It was narrated from Abu Hurairah رضی الله عنہ that:
The Messenger of Allah said: None of you should wish for death. Either he is a doer of good, so perhaps he may do more good, or he is an evildoer but perhaps he will give up his evil ways.
ہم سے ہارون بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا ہم سے معن نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابراہیم بن سعد نے زہری کی سند سے اور عبید اللہ بن عبداللہ بن عتبہ کی سند سے,ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے، ( کیونکہ ) یا تو وہ نیک ہو گا تو ہو سکتا ہے زیادہ نیکی کرے، یا برا ہو گا تو ہو سکتا ہے وہ برائی سے توبہ کر لے ۔
It was narrated from Abu Ubaid the freed slave of 'Abdur-Rahman bin Awf that he heard Abu Huraidah رضی الله عنہ say:
'None of you should wish for death. Either he is a doer of good, so if he lives he will do more good or he is a doer of evil but perhaps he will give up his evil ways. '
ہم سے عمرو بن عثمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے بقیع نے بیان کیا، کہا: مجھ سے الزبیدی نے بیان کیا، کہا: مجھ سے زہری نے عبدالرحمٰن بن عوف کے آزاد کردہ غلام ابو عبید سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرزو و تمنا نہ کرے ( کیونکہ ) اگر وہ نیک ہے تو شاید زندہ رہے ( اور ) زیادہ نیکی کرے، اور یہ اس کے لیے بہتر ہے، اور اگر گناہ گار ہے تو ہو سکتا ہے گنا ہوں سے توبہ کر لے ۔
It was narrated form Anas رضی الله عنہ that:
The Messenger of Allah said: None of you should wish for death because of some harm that befalls him, rather he should say: 'Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairanli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairanli (O Allah, keep me alive so alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me.) '
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے یزید نے جو ابن زریع ہے، حمید کی سند سے بیان کیا, انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز مصیبت کی وجہ سے جو اسے دنیا میں پہنچتی ہے موت کی تمنا نہ کرے ، بلکہ یہ کہے: «اللہم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! اس وقت تک مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور اس وقت موت دیدے جب موت میرے لیے بہتر ہو ۔
It was narrated that Anas رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'None of you should wish for death because of some harm that befalls him. If he must wish for death, let him say: Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairantli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairanli (O Allah, keep me alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me)
ہم سے علی بن حجر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن علیہ نے عبدالعزیز کی سند سے بیان کیا اور ہمیں عمران بن موسیٰ نے خبر دی، کہا: ہم سے عبد الوارث نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالعزیز نے بیان کیا, انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سنو! تم میں کا کوئی ( بھی ) ہرگز موت کی آرزو نہ کرے، اس مصیبت کی وجہ سے جو اسے پہنچی ہے، اگر موت کی آرزو کرنا ضروری ہو تو یہ کہے: «اللہم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! اس وقت تک مجھے زندہ رکھ جب تک زندگی میرے لیے بہتر ہو، اور اس وقت موت دیدے جب موت میرے لیے بہتر ہو ۔
It was narrated that Anas رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Do not pray for death or wish for it. Whoever insists on praying for it let him say: Allahumma ahini ma kanatil-hayatu khairanli wa tawaffani idha kanatil-wafatu khairanli (O Allah, keep me alive so long as life is good for me, and cause me to die when death is good for me.) '
ہم سے احمد بن حفص بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابراہیم بن طہمان نے حجاج کی سند سے جو بصری تھے، یونس سے اور ثابت کی سند سے, انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم موت کی دعا نہ کرو، اور نہ ہی اس کی تمنا ( مگر ) جسے دعا کرنا ضروری ہو وہ کہے: «اللہم أحيني ما كانت الحياة خيرا لي وتوفني إذا كانت الوفاة خيرا لي» اے اللہ! مجھے زندہ رکھ جب تک میرے لیے زندہ رہنا بہتر ہو اور موت دیدے جب میرے لیے موت بہتر ہو ۔
Qais said:
I entered upon Khabbab رضی اللہ عنہ when he had been cauterized on his stomach seven times. He said: 'Were it not that the Messenger of Allah forbade us to pray for death, I would have prayed for it. '
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، کہا: قیس بن ابی حازم کہتے ہیں
میں خباب رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، انہوں نے اپنے پیٹ میں سات داغ لگوا رکھے تھے وہ کہنے لگے: اگر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں موت کی دعا سے نہ روکا ہوتا تو میں ( شدت تکلیف سے ) اس کی دعا کرتا۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Remember often the destroyer of pleasures. ' Abu 'Abdur-Rahaman (An-Nasai) said: Muhammad bin Ibrahim (one of the narrators) is the father of Abu Bakr Ibn Abi Shaibah.
ہم سے حصین بن حریث نے بیان کیا، کہا: ہم کو فضل بن موسیٰ نے محمد بن عمرو کی سند سے خبر دی۔ اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یزید نے بیان کیا، کہا: ہم کو محمد بن ابراہیم نے محمد بن عمرو کی سند سے اور ابو سلمہ کی سند سے, ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لذتوں کو کاٹنے والی کو خوب یاد کیا کرو ۔ ابوعبدالرحمٰن کہتے ہیں: محمد بن ابراہیم ابوبکر بن ابی شیبہ کے والد ہیں۔
It was narrated that Umm Salamah رضی الله عنہا said:
I heard the Messenger of Allah say: 'When you see the dead, say something good, for the angels say Amin to whatever you say; When Abu Salamah died, I said: 'O Messenger of Allah, what should I say?' He said: 'Say Allahummaghfirlanaa wa lahu wa a 'qibni minhu 'uqbai hasanah (O Allah, forgive us and him, and compensate me well for this loss.) ' Then Allah, the Mighty and Sublime, compensated me with Muhammad.
ہم سے محمد بن المثنی نے یحییٰ کی سند سے اور العمش کی سند سے کہا: مجھ سے شقیق نے بیان کیا, ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: جب تم مریض کے پاس جاؤ تو اچھی باتیں کرو، کیونکہ تم جو کچھ کہتے ہو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں ۔ چنانچہ جب ابوسلمہ مر گئے، تو میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! میں کیا کہوں؟ تو آپ نے فرمایا ـ: تو کہو: «اللہم اغفر لنا وله وأعقبني منه عقبى حسنة» اے اللہ! ہماری اور ان کی مغفرت فرما، اور مجھے ان کا نعم البدل عطا فرما تو اللہ تعالیٰ نے مجھے ان کے بعد محمد صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کیا ۔
It was narrated that Abu Saeed رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Prompt your dying ones to say La ilaha illallah (there is none worthy of worship except Allah). '
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے بشر بن المفضل نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عمارہ بن غزیہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن عمارہ نے بیان کیا، کہا: ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے قریب المرگ لوگوں کو «لا إله إلا اللہ» کی تلقین کرو ۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah said: 'Prompt your dying ones to say La ilaha illahllah (there is none worthy of worship except Allah). '
ہم سے ابراہیم بن یعقوب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے احمد بن اسحاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے وہب نے بیان کیا، کہا: ہم سے منصور بن صفیہ نے اپنی والدہ صفیہ بنت شیبہ کی روایت سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم اپنے قریب المرگ لوگوں کو «لا إله إلا اللہ» کی تلقین کرو ۔
It is narrated from 'Abdullah bin Buraidah رضی الله عنہ, from his father, that:
The Messenger of Allah said: The believer dies with sweat on his forehead.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا: ہم سے یحییٰ نے المثنیٰ بن سعید سے، قتادہ کی سند سے، عبداللہ بن بریدہ رضی اللہ عنہ نے اپنے والد سے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود ہوتی ہے ۔
It was narrated from (Ibn Buraidah رضی الله عنہ ) that his father said:
I heard the Messenger of Allah say: 'The believer dies with sweat on his forehead. '
ہم سے محمد بن معمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یوسف بن یعقوب نے بیان کیا، کہا: ہم سے قماس نے ابن بریدہ رضی الله عنہ کی سند سے اپنے والد سے بیان کیا، کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے سنا: مومن ایسی حالت میں مرتا ہے کہ اس کی پیشانی پسینہ آلود رہتی ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah died while he was between my chest and my chin, and I never disliked the agony of death for anyone after I saw the Messenger of Allah.
ہم سے عمرو بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، کہا: مجھ سے لیث نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ابن الحاد نے عبدالرحمٰن بن قاسم کے واسطہ سے، اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی، تو اس وقت آپ کا سر مبارک میری ہنسلی اور ٹھوڑی کے درمیان تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنے کے بعد کبھی کسی کی موت کی سختی مجھے ناگوار نہیں لگتی ۔
It was narrated that Anas رضی اللہ عنہ said:
The last time I saw the Messenger of Allah, he drew back the curtain when the people were in rows behind Abu Bakr رضی اللہ عنہ . Abu Bakr رضی اللہ عنہ wanted to step back, but he gestured to them to stay as they were, and let the curtain drop. He died at the end of that day, and that was a Monday.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے زہری کی سند سے بیان کیا, انس رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری دیدار اس وقت کیا تھا ( جب ) آپ نے ( حجرے کا ) پردہ اٹھایا، اور لوگ ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صف باندھے ( کھڑے تھے ) ، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے پیچھے ہٹنا چاہا تو آپ نے اشارہ کیا کہ اپنی جگہ پر رہو، اور پردہ گرا دیا ( پھر ) آپ اسی دن کے آخری ( حصہ میں ) انتقال فرما گئے، اور یہ دوشنبہ کا دن تھا۔
It was narrated that 'Abdullah bin 'Amr رضی الله عنہما said:
A man who had been born in Al-Madinah died there, and the Messenger of Allah prayed for him, then he said: 'Would that he had died somewhere other than the place where he was born.' They said: 'Why is that, O Messenger of Allah?' He said: If a man dies somewhere other than the place where he was born, a space in him equal to the distance between the place where he was born and the place where he died.
ہم سے یونس بن عبد الاعلٰی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن وہب نے بیان کیا، کہا: مجھ سے حیی بن عبد اللہ نے ابوعبدالرحمٰن حبلی کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
مدینے کا ایک آدمی جو وہیں پیدا ہونے والوں میں سے تھا مر گیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ( کے جنازے ) کی نماز پڑھائی، پھر فرمایا: کاش! ( یہ شخص ) اپنے پیدائش کی جگہ کے علاوہ کہیں اور مرا ہوتا ، لوگوں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! ایسا کیوں تو آپ نے فرمایا: آدمی جب اپنی جائے پیدائش کے علاوہ کہیں اور مرتا ہے، تو اسے جنت میں اس کی جائے پیدائش سے جائے موت تک جگہ دی جاتی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی الله عنہ that:
The Prophet said: When the believer is dying, the angels of mercy come to him with white silk and sya: 'Come out content and with the pleasure of Allah upon you to the mercy of Allah, fragrance and a Lord Who is not angry; So it comes out like the best fragrance of musk. They pass him from one to another until they bring him to the gate of heaven, where they say: '; How good is this fragrance that has come to you from the Earth! Then the souls of the believers come to him and they rejoice more over him than any one of you rejoices when his absent loved one comes to him. They ask him: 'What happened to so-and-so, what happened to so-and-so?' They say: 'Let him be, for he was in the hardship of the world. When he says, 'Did he not come here?' They say: 'He was taken to the pit (of Hell).' Come out discontent, subject of Divine wrath, to the punishment of Allah, the Mighty and Sublime; So it comes out like the foulest stench of a corpse. They bring him to the gates of the Earth, where they say: 'How foul is this stench!' Then they bring him to the souls of the disbelievers.
ہم سے عبید اللہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا، کہا: مجھ سے میرے والد نے قتادہ کی سند سے اور قسامہ بن زہیر سے, ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب مومن کی موت آتی ہے تو اس کے پاس رحمت کے فرشتے سفید ریشمی کپڑا لے کر آتے ہیں، اور ( اس کی روح سے ) کہتے ہیں: نکل، تو اللہ سے راضی ہے، اور اللہ تجھ سے راضی ہے، اللہ کی رحمت اور رزق کی طرف اور ( اپنے ) رب کی طرف جو ناراض نہیں ہے، تو وہ پاکیزہ خوشبودار مشک کی مانند نکل پڑتی، ہے یہاں تک کہ ( فرشتے ) اسے ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں، ( جب ) آسمان کے دروازے پر اسے لے کر آتے ہیں تو ( دربان ) کہتے ہیں: کیا خوب ہے یہ خوشبو جو زمین سے تمہارے پاس آئی ہے، ( پھر ) وہ اسے مومن کی روحوں کے پاس لے کر آتے ہیں، تو انہیں ایسی خوشی ہوتی ہے جو گمشدہ شخص کے لوٹ کر آ جانے سے بڑھ کر ہوتی ہے، وہ روحیں اس سے ان لوگوں کا حال پوچھتی ہیں جنہیں وہ دنیا میں چھوڑ گئے تھے: فلاں کیسے ہے، اور فلاں کیسے ہے؟ وہ کہتی ہیں: انہیں چھوڑو، یہ دنیا کے غم میں مبتلا تھے، تو جب وہ ( نووارد روح ) کہتی ہے: کیا وہ تمہارے پاس نہیں آیا؟ ( وہ تو مر گیا تھا ) تو وہ کہتی ہیں: اسے اس کے ٹھکانہ ہاویہ کی طرف لے جایا گیا ہو گا، اور جب کافر قریب المرگ ہوتا ہے تو عذاب کے فرشتے ایک ٹاٹ کا ٹکڑا لے کر آتے ہیں، ( اور ) کہتے ہیں: اللہ کے عذاب کی طرف نکل، تو اللہ سے ناراض ہے، اور اللہ تجھ سے ناراض ہے، تو وہ نکل پڑتی ہے جیسے سڑے مردار کی بدبو نکلتی ہے یہاں تک کہ اسے زمین کے دروازے پر لاتے ہیں ( پھر ) کہتے ہیں: کتنی خراب بدبو ہے یہاں تک کہ اسے کافروں کی روحوں میں لے جا کر ( چھوڑ دیتے ہیں ) ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him. (One of the narrators) Shuraih said: 'I went to Aishan رضی اللہ عنہا and said: O mother of the believers! I heard Abu Hurairah رضی اللہ عنہ narrate from the Messenger of Allah a Hadith which, if that is the case, we are all doomed. She said: 'What is that?' He said: 'The Messenger of Allah said: Whoever loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him. But there is no one among us who does not hate death.' She said: 'The Messenger of Allah did say that, but it is not what you think. When the eyes begin to stare, the death rattle sounds in the chest and the flesh shiver, at that point, whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him. '
ہناد نے ہم سے ابو زبید سے جو عبثر بن القاسم ہے، مطرف کی سند سے، امیر کی سند سے، شریح بن ہانی کی سند سے, ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۔ شریح کہتے ہیں: میں ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آیا، اور میں نے کہا: ام المؤمنین! میں نے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث ذکر کرتے سنا ہے، اگر ایسا ہے تو ہم ہلاک ہو گئے، انہوں نے پوچھا: وہ کیا ہے؟ انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: جو اللہ سے ملنا چاہے اللہ ( بھی ) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرے گا لیکن ہم میں سے کوئی ( بھی ) ایسا نہیں جو موت کو ناپسند نہ کرتا ہو۔ تو انہوں نے کہا: بیشک یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے، لیکن اس کا یہ مطلب نہیں جو تم سمجھتے ہو بلکہ اس کا مطلب یہ ہے کہ جب نگاہ پتھرا جائے، سینہ میں دم گھٹنے لگے، اور رونگٹے کھڑے ہو جائیں، اس وقت جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: Allah, the Most High, said: If My slave loves to meet Me, I love to meet him, and if he hates to meet Me, I hate to meet him. '
حارث بن مسکین نے ابن القاسم سے روایت کی ہے کہ میں اسے پڑھ رہا تھا جب کہ میں سن رہا تھا، انہوں نے کہا: مالک نے مجھ سے بیان کیا۔ اور ہمیں قتیبہ نے خبر دی، کہا: ہم سے المغیرہ نے ابو الزناد سے اور العراج کی سند سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جب میرا بندہ مجھ سے ملنا چاہتا ہے تو میں ( بھی ) اس سے ملنا چاہتا ہوں، اور جب وہ مجھ سے ملنا ناپسند کرتا ہے تو میں ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرتا ہوں ۔
It was narrated from 'Ubadah رضی الله عنہ that:
The Prophet said: Whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah hates to meet him.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے، قتادہ کی سند سے بیان کیا، کہا: میں نے انس رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے ہوئے سنا, عبادہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہے، اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا چاہے گا، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرے گا ۔
It was narrated that 'Ubadah bin As-Samit رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'whoever loves to meet Allah, Allah loves to meet him, and whoever hates to meet Allah, Allah, hates to meet him. '
ہم سے ابو اشعث نے بیان کیا، کہا: ہم سے المعتمر نے بیان کیا، کہا: میں نے اپنے والد کو قتادہ کی سند سے اور انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہوئے سنا ہے, عبادہ بن صامت رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو اللہ تعالیٰ سے ملنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا چاہتا ہے، اور جو اللہ تعالیٰ سے ملنا ناپسند کرتا ہے اللہ تعالیٰ ( بھی ) اس سے ملنا ناپسند کرتا ہے ۔