It was narrated that Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah, the Mighty and Sublime, is As-Salam the source of peace; the One free from all faults), so when any one of you sits (during the prayer), let him say: At-tahiyyatu lillahi wasalawatu wat-tayibaat, as-salamu 'alaika ayah-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina a 'ala ibad illahis-salihin, ashadu an la ilaha ill Allah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu. (All compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that that none has the right to be worshipped except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and messenger.) Then after that, let him choose whatever words he wants.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے الفضیل نے جو ابن عیاض ہیں، نے الاعمش کی سند سے اور شقیق کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ عزوجل خود سلام ہے، لہٰذا جب تم میں سے کوئی ( تشہد میں ) بیٹھے تو وہ یوں کہے: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی آپ پر سلام ہو، اور اللہ کی رحمتیں اور برکتیں آپ پر نازل ہوں، سلامتی ہو ہم پر، اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی حقیقی معبود سوائے اللہ کے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں پھر اس کے بعد اسے اختیار ہے جو چاہے دعا کرے ۔
It was narrated from Hittan bin 'Abdullah that Al-Ash'ari رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) addressed us and taught us our Sunnahs and our prayer. He said: 'When you stand for the prayer, make your rows straight, then let one of you lead the others. When he says the takbir, then say the takbir; when he says : Wa lad-dallin then say Amin and Allah (SWT) will answer you. Then when he says the takbir and bows, then say the takbir and bow, for the Imam bows before you and stands up before you.' The Prophet of Allah (ﷺ) said: This makes up for that. When he says: 'Sami' Allahu liman hamidah (Allah hears the one who praises Him),' say: 'Allahumma, Rabbana wa lakal-hamd (O Allah, our Lord, to You be praise),' Allah will hear you, for indeed Allah (SWT), the Mighty and Sublime, has said on the tongue of His Prophet: Allah hears the one who praises Him. Then when he says the takbir and prostrates, say the takbir and prostrate, for the Imam prostrates before you and rises before you.' The Prophet of Allah (ﷺ) said: 'This makes up for that. Then when you are sitting, let the following be among what one of you says: At-tahiyyatu lillahi wasalawatu wat-tayibaat, as-salamu 'alaika ayah-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina a 'ala ibad illahis-salihin, ashadu an la ilaha ill Allah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu. (All compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that that none has the right to be worshipped except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and messenger.)
ہمیں محمد بن بشار نے خبر دی، کہا: ہم سے یحییٰ بن سعید نے ہشام کی سند سے اور قتادہ کی سند سے بیان کیا اور ہمیں محمد بن المثنیٰ نے خبر دی، کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ہشام نے بیان کیا، کہا: ہم سے قتادہ نے یونس بن جبیر کی سند سے، حطان بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے بیان کیا, ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں خطبہ دیا تو آپ نے ہمیں ہمارے طریقے بتائے، اور ہم سے ہماری نماز کے طریقے بیان کیے، آپ نے فرمایا: جب تم نماز کے لیے کھڑے ہو تو اپنی صفوں کو درست کرو، پھر تم میں سے کوئی تمہاری امامت کرے، جب وہ «اللہ اکبر» کہے، تو تم بھی «اللہ اکبر» کہو، اور جب وہ «ولا الضالين» کہے تو تم آمین کہو، اللہ تمہاری اس کی ہوئی دعا کو قبول کرے گا، پھر جب وہ «اللہ اکبر» کہے اور رکوع کرے، تو تم بھی «اللہ اکبر» کہو اور رکوع کرو، بیشک امام تم سے پہلے رکوع کرے گا، اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا ، تو ادھر کی کمی ادھر سے پوری ہو جائے گی، اور جب وہ «سمع اللہ لمن حمده» کہے تو تم «اللہم ربنا لك الحمد» اے اللہ! ہمارے رب تیرے ہی لیے تمام حمد ہے کہو، اس لیے کہ اللہ نے اپنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے کہلوا دیا ہے کہ اس نے اپنے حمد کرنے والے کی حمد سن لی ہے، پھر جب وہ «اللہ اکبر» کہے اور سجدہ کرے، تو تم بھی «اللہ اکبر» کہو اور سجدہ کرو، بیشک امام تم سے پہلے سجدہ میں جائے گا، اور تم سے پہلے سر اٹھائے گا ، تو ادھر کی کمی ادھر پوری ہو جائے گی، اور جب وہ قعدہ میں ہو تو تم میں سے ہر ایک کو یہ کہنا چاہیئے: «التحيات الطيبات الصلوات لله السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» تمام قولی، فعلی، اور مالی عبادتیں اللہ کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور برکت آپ پر نازل ہو، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور رسول ہیں ۔
It was narrated that Jabir رضی اللہ عنہم said:
The Messenger of Allah (ﷺ) used to teach us the tashahhud just as he would teach us a surah of the Quran: 'Bismillah, wa billahi. At-tahiyyatu lillahi wasalawatu wat-tayibaat, as-salamu 'alaika ayah-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina a 'ala ibad illahis-salihin, ashadu an la ilaha ill Allah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu. As'al Allahal-jannah wa author billahi min an-nar (All compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah. I bear witness that that none has the right to be worshipped except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and messenger. I ask Allah for Paradise and I seek refuge with Allah from the Fire.)'
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو عاصم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ایمن بن نایل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو الزبیر نے بیان کیا,جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کو تشہد اسی طرح سکھاتے تھے، جس طرح آپ ہمیں قرآن کی سورت سکھاتے تھے«بسم اللہ وباللہ التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين أشهد أن لا إله إلا اللہ وأن محمدا عبده ورسوله وأسأل اللہ الجنة وأعوذ به من النار» اللہ کے نام سے اور اسی کے واسطے سے، تمام قولی فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، سلام ہو آپ پر اے نبی! اور اللہ کی رحمت اور برکت نازل ہو آپ پر، سلامتی ہو ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر، میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی معبود برحق سوائے اللہ کے اور یہ کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور میں اللہ سے جنت مانگتا ہوں، اور آگ ( جہنم ) سے اس کی پناہ چاہتا ہوں۔ ابوعبدالرحمٰن ( امام نسائی ) کہتے ہیں: ہم کسی کو نہیں جانتے جس نے اس روایت پر ایمن بن نابل کی متابعت کی ہو، ایمن ہمارے نزدیک قابل قبول ہیں، لیکن حدیث میں غلطی ہے، ہم اللہ سے توفیق کے طلب گار ہیں۔
It was narrated that Abdullah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Allah (SWT) has angels who travel around on Earth conveying to me the Salams of my Ummah.'
ہم سے عبد الوہاب بن عبد الحکم الوراق نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن معاذ نے سفیان بن سعید کی سند سے بیان کیا اور ہم سے محمود بن غیلان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے وکیع اور عبدالرزاق نے سفیان کی سند سے، عبداللہ بن سائب کی سند سے، زادان کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ کے کچھ فرشتے ہیں جو زمین میں گھومتے رہتے ہیں، وہ مجھ تک میرے امتیوں کا سلام پہنچاتے ہیں ۔
It was narrated from Abdullah bin Abi Talha رضی اللہ عنہ , from his father, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) came one day with a cheerful expression on his face, and we said: We see you looking cheerful . He said: The Angel came to me and said: 'O Muhammad, your Lord says: 'Will it not please you (to know) that no one will send salah upon you that I will send salah upon him tenfold, and no one will send salams upon you but I will send salams upon him tenfold?'
ہم سے اسحاق بن منصور الکوسج نے بیان کیا، کہا: ہمیں عفان نے خبر دی، کہا: ہم سے حماد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ثابت نے بیان کیا، کہا: حسن بن علی کے آزاد کردہ غلام سلیمان حجاج کے زمانے میں ہمارے پاس آئے اور ہم سے عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ سے اپنے والد کی سند سے بیان کیا
ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار تھے، ہم نے عرض کیا: ہم آپ کے چہرے پر خوشی کے آثار دیکھ رہے ہیں؟ آپ نے فرمایا: یہ اس لیے کہ میرے پاس فرشتہ آیا اور اس نے کہا: اے محمد! آپ کا رب کہتا ہے: کیا آپ کے لیے یہ خوشی کی بات نہیں کہ جو کوئی آپ پر ایک بار صلاۃ ( درود ) بھیجے گا، تو میں اس پر دس بار صلاۃ ( درود ) بھیجوں گا ۱؎، اور جو کوئی آپ پر ایک بار سلام بھیجے گا، میں اس پر دس بار سلام بھیجوں گا ۔
Fadalah bin Ubaid رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) heard a man supplicating during the prayer without glorifying Allah (SWT) nor sending salah upon the Prophet (ﷺ). The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'You are in a hurry, O worshipper.' Then the Messenger of Allah (ﷺ) taught them. And the Messenger of Allah (ﷺ) heard a man praying; he glorified and praised Allah (SWT) and sent salah upon the Prophet (ﷺ). The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Supplicate, you will be answered; ask, you will be given.'
ہم سے محمد بن سلمہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے ابو ہانی کی سند سے بیان کیا کہ ان سے ابو علی الجنبی نے بیان کیا , فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز میں دعا کرتے ہوئے سنا، اس نے نہ تو اللہ کی بزرگی بیان کی، اور نہ ہی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام ( درود ) بھیجا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے نمازی! تم نے جلد بازی کر دی ، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے سکھایا ( کہ کس طرح دعا کی جائے ) اور اسی طرح رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو نماز کی حالت میں اللہ کی بزرگی اور حمد بیان کرتے، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر صلاۃ و سلام ( درود ) بھیجتے سنا تو فرمایا: آپ دعا کریں آپ کی دعا قبول کی جائے گی، اور مانگو آپ کو دیا جائے گا ۔
It was narrated that Abu Mas'ud Al-Ansari رضی اللہ عنہ siad:
The Messenger of Allah (ﷺ) came to us in the Majlis of Sa'd bin 'Ubadah رضی اللہ عنہ and Bashir bin Sa'd رضی اللہ عنہ said to him: 'Allah has commanded us to send Salah upon you, O Messenger of Allah; so how should we send salah upon you?' The Messenger of Allah (ﷺ) remained silent until we wished that he had not asked him. Then he said: 'Say: 'Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.) And the salam is as you know.'
ہم سے محمد بن سلمہ اور حارث بن مسکین نے بیان کیا، جب میں سن رہا تھا تو ان سے پڑھ کر بیان کیا اور ابن القاسم کی روایت سے ان کا قول ہے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے نعیم بن عبداللہ المجمر کی سند سے بیان کیا کہ محمد بن عبداللہ بن زید انصاری رضی اللہ عنہ,اور عبداللہ بن زید جن کو نماز کی اذان دکھائی گئی تھی، نے انہیں خبر دی, ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کی بیٹھک میں ہمارے پاس تشریف لائے، تو آپ سے بشر بن سعد رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: اللہ کے رسول! اللہ نے ہمیں آپ پر صلاۃ ( درود ) بھیجنے کا حکم دیا ہے تو ہم آپ پر کیسے صلاۃ ( درود ) بھیجیں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے یہاں تک کہ ہماری یہ خواہش ہونے لگی کہ کاش انہوں نے آپ سے نہ پوچھا ہوتا، پھر آپ نے فرمایا: کہو «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على آل إبراهيم في العالمين إنك حميد مجيد» اے اللہ! محمد اور آل محمد پر اسی طرح صلاۃ ( درود ) بھیج جس طرح تو نے آل ابراہیم پر صلاۃ ( درود ) بھیجا ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر اسی طرح جیسے تو نے آل ابراہیم پر تمام عالم میں برکتیں نازل فرمائی ہیں، بلاشبہ تو ہی تعریف اور بزرگی کے لائق ہے ) اور سلام بھیجنا تو تم جانتے ہی ہو ۔
It was narrated that Abu Mas'ud Al-Ansari رضی اللہ عنہ said:
It was said to the Prophet (ﷺ): We have been commanded to send salah and salams upon you. We know how to send salams, but how should we send salah?' He said: Say: 'Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim).'
ہم سے زیاد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبد الوہاب بن عبدالمجید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ہشام بن حسن نے محمد سے اور عبدالرحمٰن بن بشر کی سند سے, ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا: ہمیں آپ پر صلاۃ ( درود ) و سلام بھیجنے کا حکم دیا گیا ہے، رہا سلام تو اسے ہم جان چکے ہیں، مگر ہم آپ پر صلاۃ ( درود ) کس طرح بھیجیں؟ آپ نے فرمایا: کہو «اللہم صل على محمد كما صليت على آل إبراهيم اللہم بارك على محمد كما باركت على آل إبراهيم» اے اللہ! محمد پر تو اسی طرح صلاۃ ( درود ) و رحمت بھیج جس طرح تو نے آل ابراہیم پر بھیجا ہے، اے اللہ! محمد پر تو اسی طرح برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر برکتیں نازل فرمائی ہیں ۔
It was narrated that Ka'b bin 'Ujrah رضی اللہ عنہ said:
We said: 'O Messenger of Allah (ﷺ), we know about sending salams upon you, but how should we send salah upon you?' He said: Say: 'Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.)' (One of the narrators) Ibn Abi Laila said: We used to say: 'And also upon us.' Abu Abdur-Rahman (An-Nasa'I) said: It was narrated from his book, and this is a mistake.
ہمیں قاسم بن زکریا بن دینار نے اپنی کتاب سے خبر دی، کہا: ہم سے حسین بن علی نے زید کی سند سے، سلیمان سے، عمرو بن مرہ کی سند سے، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے بیان کیا, کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنا تو ہم جان چکے ہیں، صلاۃ ( درود ) کیسے بھیجیں؟ آپ نے فرمایا: اس طرح کہو: «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللہم بارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد» اے اللہ! محمد اور آل محمد پر تو اسی طرح صلاۃ ( درود ) بھیج جیسے تو نے آل ابراہیم پر بھیجا ہے، یقیناً تو تعریف اور بزرگی کے لائق ہے، اے اللہ! محمد اور آل محمد پر اسی طرح برکتیں نازل فرما جس طرح تو نے آل ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، یقیناً تو حمید و مجید یعنی تعریف اور بزرگی کے لائق ہے ۔ ابن ابی لیلیٰ نے کہا: اور ہم لوگ «وعلينا معهم» اور ان لوگوں کے ساتھ ہم پر بھی کہتے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: یہ سند ہمارے شیخ قاسم نے ہم سے اپنی کتاب سے بیان کی ہے، اور یہ غلط ہے ۔
It was narrated that Ka'b bin 'Ujrah رضی اللہ عنہ said:
'We said: O Messenger of Allah (ﷺ), we know about sending salams upon you, but how should we send salah upon you? He said: 'Say: Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.)' (One of the narrators) 'abdur Rahman said: We used to say: 'And also upon us.' Abu Abdur-rahman (An Nasa'i) said: This is more worthy of being correct than the one that is before it. And we do not know of anyone who said Amr bin Murrah in it other than in this case. And Allah (SWT) knows best.
ہم سے قاسم بن زکریا نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسین نے زید کی سند سے، سلیمان کی سند سے، الحکم کی سند سے، عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ سے, کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنے کو ہم جان چکے ہیں مگر آپ پر صلاۃ ( درود ) کس طرح بھیجیں؟ تو آپ نے فرمایا: کہو «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد» اے اللہ! تو صلاۃ ( درود ) بھیج محمد اور آل محمد پر اسی طرح جس طرح تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر بھیجا ہے، یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگ ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر اسی طرح جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگ ہے ۔ عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کہتے ہیں: اور ہم «وعلينا معهم» اور ان لوگوں کے ساتھ ہم پر بھی بھی کہتے تھے۔ ابوعبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: یہ سند اس سے پہلے والی سے زیادہ قرین صواب ہے ( یعنی عمرو کی جگہ حکم کا ہونا ) اور ہم قاسم کے علاوہ کسی اور کو نہیں جانتے جس نے عمرو بن مرہ کا ذکر کیا ہو، «واللہ اعلم» ۔
It was narrated that Ibn Abi Laila said:
Ka'b bin Ujrah رضی اللہ عنہ said to me: 'Shall I not give you a gift?' We said: O Messenger of Allah (ﷺ), we know about sending salams upon you, but how should we send salah upon you? He said: 'Say: Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.)'
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ نے شعبہ کی سند سے اور الحکم سے, ابن ابی لیلیٰ کہتے ہیں کہ
مجھ سے کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ نے کہا کہ کیا میں تمہیں ایک ہدیہ نہ دوں، ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ جان چکے ہیں، مگر ہم آپ پر صلاۃ ( درود ) کیسے بھیجیں؟ تو آپ نے فرمایا: کہو «اللہم صل على محمد وآل محمد كما صليت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد اللہم بارك على محمد وآل محمد كما باركت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد» اے اللہ! درود بھیج محمد اور آل محمد پر جیسے تو نے آل ابراہیم پر بھیجا ہے یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے، اے اللہ! برکتیں نازل فرما محمد پر اور آل محمد پر جیسے تو نے آل ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، یقیناً تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے ۔
It was narrated from Musa bin Talha رضی اللہ عنہ that: His father said:
We said: 'O Messenger of Allah, how should we send salah upon you?' He said: 'Say: Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.)'
ہم سے اسحاق بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا: ہمیں محمد بن بشر نے خبر دی، کہا: ہم سے مجمع بن یحییٰ نے، عثمان بن موہب سے، موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے، انہوں نے کہا
ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر صلاۃ ( درود و رحمت ) کیسے بھیجا جائے، تو آپ نے فرمایا: کہو «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم وآل إبراهيم إنك حميد مجيد» اے اللہ! صلاۃ ( درود ) بھیج محمد اور آل محمد پر ایسے ہی جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر بھیجا، بلاشبہ تو حمید و مجید یعنی قابل تعریف اور بزرگی والا ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر، ایسے ہی جیسے تو نے ابراہیم اور آل ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، بلاشبہ تو حمید و مجید یعنی لائق تعریف اور بزرگی والا ہے ۔
It was narrated from Musa bin Talha رضی اللہ عنہ , from his father, that:
A man came to the Prophet of Allah (ﷺ) and said: How should we send blessings upon you, O Prophet of Allah?' He said: 'Say: Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad, kama sallaita 'ala Ibrahima wa barik 'ala Muhammad kama barakta 'ala ali Ibrahim fil-'alamin, innaka hamidun majid (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad, as You sent salah upon the family of Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon the family of Ibrahim among the nations. You are indeed Worthy of praise, Full of glory.)'
ہم سے عبید اللہ بن سعد بن ابراہیم بن سعد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے میرے چچا نے بیان کیا، کہا: ہم سے شارق نے عثمان بن موہب سے، موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے اپنے والد سے
ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ہم آپ پر صلاۃ ( درود ) کس طرح بھیجیں؟ آپ نے فرمایا: کہو: «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد كما صليت على إبراهيم إنك حميد مجيد وبارك على محمد وعلى آل محمد كما باركت على إبراهيم إنك حميد مجيد» اے اللہ! صلاۃ ( درود ) بھیج محمد پر اور آل محمد پر ویسے ہی جیسے تو نے ابراہیم پر بھیجا ہے، بلاشبہ تو حمید و مجید یعنی لائق تعریف اور بزرگی والا ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر ویسے ہی جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں، بلاشبہ تو حمید و مجید یعنی لائق تعریف اور بزرگی والا ہے ۔
It was narrated that Musa bin Talha said:
I asked Zaid bin Kharijah رضی اللہ عنہ who said: 'I asked the Messenger of Allah (ﷺ) and he said: Send salah upon me and strive hard in supplication, and say: Alahumma salli 'ala Muhammad wa 'ala ali Muhammad (O Allah, send salah upon Muhammad and upon the family of Muhammad).'
ہمیں سعید بن یحییٰ بن سعید اموی نے اپنی حدیث میں اپنے والد سے، عثمان بن حکیم کی سند سے اور خالد بن سلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت کی, موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ
میں نے زید بن خارجہ رضی اللہ عنہ سے پوچھا، وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا، تو آپ نے فرمایا: مجھ پر صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجو، اور دعا میں کوشش کرو، اور کہو: «اللہم صل على محمد وعلى آل محمد» اے اللہ! صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیج محمد پر اور آل محمد پر ۔
It was narrated that abu Sa'eed Al-Khudri رضی اللہ عنہ said:
We said: 'O Messenger of Allah (ﷺ), we know how to send salams upon you, but how should we send salah upon you?' He said: 'Say: Allahumma salli 'ala Muhammadin 'abdika wa rasulika kama salaita 'ala Ibrahim wa barik 'ala Muhammadin wa 'ala ali Muhammadin kama barakta 'ala Ibrahim (O Allah, send salah upon Muhammad, Your slave and Messenger , as You sent Salah upon Ibrahim, and send blessings upon Muhammad and upon the family of Muhammad as You sent blessings upon Ibrahim).
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے بکر نے جو ابن مضر ہیں، انہوں نے ابن الحاد کی سند سے اور عبداللہ بن خباب کی سند سے بیان کیا, ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم جان چکے ہیں، پر مگر آپ پر صلاۃ ( درود و رحمت ) کیسے بھیجیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس طرح کہو: «اللہم صل على محمد عبدك ورسولك كما صليت على إبراهيم وبارك على محمد وآل محمد كما باركت على إبراهيم» اے اللہ! درود و رحمت بھیج اپنے بندے اور رسول محمد پر جس طرح تو نے ابراہیم پر بھیجا ہے، اور برکتیں نازل فرما محمد اور آل محمد پر ویسے ہی جیسے تو نے ابراہیم پر نازل فرمائی ہیں ۔
It was narrated that 'Amr bin Sulam Az-Zuraqi said:
Abu Humaid As-Sa'idi رضی اللہ عنہ told me that they said: 'O Messenger of Allah (ﷺ), how should we send salah upon you?' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Say: Allahumma sali 'ala Muhammadin wa azwajihi wa dhuriyatihi ( O Allah, send salah upon Muhamad and his wives and progeny)- in the narration of Al-Harith (one of the two who narrated it)-kama salaita 'ala Ibraim wa barik 'alaMuhammad wa azwajihi wa dhuriyatti (as You sent salah upon Irahim and send blessings upon Muhammad and his wives and progeny)- both of them said that- kama barakta 'ala ali Ibrahima innaka hamidun majid (as You sent blessings upon Ibrahim, You are indeed worthy of praise, Full of glory.) Abu Abdur-Rahman (An-Nasa'i) said: Qutaibah informed us of this hadith two times, and perhaps he had missed a part of it.
ہمیں قتیبہ بن سعید نے مالک کی سند سے اور حارث بن مسکین نے ان کو پڑھ کر خبر دی جب کہ میں سن رہا تھا، ابن القاسم سے، انہوں نے کہا: مجھ سے مالک نے عبداللہ بن ابی بکر بن محمد بن عمرو بن حزم کی سند سے، اپنے والد سُلیٰ کی سند سے بیان کیا,عمرو بن سلیم الزرقی کی سند پر جنہوں نے کہا
ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ان لوگوں ( صحابہ ) نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم آپ پر صلاۃ ( درود و رحمت ) کیسے بھیجیں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہو: «اللہم صل على محمد وأزواجه وذريته»، یہ صرف حارث کی روایت میں ہے «كما صليت على آل إبراهيم وبارك على محمد وأزواجه وذريته»۔ یہ دونوں کی روایت میں ہے «كما باركت على آل إبراهيم إنك حميد مجيد»۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: قتیبہ نے اس حدیث کو مجھ سے دو بار بیان کیا، اور شاید کہ ان سے کچھ حصہ اس حدیث کا چھوٹ گیا ہے۔
It was narrated from Abdullah bin Abi Talhah رضی اللہ عنہ , from his father, that:
The Messenger of Allah (ﷺ) came one day with a joyful expression on his face. He said: Jibril came to me and said: 'Will it not please you, O Muhammad, (to know) that no one of your Ummah will send salah upon you but I will send salah upon him tenfold, and no one will send salams upon you but I will send salams upon him tenfold?
ہم سے سوید بن نصر نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے، یعنی ابن المبارک نے، کہا: ہم کو حماد بن سلمہ نے ثابت کی سند سے، سلیمان بن حسن بن علی کے آزاد کردہ غلام عبداللہ بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد کی سند سے خبر دی
ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اور آپ کے چہرے پر خوشی و مسرت جھلک رہی تھی، آپ نے فرمایا: یہ ( خوشی اس لیے ہے کہ ) میرے پاس جبرائیل علیہ السلام آئے، اور کہنے لگے: اے محمد! کیا آپ کے لیے یہ خوشی کا باعث نہیں کہ آپ کی امت میں سے جو کوئی بھی آپ پر صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجے گا تو میں اس پر دس بار درود بھیجوں گا، اور جو کوئی آپ کے امتیوں میں سے آپ پر سلام بھیجے گا میں تو اس پر دس بار سلام بھیجوں گا ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet (ﷺ) said: Whoever sends salah upon me once, Allah (SWT) will send salah upon him tenfold.
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن جعفر نے اپنے والد کی سند سے العلاء کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص مجھ پر ایک ( مرتبہ ) صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجے گا اللہ اس پر دس مرتبہ صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجے گا ۔
Anas bin Malik رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah (ﷺ) said: Whoever sends salah upon me once, Allah (SWT) will send salah upon him tenfold, and will erase ten sins from him, and will raise him ten degrees in status.
ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، کہا: ہم سے یونس بن ابی اسحاق نے بریدہ بن ابی مریم سے بیان کیا، کہا: انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص میرے اوپر ایک بار صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجے گا، تو اللہ اس پر دس بار صلاۃ ( درود و رحمت ) بھیجے گا، اور اس کے دس گناہ معاف اور دس درجے بلند کر دیئے جائیں گے ۔
It was narrated that 'Abdullah رضی اللہ عنہ said:
When we sat during the prayer with the Messenger of Allah (ﷺ), we used to say: 'Peace (salam) be upon Allah(SWT), peace be upon so-and-so and so-and-so.' The Messenger of Allah (ﷺ) said: 'Do not say peace (salam) be upon Allah (SWT), for Allah (SWT) is As-Salam (the Source of peace; the One free from all faults). Rather say: At-tahiyyatu lillahi wasalawatu wat-tayibaat, as-salamu 'alaika ayah-Nabiyyu wa rahmatAllahi wa baraktuhu. As-salamu 'alaina a 'ala ibad illahis-salihin (All compliments, prayers and pure words are due to Allah. Peace be upon you O Prophet, and the mercy of Allah and His blessings. Peace be upon us and upon the righteous slaves of Allah.) If you say that, it will be for every righteous slave in the heavens and on earth, ashadu an la ilaha ill Allah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu (I bear witness that that none has the right to be worshipped except Allah, and I bear witness that Muhammad is His slave and messenger.) Then let him choose any supplication that he likes to say after that.'
ہم سے یعقوب بن ابراہیم الدورقی اور عمرو بن علی نے بیان کیا، اور قول ان کا ہے، انہوں نے کہا: ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے سلیمان عماش نے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے شقیق نے بیان کیا،عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
جب ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز میں بیٹھتے تو کہتے: سلام ہو اللہ پر اس کے بندوں کی طرف سے، سلام ہو فلاں پر اور فلاں پر، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «السلام على اللہ» نہ کہو، کیونکہ اللہ تو خود ہی سلام ہے، ہاں جب تم میں سے کوئی قعدہ میں بیٹھے تو چاہیئے کہ وہ کہے: «التحيات لله والصلوات والطيبات السلام عليك أيها النبي ورحمة اللہ وبركاته السلام علينا وعلى عباد اللہ الصالحين» تمام قولی، فعلی اور مالی عبادتیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اے نبی! آپ پر سلام ہو اور اللہ کی رحمت اور برکتیں نازل ہوں، ہم پر اور اللہ کے نیک بندوں پر سلام ہو کیونکہ جب تم اس طرح کہو گے تو زمین و آسمان میں رہنے والے ہر نیک بندے کو یہ شامل ہو گا، ( پھر کہے ) : «أشهد أن لا إله إلا اللہ وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» میں گواہی دیتا ہوں کہ نہیں ہے کوئی حقیقی معبود سوائے اللہ کے، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں پھر اس کے بعد اپنی پسندیدہ دعا جو بھی چاہے کرے ۔