Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) said that there was a person who used to walk with pride because of his thick hair and fine mantles. He was made to sink in the earth and he would go on sinking in the earth until the Last Hour would come.
ہم سے عبدالرحمٰن بن سلام الجمحی نے بیان کیا, ربیع بن مسلم نے محمد بن زیا د سے ، انھوں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی
آپ نے فر ما یا : " ایک شخص اپنے بالوں اور اپنی چادروں پر اتراتا ہو ا چل رہا تھا کہاچا نک اس کو زمین میں دھنسا دیا گیا اور وہ قیامت تک زمین میں دھنستا چلا جا ئے گا ۔
A similar report was narrated from Abu Huraira رضی اللہ عنہما, from the prophet ﷺ.
ہم سے عبید اللہ بن معاذ نے بیان کیا، ہم سے ابوحنیفہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، ان سے محمد بن جعفر کی سند سے، ہم سے محمد بن المثنیٰ نے بیان کیا، ان سے ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا۔ سب نے کہا, شعبہ نے ہمیں محمد بن زیاد سے حدیث بیان کی ، انھوں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی کے ما نند حدیث بیان کی ۔
It was narrated from Abu Huraira رضی اللہ عنہ :
The Messenger of Allah ﷺ said: "While a man was strutting proudly in his two Rida's Admiring himself, Allah cused the earth to swallow him up, nd he will continue sinking into it until the day of Resurrection.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ان سے المغیرہ یعنی الحزامی نے، ہم سے ابو الزناد کی سند سے بیان کیا اعرج نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرما یا : " ایک شخص اکڑتا ہوا اپنی دو چادروں میں چلا جا رہا تھا اپنے آپ پر اترارہا تھا اللہ تعا لیٰ نے اسے زمین میں دھنسا دیا وہ قیامت تک زمین میں دھنستا چلا جا ئے گا ۔ "
Mamar narrated that Hammam bin Munabbih said: "This is what Abu Huraira رضی اللہ عنہ narrated to us from the Messenger of Allah ﷺ," and he mentioned a number of Ahadith, including the following:
The Messenger of Allah ﷺ said: While there was a man who strutted in his two mantles. Then he mentioned something similar (to Hadith no. 5467).
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا, معمر نے ہمام بن منبہ سے خبر دی کہا : یہ اھادیث ہیں جو حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے ہمیں سنا ئیں ، پھر انھوں نے کچھ اھادیث سنائیں ، ان میں سے ( ایک ) یہ تھی اور
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر ما یا : " ایک شخص دوچادروں میں اتراتا ہوا جا رہا تھا " پھر اسی کے مانند بیان کیا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) as saying: There was a person (living before you) who took pride in his cloak. the rest of the hadith is the same.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے عفان نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا، ثابت کی سند سے, ابو رفع نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا
آپ ﷺ فر ما رہے تھے ۔ " تم سے پہلے کی ایک امت میں ایک شخص چادروں کے ایک جوڑے میں اتراتا ہوا جا رہاتھا " پھر ان سب کی حدیث کے مانند ذکر کیا ۔
Abu Huraira رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) forbade the wearing of gold signet ring.
عبید اللہ کے والد معاذ نے کہا : ہمیں شعبہ نے قتادہ سے حدیث بیان کی ، انھوں نے نضر بن انس سے ، انھوں نے بشیر نہیک سے ، انھوں نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی کہ
آپﷺ نے سونے کی انگوٹھی ( پہننے ، استعمال کرنے ) سے منع فرما یا ۔
Shabh narrated it with this chain of narrators.
محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے کہا : ہمیں محمد بن جعفر نے حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں شعبہ نے اسی سند کے ساتھ حدیث سنائی ۔ اور ابن مثنیٰ کی حدیث میں ہے ، کہا : میں نے نضر بن انس سے سنا ۔
Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) saw a person wearing a gold signet ring in his hand. He (the Holy Prophet) pulled it off and threw it away, saying: One of you is wishing live coal from Hell. and putting it on his hand. It was said to the person after Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had left: Take your signet ring (of gold) and derive benefit out of it. whereupon he said: No, by Allah, I would never take it when Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) has thrown it away.
مجھ سے محمد بن سہل تمیمی نے بیان کیا، مجھ سے ابن ابی مریم نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، مجھ سے ابراہیم بن عقبہ نے کریب کی سند سے بیان کیا۔ صاحب حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے آزاد غلام کریب نے حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کے ہا تھا ( کی انگلی ) میں سونے کی انگوٹھی دیکھی ، آپ نے اس کو اتار کر پھینک دیا اور فرما یا " تم میں سے کوئی شخص آگ کا انگارہ اٹھا تا ہے اور اسے اپنے ہاتھ میں ڈال لیتا ہے ۔ " رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریف لے جا نے کے بعد اس شخص سے کہا گیا : اپنی انگوٹھی لے لو اور اس سے کو ئی فائدہ اٹھا لو ۔ اس نے کہا : اللہ کی قسم !میں اسے کبھی نہیں اٹھا ؤں گا ۔ جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پھینک دیا ہے ۔
Abdullah رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger (ﷺ) got fashioned a signet ring of gold but he kept its stone on the inner side of his palm as he wore it, so the people (following his example) got fashioned (such rings). Then one day as he sat on the pulpit he pulled it away saying: I wore this ring and kept its stone towards the inner side. He then threw it away, and said: By Allah, I will never wear it; so the people threw their rings away.
یحییٰ بن یحییٰ تمیمی محمد بن رمح اور قتیبہ نے کہا : ہمیں لیث نے نافع سے خبر دی ، انھوں نے حضرت عبد اللہ ( بن عمر رضی اللہ عنہ ) سے روایت کی کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی آپ اسے پہنتے تو اس کا نگینہ ہتھیلی کے اندر کی طرف کر لیا کرتے تھے تو لوگوں نے بھی سونے کی انگوٹھیاں بنوالیں ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر تشریف فرما ہو ئے ۔ اس انگوٹھی کو اتار دیا اور فرما یا : " میں اس انگوٹھی کو پہنتا تھا تو نگینے کو اندر کی طرف کر لیتا تھا : " پھر آپ نے اسے پھینک دیااور فر ما یا : " اللہ کی قسم! میں اس کو کبھی نہیں پہنوں گا ۔ " پھر لو گوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیا ں پھینک دیں ۔( حدیث کے الفا ظ یحییٰ کے بیا ن کردہ ) ہیں ۔
This hadith was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ, from the prophet ﷺconcerning gold rings (a narration similar to no. 5473), and in the Hadith of 'Uqbah bin Khalid it adds:
"He wrote it on his righthand."
اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا, محمد بن بشر یحییٰ بن سعید خالد بن حارث اور عقبہ بن خا لد سب نے عبید اللہ سے ، انھوں نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے اور انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے کی انگوٹھی کے بارے میں حدیث روایت کی ، عقبہ بن خالد کی روایت میں ( عبید اللہ نے ) یہ اضافہ کیا اور
آپ نے اسے دا ئیں ہاتھ میں پہنا ۔
This hadith has also been likewise narrated on the authority of Ibn 'Umar رضی اللہ عنہ from the prophet ﷺ, concerning gold rings.
مجھ سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، ہم سے عبد الوارث نے بیان کیا, ایو ب مو سیٰ بن عقبہ اور اسامہ سب نے نافع سے ، انھوں نے ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سونے کی انگوٹھی کے بارے میں لیث کی حدیث کی طرح روایت کی .
Ibn Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had made for himself a ring of silver, and he (wore it in his finger). then it was in Abu Bakr's finger. then it was in 'Umar's finger. then it was in 'Uthman's finger. until it fell into the well of Aris and it had these words engraved upon it (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ). Ibn Numair narrated it with a slight variation of words.
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ نے بیان کیا, عبد اللہ بن نمیر نے عبید اللہ سے ، انھوں نے نافع سے ، انھوں نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چا ندی کی ایک انگوٹھی بنوائی ، پہلے وہ آپ کے ہا تھ میں تھی پھر حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ہا تھا میں رہی پھر حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے ہا تھ میں رہی پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے ہاتھ میں رہی یہاں تک کہ وہ ان ( حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ) سےاریس کے کنویں میں گر گئی ، اس ( انگوٹھی ) پر "" محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم "" نقش تھا ۔ ابن نمیر کی روایت میں ہے : یہاں تک کہ وہ ایک کنویں میں گر گئی ، انھوں نے یہ نہیں کہا : ان سے ( گر گئی ۔ )
Ibn Umar رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had made for himself a gold ring; then he discarded it, and then made for himself a silver ring, and had these words engraved upon it (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ), and said: No one should engrave anything like the engraving of this signet ring of mine. And when he wore it, he kept its stone towards the inside of his palm, and it was this which fell down (from the hands) of Mu'ayqib into the well of Aris.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ، عمرو نا قد، محمد بن عباد اور ابن ابی عمر نے بیان کیا، اور یہ قول ابوبکر سے ہے، انہوں نے کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا۔ ابن عیینہ، ایوب ابن موسی کی سند سے, نافع نے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہ سے ر وایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کی ایک انگوٹھی بنوائی ، پھر آپ نے اس کو پھینک دیا ، اس کے بعد آپ نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی ، اس میں یہ نقش کرایا : محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " اور فرمایا : " کوئی شخص میری اس انگوٹھی کے نقش کے مطابق نقش نہ بنوائے ۔ " جب آپ اس انگوٹھی کو پہنتے توانگوٹھی کے نگینے ( موٹے چوڑے حصے ) کو ہتھیلی کے اندر کی طرف کرلیاکرتے تھے اور یہی وہ انگوٹھی تھی جو معیقیب ( کے ہاتھ ) سے چاہ اریس میں گر گئی تھی ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had made for him a silver ring. and got engraved on it (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ) and said to the people I have got made a ring of silver and engraved in it (these words) (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ). So none should engrave these (words) like this engravement.
ہمیں یحییٰ بن یحییٰ، خلف بن ہشام اور ابو الربیع العتکی نے بیان کیا, حماد نے ہمیں عبدالعزیز بن صہیب سے خبر دی ، انھوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی ، اس میں " محمد رسول اللہ " نقش کرایا اور لوگوں سے فرمایا؛ " میں نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنائی ہے اوراس میں " محمد رسول اللہ " نقش کرایا ہے ، سوکوئی شخص اس نقش کے مطابق نقش کندہ نہ کرائے ۔ "
This hadith has been reported on the authority of Anas رضی اللہ عنہ through another chain of transmitters but there is no mention of the words (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ) in it.
اور ہم سے احمد بن حنبل، ابوبکر بن ابی شیبہ اور زہیر بن حرب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: اسماعیل ( ابن علیہ ) نے عبدالعزیز بن صہیب سے حدیث بیان کی ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے ، انھوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کی اور اس میں " محمد رسول اللہ " ( نقش کرانے ) کا ذکر نہیں کیا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) decided to write letters to the Byzantine (Emperor) they (his Companions) told him that they would not read a letter unless it is sealed. (Then) Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) had a silver ring made (for himself), (its shape is so vivid in my mind) as if I see its brightness in the band of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) and its engravement was (Muhammad, Messenger of Allah ﷺ).
ہم سے محمد بن مثنیٰ اور ابن بشار نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا,شعبہ نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : میں نے قتادہ کو حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے حدیث بیان کرتے ہوئے سنا ، کہا
جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روم ( کے بادشاہ ) کی طرف خط لکھنے کاارادہ کیا تو صحابہ نےعرض کی : وہ لوگ کوئی ایسا خط نہیں پڑھتے جس پر مہر نہ لگائی گئی ہو ، کہا : تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی کی ایک انگوٹھی بنوائی ، ایسالگتا ہے کہ میں اب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں میں اس کی سفیدی کو دیکھ رہا ہوں ، اس پر " محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم " نقش ہے ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) decided to write (letters) to non-Arabs (i. e. Persian and Byzantine Emperors) it was said to him that the non-Arabs would not accept a letter but that having a seal over it; so he (the Holy Prophet ﷺ) got a silver ring made. He (Anas) said: I perceive as if I am looking at its brightness in his hand.
ہم سے محمد بن المثنی نے بیان کیا , معاذ بن ہشام نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : مجھے میرے والد نے قتادہ سے حدیث سنائی ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل عجم کی طرف خط لکھنے کا ارادہ کیا تو آپ سے عرض کی گئی کہ وہ لوگ صرف اس خط کو قبول کرتے ہیں جس پر مہر لگی ہو ، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی ایک انگوٹھی بنوائی ۔ کہا : مجھے ایسا لگتا ہے کہ میں ( اب بھی ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں اس ( انگوٹھی ) کی سفیدی کو دیکھ رہاہوں ۔
Anas رضی اللہ عنہ reported:
When Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) decided to write to the Kisra (the King of Persia), Caesar (Emperor of Rome), and the Negus (the Emperor of Abyssinia), it was said to him that they would not accept the letter without the seal over it; so Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) got a seal made, the ring of which was made of silver and there was engraved on it: Muhammad, the Messenger of Allah ﷺ.
ہم سے نصر بن علی الجہضمی نے بیان کیا، کہا ہم سے نوح بن قیس نے بیان کیا, خالد بن قیس نے قتادہ سے ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کسریٰ ، قیصر اور نجاشی کی طرف خط لکھنے کاارادہ فرمایا تو آپ سے عرض کی گئی کہ وہ لوگ صرف اس خط کو قبول کرتے ہیں جس پر مہر لگی ہو ، اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مہر ڈھلوائی ، وہ چاندی کی انگوٹھی تھی اور اس میں " محمد رسول اللہ " نقش کرایا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
I saw one day on the finger of Allah's Messenger (may peace be Upon him) a silver ring; so the people also got silver rings made and wore them Then Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) discarded his ring, and the people also discarded their rings.
مجھ سے ابو عمران محمد بن جعفر بن زیاد نے بیان کیا, ابراہیم بن سعد نے ہمیں ابن شہاب سے خبر دی ، انھوں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ بن مالک سے روایت کی ایک
میں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چاندی کی ایک انگوٹھی دیکھی ، پھر لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنوائیں اور پہن لیں ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ reported:
One day he saw on the finger of Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) a silver ring, and the people also made silver rings and put them on. Then Allah's Apostle ( صلی اللہ علیہ وسلم ) threw his ring away, and so the people also threw away their rings.
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن نمیر نے بیان کیا, روح نے ہمیں حدیث بیان کی ، کہا : ہمیں ان جریج نے خبر دی ، کہا : مجھے زیاد نے بتایا کہ ابن شہاب نے انھیں خبر دی ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے انھیں بتایا کہ
انھوں نے ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ میں چاندی کی ایک انگوٹھی دیکھی ، پھر سب لوگوں نے چاندی کی انگوٹھیاں ڈھلوائیں اور پہن لیں ، پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگوٹھی پھینک دی تو لوگوں نے بھی اپنی اپنی انگوٹھیاں پھینک دیں ۔