Jabir bin Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Do not mix fresh dates and dry dates, and grapes and fresh dates for preparing Nabidh.
مجھ سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا, ابن جریج نے کہا : عطاء نے مجھ سے کہا کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، کہہ رہے تھے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " تازوہ کھجوروں اور کچی کھجوروں کو اور کشمش اور خشک کھجوروں کو نبیذ بنانے کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ نہ ملاؤ ۔ "
Jabir bin Abdullah al-Ansari رضی اللہ عنہ س reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) Prohibited the preparation of Nabidh by mixing grapes and fresh dates. and he forbade the preparation of Nabidh by mixing unripe dates with fresh dates.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، اور ہم سے محمد بن رومہ نے بیان کیا، اور ہم سے لیث نے اپنے آزاد کردہ غلام ابو الزبیر المکی سے بیان کیا, حکیم بن حزام رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابوزبیر نے حضرت جابر بن عبداللہ انصاری رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپ ﷺے اس بات سے منع فرمایا کہ کشمش اور پختہ کھجوروں کو ملا کر نبیذ بنایا جائے اورکچی اور تازہ کھجوروں کو ملا کر نبیذ بنایا جائے ۔
Abu Sa'id رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited that fresh dates and grapes be mixed together and that fresh dates and unripe dates be mixed together.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، ہم سے یزید بن زریع نے بیان کیا, تیمی نے ابو نضرہ سے ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ( نبیذ بناتے ہوئے ) خشک کھجوروں اورکشمش کو ملانے سے اورپختہ کھجوروں اورکچی کھجوروں کو ملانے سے منع فرمایا ۔
Abu Sa'id رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited us to mix grapes and dry dates together and unripe dates and dry dates (to prepare Nabidh).
ہم سے یحییٰ بن ایوب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن اُلیہ نے بیان کیا, سعید بن یزید ابو مسلمہ نے ابونضرہ سے ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات سے منع فرمایا کہ ہم ( نبیذ بنانے کے لئے ) کشمش اور خش کھجوروں کو ایک دوسرے سے ملا دیں اور کچی اور خشک کھجوروں کو باہم یکجا کرلیں ۔
This hadith is narrated on the authority of Abi Maslama with the same chain of transmitters.
ہمیں نصر بن علی الجہدمی نے بیان کیا, بشر بن مفضل نے ابومسلمہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانندروایت کی ۔
Abu Sa'id al-Khudri رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: He who amongst you drinks Nabidh should drink that (prepared either from) grapes alone, or from dates alone, or from unripe dates alone (and not by mixing them with one another).
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, وکیع نے اسماعیل بن مسلم عبدی سے ، انھوں نے ابو متوکل ناجی سے ، انھوں نے حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " تم میں سےجو شخص نبیذ پیے وہ صرف کشمش کا نبیذ پیے یا صرف خشک کھجوروں کو نبیذ پیے یا صرف کچی کھجوروں کا نبیذ پیے ۔ "
Isma'il bin Muslim al-'Abadi reported on the authority of the same chain of transmitters:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) prohibited us that we should mix dry dates with unripe dates or (mix) grapes with dry dates (and prepare Nabidh). He also said: He who amongst you drinks-the rest of the hadith is the same.
اور مجھ سے ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا, روح بن عبادہ نے کہا : ہمیں اسماعیل بن مسلم عبدی نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ( نبیذ میں ) کچی کھجوروں کو خشک کھجوروں کے ساتھ ملانے ، یا کشمش کوخشک کھجور کے ساتھ یا کشمش کو نیم پختہ کھجوروں کے سات ملانے سے منع کیا اور یہ فرمایا : " تم میں سے جوشخص اسے پیے ۔ ۔ ۔ " آگے وکیع کی حدیث ( 5152 ) کے مانند بیان کیا ۔
Abu Qatada, on the authority of his father, reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said this: Do not prepare Nabidh by mixing nearly ripe dates and fresh dates together, and do not prepare Nabidh by mixing grapes and dates together, but prepare Nabidh from each (one of them) separately.
ہم سے یحییٰ بن ایوب نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن علیہ نے بیان کیا, ہشام دستوائی نے یحییٰ بن ابی کثیر سے ، انھوں نے عبداللہ بن ابی قتادہ سے ، انھوں نے اپنے والد سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : " ادھ پکی کھجوروں اور پکی کھجوروں کو ملاکر نبیذ نہ بناؤ اور کشمش اور خشک کھجوروں کو ملا کر نبیذ نہ بناؤ اور دونوں میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بناؤ ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of Yahya bin Abu Kathir with the same chain of transmitters.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن بشر العبدی نے بیان کیا, حجاج بن ابی عثمان نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی ۔
Abu Qatada رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: Do not prepare Nabidh by mixing nearly ripe and fresh dates and do not prepare Nabidh by mixing together fresh dates and grapes, but prepare Nabidh out of each (one of them) separately. Yahya stated that he had met 'Abdullah bin Abu Qatada رضی اللہ عنہ and he narrated it on the authority of his father that Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said this.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا، کہا ہم سے عثمان بن عمر نے بیان کیا, علی بن مبار ک نے یحییٰ ( بن ابی کثیر ) سے انھوں نے ابو سلمہ سے انھوں نے حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : "" نیم پختہ اور پختہ کھجوروں کو ملا کر نبیذ نہ بنا ؤ اور تا زہ کھجوروں اور کشمش کو ملا کر نبیذ نہ بنا ؤ البتہ ہر جنس کی الگ الگ نبیذ بنا ؤ ۔ "" یحییٰ نے یہ بھی بتا یا کہ ان کی عبد اللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ سے ملا قات ہو ئی تو انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے مانند روایت کی ۔
Yahya bin Abu Kathir narrated it with two chain of narrators except that he said:
"Fresh dates and Az-Zahw, and dries dates raisins."
مجھ سے ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا، ہم سے راو بن عبادہ نے بیان کیا, حسین معلم نے کہا : یحییٰ بن ابی کثیر نے ہمیں انھی دونوں سندوں سے حدیث بیان کی ، مگر انھوں نے کہا
" تازہ کھجور اور رنگ بدلتی کھجور خشک کھجور اور کشمش کی ( نبیذنہ بنا ؤ ) ".
Abdullah bin Abu Qatada رضی اللہ عنہ, on the authority of his father, reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbidding the preparation of the mixture of ripe dates and unripe dates, and the mixture of grapes and dates, and that of nearly ripe dates and fresh dates but the Prophet said: Prepare the Nabidh from each one of them separately.
مجھ سے ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا، ہم سے عفان بن مسلم نے بیان کیا, ابان عطار نے کہا , ہمیں یحییٰ بن ابی کثیر نے حدیث بیان کی کہا : مجھے عبد اللہ بن ابی قتادہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے حدیث بیان کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( نبیذبنا نے کے لیے ) خشک بدلتی اور گچی کھجوروں کو ,کشمش اور خشک کھجوروں کو اور رنگ بدلتی اور تازہ کھجوروں کو ملا نے سے منع کیا اور فر ما یا : " ہر جنس کی الگ الگ نبیذ بناؤ ۔
This hadith is narrated on the authority of Abu Qatada رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters.
ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے ابو قتادہ رضی اللہ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی سند کے مانند حدیث بیان کی ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade (the preparation of Nabidh) from grapes and dates, and unripe dates and dry dates (by mixing them together). He (the Prophet also) said: Prepare Nabidh from each one of them separately.
ہم سے زہیر بن حرب اور ابو کریب نے بیان کیا، اور انہوں نے کہا: وکیع نے عکرمہ بن عمار سے انھوں نے ابو کثیر حنفی سے انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کشمش اور کھجوروں کچی اور خشک کھجوروں ( کو ملا کر نبیذ بنا نے ) سے منع کیا اور فر ما یا : " ان دونوں میں سے ہر ایک کی الگ الگ نبیذ بنا ئی جا ئے ۔
It was narrated from Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ﷺ said: "Travel is a kind of torment. It deprives one of you of his sleep, food and drink. When one of you has completed his business, let him him hasten back to his family. He said: Yes.
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ بن قناب، اسماعیل بن ابی اویس، ابو مصعب الزہری، منصور بن ابی مظہیم اور قتیبہ نے بیان کیا۔ بن سعید، انہوں نے کہا کہ ہم سے مالک نے بیان کیا، اور ہم سے یحییٰ بن یحییٰ تمیمی نے بیان کیا - اور قول ان کا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے مالک سے کہا، انہوں نے تم سے بیان کیا: اس کا نام ابو صالح، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سفر عذاب کا ایک ٹکڑا ہے جو تم میں سے کسی کی نیند اور کھانے سے محروم ہو جاتا ہے۔ اور اس کا پینا، جب تم میں سے کوئی اپنی بھوک پوری کر لے تو وہ اپنے گھر والوں کے پاس پہنچ جائے، اس نے کہا: ہاں۔
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the mixing of dates and grapes together, and mixing of unripe dates and ripe dates together (for preparing Nabidh), and he wrote to the people of Jurash (in Yemen) forbidding them to prepare the mixture of dates and grapes.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, علی بن مسہر نے ہمیں شیبانی سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حبیب سے انھوں نے سعید بن جبیر سے انھوں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ( نبیذ بنا نے کے لیے ) خشک کھجوروں اور کشمش کو باہم ملا نے اور کچی اور خشک کھجوروں کو باہم ملا نے سے منع فرما یا اور آپ نے اہل جرش کی طرف لکھا اور اس بات سے منع کیا کہ وہ خشک کھجوروں اورکشمش کو ملا کر مشروب بنائیں ۔
A similar report (as no. 5162) was narrated from Anas bin Malik, from the prophet ﷺ, but he said: "He did not enter upon..."
مجھ سے وہب بن بقیہ نے بیان کیا، یعنی ملر نے ہمیں الشیبانی کی سند سے کھجور اور کشمش کی روایت کی، اور اس نے راز کا ذکر نہیں کیا۔ اور تاریخیں۔
Ibn Umar رضی اللہ عنہ reported:
He was forbidden to prepare Nabidh by mixing unripe dates and fresh dates, and dates with grapes.
مجھ سے محمد بن رافع نے بیان کیا, عبد الرزاق نے کہا : ہمیں ابن جریج نے خبردی کہا : مجھے موسیٰ بن عقبہ نے بتا یا انھوں نے نافع سے انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہ وہ کہاکرتے تھے
کچی اور تازہ کھجوروں کو ملا کر اور خشک کھجوروں اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنا نے سے منع کر دیا گیا ۔
Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ reported:
They were forbidden to prepare Nabidh by mixing dry dates and fresh dates and dates and grapes together.
مجھ سے ابوبکر بن اسحاق نے بیان کیا, روح نے کہا : ہمیں ابن جریج نے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے موسیٰ بن عقبہ نے نا فع سے خبر دی انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے کہا
کچی اور تازہ کھجوروں کو اور ( اسی طرح ) خشک کھجوروں اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع کیا گیا ہے ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the preparation of Nabidh in gourd or varnished jar.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, لیث نے ابن شہاب سے ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انھوں نے ان کو بتایا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو ( کے بنے ہوئے ) اور روغن زفت ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ۔