Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said: He who wore silk in this world would not wear it in the Hereafter.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے جو ابن اولیاء ہیں، نے عبدالعزیز بن صہیب کی سند سے بیان کیا, حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: " جس شخص نے دینا میں ر یشم پہنا وہ آخرت میں اس کو نہیں پہنے گا ۔ "
Abu Umama رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) having said: He who wore silk in this world would not wear it in the Hereafter.
مجھ سے ابراہیم بن موسیٰ رازی نے بیان کیا، ہم سے شعیب بن اسحاق الدمشقی نے بیان کیا، اوزاعی کی سند سے مجھ سے شداد ابو عمار نے بیان کیا, حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے حدیث سنائی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا؛ " جس شخص نے دنیا میں ریشم پہنا وہ آخرت میں ا س کو نہیں پہنے گا ۔ "
Uqba bin 'Amir رضی اللہ عنہ said:
A silk go on was presented to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and he wore it and observed prayer in it and then returned and put it off so violently as if he despised it. He then said: It does not befit the Godfearing persons.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا, لیث نے یزید بن ابی حبیب سے ، انھوں نے ابو الخیر سے ، انھوں نے حضرت عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت کہ کہ انھوں نے کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ریشم کی ایک کھلی قبا ہدیہ میں دی گئی ، آپ نے وہ پہنی اور نماز پڑھی ، پھر اس کو کھینچ کر اتار دیا ، جیسے آپ اسے ناپسند کررہے ہوں ، پھر فرمایا : " یہ ( عبا ) تقویٰ اختیار کرنے والوں کے لئے مناسب نہیں ہے ۔ "
This hadith has been narrated on the authority of azid bin Abu Habib with the same chain of transmitters.
اور ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے الضحاک یعنی ابو عاصم نے بیان کیا, عبدالحمید نے جعفر نے کہا : مجھے یزید بن ابی حبیب نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messnger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had granted concession to Abdul-Rahman bin Anf and Zubair bin 'Awwam رضی اللہ عنہ for the wearing of a silk shirt during the journey and because of itch which they both had or any other disease from which both of them had been suffering.
ہم سے ابو کریب محمد بن الاعلٰی نے بیان کیا, ابو اسامہ نے ہمیں سعید بن ابی عروبہ سے حدیث بیان کی ، کہا : قتادہ نے ہمیں حدیث سنائی کہ انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انھیں بتا یا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ کو ایک سفر میں خارش کی بنا پر یا کسی اور تکلیف کی بنا پر جو انھیں لا حق ہو گئی تھی ۔ ریشم پہننے کی اجازت مرحمت فرمائی ۔ ( حالات میں یہی مداوامیسر تھا ۔ )
Saeed narrated it with this chain of narrators (a similar Hadith no. 5429), but he did not mention (the words) "during journey."
اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, محمد بن بشر نے کہا , ہمیں سعید نے اسی سند کے ساتھ حدیث بیان کی اور سفر میں " کا ذکر کیا ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) granted concession, or Zubair bin Awwam رضی اللہ عنہ and 'Abd Al-Rahman bin Auf رضی اللہ عنہ were granted concession, for the wearing of silk because of the itch that they both had.
اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, وکیع نے شعبہ سے ، انھوں نے قتادہ سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیربن عوام رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد الرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کو انھیں لا حق ہو نے والی خارش کی وجہ سے ریشم پہننے کی اجازت دی ۔
This hadith has been narrated on the authority of Shu'ba with the same chain of transmitters.
اور ہم سے محمد بن المثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، کہا: محمد بن جعفر نے ہمیں حدیث بیان کی کہا : ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ اسی مانند حدیث بیان کی ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
'Abdul-Rahman bin Auf and Zu'bair bin 'Awwam رضی اللہ عنہ complained to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) about lice; he granted them concession to wear shirts of silk.
ہمام نے حدیث بیان کی کہا : ہمیں قتادہ نے حدیث سنا ئی کہ حضرت انس رضی اللہ عنہ نے انھیں بتا یا
حضرت عبد الرحمن بن عوف اور حضرت زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے جوؤں ( کی خارش ) کی شکا یت کی تو آپ نے ان دونوں کو انھیں پیش آنے والی جنگ کے دورا ن میں ریشم پہننے کی اجادت دے دی ۔
Abdullah bin 'Amr bin al-As رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saw me wearing two clothes dyed in saffron. whereupon he said: These are the clothes (usually worn by) the non-believers, so do not wear them.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا, معاذ بن ہشام نے ہمیں بیان کیا ، کہا : مجھے میرے والد نے یحییٰ ( بن ابی کثیر ) سے حدیث بیان کی ، کہا : مجھے محمد بن ابراہیم بن حارث نے حدیث سنا ئی کہ ابن معدان نے انھیں بتا یا کہ انھیں جبیر بن نفیر نے خبر دی کہ حضرت عبد اللہ بن عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ نے انھیں بتایا کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گیروے رنگ کے دو کپڑے پہنے ہو ئے دیکھا تو آپ نے فرما یا : " یہ کا فروں کے کپڑے ہیں تم انھیں مت پہنو ۔ "
This hadith has been reported on the authority of Yahya bin Abu Kathir with the same chain of narrators, and they said: From Khlid bin Ma'dan. .
ہم سے زہیر بن حرب نے بیان کیا, یزید بن ہارون نے کہا : ہمیں ہشام نے خبر دی وکیع نے علی بن مبارک سے بیان کیا ، ہشام اور علی بن مبارک دونوں نے یحییٰ بن ابی کثیر سے اسی سند کے ساتھ روایت کی ، دونوں نے ( ابن معدان کے بجائے ) خالد بن معدان کہا ۔
Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saw me in two clothes dyed in saffron, whereupon he said: Has your mother ordered you to do so? And I said: I will wash them. He said: But burn them.
ہم سے داؤد بن راشد نے بیان کیا، ہم سے عمر بن ایوب الموسیلی نے بیان کیا، ہم سے ابراہیم بن نافع نے سلیمان الاہوال کی سند سے بیان کیا, طاوس نے حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے گیروے رنگ کے دو کپڑے پہنے ہو ئے دیکھا تو آپ نے فرما یا : " کیا تمھا ری ماں نے تمھیں یہ کپڑےپہننے کا حکم دیا ہے؟ " میں نے عرض کی : میں ان کو دھو ڈالوں ؟آپ نے فرما یا : " بلکہ ان کو جلا دو ۔ "
Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade wearing of silk and yellow clothes, and the gold ring, and the reciting of the Qur'an in the ruku' (state of kneeling in prayer).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے مالک سے نافع سے، ابراہیم بن عبداللہ بن حنین سے، اپنے والد سے اور علی بن ابی کی سند سے۔ اس نے مطالبہ کیا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قس ( علاقے ) کے بنے ہو ئے ( ریشمی کپڑے ) اور گیروے رنگ کے کپڑے پہننےسے ، سونے کی انگوٹھی پہننے سے اور رکوع میں قرآن مجید پرھنے سے منع فرما یا ۔
Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade me to recite the Qur'an while I am in ruku; and the wearing of gold and clothes dyed in saffron.
مجھ سے حرملہ بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابن وہب نے بیان کیا, یونس نے ابن شہاب سے روایت کی ، کہا : مجھے ابرا ہیم بن عبد اللہ بن حنین نے حدیث بیان کی ان کے والد نے انھیں حدیث سنا ئی کہ انھوں نے حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے ہو ئے سنا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے جب میں رکو ع کر رہا ہوں ۔ قرآن مجید پڑھنے سے اور ( عمومی حالت میں ) سونا اور زعفران میں رنگے لباس پہننے سے منع فرما یا ۔
Ali bin Abu Talib رضی اللہ عنہ reported:
"Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade me to use gold rings, to wear Qasi clothes and to recite the Qur'an in ruku' and sajda (prostration), and to wear garments dyed with safflower."
ہم سے عبد بن حمید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا, معمر نے زہری سے ، انھوں نے ابرا ہیم بن عبد اللہ حنین سے انھوں نے اپنے والد حضرت علی بن ابی طا لب رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سونے کی انگوٹھی پہننےسے ریشم کے کپڑے پہننے سے رکو ع اور سجود میں قرآن مجید پڑھنے سے اور زعفرانی لبا س پہننے سے منع فرما یا ۔
Qatada said:
We asked Anas bin Malik رضی اللہ عنہ which garment did Allah's Messenger may peace be upon him) love or like (to wear). He said: The mantle of Yemen.
ہم سے حداب بن خالد نے بیان کیا, ہمام نے کہا : ہمیں قتادہ نے حدیث بیان کی ، کہا : ہم نے حضرت انس بن ما لک رضی اللہ عنہ سے پو چھا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کس قسم کا لباس زیادہ محبوب تھا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کوزیادہ اچھا لگتا تھا ؟ انھوں نے کہا : دھاری دار ( یمنی ) چادر ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
The garment most liked by Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) was the mantle of Yemen.
ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ہم سے معاذ بن المثنیٰ نے بیان کیا, ہشام نے قتادہ سے انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کپڑوں میں سب سے زیادہ پسند دھاری دار ( یمنی چادر تھی ۔ )
Abu Burda reported:
I visited A'isha رضی اللہ عنہا and she brought out for us the coarse lower garfnent (of Allah's Messenger) made in Yemen and clothes made out of Mulabbada cloth, and she swore in the name of Allah that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died in these two clothes.
ہم سے شیبان بن فروخ نے بیان کیا, سلیمان بن مغیرہ نے کہا : ہمیں حمید نے ابو بردہ سے حدیث سنائی ، کہا
میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوا تو انھوں نے ایک مو ٹا تہبند جو یمن میں بنایا جا تا ہے اور ایک اوپر کی چادر ( موٹی سخت اور پیوند لگےہو نے کی وجہ سے ) جسے مُلْبَدَہکہا : جا تا ہے نکال کر دکھا ئی ، کہا : انھوں نے اللہ کی قسم کھا ئی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انھی دوکپڑوں میں داعی اجل کو لبیک کہا تھا ۔
Abu Burda رضی اللہ عنہ reported:
A'isha رضی اللہ عنہا brought out for us the lower garment and the upper garment made of the Mulabbada cloth and said: It was in these (clothes) that Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) died. Ibn Hatim (one of the narrators) in his narration Wd: The lower garment of coarse cloth.
علی بن حجر سعدی محمد بن حاتم اور یعقوب بن ابرا ہیم نے ( اسماعیل ) ابن علیہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے ایوب سے ، انھوں نے حمید بن ہلال سے ، انھوں نے ابو بردہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک تہبنداور ایک پیوند لگی ہو ئی مو ٹی چا در نکا ل کر دکھا اور فرما یا : " انھی دوکپڑوں میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو ئی تھی ۔ ابن حاتم نے اپنی حدیث میں کہا : مو ٹا تہبند ۔
This hadith has been reported on the authority of Ayyub رضی اللہ عنہ with a slight variation of wording.
مجھ سے محمد بن رافع نے بیان کیا، ہم سے عبد الرزاق نے بیان کیا، ہم سےمعمرنے ایوب رضی اللہ عنہ سے اسی سند کے ساتھ اسی کے مانند روایت کی اور کہا : " موٹا تہبند ۔ "