It was narrated from Anas رضی الله عنہ that:
The Messenger of Allah announced the news of the death of Zaid and Ja'far before news of them came. He announced their death and his eyes were overflowing with tears.
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا: ہمیں سلیمان بن حرب نے خبر دی، کہا: ہم سے حماد بن زید نے، ایوب کی سند سے، حمید بن ہلال سے, انس رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زید اور جعفر کی موت کی اطلاع ( کسی آدمی کے ذریعہ ) ان کی ( موت ) کی خبر آنے سے پہلے دی، اس وقت آپ کی دونوں آنکھیں اشکبار تھیں۔
Abu Salamah and Ibn Al-Musayyab narrated that Abu Hurairah رضی الله عنہ told them, that:
The Messenger of Allah had told them of the death of An-Najashi, the ruler of Ethiopia, on the day that he died, and he said: Pray for forgiveness for your brother.
ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا: ہم سے یعقوب نے بیان کیا، کہا: ہم سے میرے والد نے، صالح کی سند سے، ابن شہاب کی سند سے، کہا: مجھ سے ابوسلمہ اور ابن المسیب نے بیان کیا, ابوہریرہ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حبشہ کے بادشاہ نجاشی کی موت کی خبر اسی دن دی جس دن وہ مرے، اور فرمایا: اپنے بھائی کے لیے مغفرت کی دعا کرو ۔
Rabiah bin Saif Al-Mu'afiri narrated from Abu 'Abdur-Rahman Al-Hubuli, from 'Abdullah bin 'Amr رضی الله عنہما , who said:
While we were traveling with the Messenger of Allah, he saw a woman, and did not think that he knew her. When she was halfway to him, he stopped until she reached him, and it was Fatimah, the daughter of the Messenger of Allah. He said to her: 'What brought you out of your house, O Fatimah?' She said: 'I came to the people of this deceased one to pray for mercy for them, and to offer my condolences to them.' He said: 'Perhaps you went with them to Al-Kuda? She said: 'Allah forbid that I should go there. I heard what you said about that.' He said: If you had gone there with them, you would never have seen Paradise until the grandfather of your father saw it. ' Abu Abdur Rahman (An-Nasa'i) said: Rabi'ah is (a) weak (narrator).
ہم سے عبید اللہ بن فضلہ بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبداللہ بن یزید مقری نے بیان کیا۔ اور ہم سے محمد بن عبداللہ بن یزید المقری نے بیان کیا، کہا: ہم سے میرے والد نے بیان کیا، کہا: مجھ سے سعید نے بیان کیا، کہا: مجھ سے ربیعہ بن سیف المعفری نے ابوعبدالرحمٰن حبلی کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمرو رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چلے جا رہے تھے کہ اچانک آپ کی نگاہ ایک عورت پہ پڑی، ہم یہی گمان کر رہے تھے کہ آپ نے اسے نہیں پہچانا ہے، تو جب بیچ راستے میں پہنچے تو آپ کھڑے ہو گئے یہاں تک کہ وہ ( عورت ) آپ کے پاس آ گئی، تو کیا دیکھتے ہیں کہ وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی فاطمہ رضی اللہ عنہا ہیں، آپ نے ان سے پوچھا: فاطمہ! تم اپنے گھر سے کیوں نکلی ہو؟ انہوں نے جواب دیا: میں اس میت کے گھر والوں کے پاس آئی، میں نے ان کے لیے رحمت کی دعا کی، اور ان کی میت کی وجہ سے ان کی تعزیت کی، آپ نے فرمایا: شاید تم ان کے ساتھ کدیٰ ۱؎ تک گئی تھیں؟ انہوں نے کہا: اللہ کی پناہ! میں وہاں تک کیوں جاتی اس سلسلے میں آپ کو ان باتوں کا ذکر کرتے سن چکی ہوں جن کا آپ ذکر کرتے ہیں، تو آپ نے ان سے فرمایا: اگر تم ان کے ساتھ وہاں جاتی تو تم جنت نہ دیکھ پاتی یہاں تک کہ تمہارے باپ کے دادا ( عبدالمطلب ) اسے دیکھ لیں ۔ابو عبدالرحمٰن نسائی کہتے ہیں: ربیعہ ضعیف ہیں۔
It was narrated from Muhammad bin Sirin that: Umm 'Atiyyah Al-Ansariyyah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah entered upon us when his daughter died, and said: 'Wash her three times or five, or more if you think (that is needed), with water and lote leaves, and put some camphor in it the last time, and when you have finished call me.' When we finished we called him and he gave us his waist-wrap, and said: 'Shroud her in it. '
ہم سے قتیبہ نے مالک کی سند سے، ایوب کی سند سے، محمد بن سیرین کی سند سے, ام عطیہ انصاریہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
جس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کی وفات ہوئی، آپ ہمارے پاس تشریف لائے اور فرمایا: اسے پانی اور بیر ( کے پتوں ) سے دو تین یا پانچ یا اس سے زیادہ بار اگر مناسب سمجھو غسل دو، اور آخری بار میں کچھ کافور یا کافور کی کچھ مقدار ملا لو ( اور ) جب تم ( غسل سے ) فارغ ہو تو مجھے خبر کرو ۔ تو جب ہم فارغ ہوئے تو ہم نے آپ کو خبر دی تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا اور فرمایا: اسے ان کے بدن پر لپیٹ دو ۔
It was narrated from Abu Al-Hasan, the freed slave of Umm Qais bint Mihsan, that Umm Qais رضی الله عنہا said:
My son died, and I felt very sad. I said to the one who was washing him: 'Do not wash my son with cold water and kill him. 'Ukashah bin Mihsan رضی الله عنہ went to the Messenger of Allah and told him what she had said, and he smiled then said: What did she say, may Allah give her long life? And we do not know of any woman who lived as long as she lived.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے لیث نے یزید بن ابی حبیب کی سند سے اور ام قیس بنت محصن کی آزاد کردہ غلام ابو الحسن کی سند سے بیان کیا, ام قیس رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
میرا بیٹا مر گیا، تو میں اس پر رونے لگی اور اس شخص سے جو اسے غسل دے رہا تھا کہا: میرے بیٹے کو ٹھنڈے پانی سے غسل نہ دو کہ اس ( مرے کو مزید ) مارو، عکاشہ بن محصن رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گئے، اور آپ کو ان کی یہ بات بتائی تو آپ مسکرا پڑے، پھر فرمایا: کیا کہا اس نے؟ اس کی عمردراز ہو ، ( راوی کہتے ہیں ) تو ہم نہیں جانتے کہ کسی عورت کو اتنی عمر ملی ہو جتنی انہیں ملی ۔
It was narrated from Ayyub: I heard Hafsah رضی الله عنہا saying: 'Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
They tied the hair of the daughter of the Prophet in three braids. ' 'I said: Did they undo it, then make three braids? She said: 'Yes. '
ہم سے یوسف بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے ابن جریج کی سند سے بیان کیا، اور ایوب نے کہا: میں نے حفصہ رضی اللہ عنہا کو کہتے سنا: ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
ان عورتوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی کے سر کی تین چوٹیاں بنائیں، میں نے پوچھا: اسے کھول کر انہوں نے تین چوٹیاں کر دیں، تو انہوں نے کہا: جی ہاں۔
It was narrated from Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا that:
The Messenger of Allah said concerning the washing of his daughter: Start on the right and the parts that were washed in wudu. '
ہم سے عمرو بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے احمد بن محمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے خالد سے اور حفصہ رضی اللہ عنہا سے, ام عطیہ رضی الله عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی بیٹی کے غسل کے سلسلہ میں فرمایا: ان کے داہنے اعضاء، اور وضو کے مقامات سے نہلانا شروع کرو ۔
It was narrated that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
One of the daughters of the Prophet died, and he sent word to us saying: 'Wash her with water and lotus leaves, and wash her an odd number of times, three, or five, or seven if you think (that is needed), and put some camphor in it the last time. And when you have finished, inform me.' When we finished, we finished, we informed him, and he threw his informed him, and he threw his waist-wrap to us and said: 'Shroud her in it.' And we combed her hair and put it in three braids, and put it behind her.
ہم سے عمرو بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے احمد بن محمد بن حنبل نے بیان کیا، کہا: ہم سے اسماعیل نے خالد سے اور حفصہ رضی اللہ عنہا سے, ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی انتقال کر گئیں، تو آپ نے ہمیں بلا بھیجا اور فرمایا: اسے پانی اور بیر کے پتوں سے غسل دینا، اور طاق بار یعنی تین بار، یا پانچ بار غسل دینا، اگر ضرورت سمجھو تو سات بار دینا، اور آخری بار تھوڑا کافور ملا لینا ( اور ) جب تم فارغ ہو چکو تو مجھے خبر کرنا ، تو جب ہم ( نہلا کر ) فارغ ہوئے تو ہم نے آپ کو خبر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہبند ہماری طرف پھینکا، اور فرمایا: اسے ( ان کے جسم پہ ) لپیٹ دو ، ( پھر ) ہم نے ان کی تین چوٹیاں کیں، اور انہیں ان کے پیچھے ڈال دیا۔
It was narrated that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah entered upon us when we were washing his daughter and said: 'Wash her three times or five, or more if you think (that is necessary), with water and lotus leaves, and put camphor, or some camphor in it the last time. And when you have finished, inform me.' When we finished, we informed him, and he threw his waist-wrap to us and said: 'Shroud her in it. '
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے یزید کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ایوب نے محمد بن سیرین کی سند سے بیان کیا, ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم آپ کی بیٹی کو نہلا رہے تھے، آپ نے فرمایا: انہیں پانی اور بیر ( کے پتوں ) سے تین یا پانچ بار غسل دو، یا اگر مناسب سمجھو اس سے بھی زیادہ، اور آخری بار کافور یا کافور کی کچھ ( مقدار ) ملا لینا، اور جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر کرو ۔ چنانچہ جب ہم فارغ ہوئے تو ہم نے آپ کو خبر کی تو آپ نے اپنا تہبند ہماری طرف پھینکا، اور فرمایا: اسے ان کے جسم سے لپیٹ دو ۔
It was narrated that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah entered upon us while we were washing his daughter and said: 'Wash her three times, or five or more if you think (that is necessary), with water and lotus leaves, and put camphor, or some camphor in it the last time. And when you have finished, inform me.' When we finished, we informed him, and he threw his waist-wrap to us, and said: Shroud her in it.
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ایوب نے بیان کیا، محمد کی سند سے,ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی وفات ہو گئی، تو آپ نے ہمیں بلوایا ( اور ) فرمایا: اسے پانی اور بیر ( کے پتوں ) سے تین یا پانچ بار غسل دو، یا اس سے زیادہ اگر مناسب سمجھو، اور آخری بار کچھ کافور یا کافور کی کچھ ( مقدار ) ملا لینا، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر کرو ۔ تو جب ہم فارغ ہوئے تو ہم نے آپ کو خبر کی، آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند پھینکا اور فرمایا: اسے ( اس کے جسم سے ) لپیٹ دو ۔
Something similar was narrated from Umm 'Atiyyah رضی اللہ عنہا except, that he (the narrator) said:
Three times or five, or seven, or more than that, if you think that (is necessary).
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے حماد نے ایوب کے واسطہ سے اور حفصہ رضی اللہ عنہا سے, اس سند سے بھی ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے اسی جیسی حدیث مروی ہے، مگر ( اس میں یہ الفاظ ہیں )
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں تین بار یا پانچ بار یا سات بار غسل دو، یا اس سے زیادہ اگر اس کی ضرورت سمجھو ۔
It was narrated that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
A daughter of the Messenger of Allah died and he told us to wash her. He said: 'Three times, or five or seven, or more than that, if you think that (is necessary).' I said: 'An odd number?' He said: 'Yes, and put camphor, or some camphor, in (the water) the last time. And when you have finished, inform me.' So when you have finished, we informed him, and then gave us his waist-wrap and said: 'Shroud her in it.
ہم سے اسماعیل بن مسعود نے بیان کیا، ہم سے بشر نے سلمہ بن علقمہ کی سند سے، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے اور ان کے بعض بھائیوں کی سند سے بیان کیا, ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیٹی کی وفات ہو گئی، تو آپ نے مجھے انہیں نہلانے کا حکم دیا اور فرمایا: تین بار، یا پانچ بار، یا سات بار غسل دو، یا اس سے زیادہ اگر ضرورت سمجھو ، تو میں نے کہا: طاق بار؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں، اور آخری مرتبہ کچھ کافور یا کافور کی کچھ مقدار ملا لو، ( اور ) جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے باخبر کرنا ، چنانچہ جب ہم فارغ ہوئے، ہم نے آپ کو خبر کی تو آپ نے ہمیں اپنا تہبند دیا، اور فرمایا: اسے ( اس کے جسم سے ) لپیٹ دو ۔
It was narrated from Ayyub, from Muhammad, that Umm 'Atiyyah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah came to us when we were washing his daughter. He said: 'Wash her three times, or five, or more than that if you think that (is necessary), with water and lotus leaves, and put camphor, or some camphor in (the water) the last time. And when you have finished, inform me.' When we finished, we informed him and he threw his waist-wrap to us and said: 'Shroud her in it. ' He said: Hafsah said: 'We washed her three, or five, or seven times.' Umm 'Atiyyah رضی اللہ عنہا said: 'We combed her hair into three braids. '
ہم سے عمرو بن زرارہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل نے ایوب کے واسطہ سے اور محمد سے, ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہے تھے، آپ نے فرمایا: انہیں پانی اور بیر ( کے پتوں ) سے تین بار، یا پانچ بار، غسل دو ، یا اس سے زیادہ، اور آخری بار کچھ کافور یا کافور کی مقدار ملا لو ( اور ) جب تم فارغ ہو جاؤ تو مجھے آگاہ کرو ، تو جب ہم فارغ ہوئے تو آپ کو خبر کی، آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند پھینکا اور فرمایا: اسے ( اس کے جسم سے ) لپیٹ دو ، راوی کہتے ہیں یا حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں: اسے تین، پانچ، یا سات بار غسل دو، راوی کہتے ہیں: ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: ہم نے ان کی تین چوٹیاں کیں۔
Ayyub narrated from Muhammad, who said: Hafsah informed me that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
'We put her hair in three braids. '
ہم سے محمد بن منصور نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ایوب نے بیان کیا، انہوں نے محمد سے، کہا: مجھ سے حفصہ نے بیان کیا, اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں۔
Hammad reported from Ayyub: And Hafsah said, from Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا :
'We put her hair in three braids. '
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حماد نے ایوب سے اور حفصہ نے کہا: اس سند سے بھی ام عطیہ رضی الله عنہا سے مروی ہے کہ
ہم نے ان کے سر کی تین چوٹیاں کیں۔
Muhammad bin Sirin said:
Umm 'Atiyyah رضی اللہ عنہا was a woman from among the Ansar who told us: 'The Prophet entered upon us while we were washing his daughter and said: Wash her three times, or five, or more than that if you think that (is necessary), with water and lotus leaves, and put camphor, or some camphor in it the last time. And when you have finished, inform me. So when we finished we informed him, and he threw his waist-wrap to us and said: Shroud her in it. And he did not add to that. He (the narrator) said: I do not know which of his daughters that was. I said: What did he mean by: 'Shroud her in it?' Did he mean to put it on like an Izar? He said: No, I think he meant to wrap her completely.
ہم سے یوسف بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے ابن جریج کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: مجھ سے ایوب بن ابی تمیمہ نے بیان کیا, محمد بن سیرین کہتے ہیں
ام عطیہ رضی اللہ عنہا ایک انصاری عورت تھیں، وہ ( بصرہ ) آئیں، اپنے بیٹے سے جلد ملنا چاہ رہی تھیں لیکن وہ اسے نہیں پا سکیں، انہوں نے ہم سے حدیث بیان کی، کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم آپ کی بیٹی کو غسل دے رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: انہیں پانی اور بیر ( کی پتیوں ) سے تین بار، یا پانچ بار غسل دو، یا اس سے زیادہ بار اگر ضرورت سمجھو، اور آخر میں کافور یا کافور کی کچھ مقدار ملا لینا ( اور ) جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے بتاؤ ، تو جب ہم فارغ ہوئے تو آپ نے ہماری طرف اپنا تہبند پھینکا اور فرمایا: اسے ان کے بدن پر لپیٹ دو ، اور اس سے زیادہ نہیں فرمایا۔ ( ایوب نے ) کہا: میں نہیں جانتا کہ یہ آپ کی کون سی بیٹی تھیں، راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا اشعار سے کیا مراد ہے؟ کیا ازار ( تہبند ) پہنانا مقصود ہے؟ ایوب نے کہا: میں یہی سمجھتا ہوں کہ اس سے مراد یہ ہے کہ اسے ان کے جسم پر لپیٹ دو۔
It was narrated that Umm 'Atiyyah رضی الله عنہا said:
One of the daughters of the Prophet died and he said: 'Wash her three times, or five, or more than that if you think that (is necessary). Wash her with water and lotus leaves and put camphor, or some camphor in it the last time. And when you have finished inform me.' We informed him, and he threw his waist-wrapper to us and said: 'Shroud her in it. '
ہم سے شعیب بن یوسف النسائی نے بیان کیا، کہا: ہم سے یزید نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن عون نے بیان کیا، محمد صلی اللہ علیہ وسلم سے, ام عطیہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیوں میں سے ایک بیٹی کی موت ہو گئی تو آپ نے فرمایا: انہیں تین یا پانچ بار غسل دو، یا اس سے زیادہ اگر ضرورت سمجھو، اور انہیں بیر ( کے پتوں ) اور پانی سے غسل دو، اور کچھ کافور ملا لو، اور جب فارغ ہو جاؤ تو مجھے خبر کرو ، وہ کہتی ہیں: میں نے آپ کو خبر کیا، تو آپ نے ہماری طرف اپنی لنگی پھینکی اور فرمایا: اسے ( ان کے جسم سے ) لپیٹ دو ۔
It was narrated that Ibn Juraij said: Abu Az-Zubair told me that he heard Jabir رضی الله عنہما say:
'The Messenger of Allah delivered a speech and mentioned a man among his Companions who had died. He had been buried at night and wrapped in a shroud that was not sufficient. The Messenger of Allah rebuked (them) and said that no one should be buried at night unless constrained to do that. And the Messenger of Allah said: When one of you wants to takes care of his brother, let him shroud him well. '
عبدالرحمٰن بن خالد رقی القطان اور یوسف بن سعید نے کہا کہ ہمیں حجاج نے خبر دی، ابن جریج نے کہا: مجھے ابو الزبیر نے خبر دی, جابر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو آپ نے اپنے صحابہ میں سے ایک شخص کا ذکر کیا جو مر گیا تھا، اور اسے رات ہی میں دفنا دیا گیا تھا، اور ایک گھٹیا کفن میں اس کی تکفین کی گئی تھی، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سختی سے منع فرما دیا کہ کوئی آدمی رات میں دفنایا جائے سوائے اس کے کہ کوئی مجبوری ہو، نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی اپنے بھائی ( کے کفن دفن کا ) ولی ہو تو اسے چاہیئے کہ اسے اچھا کفن دے ۔
It was narrated from Samurah that:
The prophet said: "Wear white clothes for they are purer and better, and shourd your dead in them.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں یحییٰ بن سعید نے خبر دی، کہا: میں نے سعید بن ابی عروبہ کو ایوب کی سند سے، وہ ابو قلابہ سے، اور ابو المحلب کی روایت سے سنا ہے, سمرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کپڑوں میں سے سفید کپڑے پہنا کرو کیونکہ وہ پاکیزہ اور عمدہ ہوتا ہے، نیز اپنے مردوں کو ( بھی ) اسی میں کفنایا کرو ۔
It was narrated that Aishah رضی الله عنہا said:
"The Prophet was shrouded in three white Suhuli garments."
ہم سے اسحاق نے بیان کیا، کہا: ہمیں عبدالرزاق نے خبر دی، کہا: ہم سے معمر نے، الزہری کی سند سے، عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو تین سفید یمنی کپڑوں میں کفنایا گیا۔