Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) breathed three times (outside the vessel) in the course of a drink and said: It is more thirst- quenching, healthier and more wholesome. Anas رضی اللہ عنہ said: So I also breathe three times in the course of a drink.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الوارث بن سعید نے بیان کیا اور ہم سے شیبان بن فروخ نے بیان کیا, عبدالوارث نے ابو عصام سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتے تھے اور فرماتے تھے : "" یہ ( طریقہ ) زیادہ سیر کرنے والا ، زیادہ محفوظ اور زیادہ مزیدار ہے ۔ "" حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہا : میں ( بھی ) پینے کی چیز میں تین مرتبہ سانس لیتا ہوں ۔
A similar report was narrated from Anas رضی اللہ عنہ, from the prophet ﷺ, and he said: "In the vessels."
ہم سے قتیبہ بن سعید اور ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے بیان کیا, ہشام دستوائی نے ابو عصام سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے اسی کے مانند روایت کی اور کہا : " برتن میں ( سے پیتے ہوئے ) ".
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
There was brought to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) a cup of milk mixed with water, while there was on his right a desert Arab and on his left Abu Bakr رضی اللہ عنہ . He (the Holy Prophet ﷺ) drank; he then gave it to the desert Arab and said: (Give to one) who is on the right, then again who is on the right.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا: امام مالک نے ابن شہاب سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں دودھ پیش کیا گیا جس میں ( ٹھنڈا کرنے کے لئے ) پانی ملایا گیاتھا ۔ آپ کی دائیں طرف ایک اعرابی بیٹھا ہوا تھا اور بائیں طرف حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دودھ پیا ، پھر اعرابی کو دیا اور فرمایا : " دایاں ، اس کے بعد پھر دایاں ( مقدم ہوگا ) ".
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The Apostle of Allah (ﷺ) came to Medina when I was ten years old and he died when I was twenty years old. My mother exhorted me to serve him. He (the Holy Prophet ﷺ) came to our house, and we ruined a flabby goat for him and mixed it (the milk) with water from the well of the house. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) drank that. Umar and Abu Bakr رضی اللہ عنہ on his left side said to him: Allah's Messenger ﷺ, give it to Abu Bakr رضی اللہ عنہ , but he (the Holy Prophet ﷺ) gave it to the desert Arab who was on his right. Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: He who is on the right, then he who is on the right.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو الناقد، زہیر بن حرب اور محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا، اور لفظ زہیر کا ہے, سفیان بن عینیہ نے زہری سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ میں تشریف لائے تو میں دس برس کا تھا ۔ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو میں بیس سال کا تھا ۔ میری مائیں ( والدہ ، خالائیں ، پھوپھیاں ) مسلسل مجھے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت کرنے کا شوق دلایاکرتی تھیں ۔ ایک مرتبہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر تشریف لائے ، ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے پالتو بکری کا دودھ دوہا اور اس میں گھر کے کنوئے کا پانی ملایاگیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نوش فرمایا توحضرت عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی ۔ اور اس وقت ابو بکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی بائیں جانب تھے ۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !ابو بکر کو عنایت فرمادیجئے ، لیکن آپ نے وہ ( دودھ کا برتن ) اپنی دائیں جانب ( بیٹھے ہوئے ) بدو کو تھمادیا اور فرمایا؛ " دایاں ، پھر ( اس کےبعد والا ) دایاں ۔ "
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) came to our house and he asked for a drink. We milked a goat for him and then mixed it (the milk) with the water of this well of mine. I gave it to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he drank it, while Abu Bakr رضی اللہ عنہ was on his left and 'Umar رضی اللہ عنہ was in front of him, and a desert Arab was on his right. When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had finished the drink, Umar said: Allah's Messenger, here is Abu Bakr, give him to drink; but Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) gave it to the desert Arab and he left out Abu Bakr رضی اللہ عنہ and Umar رضی اللہ عنہ . And Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: Those on the right, those on the right, those on the right (deserve preference). Anas رضی اللہ عنہ said: This is the Sunnah, this is the Sunnah, this is the Sunnah.
ابو طوالہ عبداللہ بن عبدالرحمن انصاری سے روایت ہے ، انھوں نےحضرت انس رضی اللہ عنہ کو حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے گھر میں آئے اور پانی مانگا ۔ ہم نے بکری کا دودھ دوہا ، پھر اس میں اپنے اس کنوئیں سے پانی ملایا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پیا اور سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بائیں طرف بیٹھے تھے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سامنے اور دائیں طرف ایک اعرابی تھا ۔ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیر ہو کر پی لیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ( سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ ) کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یا رسول اللہ! یہ ابوبکر رضی اللہ عنہ ہیں ۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( باقی ) اعرابی کو دیا اور سیدنا ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہ کو نہیں دیا اور فرمایا کہ دائیں طرف والے مقدم ہیں دائیں طرف والے ، پھر دائیں طرف والے ۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ یہ سنت ہے ، یہ سنت ہے ، یہ سنت ہے ۔
Sahl bin Sa'd Sa'idi رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was given a drink, and he drank from that, and there was on his right side a boy. and on his left some old men. He said to the boy: Do you permit me to give it to them (the old men), but that boy said: by God. I will not give preference at your hand over me in my share. He (the narrator) said that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) then gave it in his hand.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, امام مالک بن انس نے ابو حازم سے ، انھوں نے حضرت سہل بن ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پینے کی کوئی چیز آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پیا ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دائیں طرف ایک لڑکا تھا اور بائیں طرف بڑے لوگ تھے ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑکے سے فرمایا کہ تو مجھ کو بڑے لوگوں کو پہلے دینے کی اجازت دیتا ہے؟ وہ بولا کہ نہیں اللہ کی قسم میں اپنا حصہ کسی دوسرے کو نہیں دینا چاہتا ۔ یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس لڑکے کے ہاتھ میں دے دیا ۔
A similar report was narrated from Sahl bin Sa'd رضی اللہ عنہ from the prophet ﷺ.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, عبدالعزیز بن ابی حازم اور یعقوب بن عبدالرحمن القاری ، دونوں نے ابو حازم سے ، انھوں نے حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ، ان دونوں نے یہ نہیں کہا , آپ نے وہ ( پیالہ اس کے ہاتھ پر ) رکھ دیا ، البتہ یعقوب کی روایت میں اس طرح ہے ۔ کہ آپ نے وہ ( پیالہ ) اسے عطا فرمادیا ۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger (ﷺ) as saying: When any one of you eats food he should not wipe his hand until he has licked it himself or has given it to someone else to lick.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو الناقد، اسحاق بن ابراہیم اور ابن ابی عمر نے بیان کیا، اور دوسروں نے کہا کہ انہوں نے بیان کیا۔ سفیان , عمرو نے عطاء سے ، انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب تم میں سے کوئی شخص کھانا کھائے تو اس وقت تک اپنا ہاتھ صاف نہ کرے جب تک اسے ( اپنی انگلیوں کو ) خود نہ چاٹ لے یا کسی اور کو نہ چٹوالے ۔ " ( جسےمحبت ہو وہ چاٹ سکتا ہے ۔ )
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: When any one of you eats food he should not wipe his hand until he has licked it or got it licked by (someone else).
مجھ سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حجاج بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابو عاصم نے ابن جریج کے بارے میں سب کچھ بیان کیا۔ ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا اور ہم سے اس کا لفظ بیان کیا , ہم سے روح بن عبادہ نے بیان کیا , ابن جریج نے ہمیں حدیث سنائی ، کہا , میں نے عطاء سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے , میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے سنا ، وہ کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " جب تم میں سے کوئی شخص کھاناکھائے تو وہ اس وقت تک اپنا ہاتھ صاف نہ کرے ، جب تک اسے خود نہ چاٹ لے یا کسی اور کو نہ چٹوالے ۔ "
Ibn Ka'b bin Malik رضی اللہ عنہ reported on the authority of his father:
He saw Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) licking his three fingers (after having finished the food). Ibn Hatim made no mention of three . This hadith is also narrated through another chain of transmitters.
ابو بکر بن ابی شیبہ ، زہیر بن حرب اور محمد بن حاتم نے کہا : ہمیں ابن مہدی نے سفیان سے حدیث بیان کی ، انھوں نے سعد بن ابراہیم سے ، انھوں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے اور انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا : میں نے د یکھا کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد اپنی تین انگلیاں چاٹ رہ تھے ۔ ابن حاتم نےتین کا ذکر نہیں کیا ، اور ابن ابی شیبہ کی روایت میں ( ابن کعب بن مالک کے بجائے ) عبدالرحمن بن کعب سے روایت ہے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کے الفاظ ہیں ۔
Ibn Ka'b bin Malik رضی اللہ عنہ reported on the authority of his father:
The Messenger of Allah ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to eat (food) with three fingers and he licked his hand before wiping it (with towel).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, ابو معاویہ نے ہشام بن عروہ سے ، انھوں نے عبدالرحمن بن سعد سے ، انھوں نے حضرت کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کے بیٹے سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین ا نگلیوں سے کھاتے تھے اور صاف کرنے سے پہلے اپنا ہاتھ ( تین انگلیاں ) چاٹ لیتے تھے ۔
Abdullah bin Ka'b رضی اللہ عنہ reported that his father Ka'b narrated to him:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) used to eat with three fingers and when he had finished (eating), he licked them.
عبداللہ بن نمیر نے کہا : ہمیں ہشام نے عبدالرحمن بن سعد سے حدیث بیا ن کی کہ عبدالرحمن بن کعب ۔ یا عبداللہ بن کعب ۔ نے اپنے والد کعب ( بن مالک ) رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انھوں نے ان کو حدیث سنائی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سےکھاتے تھے اور جب کھانے سے فارغ ہوتے توان کو چاٹ لیتے تھے ۔
A hadith like this has been reported on the authority of Ka'b bin Malik رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا, ( عبداللہ ) ابن نمیر نے کہا : ہمیں ہشام نے عبدالرحمن بن سعد سے حدیث بیان کی کہ عبدالرحمن بن کعب بن مالک اورعبداللہ بن کعب دونوں نے ۔ ۔ ۔ یا ان میں سے ایک نے ۔ ۔ ۔ اپنے والد کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کےمانند روایت کی ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) commanded the licking of fingers and the dish, saying: You do not know in what portion the blessing lies.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, سفیان بن عینیہ نے ابو زبیر سے ، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلیاں اور پیالہ چاٹنے کا حکم دیا اور فرمایا : " تم نہیں جانتے اس کے کس حصےمیں برکت ہے ۔ "
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: When any one of you drops a mouthful he should pick it up and remove any of the filth on it, and then eat it, and should not leave it for the Satan, and should not wipe his hand with towel until he has licked his fingers, for he does not know in what portion of the food the blessing lies.
محمد بن عبداللہ بن نمیر نے کہا : ہمیں سفیان ( ثوری ) نے ابو زبیر سے حدیث بیان کی ، انھو ں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " جب تم میں سے کسی شخص کالقمہ گر جائے تو وہ اسے ا ٹھا لےاور اس پر جو ناپسندیدہ چیز ( تنکا ، مٹی ) لگی ہے اس کو اچھی طرح صاف کرلے اور اسے کھالے ، اس لقمے کو شیطان کےلیے نہ چھوڑے ، اور جب تک اپنی انگلیوں کو چاٹ نہ لے ۔ اس وقت تک اپنے ہاتھ کو رومال سے صاف نہ کرے ، کیونکہ اسے معلوم نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے ۔ "
A similar report was narrated from sufyan with this chain of narrators. In their hadith it says:
"...He should not wipe his hand with the cloth until he licked it, or has had it licked...."
اور ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, ابو داود حفری اورعبدالرزاق دونوں نےسفیان ( ثوری ) سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔ ان دونوں کی حدیث میں ہے
"" اوراپنا ہاتھ رومال سے نہ پونچھے حتیٰ کہ اسے چاٹ لے یا چٹوالے "" اور اس کے بعدوالے الفاظ بھی ہیں ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported:
I heard Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: The Satan is present with any one of you in everything he does; he is present even when he eats food; so if any one of you drops a mouthful he should remove away anything filthy on it and eat it and not leave for the devil; and when he finishes (food) he should lick his fingers, for he does not know in what portion of his food the blessing lies.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا, جریر نے اعمش سے ، انھوں نے ابو سفیان سے ، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا : شیطان تم میں سے ہر ایک کی ہر حالت میں اس کے پاس حاضر ہوتاہے حتیٰ کہ کھانے کے وقت بھی ، جب تم میں سے کسی سے لقمہ گرجائے تو جو کچھ اسے لگ گیا ہے ۔ اسے صاف کرکے کھالے اور اسے شیطان کے لئے نہ چھوڑے اور جب ( کھانے سے ) فارغ ہوتوا پنی انگلیاں چاٹ لے کیونکہ اسے پتہ نہیں کہ اس کے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے ۔ "
It was narrated from Al-Amash with this chain of narrators:
"If one of you drops a morsel up to the end of Hadith, but he did not mention the first part of the Hadith: The shaitan is present with one of you."
ہم سے ابو کریب اور اسحاق بن ابراہیم نے روایت کی ہے, ابو معاویہ نے اعمش سے اسی سندکے ساتھ روایت کی
" جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے " آخرتک اور حدیث کاابتدائی حصہ؛ " شیطان تمہارے پا س حاضر ہوتا ہے " ذکر نہیں کیا ۔
Jabir رضی اللہ عنہ reported from Allah's Messenger. ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about mentioning the licking (of fingers) and the (falling of) the mouthful.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, محمد بن فضیل نے اعمش سے ، انھوں نے ابو صالح اور ابوسفیان سے ، انھوں نے حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ( انگلیاں ) چاٹنے کے بارے میں روایت بیان کی اور ابو سفیان سے ، انھوں نے جابر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی ، اور لقمے کا ذکر کیا ، ان دونوں ( جریر اورابومعاویہ ) کی حدیث کی طرح ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ate food he licked his three fingers, and he said: When any one of you drops a mouthful he should remove anything filthy from it and then eat it, and should not leave it for the Satan. He also commanded us that we should wipe the dish saying: You do not know in what portion of your food the blessing lies.
مجھ سے محمد بن حاتم اور ابوبکر بن نافع العبدی نے بیان کیا، کہا: بہز نے کہا : ہمیں حماد بن سلمہ نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ثابت نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جس وقت کھاناکھاتے تو ( آخر میں ) اپنی تین انگلیوں کو چاٹتے اور کہا : آپ نے فرمایا : " جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو وہ اس سے ناپسندیدہ چیز کو دور کرلے اور کھالے اور اس کو شیطان کے لئے نہ چھوڑے ۔ " اورآپ نے ہمیں پیالہ صاف کرنے کا حکم دیا اور فرمایا : " تم نہیں جانتے کہ تمھارے کھانے کے کس حصے میں برکت ہے ۔ "