It was narrated from 'Abdullah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) offered one of the afternoon prayers with five (rak'ahs), and it was said to him: Has something been added to the prayer? He said: 'Why are you asking?' They said: 'You prayed five.' He said: 'I am only human, I forget as you forget, and I remember as you remember.' Then he prostrated twice then ended his prayer.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبداللہ نے ابوبکر النہشلی کی سند سے، عبدالرحمٰن بن اسود نے اپنے والد کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے شام کی دونوں نمازوں ( یعنی ظہر اور عصر ) میں سے کوئی ایک نماز پانچ رکعت پڑھائی، تو آپ سے کہا گیا: کیا نماز میں اضافہ کر دیا گیا ہے؟ آپ نے پوچھا: وہ کیا؟ لوگوں نے عرض کیا: آپ نے پانچ رکعتیں پڑھی ہیں تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں انسان ہی تو ہوں، میں بھی بھولتا ہوں جس طرح تم بھولتے، ہو اور مجھے بھی یاد رہتا ہے جیسے تمہیں یاد رہتا ہے ، پھر آپ نے دو سجدے کیے، اور پیچھے کی طرف پلٹے۔
It was narrated from Muhammad bin Yusuf, the freed slave of Uthman, from his father Yusuf, that:
Mu'awiyah رضی اللہ عنہ prayed in front of them, and he stood up during the prayer when he should have sat. The people said tasbih, but he remained standing, then he prostrated twice while he was sitting, after he completed the prayer. Then he sat on the Minbar and said: 'I heard the Messenger of Allah (ﷺ) say: 'Whoever forgets something in his prayer, let him prostrate twice like this.'
ہم سے ربیع بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعیب بن لیث نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے محمد بن عجلان سے اور عثمان کے آزاد کردہ غلام محمد بن یوسف کے واسطہ سے بیان کیا, یوسف سے روایت ہے کہ
معاویہ رضی اللہ عنہ نے لوگوں کے آگے نماز پڑھی ( یعنی ان کی امامت کی ) تو وہ نماز میں کھڑے ہو گئے، حالانکہ انہیں بیٹھنا چاہیئے تھا، تو لوگوں نے سبحان اللہ کہا، پر وہ کھڑے ہی رہے، اور نماز پوری کر لی، پھر بیٹھے بیٹھے دو سجدے کیے، پھر منبر پر بیٹھے، اور کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: جو اپنی نماز میں سے کوئی چیز بھول جائے تو وہ ان دونوں سجدوں کی طرح سجدے کر لے ۔
It was narrated from 'Abdur-Rahman Al A'raj that: Abdullah bin Buhainah رضی اللہ عنہ told him that:
The Messenger of Allah (ﷺ) stood up following two rak'ahs of Zuhr and did not sit down (for tashahhud). When he finished the prayer he prostrated twice, saying Takbir for each prostration, while he was sitting, before he said the taslim, and the people prostrated with him. (He did that) in place of the sitting that he had forgotten.
ہم سے احمد بن عمرو بن سرح نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے عمرو، یونس اور لیث نے بیان کیا کہ ان سے ابن شہاب نے عبدالرحمٰن عراج کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ظہر کی دوسری رکعت کے بعد ( بغیر قعدہ کے ) کھڑے ہو گئے، پھر ( واپس ) نہیں بیٹھے، پھر جب آپ نے اپنی نماز پوری کر لی تو جو تشہد آپ بھول گئے تھے اس کے عوض بیٹھے بیٹھے سلام پھیرنے سے پہلے دو سجدے کیے، اور ہر سجدہ میں اللہ اکبر کہا، آپ کے ساتھ لوگوں نے ( بھی ) یہ دونوں سجدے کیے۔
It was narrated that Abu Humaid As-Sa'idi رضی اللہ عنہ said:
At the end of the last two rak'ahs of the prayer, the Prophet (ﷺ) would move his left foot forward and sit on his left buttock, Mutawarrikan, then he would say the taslim.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم الدورقی اور محمد بن بشر بن دار نے بیان کیا (اور قول ان کا ہے): ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبد الحمید بن جعفر نے بیان کیا: مجھ سے محمد بن عمرو بن عطاء نے بیان کیا, ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب ان دو رکعتوں میں ہوتے تھے جن میں نماز ختم ہوتی ہے، تو آپ ( قعدہ میں ) اپنا بایاں پاؤں ( داہنی طرف ) نکال دیتے، اور اپنی ایک سرین پر ٹیک لگا کر بیٹھتے پھر سلام پھیرتے ۔
It was narrated that Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) raise his hands when he started to pray, and when he bowed, and when he raised his head from bowing. And when he sat, he would ay his left foot on the ground and keep his right foot upright, and he placed his left hand on his left thigh, and his right hand on his right thigh, making a circle with his middle finger and thumb, and pointing.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے عاصم بن کلیب سے اور اپنے والد کی سند سے بیان کیا, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، جب آپ نماز شروع کرتے تو اپنے دونوں ہاتھ اٹھاتے، اور جب رکوع میں جاتے اور رکوع سے اپنا سر اٹھاتے ( تو بھی اسی طرح اٹھاتے ) اور جب آپ ( قعدہ میں ) بیٹھتے تو بایاں ( پاؤں ) لٹاتے، اور دایاں ( پاؤں ) کھڑا رکھتے، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر اور دایاں ہاتھ دائیں ران پر رکھتے، اور درمیان والی انگلی اور انگوٹھے دونوں کو ملا کر گرہ بناتے، اور اشارہ کرتے ۔
It was narrated from Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ that :
He saw the Prophet (ﷺ) sitting during the prayer. He lay his left foot on the ground and placed his forearms on his thighs, and pointed with his forefinger, supplicating with it.
ہم سے محمد بن علی بن میمون الرقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن یوسف الفریابی نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے عاصم بن کلیب سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز میں بیٹھے تو آپ نے اپنا بایاں پاؤں بچھایا، اور اپنے دونوں ہاتھ اپنی دونوں رانوں پر رکھا، اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا، آپ اس کے ذریعہ دعا کر رہے تھے۔
It was narrated that Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
I said: 'I am going to watch the Messenger of Allah (ﷺ) and see how he prays.' The Messenger of Allah (ﷺ) stood up and faced the Qiblah, then he raised his hands until they were in level with his ears, then he held his left hand with his right. When he wanted to bow, he raised them (his hands) likewise, then placed his hands on his knees. When he raised his head from bowing, he raised them (his hands) likewise. When he prostrated he put his hands in the same position in relation to his head, then he sat up and lay his left foot on the ground. He placed his left hand on his left thigh and his right elbow on his right thigh, and made a circle with two of his fingers. And I saw him doing like this - Bishr (one of the narrators) pointed with the forefinger of his right hand and made a circle with the thumb and middle finger.
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں بشر بن المفضل نے خبر دی، کہا: ہم سے عاصم بن کلیب نے اپنے والد سے بیان کیا, وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے ( اپنے جی میں ) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ کر رہوں گا کہ آپ نماز کیسے پڑھتے ہیں، تو ( میں نے دیکھا کہ ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہوئے، اور قبلہ رو ہوئے اور اپنے دونوں ہاتھوں کو اتنا اٹھایا کہ وہ آپ کے کانوں کے بالمقابل ہو گئے، پھر اپنے دائیں ( ہاتھ ) سے اپنے بائیں ( ہاتھ ) کو پکڑا، پھر جب رکوع میں جانے کا ارادہ کیا تو ان دونوں کو پھر اسی طرح اٹھایا، اور اپنے ہاتھوں کو اپنے گھٹنوں پر رکھا، پھر جب رکوع سے اپنا سر اٹھایا تو پھر ان دونوں کو اسی طرح اٹھایا، پھر جب سجدہ کیا تو اپنے سر کو اپنے دونوں ہاتھوں کے درمیان اسی جگہ پر رکھا ۱؎، پھر آپ بیٹھے تو اپنا بایاں پاؤں بچھایا، اور اپنا بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، اور اپنی دائیں کہنی کو اپنی دائیں ران سے دور رکھا، پھر اپنی دو انگلیاں بند کیں، اور حلقہ بنایا، اور میں نے انہیں اس طرح کرتے دیکھا۔ بشر نے داہنے ہاتھ کی شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا، اور انگوٹھے اور درمیانی انگلی کا حلقہ بنایا۔
Ali bin Abdur-Rahman said:
I prayed beside Ibn Umar رضی اللہ عنہم and I turned over the pebbles. Ibn Umar said to me: 'Do not turn over the pebbles, for turning over the pebbles comes from Shaitan. Do what I saw the Messenger of Allah (ﷺ) do.' I said: 'What did you see the Messenger of Allah (ﷺ) do?' He said; 'This'- and he held his right foot upright and lay his left foot on the ground, and placed his right hand on his right thigh and his left hand on his left thigh, and pointed with his forefinger.
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے، اہل مدینہ کے شیخ مسلم بن ابی مریم کی سند سے بیان کیا۔ پھر میں شیخ سے ملا تو انہوں نے کہا: علی بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہم کے بغل میں نماز پڑھی، تو میں کنکریوں کو الٹنے پلٹنے لگا، ( نماز سے فارغ ہونے پر ) انہوں نے مجھ سے کہا: ( نماز میں ) کنکریاں مت پلٹو، کیونکہ کنکریاں کو الٹنا پلٹنا شیطان کی جانب سے ہے، ( بلکہ ) اس طرح کرو جس طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کرتے دیکھا ہے، میں نے کہا: آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کیسے کرتے دیکھا ہے؟، انہوں نے کہا: اس طرح سے، اور انہوں نے دائیں پیر کو قعدہ میں کھڑا کیا، اور بائیں پیر کو لٹایا ، اور اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر اور بایاں ہاتھ اپنی بائیں ران پر رکھا، اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا ۔
It was narrated that 'Ali bin Abdur-Rahman said:
Ibn Umar رضی اللہ عنہم saw me playing with the pebbles while praying. When he finished (praying), he told me not to do that and said: 'Do what the Messenger of Allah (ﷺ) used to do.' I said: 'What did he used to do?' He said: 'When he sat during the prayer, he placed his right hand on his thigh and clenched all his fingers, and pointed with the finger that is next to the thumb, and he put his left hand on his left thigh.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے مالک کی سند سے اور مسلم بن ابی مریم کی سند سے بیان کیا, علی بن عبدالرحمٰن کہتے ہیں کہ
ابن عمر رضی اللہ عنہم نے مجھے نماز میں کنکریوں سے کھیلتے دیکھا تو نماز سے فارغ ہونے کے بعد انہوں نے مجھے منع کیا، اور کہا: اس طرح کیا کرو جس طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کرتے تھے، میں نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کس طرح کرتے تھے؟ کہا: جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں بیٹھتے تو اپنی دائیں ہتھیلی اپنی دائیں ران پر رکھتے ، اور اپنی سبھی انگلیاں سمیٹے رکھتے، اور اپنی اس انگلی سے جو انگوٹھے کے قریب ہے اشارہ کرتے، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنی بائیں ران پر رکھتے ۔
Wa'il bin Hujr رضی اللہ عنہ said:
I said: I am going to watch the Messenger of Allah (ﷺ) and see how he prays. So, I watched him. And he described (his prayer): Then he sat and lay his left foot on the ground, and placed his left hand on his left thigh and knee. He put his right elbow on his right thigh, then he made a circle with two fingers of his (right) hand, then he raised his finger and I saw him moving it, supplicating with it.
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم کو عبداللہ بن مبارک نے زایدہ رضی اللہ عنہ سے خبر دی، انہوں نے کہا: ہم سے عاصم بن کلیب نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے میرے والد نے وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے ( اپنے جی میں ) کہا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کو دیکھوں گا کہ آپ کیسے پڑھتے ہیں؟ تو میں نے دیکھا، پھر انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نماز پڑھنے کی کیفیت بیان کی، اور کہا: پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا بایاں پیر بچھایا، اور اپنی بائیں ہتھیلی اپنی بائیں ران اور گھٹنے پر رکھا، اور اپنی دائیں کہنی کے سرے کو اپنی دائیں ران پر کیا، پھر اپنی انگلیوں میں سے دو کو سمیٹا، اور ( باقی انگلیوں میں سے دو سے ) حلقہ بنایا، پھر اپنی شہادت کی انگلی اٹھائی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسے ہلا رہے تھے، اس کے ذریعہ دعا مانگ رہے تھے۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی اللہ عنہم that:
When the Messenger of Allah (ﷺ) sat during the prayer, he put his hands on his knees and raised the finger that is next to the thumb, and supplicates with it, and his left hand was on his knee laid on it.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا، کہا: ہمیں معمر نے عبید اللہ کی سند سے اور نافع کی سند سے خبر دی, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب نماز میں بیٹھتے تو آپ اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے دونوں گھٹنوں پر رکھ لیتے، اور جو انگلی انگوٹھے سے لگی ہوتی اسے اٹھاتے، اور اس سے دعا مانگتے، اور آپ کا بایاں ہاتھ آپ کے بائیں گھٹنے پر پھیلا ہوتا تھا، ( یعنی: بائیں ہتھیلی کو حلقہ بنانے کے بجائے اس کی ساری انگلیاں بائیں گھٹنے پر پھیلائے رکھتے تھے ) ۔
It was narrated from Abdullah bin Az-Zubair رضی اللہ عنہم :
The Prophet (ﷺ) used to point with his finger when he supplicated, but he did not move it. Ibn Jurayj said: And 'Amr added: 'Amir bin 'Abdullah bin Az-Zubair told me that his father saw the Prophet (ﷺ) supplicating like that, putting his weight on his left arm, leaning on his left leg.'
ہم سے ایوب بن محمد الوزان نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابن جریج نے بیان کیا، کہا: مجھ سے زیاد نے محمد بن عجلان سے اور عامر بن عبداللہ بن الزبیر کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب دعا کرتے تو اپنی انگلی سے اشارہ کرتے تھے، اور اسے ہلاتے نہیں تھے ۔ ابن جریج کہتے ہیں کہ عمرو نے ( اس میں ) اضافہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ عامر بن عبداللہ بن زبیر نے مجھے خبر دی، وہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ اسی طرح دعا کرتے، اور آپ اپنے بائیں ہاتھ سے اپنے بائیں پاؤں کو تھامے رہتے تھے۔
It was narrated from Malik bin Numair Al-Khuza'I رضی اللہ عنہ that his father said:
I saw the Messenger of Allah (ﷺ) putting his right hand on his right thigh when praying and pointing with his finger.
مجھ سے محمد بن عبداللہ بن عمار الموصیلی نے المعافہ کی سند سے، عصام بن قدامہ کی سند سے بیان کیا, نمیر خزاعی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نماز میں اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے تھے، اور اپنی انگلی سے اشارہ کر رہے تھے۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
A man used to supplicate with two fingers and the Messenger of Allah (ﷺ) said: Make it one, make it one.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے صفوان بن عیسیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن عجلان نے قعقاع کی سند سے اور ابوصالح کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
ایک آدمی اپنی دو انگلیوں سے اشارہ کر رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک سے ( اشارہ ) کرو ایک سے ۔
It was narrated from Sa`d رضی اللہ عنہ who said:
The Messenger of Allah (ﷺ) passed by me when I was supplicating with my fingers and he said: 'Make it one, make it one' and pointed with his forefinger.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک المخرمی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو معاویہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے العمش نے ابو صالح کی سند سے بیان کیا, سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میرے پاس سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گزرے، اور میں ( تشہد میں ) اپنی انگلیوں ۱؎ سے ( اشارہ کرتے ہوئے ) دعا کر رہا تھا، تو آپ نے فرمایا: ایک سے ( اشارہ ) کرو ایک سے ، اور آپ نے شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا۔
Malik bin Numair Al-Khuza'I, one of the inhabitants of Al-Basrah, narrated that: His father told him that:
He saw the Messenger of Allah (ﷺ) sitting when praying, putting his right forearm on his right thigh and raising his forefinger, which he had bent slightly, and he was supplicating.
مجھ سے احمد بن یحییٰ الصفی نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے عصام بن قدامہ الجدلی نے بیان کیا، کہا: مالک بن نمیر الخزاعی، جو اہل بصرہ میں سے ہیں، نے مجھ سے بیان کیا کہ ان کے والد نے ان سے کہا
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں بیٹھے ہوئے دیکھا، اس حال میں کہ آپ اپنا دایاں ہاتھ اپنی دائیں ران پر رکھے ہوئے تھے، اور اپنی شہادت کی انگلی اٹھائے ہوئے تھے، اور آپ نے اسے کچھ جھکا رکھا تھا، اور آپ دعا کر رہے تھے۔
It was narrated from 'Amir bin Abdullah bin Az-Zubair رضی اللہ عنہما , from his father, that:
When the Messenger of Allah (ﷺ) sat to say the tashahhud, he placed his left hand on his left thigh and pointed with his forefinger, and his gaze did not go beyond he finger with which he was pointing.
ہم سے یعقوب بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے ابن عجلان کی سند سے، عامر بن عبداللہ بن زبیر ر ضی اللہ عنہما سے، اپنے والد سے, عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب تشہد میں بیٹھتے تھے تو اپنی بائیں ہتھیلی بائیں ران پر رکھتے، اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کرتے، آپ کی نگاہ آپ کے اشارہ سے آگے نہیں بڑھتی تھی۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: People should certainly stop lifting their gaze to the sky when they supplicate during the prayer, or they will lose their eyesight.
ہم سے احمد بن عمرو بن سرح نے ابن وہب کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے لیث نے جعفر بن ربیعہ کی سند سے اور العراج کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز میں دعا کے وقت لوگ اپنی نگاہوں کو آسمان کی طرف اٹھانے سے باز آ جائیں، ورنہ ان کی نگاہیں اچک لی جائیں گی ۔
It was narrated that Ibn Mas'ud رضی اللہ عنہ said:
Before the tashahhud was enjoined, when we prayed we used to say: 'Peace (As-Salam) be upon Allah (SWT), pace be upon Jibril, peace be upon Mika'il.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not say this, for indeed Allah (SWT), the Mighty and Sublime, is As-Salam. Rather say: At-tahiyyatu lillahi wasalawatu wat-tayibaat, as-salamu 'alaika ayah-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina a 'ala ibad illahis-salihin, ashadu an la ilaha ill Allah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu. (All compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that that none has the right to be worshipped except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and messenger.)
ہم سے سعید بن عبدالرحمٰن ابو عبید اللہ المخزومی نے بیان کیا: ہم سے سفیان نے الاعمش اور منصور نے شقیق بن سلمہ کی سند سے بیان کیا, ابن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم لوگ نماز میں تشہد کے فرض کئے جانے سے پہلے «السلام على اللہ السلام على جبريل وميكائيل» سلام ہو اللہ پر، سلام ہو جبرائیل اور میکائیل پر کہا کرتے تھے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم لوگ اس طرح نہ کہو، کیونکہ اللہ تو خود سلام ہے، بلکہ یوں کہو:«التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی آپ پر اللہ کی جانب سے سلامتی ہو، اور آپ پر اس کی رحمتیں اور اس کی برکتیں نازل ہوں، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to teach us the tashahhud just as he used to teach us a surah from the Quran.
ہم سے احمد بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن آدم نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن بن حمید نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو الزبیر نے طاؤس کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں تشہد اسی طرح سکھاتے تھے جیسے آپ ہمیں قرآن کی سورت سکھاتے تھے۔