Abu 'Uthman reported from a man, that:
Abu Dharrr رضی اللہ عنہ said: I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: Whoever fasts three days of each month has fasted the month in full' or 'will have (the reward of) fasting the month. ' 'Asim was in doubt.
ہم سے محمد بن حاتم نے بیان کیا، کہا: ہم سے حبان نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبداللہ نے عاصم کی سند سے بیان کیا, ابوعثمان ایک شخص سے روایت کرتے ہیں کہ
ابوذر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جس نے ہر مہینے میں تین روزہ رکھے تو اس نے ( گویا ) پورے مہینے کے روزہ رکھے“، یا یہ ( فرمایا ) : ”اس کے لیے پورے مہینے کے روزہ کا ثواب ہے“، عاصم راوی کو یہاں شک ہوا ہے۔
Uthman bin Abi Al-As رضی الله عنہ said:
I heard the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم say: 'It is a good fast to fast three days of each month .
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے لیث نے یزید بن ابی حبیب سے اور سعید بن ابی ہند کی سند سے بیان کیا کہ ان سے مطرف نے بیان کیا, عثمان بن ابی العاص رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”ہر مہینے کے تین دن کے روزہ بہترین روزہ ہیں“۔
It was narrated that Sa'eed bin Abi Hind said:
Uthman bin Abi Al-As رضی اللہ عنہ and he narrated something similar in Mursal form.
ہم سے زکریا بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں ابو مصعب نے مغیرہ بن عبدالرحمٰن سے خبر دی، اس سند سے سعید بن ابی ہند نے روایت کی ہے کہ
عثمان بن ابی العاص رضی اللہ عنہ نے اسی طرح کہا ہے، اور یہ مرسل ہے۔
It was narrated that Al-Hurr bin Sayyah said:
I heard Ibn 'Umar رضی الله عنہما say: The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم used to fast three days of each month.
ہم سے یوسف بن سعید نے بیان کیا، کہا: ہم سے حجاج نے شریک کی سند سے اور حر بن سیاح کی سند سے، انہوں نے کہا
میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے سنا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین دن روزہ رکھتے تھے۔
It was narrated from Ibn 'Umar رضی الله عنہما that:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to fast three days of each month: Monday at the beginning of the month, the following Thursday, then the Thursday after that.
ہم سے حسن بن محمد الزعفرانی نے بیان کیا، کہا: ہم سے سعید بن سلیمان نے شریک کی سند سے حر بن صیاح کی سند سے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزے رکھتے تھے، مہینے کے پہلے دوشنبہ ( پیر ) کو، اور اس کے بعد کے قریبی جمعرات کو، پھر اس کے بعد کے جمعرات کو۔
Hunaidah Al-Khuza'i said:
I entered upon the Mother of the Believers and heard her say: 'The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to fast three days of each month: The first Monday of the month, then Thursday, then the following Thursday.
ہم سے علی بن محمد بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے خلف بن تمیم نے زہیر کی سند سے اور حر بن الصیاح کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہنیدہ خزاعی کہتے ہیں کہ
میں ام المؤمنین کے پاس آیا، اور میں نے انہیں کہتے ہوئے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے تین دن روزہ رکھتے تھے۔ مہینے کے پہلے کہ دوشنبہ ( پیر ) کو، پھر جمعرات کو، پھر اس کے بعد کے آنے والے جمعرات کو۔
It was narrated that Hafsah رضی الله عنہا said:
There are four things which the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم never gave up: Fasting 'Ashura', (fasting during) the ten days, (fasting) three days of each month, and praying two Rak'ahs before Al-Ghadah (Fajr).
ہم سے ابوبکر بن ابی النضر نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے ابو النضر نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو اسحاق اشجعی نے جو کوفان کے رہنے والے ہیں، عمرو بن قیس ملائی سے، حر بن الصیاح کی سند سے، حنیدہ بن خالد الخزاعی کی روایت سے,ام المؤمنین حفصہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
چار باتیں ایسی ہیں جنہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نہیں چھوڑتے تھے: ۱- عاشوراء کے روزے کو ۲- ذی الحجہ کے پہلے عشرہ کے روزے کو ۳- ہر مہینہ کے تین روزے ۴- اور فجر سے پہلے کی دونوں رکعتوں کو۔
It was narrated from Hunaidah bin Khalid, from his wife, from one of the wives of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم , that:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to fast nine days of Dhul-Hijjah, the day of 'Ashura', and three days of each month: The first Monday of the month, and two Thursday.
مجھ سے احمد بن یحییٰ نے ابو نعیم کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے ابو عوانہ نے حر بن صیاح سے، حنیدۃ بن خالد سے، اپنی بیوی کی سند سے, نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعض بیویوں سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذی الحجہ کے نو روزے، عاشوراء کے دن ( یعنی دسویں محرم کو ) اور ہر مہینے میں تین روزے رکھتے ہر مہینہ کے پہلے دوشنبہ ( پیر ) کو، اور دوسرا اس کے بعد والی جمعرات کو، پھر اس کے بعد والی جمعرات کو۔
It was narrated from Hunaidah bin Khalid, from his wife, that one of the wives of the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said:
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم used to fast the ten (days), and three days of each month: Monday and Thursday.
ہم سے محمد بن عثمان بن ابی صفوان ثقفی نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے حر بن صیغ سے، حنید بن خالد سے، ان کی بیوی کے واسطہ سے, نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک بیوی کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ( ذی الحجہ کے پہلے ) عشرہ میں روزے رکھتے تھے، اور ہر مہینہ میں تین دن: دوشنبہ ( پیر ) اور ( دو ) جمعرات کو۔
It was narrated that Umm Salamah رضی الله عنہا said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم used to enjoin fasting three days: The first Thursday, and Monday and Monday.
ہم سے ابراہیم بن سعید الجوہری نے بیان کیا، کہا: ہم سے محمد بن فضیل نے حسن بن عبید اللہ کی سند سے، حنائدہ الخزاعی نے اپنی والدہ سے, ام المؤمنین ام سلمہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر مہینے میں تین دن۔ ہر مہینے کی پہلی جمعرات کو، اور دو اس کے بعد والے دو شنبہ ( پیر ) کو پھر اس کے بعد والے دوشنبہ ( پیر ) کو روزے رکھنے کا حکم دیتے تھے ۔
It was narrated from Jarir bin 'Abdullah رضی الله عنہما that:
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said: Fasting three days of each month is fasting for a lifetime, and the shining days of Al-Bid, the thirteenth, fourteenth and fifteenth.
ہم سے مخْلد بن الحسن نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبید اللہ نے زید بن ابی انیسہ سے اور ابواسحاق کی سند سے, جریر بن عبداللہ رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر مہینے میں تین دن کا روزے پورے سال کا روزے ہے“ ( یعنی ایام بیض کے روزے ) اور ایام بیض ( چاند کی ) تیرہویں چودہویں اور پندرہویں راتیں ہیں ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی الله عنہ said:
A Bedouin came to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم with a rabbit that he had grilled it and placed it in front of him. The Messenger of Allah refrained from eating, but he told the people to eat. The Bedouin also refrained, and the Prophet said to him: 'What is keeping you from eating?' He said: 'I fast three days of the month.' He said: 'If you was to fast, fast the shining days. '
ہم سے محمد بن معمر نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے حبان نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابو عوانہ نے، انہوں نے عبدالملک بن عمیر کی سند سے، وہ موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے, ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
ایک اعرابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھنا ہوا خرگوش لے کر آیا، اور اسے آپ کے سامنے رکھ دیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے آپ کو روکے رکھا خود نہیں کھایا، اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کھا لیں، اور اعرابی ( دیہاتی ) بھی رکا رہا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعرابی ( دیہاتی ) سے پوچھا: ”تم کیوں نہیں کھا رہے ہو؟“ اس نے کہا: میں مہینے میں ہر تین دن روزے رکھتا ہوں، آپ نے فرمایا: ”اگر تم روزے رکھتے ہو تو ان دنوں میں رکھو جن میں راتیں روشن رہتی ہیں“۔
It was narrated that Abu Dharr صلی اللہ علیہ وسلم said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم commanded us to fast the three days of Al-Bid, the thirteenth, fourteenth and fifteenth.
ہم سے محمد بن عبد العزیز نے بیان کیا، کہا: ہمیں فضل بن موسیٰ نے فطر کی سند سے، یحییٰ بن سام کی سند سے اور موسیٰ بن طلحہ کی سند سے, ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم مہینے کے تین روشن دنوں: تیرہویں، چودہویں، اور پندرہویں کو روزے رکھا کریں۔
It was narrated that Abu Dharr رضی الله عنہ said:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم commanded us to fast three days of Al-Bid, the thirteenth, fourteenth and fifteenth.
ہم سے عمرو بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے العمش کی سند سے، کہا: میں نے یحییٰ بن سام کو موسیٰ بن طلحہ رضی اللہ عنہ سے سنا, ابوذر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم ہر مہینے کے ایام بیض یعنی تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کو روزے رکھیں۔
It was narrated that Musa bin Talhah said:
I heard Abu Dharr رضی اللہ عنہ , at Ar-Rabadhah, saying: 'The Messenger of Allah said: if you want to fast at any time during the monthm then fast on the thirteenth, fourteenth and fifteenth. '
ہم سے عمرو بن یزید نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عبدالرحمٰن نے بیان کیا، کہا: ہم سے شعبہ نے بیان کیا، انہوں نے العمش کی سند سے، کہا: میں نے یحییٰ بن سام سے سنا, موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ
میں نے ابوذر رضی اللہ عنہ کو مقام ربذہ میں کہتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”جب تم مہینے میں کچھ دن روزے رکھو تو تیرہویں، چودہویں، اور پندرہویں کو رکھو“۔
It was narrated from Abu Dharr رضی الله عنہ that:
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said to a man: You should fast the thirteenth, fourteenth and fifteenth. Abu 'Abdur-Rahman (An-Nasai) said: This is a mistake, it is not a narration of Bayan; perhaps Sufyan said: It was narrated to us by two (Ithnan) and the 'Alif was dropped so it became Bayan.
ہم سے محمد بن منصور نے سفیان کی سند سے، بیان بن بشر کی سند سے، موسیٰ بن طلحہ کی سند سے، ابن حوتکیہ کی سند سے, ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے فرمایا: ”تم تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کے روزے کو اپنے اوپر لازم کر لو“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: یہاں ( راوی سے ) غلطی ہوئی ہے، یہ بیان کی روایت نہیں ہے۔ غالباً ایسا ہوا ہے کہ سفیان نے کہا «حدثنا اثنان» کہا ہو تو «اثنان» کا الف گر گیا پھر «ثنان» سے بیان ہو گیا ( جیسا کہ اگلی روایت میں ہے ) ۔
It was narrated from Abu Dharr رضی الله عنہ :
The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم commanded a man to fast on the thirteenth, fourteenth and fifteenth.
ہم سے محمد بن مثنیٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے سفیان نے بیان کیا، کہا: ہم سے دو آدمیوں محمد اور حکیم نے موسیٰ بن طلحہ کی سند سے، ابن حوتکیہ کی سند سے بیان کیا, ابوذر رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو تیرہویں، چودہویں، اور پندرہویں کو روزے رکھنے کا حکم دیا۔
It was narrated that Ibn Al-Hawtakiyyah said: Ubayy رضی الله عنہ said:
'A Bedouin came to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم , and he had a rabbit that he had grilled and some bread. He placed it before the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم then he said: I found it bleeding. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said to his Companions: It doesn't matter; eat. And he said to the Bedouin: Eat, He said: I am fasting. He said: If you want to fast then you should fast the shining days of Al-Bid: The thirteenth, fourteenth and fifteenth. Abu Abdur Rahman (An-Nasa'i) said: What is correct is: "From Abu Dharr" and it appear that "Dharr" was omitted from the book so it became "Ubayy ibn Ka'b".
ہم سے احمد بن عثمان بن حکیم نے بکر کی سند سے، عیسیٰ کی سند سے، محمد کی سند سے، الحکم کی سند سے، موسیٰ بن طلحہ کی سند سے، ابن حوتکیہ سے، انہوں نے کہا: میرے والد ابی بن کعب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
ایک اعرابی ( دیہاتی ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس کے ساتھ ایک بھنا ہوا خرگوش اور روٹی تھی، اس نے اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آگے لا کر رکھا۔ پھر اس نے کہا: میں نے دیکھا ہے کہ اسے حیض آتا ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے فرمایا: ”کوئی نقصان نہیں تم سب کھاؤ“، اور آپ نے اعرابی ( دیہاتی ) سے فرمایا: تم بھی کھاؤ، اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، آپ نے پوچھا: ”کیسا روزے؟“ اس نے کہا: ہر مہینے میں تین دن کا روزے، آپ نے فرمایا: ”اگر تمہیں یہ روزے رکھنے ہیں تو روشن اور چمکدار راتوں والے دنوں یعنی تیرہویں، چودہویں، اور پندرہویں کو لازم پکڑو“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: صحیح «عن ابی ذر» ہے، قرین قیاس یہ ہے کہ «ذر» کاتبوں سے چھوٹ گیا۔ اس طرح وہ «ابی بن کعب» ہو گیا۔
It was narrated from Musa bin Talhah that:
A man brought a rabbit to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم , and the prophet صلی اللہ علیہ وسلم stretched out his hand toward it, then the one who had brought it said: I saw some blood on it, So the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم drew his hand back, but he told the people to eat. Among the people there was a man who held back. The Prophet said: What is the matter with you? He said: I am fasting. The Prophet said to him: Why don't you fast on the three days of Al-Bid, the thirteenth, fourteenth and fifteenth?
ہم سے عمرو بن یحییٰ بن حارث نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے معاذ بن سلیمان نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے قاسم بن معن نے طلحہ بن یحییٰ کی سند سے بیان کیا, موسیٰ بن طلحہ سے روایت ہے کہ
ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس خرگوش لے کر آیا، آپ نے اس کی طرف ہاتھ بڑھایا ہی تھا کہ اس کے لانے والے نے کہا: میں نے اس کے ساتھ خون ( حیض ) دیکھا تھا ( یہ سن کر ) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا ہاتھ روک لیا، اور لوگوں کو حکم دیا کہ وہ کھا لیں، ایک آدمی لوگوں سے الگ تھلگ بیٹھا ہوا تھا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا: ”کیا بات ہے، تم الگ تھلگ کیوں بیٹھے ہو؟“ اس نے کہا: میں روزے سے ہوں، آپ نے فرمایا: ”پھر تم ایام بیض: تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کو کیوں نہیں رکھتے؟“۔
It was narrated that Musa bin Talhah said:
A rabbit that a man had grilled was brought to the Prophet صلی اللہ علیہ وسلم and when he offered it to him he said: 'O Messenger of Allah, I saw some blood on it. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم did not eat it, but he said to those who were with him: Eat; if I felt like it, I would have eaten it.' There was a man sitting, and the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: 'Come and eat with the people.' He said: 'O Messenger of Allah, I am fasting.' He said: 'Why don't you fast Al-Bid?' He said: 'What are they?' He said: The thirteenth, fourteenth and fifteenth? '
ہم سے محمد بن اسماعیل بن ابراہیم نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یعلیٰ نے طلحہ بن یحییٰ کی سند سے بیان کیا, موسیٰ بن طلحہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک خرگوش لایا گیا جسے ایک شخص نے بھون رکھا تھا، جب اس نے اسے آپ کے سامنے پیش کیا تو کہا:تو اس نے کہا: یا رسول اللہ میں نے اس پر کچھ خون دیکھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے چھوڑ دیا، نہیں کھایا، اور ان لوگوں سے جو آپ کے پاس موجود تھے فرمایا: ”تم کھاؤ، اگر مجھے اس کی خواہش ہوتی میں بھی کھاتا“، اور وہ شخص ( جو اسے لایا تھا ) بیٹھا ہوا تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”قریب آ جاؤ، اور تم بھی لوگوں کے ساتھ کھاؤ“، اس نے عرض کیا: اللہ کے رسول! میں روزے سے ہوں، آپ نے فرمایا: ”تو تم نے بیض کے روزے کیوں نہیں رکھے؟“ اس نے پوچھا: وہ کیا ہیں؟ آپ نے فرمایا: ” تیرہویں، چودہویں اور پندرہویں کے روزے“۔