It was narrated that 'Aishah said: The Messenger of Allah used to fast until we said: 'He will not break his fast.' And he used not to fast until we said: 'He will not fast.' And I never saw the Messenger of Allah fast more in any month than in Shaban.
Urdu
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزے سے رہتے تھے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ بغیر روزے کے نہیں رہیں گے، اور بغیر روزہ کے رہتے یہاں تک کہ ہم کہتے کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں، اور میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو شعبان کے مہینے سے زیادہ کسی اور مہینے میں روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔
Usamah bin Zaid said: I said: 'O Messenger of Allah, I do not see you fasting any month as much as Shaban.' He said: 'That is a month to which people do not pay much attention, between Rajab and Ramadan. It is a month in which the deeds are taken up to the Lord of the worlds, and I like that my deeds be taken up when I am fasting. '
Urdu
اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! جتنا میں آپ کو شعبان کے مہینے میں روزہ رکھتے ہوئے دیکھتا ہوں اتنا کسی اور مہینے میں نہیں دیکھتا، آپ نے فرمایا: ”رجب و رمضان کے درمیان یہ ایسا مہینہ ہے جس سے لوگ غفلت برتتے ہیں، یہ ایسا مہینہ ہے جس میں آدمی کے اعمال رب العالمین کے سامنے پیش کئے جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش ہو تو میں روزہ سے رہوں“۔
Usamah bin Zaid said: I said: 'O Messenger of Allah, sometimes you fast, and you hardly ever break your hardly ever fast, except two days which, if you are fasting, you include them in your fast, and if you are not fasting, then you fast them on your own.' He said: 'Which two days?' I said: 'Monday and Thursday.' He said: 'Those are two days in which deeds are shown to the Lord of the worlds, and I like my deeds to be shown (to Him) when I am fasting. '
Urdu
اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا: اللہ کے رسول! آپ روزہ رکھتے ہیں یہاں تک کہ ایسا لگتا ہے کہ آپ روزہ بند ہی نہیں کریں گے، اور بغیر روزہ کے رہتے ہیں یہاں تک کہ لگتا ہے کہ روزہ رکھیں گے ہی نہیں سوائے دو دن کے۔ کہ اگر وہ آپ کے روزہ کے درمیان میں آ گئے ( تو ٹھیک ہے ) اور اگر نہیں آئے تو بھی آپ ان میں روزہ رکھتے ہیں۔ آپ نے پوچھا: ”وہ دو دن کون ہیں؟“ میں نے عرض کیا: وہ پیر اور جمعرات کے دن ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”یہ دو دن وہ ہیں جن میں اللہ رب العالمین کے سامنے ہر ایک کے اعمال پیش کئے جاتے ہیں، تو میں چاہتا ہوں کہ جب میرا عمل پیش ہو تو میں روزہ سے رہوں“۔
It was narrated from Usamah bin Zaid: That the Messenger of Allah used to fast continually and it ws said that he would not break his fast, and he used not to fast and it was said that he would not fast.
Urdu
اسامہ بن زید رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم برابر روزہ رکھتے جاتے تھے، یہاں تک کہ کہا جانے لگتا کہ آپ بغیر روزہ کے رہیں گے ہی نہیں، اور ( مسلسل ) بغیر روزہ کے رہتے یہاں تک کہ کہا جانے لگتا کہ آپ روزہ رکھیں گے ہی نہیں۔
It was narrated that Umm Salamah said: The Messenger of Allah used to fast three days of every month: the Monday and Thursday of the first week and the Monday of the following week.
Urdu
ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزہ رکھتے تھے: پہلے ہفتہ کے دوشنبہ ( پیر ) اور جمعرات کو، اور دوسرے ہفتہ کے دوشنبہ ( پیر ) کو۔
It was narrated that Hafsah said: When the Messenger of Allah would lie down, he would place his right hand under his right cheek, and he used to fast on Mondays and Thursday.
Urdu
ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنی داہنی ہتھیلی اپنے دائیں گال کے نیچے رکھ لیتے، اور دوشنبہ ( پیر ) اور جمعرات کے دن روزہ رکھتے تھے۔
It was narrated that 'Abdullah bin Masud said: The Messenger of Allah used to fast three days in the middle of every month, and he rarely did not fast on Friday.
Urdu
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے کے ابتدائی تین دنوں میں روزہ رکھتے تھے اور کم ہی ایسا ہوتا کہ آپ جمعہ کے دن روزہ سے نہ رہے ہوں ۱؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah commanded me to pray two Rakahs of Duha, and not to sleep until I had prayed witr, and to fast three days each month.
Urdu
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے چاشت کی دونوں رکعتوں کا حکم دیا، اور یہ کہ میں وتر پڑھے بغیر نہ سوؤں، اور ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھا کروں۔