitters, but no mention is made of the words of Qatada.
ہم سے قتیبہ بن سعید اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا, ہشام نے قتادہ سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی اور قتادہ کاقول ذکر نہیں کیا ۔
Abu Sa'id Khudri رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) warned against drinking while standing.
ہم سے حداب بن خالد نے بیان کیا, ہمام نے کہا : قتادہ نے ہمیں ابو عیسیٰ اُسواری سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے ڈانٹ کرروکا ۔
Abu Sa'id Khudri رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah ﷺ forbade drinking while standing.
ہم سے زہیر بن حرب، محمد بن المثنی اور ابن بشار نے بیان کیا، اور یہ قول زہیر اور ابن المثنیٰ سے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا, شعبہ نے کہا : ہمیں قتادہ نے ابو عیسیٰ اسواری سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہوکر پانی پینے سے منع فرمایا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: None of you should drink while standing; and if anyone forgets, he must vomit.
ہم سے عبدالجبار بن علاء نے بیان کیا، کہا ہم سے مروان نے بیان کیا، ہم سے الفزاری نے بیان کیا، ہم سے عمر بن حمزہ نے بیان کیا, ابوغطفان مری سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم میں سے کوئی شخص کھڑے ہوکر ہر گز نہ پیے اور جس نے بھول کرکھڑے ہوکر پی لیا ، وہ قے کردے ۔ "
Ibn Abbas رضی اللہ عنہ reported:
I served (water of) Zamzam to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and he drank it while standing.
ہم سے ابو کامل الجہدری نے بیان کیا, ابوعوانہ نے عاصم سے ، انھوں نے شعبی سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زم زم کا پانی پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) drank (water) from Zamzam in a bucket while he was standing.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا, سفیان نے عاصم سے ، انھوں نے شعبہ سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی ، اس کے ایک ڈول سےکھڑے کھڑے پیا ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) drank (water) from Zamzam while he was standing.
ہم سے سریج بن یونس نے بیان کیا, ہشیم نےکہا : ہمیں عاصم احول اور مغیرہ نے شعبی سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمزم کا پانی پیا جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے تھے ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
I served (water from) Zamzam to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), and he drank while standing, and he asked for it while he was near the House (i. e. House of Allah-Ka'ba).
عبید اللہ بن معاذ نے کہا : ہمیں شعبہ نے عاصم سے حدیث بیان کی ، انھوں نے شعبی کو سنا ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا ، انھوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو زمزم پلایا تو آپ نے کھڑے کھڑے پیا ، آپ نے ( اس وقت ) پانی مانگا تھا ( جب ) آپ بیت اللہ کے پاس تھے ۔
It was narrated from Shu'bah with this chain of narrators. in their (Muhmmad and Wahb, sub narrators) Hadith it say:
"And I brought it to him in a bucket."
اور ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا, محمد بن جعفر اور وہب بن جریر دونوں نے شعبہ سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ۔ دونوں کی حدیث میں ہے
میں ڈول لے کر آپ کے پاس آیا ۔
Abu Qatada reported on the authority of his father:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade breathing in a vessel.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے ثقفی نے ایوب کی سند سے اور یحییٰ بن ابی کثیر سے, عبداللہ بن ابی قتادہ نے اپنے والد سے روایت کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس بات سے منع فرمایا ہے ۔ کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن میں سانس لینے سے منع فرمایا ہے۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to breathe three times in the course of a drink (i.e. he drank in three gulps).
ہم سے قتیبہ بن سعید اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے عزیر بن ثابت انصاری کی سند سے بیان کیا, ثمامہ بن عبداللہ بن انس نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برتن میں ( سے پانی پیتے ہوئے اس سے منہ ہٹا کر ) تین مرتبہ سانس لیتے تھے ۔