The Book of Virtue, Enjoining Good Manners, and Joining of the Ties of Kinship
كتاب الْبِرِّ وَالصِّلَةِ وَالْآدَابِ
Chapter 46
Abu Musa رضی اللہ عنہ, reported that a person came to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ; the rest of the hadith is the same.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور ابو کریب نے بیان کیا، کہا: ابومعاویہ اور محمد بن عبید نے اعمش سے ، انہوں نے ( ابووائل ) شقیق سے اور انہوں نے ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، انہوں نے کہا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا ، پھر اعمش سے جریر کی روایت کے مانند حدیث بیان کی ۔
Abu Dharr رضی اللہ عنہ reported:
It was said to Allah's Messenger ( صلی اللہ علیہ وسلم ): What is your opinion about the person who has done good deeds and the people praise him? He said: It is glad tidings for a believer (which he has received in this mortal world).
ہم سے یحییٰ بن یحییٰ التمیمی، ابو الربیع اور ابو کامل فضیل بن حسین نے بیان کیا اور یحییٰ کا قول ہے کہ یحییٰ نے ہمیں خبر دی اور کہا۔ باقی دوحماد بن زید نے ابوعمران جونی سے ، انہوں نے عبداللہ بن صامت سے ، انہوں نے حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت کی ، کہا
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کی گئی : آپ کا کیا خیال ہے کہ ایک شخص اچھے کام کرتا ہے اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں؟ آپ نے فرمایا : " یہ مومن کے لیے فوری بشارت ہے ۔ "
This hadith has been narrated through another chain of transmitters also and the one transmitted on the authority of Shu'ba (the words are):
People love him. In the hadith transmitted on the authority of 'Abd-us-Samad (the words are): People praise him as stated by Hammad.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا, وکیع ، محمد بن جعفر ، عبدالصمد اور نضر سب نے شعبہ سے ، انہوں نے ابوعمران جونی سے حماد بن زید کی سند کے ساتھ ، اسی کی حدیث کے مانند روایت کی ، مگر شعبہ سے عبدالصمد کے سوا ( باقی ) سب کی حدیث میں ہے
" اور لوگ اس کی وجہ سے اس کے ساتھ محبت کرتے ہیں ۔ " اور عبدالصمد کی حدیث میں ہے : " اور لوگ اس کی تعریف کرتے ہیں " جس طرح حماد نے کہا ہے ۔