Abdullah bin Buraida, on the authority of his father reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I had forbidden you from the preparation of Nabidh except in a water skin. But now you may drink in all vessels, but do not drink what is intoxicant.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، ان سے ابوبکر نے ابو سنان کی سند سے بیان کیا اور ان سے ابن ابی سنان نے بیان کیا, ضرار بن مرہ ابو سنان نے محارب بن دثار سے ، انھوں نے عبد اللہ بن بریدہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں نے تم لو گوں کو مشک کے سوا دوسرے برتنوں میں نبیذ بنا نے سے منع کیا تھا ( اب تم لوگ ) سب برتنوں میں پیو لیکن کو ئی نشہ آور چیز نہ پیو ۔ "
Ibn Buraida, on the authority of his father reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: I had forbidden you (from the preparation of Nabidh) and drinking it in certain vessels, (but now you may do so if you like) for it is not vessels or a vessel that makes a thing lawful or unlawful. It is every intoxicant that is unlawful.
ہم سے حجاج بن الشاعر نے بیان کیا، ہم سے ضحاک بن مخلد نے سفیان کی سند سے بیان کیا, علقمہ بن مرثد نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " میں نے تم کو کچھ برتنوں سے منع کیا تھا برتن کسی چیز کو حلال کرتے ہیں نہ حرام البتہ ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔
Ibn Buraida, on the authority of his father reported:
Allah's Messenger (ﷺ) as saying: I had forbidden you from the drinking (and preparation of) Nabidh in the vessels made out of leather, but (now) you may drink in all vessels, but you do not drink an intoxicant
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا, معرف بن واصل نے محارب بن دثار سے انھوں نے ابن بریدہ سے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " میں تم کو چمڑے کے برتنوں میں مشروبات ( پینے ) سے منع کیا تھا ۔ ( اب ) ہر برتن میں پیو مگر کو ئی نشہ آور چیزنہ پیو ۔ "
Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation) of Nabidh in vessels, they said all the people cannot (afford to have) them. He (the Holy Prophet) then granted them permission (to prepare) Nabidh in a green pitcher, but not in those besmeared with pitch.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابن ابی عمر نے بیان کیا، اور یہ قول ابن ابی عمر سے ہے، انہوں نے کہا: ہم سے سفیان نے سلیمان الاہوال کی سند سے، مجاہد کی سند سے بیان کیا, ابو عیاد کی طرف سے, حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( بعض خاص ) برتنوں میں نبیذ ( بنانے ) سے منع فرما یا ( اور مشکیزوں میں مشروب بنا نے اور پینے کا حکم دیا ) تو لو گو ں نے کہا : ہر شخص کو ( مشکیزے یا دوسرے برتن ) میسر نہیں ہو تے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے ایسے گھڑوں کی اجازت دی جس میں روغن زفت ملا ہوا نہ ہو ۔
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was asked about Bit'i, whereupon he said: Every drink that causes intoxication is forbidden.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: میں نے پڑھا, امام مالک نے ابن شہاب ( زہری ) سے انھوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے متعلق سوال کیا گیا آپ نے فرمایا : " ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے ۔ "
A'isha رضی اللہ عنہا reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was asked about it, whereupon he said that everything that causes intoxication is forbidden.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ التجیبی نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یو نس نے ابن شہا ب سے انھوں نے ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن سے روایت کی ، انھوں نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو کہتے ہو ئے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے متعلق سوال کیا گیا تو آپ نے فر ما یا : " ہر مشروب جو نشہ آور ہو وہ حرام ہے ۔ "
This hadith has been reported on the authority of Zuhri with this chain of transmitters but in the hadith transmitted on the authority of Sufyan and Salih (these words are not found) she was asked about Bit . (These words are found in the hadith) transmitted on the authority of Ma'mar and in the hadith transmitted on the authority of Salih (only these words are found):
She (Hadrat 'A'isha رضی اللہ عنہا) had heard Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) say: Every intoxicating drink is forbidden.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ، سعید بن منصور، ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو ناقد اور زہیر بن حرب نے بیان کیا, ( سفیان ) ابن عیینہ صالح اور معمر سب نے زہری سے اسی سند کے ساتھ روایت کی سفیان اور صالح کی حدیث میں یہ ( الفاظ ) نہیں کہ " آپ سے شہد کی بنی ہو ئی شراب کے بارے میں پو چھا گیا " یہ الفا ظ معمر کی حدیث میں ہیں ۔ صالح کی حدیث میں ہے انھوں نے
( حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرما تے ہو ئے سنا : " ہر نشہ آور مشروب حرام ہے ۔ "
Abu Musa رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sent me and Mu'adh bin Jabal رضی اللہ عنہ to Yemen. I said: Allah's Messenger, there is prepared in our land a wine out of barley which is known as Mizr (beer of our times) and a wine from honey which is known as Bit, (are these also forbidden? ), whereupon he said: Every intoxicant is forbidden.
شعبہ نے سعید بن ابی بردہ سے انھوں نے اپنے والد سے انھوں نے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجا میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ہمارے علاقے میں جو سے ایک مشروب بنا یا جا تا ہے اس کو مزرکہتے ہیں اور ایک مشروب شہد سے بنا یا جا تا ہے اس کو بتع کہتے ہیں ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ "
Abu Burda reported on the authority of his grandfather:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sent him and Mu'adh bin Jabal رضی اللہ عنہ to Yemen and said to them: Give good tidings to the (people). and make things easy (for them), teach (them), and do not repel (them) ; and I think he also said: Cooperate cheerfully with each other. When he (the Holy Prophet ﷺ) turned his back, Abu Musa رضی اللہ عنہ returned to him and said: Allah's Messenger, they (the people of Yemen) have a drink which is (made) from honey and which is prepared by cooking it until it coagulates, and Mizr is prepared from barley, whereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Every intoxicant that detains you from prayer is forbidden.
ہم سے محمد بن عباد نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا، انہوں نے عمرو رضی اللہ عنہ سے سنا, عمرو نے سعد بن ابی بردہ سے سنا انھوں نے اپنے والد ( ابو بردہ عامر بن ابی موسیٰ ) کے واسطے سے اپنے دادا سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن بھیجا اور فرما یا : " تم دونوں لوگوں کو ( اچھے اعمال کے انعام کی ) خوش خبری سنانا اور ( معاملا ت کو ) آسان بنا نا ( دین ) سیکھانا اور متنفر نہ کرنا " میرا خیال ہے کہ انھوں نے یہ بھی روایت کیا آپ نے فرما یا : " دونوں ایک دوسرے سے موافقت سے رہنا ۔ " جب ( اجازت لے کر ) ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ پیچھے کی طرف مڑے تو کہا : اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم !ان کا شہد سے بنا یا ہو ایک مشروب ہے جسے پکا یا جا تا ہے یہاں تک کہ وہ گا ڑھا ہو جا تا ہے اور ( ایک مشروب ) مزرہے جسے جوسے تیار کیا جا تا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ہر وہ چیز جو نماز سے مد ہوش کردے وہ حرام ہے ۔ "
Abu Burda reported on the authority of his father:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) sent me and Mu'adh رضی اللہ عنہ to Yemen saying: Call people (to the path of righteousness) and give good tidings to the (people), and do not repel them, make things easy for them and do not make things difficult. I (Burda) said: Allah's Messenger, give us a religious verdict about two kinds of drinks which we prepare in Yemen. One is Bit' which is prepared from honey; it is a fermented Nabidh and is strong and turns into wine, and (the second is) Mizr which is prepared from millet and barley. Thereupon, Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ), who had been gifted with the most eloquent and pithy expressions, said: I forbid you from every intoxicant that keeps you away from prayer.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور محمد بن احمد بن ابی خلف نے بیان کیا، اور یہ قول ابن ابی خلف کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے زکریا بن عدی نے بیان کیا۔ عبید اللہ جو ابن عمرو ہیں, زید بن ابی انیسہ نے سعید بن ابی بردہ سے روایت کی ، کہا : ہمیں حضرت ابو بردہ نے اپنے والد سے روایت کی کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اور حضرت معاذ رضی اللہ عنہ کو یمن کی جانب بھیجا آپ نے فرما یا : " لوگوں کو ( اسلام کی ) دعوت دینا ان کو خوشخبری دینا اور متنفر نہ کرنا ۔ معاملا ت کو آسان بنا نا اور لوگوں کو مشکل میں نہ ڈالنا ۔ انھوں نے کہا : میں نے عرض کی : اللہ کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم کو دومشروبوں کے بارے میں شریعت کا حکم بتا ئیے جنھیں ہم یمن میں تیار کرتے تھے ۔ ایک بتع ہے جو شہد سے تیار کیا جا تا ہے ۔ اسے برتنوں میں ڈالا جا تا ہے حتی کی وہ گاڑھا ہو جا تا ہے اور ایک مزرہے وہ مکئی اور جو سے تیار کیا جا تا ہےاسے برتنوں میں ڈالا جا تا ہے حتی کہ اس میں شدت پیدا ہو جا تی ہے ۔ انھوں نے کہا : اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بات کے خبصورت خاتمے سمیت جامع کلمات عطا کیے گئے تھے ۔ آپ نے فرما یا : " میں ہر اس نشہ آور چیز سے منع کرتا ہوں جو نماز سے مدہوش کردے ۔ ( جس کی زیادہ مقدار مدہوش کردے اس کی قلیل ترین مقدار بھی حرام ہے ۔ )
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
A person came from Jaishan, a town of Yemen, and he asked Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about the wine which was drunk in their land and which was prepared from millet and was called Mizr. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) asked whether that was intoxicating. He said: Yes. Thereupon Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Every intoxicant is forbidden. Verily Allah the Exalted and Majestic, made a covenant to those who drank intoxicants to make their drink Tinat al-Khabal. They said: Allah's Messenger, what is Tinat a]-Khabal? He said: It is the sweat of the denizens of Hell or the discharge of the denizens of Hell.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے عبد العزیز نے، یعنی الدراوردی نے، ہم سے عمارہ بن غزیہ نے بیان کیا, ابو زبیر نے حضرت جا بر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
ایک شخص جیشان سے آیا جیشان یمن میں ہے اس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنی سر زمین کے ایک مشروب کے متعلق سوال کیا جس کو مکئی سے بنا یا جا تا تھا اس کا نام مزر تھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے پو چھا : کیا وہ نشہ آور ہے؟ اس نے کہا : جی ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ہرنشہ آور چیز حرام ہے بلا شبہ اللہ عزوجل کا ( اپنے اوپر یہ ) عہد ہے کہ جو شخص نشہ آور مشروب پیے گا وہ اس کو طینۃ الخبال کیا ہے؟ آپ نے فرما یا : " جہنمیوں کا پسینہ یا ( فرمایا : ) جہنمیوں کا نچوڑ ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Every intoxicant is Khamr and every intoxicant is forbidden. He who drinks wine in this world and dies while he is addicted to it, not having repented, will not be given a drink in the Hereafter.
ہم سے ابو الربیع العتکی اور ابو کامل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا, ایوب نے نافع سے اور انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی : کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ہر نشہ آور چیز خمرہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے اور جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس حالت میں مر گیا کہ وہ شراب کا عادی ہو گیا تھا اور اس نے تو بہ نہیں کی تھی تو وہ آخرت میں اسے نہیں پیے گا ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said this: Every intoxicant is Khamr and every intoxicant is forbidden.
ہم سے اسحاق بن ابراہیم اور ابوبکر بن اسحاق دونوں نے روح بن عبادہ کی سند سے بیان کیا, ابن جریج نے کہا : مجھے مو سیٰ بن عقبہ نے نافع سے خبردی انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور نشہ آور چیز حرا م ہے ۔
This hadith has been narrated on the authority of Musa bin Uqba with the same chain of transmitters.
ہم سے صالح بن مسمار السلمی نے بیان کیا، ہم سے معان نے بیان کیا, عبد العزیز بن مطلب نے مو سیٰ بن عقبہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔
Nafi' reported Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ as saying:
I do not know this but from Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) who said: Every intoxicant is Khamr and every Khamr is forbidden.
اور ہم سے محمد بن المثنیٰ اور محمد بن حاتم نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے جو القطان ہیں، بیان کیا, عبید اللہ نے کہا : ہمیں نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے خبر دی کہا
اس بات کا علم مجھ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی طرف سے ہے کہ آپ نے فرما یا : " ہر نشہ آور چیز خمر ہے اور ہر خمر حرام ہے ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who drank (wine) in this world would be deprived of it in the Hereafter.
یحییٰ بن یحییٰ نے کہا : میں نے امام مالک کے سامنے قراءت کی کہ نافع سے روایت ہے انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " جس شخص نے دنیا میں شراب پی وہ آخرت میں اس سے محروم رہے گا ۔ "
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ said:
He who drank wine in the world and did not repent would be deprived of it (the pure drink) in the Hereafter. It was said to Malik: Is this hadith Marfu'? He said: Yes.
عبد اللہ بن مسلمہ بن قعنب نے کہا : ہمیں مالک نے نافع سے حدیث بیان کی ، ( انھوں نے ) حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
" جس شخص نے دنیا میں شراب پی اور اس سے تو بہ نہیں کیا اسے آخرت میں اس سے محروم کردیا جائے گا وہ اسے نہیں پلا ئی جا ئے گی ۔ " امام مالک سے پوچھا گیا : کیا انھوں نے ( حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ ) نے اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کیا ؟ انھوں نے کہا : ہاں ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who drank wine in this world will not be provided with pure drink in the Hereafter, except in case he repents.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، ہم سے ابن نمیر نے بیان کیا، ہم سے میرے والد نے بیان کیا, عبید اللہ نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " جس شخص نے دنیا میں شراب پی وہ آخرت میں نہیں پیے گا ۔ الا یہ کہ وہ توبہ کرلے ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported this hadith from Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) through another chain of transmitters.
ہم سے ابن ابی عمر نے بیان کیا، ہشام نے، یعنی ہم سے ابن سلیمان المخزومی نے، ابن جریج کی سند سے بیان کیا, موسیٰ بن عقبہ نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عبید اللہ کی حدیث کے مانند روایت کی ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Nabidh was prepared for Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) in the beginning of the night and he would drink it in the morning and the following night and the following day and the night after that up to the afternoon. If anything was left out of that he gave it to his servant, or gave orders for it to be poured out.
عبید اللہ بن معاذ عنبری نے کہا : ہمیں شعبہ نے یحییٰ بن عبید ابو عمر بہرا نی سے روایت بیان کی کہا : میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہو ئے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے ابتدا ئی حصے میں ( کھجوریں ) پانی میں ڈال دی جا تی تھیں جب آپ صبح کرتے تو اسے ( پیتے ) اور جو رات آتی ( اس میں ) پیتے اور صبح کو اور اگلی رات کو اس کے بعد کا دن عصر تک اگر کچھ بچ جا تا تو خادم کو پلا دیتے ( تا کہ ختم ہو جا ئے ) یا ( اگر کو ئی پینے والا نہ ہو تا یا بچ جا تی تو ) اس کو گرا دینے کا حکم دیتے ۔