An-Nadr bin Shaiban said: I said to Abu Salamah bin 'Abdur-Rahman: 'Tell me of something that you heard from your father, that he heard from the Messenger of Allah, with no one in between your father and Messenge of Allah concerning the month of Ramadan. He said: 'Yes; my father said: The Messenger of Allah said: Allah, may He be blessed and exalted, enjoined the fast of Ramadan upon you, and I have made it Sunnah for you to spend its nights in prayer. Whoever fasts it and spends its nights in prayer out of faith and in the hope of reward, he will emerge from his sins as on the day his mother bore him. ' (Daif)
نضر بن شیبان کہتے ہیں: میں نے ابوسلمہ بن عبدالرحمٰن سے کہا کہ
آپ مجھ سے ماہ رمضان کے متعلق کوئی ایسی بات بیان کریں جو آپ نے اپنے والد ( عبدالرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ ) سے سنی ہو، اور اسے آپ کے والد نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سنا ہو، آپ کے والد اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیچ کوئی اور حائل نہ ہو۔ انہوں نے کہا: اچھا سنو! مجھ سے میرے والد نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیشک اللہ تبارک و تعالیٰ نے تم پر رمضان کے روزے فرض کیے ہیں، اور میں نے تمہارے لیے اس میں قیام کرنے کو سنت قرار دیا ہے اس میں جو شخص ایمان کے ساتھ ثواب کی نیت سے روزہ رکھے گا اور ( عبادت پر ) کمربستہ ہو گا تو وہ اپنے گناہوں سے ایسے نکل جائے گا جیسے اس کی ماں نے اسے آج ہی جنا ہو“۔
It was narrated from 'Ali bin Abi Talib that the Messenger of Allah said: Allah, may He be blessed and exalted, says: 'Fasting is for me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord.' By the One in whose hand is my soul, the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. '
علی بن ابی طالب رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تبارک و تعالیٰ کہتا ہے: روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا۔ اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جس وقت وہ روزہ کھولتا ہے، اور دوسری جس وقت وہ اپنے رب سے ملے گا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے۔ روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے“۔
It was narrated from Abu Al-Ahwas that 'Abdullah said: Allah, may He be exalted, said: 'Fasting is for me and I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. ' '
عبداللہ بن مسعود رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
عزوجل فرماتا ہے: روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزے دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک وقت وہ اپنے رب سے ملے گا، اور دوسری خوشی وہ جو اسے روزہ کھولنے کے وقت حاصل ہوتی ہے۔ اور روزے دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے۔
It was narrated that Abu Saeed said: The Prophet said: 'Allah, may He be blessed and exalted, says: Fasting is for me I shall reward for it. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast and when he meets his Lord. By the One in Whose hand is the soul of Muhammad, the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. '
ابو سعید خدری رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ کہتا ہے: روزہ میرے لیے ہے۔ اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، اور روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں: ایک جب وہ افطار کرتا ہے تو خوش ہوتا ہے، اور ( دوسری ) جب وہ ( قیامت میں ) اللہ سے ملے گا اور وہ اسے بدلہ دے گا تو وہ خوش ہو گا، اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے“۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: (Allah says) fasting is for me and I shall reward for it. The fasting person rejoices twice: when he breaks his fast and the day when he meets his Lord. And the smell that come from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. '
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ) روزہ میرے لیے ہے، اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزہ دار دو بار خوش ہوتا ہے: ایک اپنے روزے کو کھولنے کے وقت، اور دوسرے جس دن وہ اللہ سے ملے گا، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے یہاں مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے“۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Messenger of Allah said: There is no good deed that the son of Adam does, but between ten and seven hundred Hasanahs will be recorded for him. Allah, the mighty and sublime, said: 'Except fasing, for it is for me and I shall reward for it. He gives up his desires and his food for my sake. Fasting is a shield, and the fasting person has two moments of joy. One when he breaks his fast and another when he meets his Lord. And the smell that comes from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. '
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم جو بھی نیکی کرتا ہے ان اس کے لیے دس سے لے کر سات سو گنا تک بڑھا کر لکھی جاتی ہیں۔ اللہ عزوجل فرماتا ہے: سوائے روزے کے کیونکہ وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، وہ اپنی شہوت اور اپنا کھانا پینا میری خاطر چھوڑتا ہے، روزہ ڈھال ہے، روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں۔ ایک خوشی اسے اپنے افطار کے وقت حاصل ہوتی ہے اور دوسری خوشی اسے اپنے رب سے ملنے کے وقت حاصل ہو گی، اور روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے زیادہ پاکیزہ ہے“۔
Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: '(Allah says) Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for me and I shall reward for it. Fasting is a shield. If any one of you is fasting, let him no utter obscene talk or raise his voice in anger, and if anyone insults him or wants to fight, let him say: I am fasting. By the One in whose hand is the soul of Muhammad, the smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. The fasting person has two moments of joy: When he breaks his fast he rejoices at breaking his fast and when he meets his Lord, the Mighty and Sublime, he will rejoice at having fasted. '
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابن آدم کا ہر عمل اس کے لیے ہے سوائے روزے کے، وہ میرے لیے ہے اور میں ہی اس کا بدلہ دوں گا، روزہ ڈھال ہے، جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو فحش گوئی نہ کرے، شور و شغب نہ کرے، اگر کوئی اسے گالی دے یا اس سے مار پیٹ کرے تو اس سے کہہ دے ( بھائی ) میں روزے سے ہوں، ( مار پیٹ گالی گلوچ کچھ نہیں کر سکتا ) اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ تعالیٰ کے یہاں قیامت کے دن مشک کی بو سے زیادہ پاکیزہ ہو گی، روزہ دار کے لیے دو خوشیاں ہیں جن سے وہ خوش ہوتا ہے: ایک جب وہ روزہ کھولتا ہے تو اپنے روزہ کھولنے سے خوش ہوتا ہے، اور دوسری جب وہ اپنے بزرگ و برتر رب سے ملے گا تو اپنے روزہ ( کا ثواب ) دیکھ کر خوش ہو گا“۔
Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: 'Allah, the Mighty and sublime, said: Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for me and I shall reward for it. Fasting is a shield. If any one of you is observing a fast, let him not utte obscene a fast, let him not utter obscene talk or raise his voice in anger, and if anyone insults him or wants to fight, let him say: I am a person who is fasting. By the One in Whose hand is the soul of Muhammad, the smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. ' (Sahih) This Hadith was narrated from Abu Hurairah by Saeed bin Al-Musayyab.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ابن آدم کا ہر عمل اسی کے لیے ہوتا ہے سوائے روزے کے، وہ خالص میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اسے اس کا بدلہ دوں گا، روزہ ڈھال ہے، تو جب تم میں سے کسی کے روزے کا دن ہو تو فحش اور لایعنی بات نہ کرے، اور نہ ہی شور و غل مچائے، اگر کوئی اس سے گالی گلوچ کرے یا اس کے ساتھ مار پیٹ کرے تو اس سے کہے: میں روزہ دار آدمی ہوں ( گالی گلوچ مار پیٹ نہیں کر سکتا ) قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بوسے زیادہ عمدہ ہے۔ یہ حدیث ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سعید بن مسیب نے روایت کی ہے ( جو آگے آ رہی ہے ) ۔
Abu Hurairah said: I heard the Messenger of Allah say: 'Allah, the mighty and sublime, said: Every deed of the son of Adam is for him, except fasting; it is for me and I shall reward for it. By the one in whose hand is the soul of Muhmmad, the smell coming from the mouth of the fasting person is better before Allah than the fragrance of musk. '
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: آدمی کا ہر عمل اسی کے لیے ہے، سوائے روزہ کے وہ میرے لیے ہے، اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا اور قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جان ہے، روزہ دار کے منہ کی بو اللہ کے نزدیک مشک کی بو سے بھی زیادہ پاکیزہ ہے“۔
It was narrated from Abu Hurairah that the Prophet (ﷺ) said (that Allah said): For every good deed that the son of Adam does, he will have (the reward of) ten the like thereof, except for fasting. It is for Me and I shall reward for it.
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” ( اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ) ہر وہ نیکی جسے آدمی کرتا ہے تو اسے اس کے بدلے دس نیکیاں ملتی ہے، سوائے روزے کے، روزہ خاص میرے لیے ہے اور میں خود ہی اس کا بدلہ دوں گا“۔
Muhammad bin 'Abdullah bin Abi Yaqub said: Raja bin Haiwah narrated that Abu Umamah said: 'I came to the Messenger of Allah and said: Tel l me of something that I may take (learn) from you. He said: Take to fasting, for there is nothing like it. ' '
ابو امامہ رضی الله عنہ کہتے ہیں
میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور آپ سے عرض کیا کہ مجھے کوئی ایسا حکم دیجئیے جسے میں آپ سے براہ راست اخذ کروں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنے اوپر روزہ لازم کر لو کیونکہ اس کے برابر کوئی ( عبادت ) نہیں ہے“ ۱؎۔
It was narrated that Raja bin Haiwah said: Abu Umamah Al-Bahili narrated to me: 'I said: O Messenger of Allah, tell me of something by which Allah will benefic me. He said: Take to fasting, for there is nothing like it. '
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی ایسی چیز کا حکم دیجئیے جس سے اللہ تعالیٰ مجھے فائدہ پہنچائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی ( عبادت ) نہیں ہے“۔
It was narrated from Abu Umamah that he asked the Messenger of Allah: Which deed is best? he said: Take to fasting, for there is nothing equal to it.
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: کون سا عمل افضل ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں ہے“۔
It was narrated that Abu Umamah said: I said: 'O Messenger of Allah, tell me of an action (I should do).' He said: 'Take to fasting, for there is nothing equal to it. '
ابوامامہ باہلی رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی کام کا حکم فرمایئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس جیسا کوئی ( عمل ) نہیں ہے“۔ میں نے ( پھر ) عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے کسی کام کا حکم دیجئیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزے کو لازم پکڑو کیونکہ اس کے برابر کوئی عمل نہیں ہے“۔
It was narrated that Muadh bin Jabal said: The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield. '
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے“۔
It was narrated that Muadh bin Jabal said: The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield.
معاذ بن جبل رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے“ ۱؎۔
It was narrated that Muadh bin Jabal said: The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield.
معاذ رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے“۔
It was narrated from Shubah: Al-Hakam said to me: 'I heard it from him forty years age; Then Al-Hakam said: 'And Maimum bin Abi Shabib narrated it to me from Muadh bin Jabal. (Sahih
شعبہ کہتے ہیں کہ حکم نے مجھ سے کہا کہ
میں نے یہ حدیث ان سے یعنی معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے چالیس سال پہلے سنی تھی، پھر حکم نے کہا نیز مجھ سے اسے میمون بن ابی شبیب نے بیان کیا انہوں نے معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔
Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield. ' (Sahih
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”روزہ ڈھال ہے“۔
Abu Hurairah said: The Messenger of Allah said: 'Fasting is a shield. ' (Sahih
ابوہریرہ رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”روزہ ڈھال ہے“۔