Another version of this tradition transmitted through a different chain of narrators by Ibn Abbas رضی اللہ عنہما says:
“He took my head or the hair of my head and made me stand on his right side”.
ہم سے عمرو بن عون نے بیان کیا، کہا ہم کو ہشیم نے خبر دی، انہیں ابو بشیر نے، وہ سعید بن جبیر سے, اس سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس واقعہ میں مروی ہے کہ
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا سر یا میری چوٹی پکڑی پھر مجھے اپنی داہنی جانب لا کھڑا کیا۔
Anas bin Malik said:
His grandmother Mulaikah رضی اللہ عنہا the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم to take meals which the prepared for him. He took some of it and prayed. He said: Get up, I shall lead you in prayer. Anas رضی اللہ عنہ said: I got up and took a mat which had become black on account of long use. I then washed it with water. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم stood upon it. I and the orphan (Ibn Abi Dumairah, the freed slave of the prophet) stood in a row behind him. The old women stood behind us. He then led us two RAKAHs in prayer and went away.
ہم سے القعْنبی نے مالک کی سند سے اور اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ کی سند سے بیان کیا, انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ان کی دادی ملیکہ رضی اللہ عنہا نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے پر بلایا، جو انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا، تو آپ نے اس میں سے کھایا پھر فرمایا: تم لوگ کھڑے ہو جاؤ تاکہ میں تمہیں نماز پڑھاؤں ۔ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں اپنی ایک چٹائی کی طرف بڑھا، جو عرصے سے پڑے پڑے کالی ہو گئی تھی تو اس پر میں نے پانی چھڑکا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر کھڑے ہوئے، میں نے اور ایک یتیم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے صف باندھی اور بوڑھی عورت ( ملیکہ ) ہمارے پیچھے کھڑی ہوئیں تو آپ نے ہمیں دو رکعت نماز پڑھائی پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے گھر واپس ہوئے۔
Narrated Abdur Rehman bin Al-Aswad reported from his father: bdullah Ibn Masud:
Alqamah and al-Aswad sought permission from Abdullah (Ibn Masud رضی اللہ عنہ ) for admission, and we remained sitting at his door for a long time. A slave-girl came out and gave them permission (to enter). He (Ibn Masud رضی اللہ عنہ) then got up and prayed (standing) between me (al-Aswad) and him (Alqamah). He then said: I witnessed the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم doing similarly.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا، انہوں نے ہارون بن عنتر کی سند سے، انہوں نے عبدالرحمٰن بن اسود نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے کہا
میں نے اور علقمہ بن قیس نخعی نے عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آنے کی اجازت مانگی اور ہم دیر تک آپ کے دروازے پر بیٹھے تھے، تو لونڈی نکلی اور اس نے جا کر عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے ہمارے لیے اجازت مانگی، آپ نے ہم کو اجازت دی ( اور ہم اندر گئے ) پھر ابن مسعود میرے اور علقمہ کے درمیان میں کھڑے ہوئے اور نماز پڑھائی پھر کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے دیکھا ہے ۔
Jabir Ibn Yazid Ibn al-Aswad reported on the authority of his father:
I prayed behind the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. When he finished the prayer, he would turn (his face from the direction of the Kabah).
ہم سے مسدد نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے سفیان نے بیان کیا، ان سے یعلیٰ بن عطا نے بیان کیا، ان سے جابر بن یزید بن اسود نے اپنے والد سے روایت کی، انہوں نے کہا
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی، جب آپ نماز سے فارغ ہوئے تو ( نمازیوں کی طرف ) مڑ گئے۔
Narrated Al-Bara Ibn Azib رضی اللہ عنہما :
When we would pray behind the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, we liked to be on his right side. He (the Prophet) would sit turning his face towards us (and back towards the Kabah) صلی اللہ علیہ وسلم.
ہم سے محمد بن رافع نے بیان کیا، ہم سے ابو احمد الزبیری نے بیان کیا، ہم سے مسعر نے بیان کیا، ثابت بن عبید کی سند سے، عبید بن براء رضی اللہ عنہ سے, براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھتے تو ہماری یہ خواہش ہوتی کہ ہم آپ کی داہنی طرف رہیں، تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ( سلام پھیرنے کے بعد ) اپنا رخ ہماری طرف کر لیں ۔
Narrated Mughirah Ibn Shubah رضی اللہ عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The Imam should not pray at the place where he led the prayer until he removes (from there). Abu Dawud said: Ata al-Khurasani did not see Mughirah bin Shubah رضی اللہ عنہ (This tradition is, therefore munqati', i.e. a link is missing in the chain).
ہم سے ابو توبہ الربیع بن نافع نے بیان کیا، ہم سے عبدالعزیز بن عبد الملک القرشی نے بیان کیا، ہم سے عطاء خراسانی نے بیان کیا, مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: امام اس جگہ پر ( نفل ) نماز نہ پڑھے جہاں اس نے ( فرض ) نماز پڑھی ہے، جب تک کہ وہاں سے ہٹ نہ جائے ۔ ابوداؤد کہتے ہیں: عطاء خراسانی کی مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے ملاقات نہیں ہے۔
Narrated Abdullah Ibn Amr Ibn al-As رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: When the Imam completes the prayer and sits (for reciting tashahhud), and then becomes defiled (i.e. his ablution becomes void) before he speaks (to someone), his prayer becomes complete. And those who prayed behind him also complete the prayer.
ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا، ہم سے زہیر نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن زیاد بن انعم نے بیان کیا، ان سے عبدالرحمٰن بن رافع اور بکر بن سویدہ نے بیان کیا، عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب امام نماز پوری کر لے اور آخری قعدہ میں بیٹھ جائے، پھر بات کرنے ( یعنی سلام پھیرنے ) سے پہلے اس کا وضو ٹوٹ جائے تو اس کی اور اس کے پیچھے جنہوں نے نماز مکمل کی، سب کی نماز پوری ہو گئی ۔
Narrated Ali Ibn Abu Talib رضی اللہ عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: The key of prayer is purification; takbir (saying Allah is most great ) makes (all acts which break prayer) unlawful and taslim (uttering the salutation) makes (all such acts) lawful.
ہم سے عثمان بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، ان سے سفیان نے، ابن عقیل سے اور محمد بن حنفیہ کی سند سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نماز کی کلید ( کنجی ) پاکی ہے، اور اس کی تحریم تکبیر ہے، اور اس کی تحلیل تسلیم ہے ۔
Narrated Muawiyah Ibn Abu Sufyan رضی اللہ عنہما :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Do not try to outstrip me in bowing and prostrating because however earlier I bow you will join me when I raise (my head from bowing); I have become bulky.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، ان سے ابن عجلان نے بیان کیا، مجھ سے محمد بن یحییٰ بن حبان نے ابن محریز کی سند سے بیان کیا، معاویہ بن ابی سفیان رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مجھ سے پہلے نہ رکوع کرو اور نہ سجدہ، کیونکہ میں تم سے جس قدر پہلے رکوع میں جاؤں گا اتنا تم مجھے پا لو گے، جب میں تم سے پہلے سر اٹھاؤں گا کیونکہ میں موٹا ہو گیا ہوں ۔
Abdullah bin Yazid Al-Khatmi gave a Khtbah in which he said:
Al-Bara رضی اللہ عنہ who is not a liar said; when they (the companions) raised their heads from bowing along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم, they would stand up, and when they saw him that he went down in prostration, they would prostrate (following the prophet).
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، ہم سے شعبہ نے بیان کیا، وہ ابواسحاق سے، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن یزید الخاتمی کو لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے سنا, اس نے کہا
ہم سے براء رضی اللہ عنہ کا بیان کیاہے (اور وہ جھوٹے نہ تھے) کہ لوگ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اپنے سروں کو رکوع سے اٹھاتے تو سیدھے کھڑے ہو جاتے، پھر جب وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھ لیتے کہ آپ سجدے میں چلے گئے ہیں، تب سجدہ میں جاتے۔
Al-Bara bin Azib رضی اللہ عنہ said:
We used to pray along with the prophet صلی اللہ علیہ وسلم ; none of us bowed his back until he saw that the prophet صلی اللہ علیہ وسلم bowed (his back).
ہم سے زہیر بن حرب اور ہارون بن معروف نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان نے ابان بن تغلب کی سند سے بیان کیا۔ زہیر نے کہا, ہم سے کوفیوں، ابان وغیرہ نے الحکم سے اور عبدالرحمٰن بن ابی لیلیٰ کی سند سے بیان کیا, براء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ
ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو ہم میں سے کوئی شخص اس وقت تک اپنی پیٹھ نہیں جھکاتا جب تک کہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ( زمین پر اپنی پیشانی رکھتے ہوئے ) نہ دیکھ لیتا۔
Al-Bara (bin Azib) رضی اللہ عنہما said:
They (the Companions) used to pray along with the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم. When he bowed, they bowed; and when he said, “Allah listens to him who praises him”, they remained standing until they saw that he placed his placed his forehead on the ground: then they would follow him صلی اللہ علیہ وسلم .
ہم سے ربیع بن نافع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابو اسحاق نے بیان کیا، ان سے الفزاری نے، کہا ہم سے ابواسحاق نے محارب بن دثر کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: میں نے عبداللہ بن یزید کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا, براء بن عازب رضی اللہ عنہما کا بیان ہے کہ
لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھتے تھے تو جب آپ رکوع کرتے تو وہ بھی رکوع کرتے، اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم «سمع الله لمن حمده» کہتے تو ہم کھڑے رہتے یہاں تک کہ لوگ آپ کو اپنی پیشانی زمین پر رکھتے دیکھ لیتے، پھر وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے سجدہ میں جاتے۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying; Does he who raises his head while the Imam is prostrating not fear that Allah may change his head into a donkey’s or his face into a donkey’s face.
ہم سے حفص بن عمر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، وہ محمد بن زیاد سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے وہ شخص جو اپنا سر اٹھاتا ہے جب کہ امام سجدے میں ہو، کیا اس بات سے نہیں ڈرتا کہ اللہ تعالیٰ اس کا سر یا اس کی صورت گدھے کی بنا دے ۔ راوی کو شک ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے «أما يخشى» فرمایا، یا «ألا يخشى» ۔
Anas رضی اللہ عنہ said:
The prophet صلی اللہ علیہ وسلم persuaded them to say prayer in congregation and prohibited them to leave before he goes away from the prayer.
ہم سے محمد بن علاء نے بیان کیا، ہم سے حفص بن بگیل المرحبی نے بیان کیا، ہم سے زیدہ نے، مختار بن فلفل کی سند سے بیان کیا، انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ( یعنی مسلمانوں کو ) نماز کی ترغیب دلائی اور انہیں امام سے پہلے نماز سے اٹھ کر جانے سے منع فرمایا۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم was asked shout the validity of prayer in a single garment. The prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Does every one of you has two garment?
ہم سے القَعْنبی نے مالک کی سند سے، ابن شہاب کی سند سے، سعید بن المسیب کی سند سے بیان کیا، ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے میسر ہیں؟ ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: None of you should pray in a single garment of which no part comes over the shoulders.
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ہم سے سفیان نے بیان کیا، ابو الزناد نے عرج کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں اس طرح نماز نہ پڑھے کہ اس کے دونوں کندھوں پر اس میں سے کچھ نہ ہو ۔
Abu Hurairah رضی اللہ عنہ reported:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم as saying: if anyone prays in a single piece of cloth, let him cross the two sides (of it) around his shoulders."
ہم سے مسدد نے بیان کیا، یحییٰ نے بتایا اور ہم سے مسدد نے بیان کیا، ہم سے اسماعیل نے بیان کیا، المعنی نے ہشام بن ابی عبداللہ کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، عکرمہ کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص ایک کپڑے میں نماز پڑھے تو اس کے داہنے کنارے کو بائیں کندھے پر اور بائیں کنارے کو داہنے کندھے پر ڈال لے ۔
Umar bin Abu Salamah رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم praying girded with a single (piece of) cloth, place its two ends over his shoulders.
ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا، ہم سے لیث نے بیان کیا، ان سے یحییٰ بن سعید نے، وہ ابوامامہ بن سہل کی سند سے, عمر بن ابی سلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک کپڑے میں نماز پڑھتے ہوئے دیکھا، آپ اسے اس طرح لپیٹے ہوئے تھے کہ اس کا دایاں کنارہ بائیں کندھے پر اور بایاں کنارہ دائیں کندھے پر تھا۔
Narrated Talq ibn Ali al-Hanafi رضی اللہ عنہ :
We came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم, and a man came and said: Prophet of Allah, what do you say if one prays in a single garment? The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم then took off his wrapper and combined it with his sheet, and put it on them. He got up and the Prophet of Allah صلی اللہ علیہ وسلم led us in prayer. When he finished the prayer, he said: Does every one of you have two garments?
ہم سے مسدد نے بیان کیا، ہم سے ملازم بن عمرو حنفی نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن بدر نے بیان کیا، قیس بن حنفی نے, طلق رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ایک شخص آیا اور اس نے عرض کیا: اللہ کے نبی! ایک کپڑے میں نماز پڑھنے کے متعلق آپ کیا فرماتے ہیں؟ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا تہبند کھولا، اور اپنی چادر اور تہبند کو ایک کر لیا پھر آپ نے انہیں لپیٹ لیا، پھر کھڑے ہوئے، پھر آپ نے ہمیں نماز پڑھائی، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز پوری کر لی تو فرمایا: کیا تم میں سے ہر ایک کو دو کپڑے میسر ہیں؟ ۔
Sahl bin Saad رضی اللہ عنہ said:
I saw the people tying their wrappers over their necks like children due to the narrowness of the wrappers behind the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم during prayer. Someone said: Body of women, do not raise your heads until the men raise (their heads).
ہم سے محمد بن سلیمان الانباری نے بیان کیا، ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان نے ابوحازم کی سند سے, سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے لوگوں کو دیکھا کہ وہ نماز میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پیچھے اپنے تہبند تنگ ہونے کی وجہ سے گردنوں پر بچوں کی طرح باندھے ہوئے ہیں، تو ایک کہنے والے نے کہا: اے عورتوں کی جماعت! تم اپنے سر اس وقت تک نہ اٹھانا جب تک مرد نہ اٹھا لیں۔