It was narrated from 'Umar رضی الله عنہ that:
He gave someone a horse to ride in the cause of Allah, then he saw it offered for sale and wanted to buy it. The Prophet صلی اللہ علیہ وسلم said to him: Do not think of buying back what you have given in charity.
ہم سے ہارون بن اسحاق نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرزاق نے معمر کی سند سے، زہری کی سند سے، سالم بن عبداللہ نے اپنے والد سے, عمر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ
انہوں نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں سواری کے لیے دیا، پھر دیکھا کہ وہ گھوڑا بیچا جا رہا ہے، تو انہوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”تم اپنے صدقے میں آڑے نہ آؤ“۔
It was narrated from Salim bin 'Abdullah that: 'Abdullah bin 'Umar رضی اللہ عنہ used to narrate that:
'Umar رضی اللہ عنہ give a house in charity for the sake of Allah, the Mighty and Sublime, and he found it being offered for sale after that. He wanted to buy it, then he went to the Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم and asked him about that. The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم said: Do not take back what you have given in charity.
ہم سے محمد بن عبداللہ بن المبارک نے بیان کیا، کہا: ہمیں حجین نے خبر دی، کہا: ہم سے لیث نے عقیل سے، ابن شہاب سے، سالم بن عبداللہ کی سند سے,عبداللہ بن عمر رضی الله عنہما کہتے ہیں کہ
عمر رضی اللہ عنہ نے ایک گھوڑا اللہ کی راہ میں صدقہ کیا، اس کے بعد انہیں معلوم ہوا کہ وہ بیچا جا رہا ہے۔ تو انہوں نے اسے خریدنے کا ارادہ کیا، وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، اور آپ سے اس بارے میں اجازت طلب کی تو آپ نے فرمایا: ”اپنا صدقہ واپس نہ لو“۔
It was narrated from Sa'eed bin Al-Musayyab:
The Messenger of Allah صلی اللہ علیہ وسلم told 'Attab bin Usaid to estimate the (harvest of) grapes, and to pay Zakah in raisins, just as the Zakah on date palms is given in died dates.
ہم سے عمرو بن علی نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے بشر اور یزید نے بیان کیا، کہا: ہم سے عبدالرحمٰن بن اسحاق نے زہری کی سند سے بیان کیا, تابعی سعید بن مسیب سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عتاب بن اسید کو ( درخت پر لگے ) انگور کا تخمینہ لگانے کا حکم دیا تاکہ اس کی زکاۃ کشمش سے ادا کی جا سکے، جیسے درخت پر لگی کھجوروں کی زکاۃ پکی کھجور سے ادا کی جاتی ہے ۔