It was narrated that Ibn Sirin said: Every intoxicant is unlawful.
ابن سیرین کہتے ہیں کہ
ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
It was narrated that 'Abdul-Malik bin At-Tufail Al-Jazari said: Umar bin 'Abdul-Aziz wrote to us, saying: 'Do not drink the thickened juice of grapes (obtained by boiling it down) until two-third of it has gone and one-third is left. And every intoxicant is unlawful.'
عبدالملک بن طفیل جزری کہتے ہیں کہ
عمر بن عبدالعزیز نے ہمیں لکھا: طلاء مت پیو، جب تک کہ اس کے دو حصے ( جل کر ) ختم نہ ہو جائیں اور ایک حصہ باقی رہ جائے اور ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
It was narrated that As-Sa'q bin Hazn said: Umar bin 'Abdul-'Aziz wrote to 'Adiy bin Artah (saying): 'Every intoxicant is unlawful.'
عمر بن عبدالعزیز نے عدی بن ارطاۃ کو لکھا
ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
It was narrated from Abu Musa Al-Ash'ari that: The Messenger of Allah [SAW] said: Every intoxicant is unlawful.
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔
Abu Bakr bin Abi Musa narrated that his father said: The Messenger of Allah [SAW] sent me to Yemen and I said: 'O Messenger of Allah, there are (different kinds of) drinks there, what should I drink, and what should I refrain from?' He said: 'What are they?' I said: 'Al-Bit' (mead) and Al-Mizr (beer).' He said: 'What are mead and beer?' I said: 'Mead is a drink made from honey and beer is a drink made from grains.' The Messenger of Allah [SAW] said: 'Do not drink any intoxicant, for I have forbidden all intoxicants.'
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن بھیجا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروب بہت ہوتے ہیں، تو میں کیا پیوں اور کیا نہ پیوں؟ آپ نے فرمایا: ”وہ کیا کیا ہیں؟“ میں نے عرض کیا: «بتع» اور «مزر»، آپ نے فرمایا: «بتع» اور «مزر» کیا ہوتا ہے؟ میں نے عرض کیا: «بتع» تو شہد کا نبیذ ہے اور «مزر» مکئی کا نبیذ ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی نشہ لانے والی چیز مت پیو، اس لیے کہ میں نے ہر نشہ لانے والی چیز حرام کر دی ہے“۔
It was narrated from Abu Burdah that his father said: The Messenger of Allah [SAW] sent me to Yemen and I said: 'O Messenger of Allah, there are drinks there which they call Al-Bit' (mead) and Al-Mizr (beer).' He said: 'What is mead (and beer)?' I said: 'A drink made from honey, and beer is made from barley.' He said: 'Every intoxicant is unlawful.'
ابوموسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یمن روانہ کیا تو میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! وہاں مشروبات بہت ہوتے ہیں جنہیں «بتع» اور «مزر» کہا جاتا ہے، آپ نے فرمایا: «بتع» کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: وہ شہد کا مشروب ہوتا ہے اور «مزر» جَو کا مشروب ہوتا ہے، آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah [SAW] delivered a Khutbah and quoted the Verse about Khamr. A man said: 'O Messenger of Allah, what do you think about Al-Mizr (beer)?' He said: 'What is beer?' He said: 'A (drink) from grains that is made in Yemen.' He said: 'Does it intoxicate?' He said: 'Yes.' He said: 'Every intoxicant is unlawful.'
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ دیا تو خمر ( شراب ) والی آیت کا ذکر کیا، ایک شخص نے عرض کیا: اللہ کے رسول! «مزر» نامی مشروب کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ نے فرمایا: ” «مزر» کیا ہوتا ہے؟“ وہ بولا: جَو کی شراب جو یمن میں بنائی جاتی ہے“، آپ نے فرمایا: ”کیا اس سے نشہ ہوتا ہے؟“ جی ہاں، آپ نے فرمایا: ”ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے“۔
It was narrated that Abu Al-Juwairiyah said: I heard Ibn 'Abbas when he was asked: 'Advise us about Badhiq (a drink made from the juice of grapes slightly boiled).' He said: 'Muhammad came before Badhiq (i.e., it was not known during his time), but everything that intoxicates is unlawful.'
ابوجویریہ کہتے ہیں کہ
میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما کو سنا ان سے مسئلہ پوچھا گیا اور کہا گیا: ہمیں بادہ ۱؎ کے بارے میں فتویٰ دیجئیے۔ تو انہوں نے کہا: محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) کے زمانے میں بادہ نہیں تھا، ( یا آپ نے اس کا حکم پہلے ہی فرما دیا ہے کہ ) جو بھی چیز نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے۔
Amr bin Shu'aib narrated from his father, from his grandfather, that: The Prophet [SAW] said: What intoxicates in large amounts, a small amount of it is unlawful.
عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس چیز کے زیادہ پینے سے نشہ آ جائے تو اسے تھوڑا سا پینا بھی حرام ہے“۔
It was narrated from 'Amir bin Sa'd, from his father, that: The Prophet [SAW] said: I forbid to you small amounts of whatever intoxicates in large amounts.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں تم لوگوں کو اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکتا ہوں، جس کے زیادہ پی لینے سے نشہ آ جائے“۔
It was narrated from 'Amir bin Sa'd, from his father, that: The Prophet [SAW] forbade a small amount of whatever intoxicates in large amounts.
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس چیز کو تھوڑا سا پینے سے روکا جسے زیادہ پینے سے نشہ آ جائے۔
It was narrated that Abu Hurairah said: I know that the Messenger of Allah [SAW] was fasting, so I prepared some Nabidh for him to break his fast that I had prepared for him in a gourd. I brought it to him and he said: 'Bring it here.' So I brought it closer and it was bubbling. He said: 'Throw it against the wall (throw it away), for this is the drink of one who does not believe in Allah or the Last Day.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
مجھے معلوم تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم روزہ رکھ رہے ہیں، تو ایک دن میں نے نبیذ لے کر آپ کے افطار کرنے کے وقت کا انتظار کیا جسے میں نے آپ کے لیے کدو کی تونبی میں تیار کی تھی، میں اسے لے کر آپ کے پاس آیا تو آپ نے فرمایا: ”میرے پاس لاؤ“، میں نے اسے آپ کے پاس بڑھا دی، وہ جوش مار رہی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اس دیوار سے مار دو، اس لیے کہ یہ ان لوگوں کا مشروب ہے جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے“۔ ابوعبدالرحمٰن ( نسائی ) کہتے ہیں: اس میں دلیل ہے کہ نشہ لانے والی چیز حرام ہے، خواہ وہ زیادہ ہو یا کم، اور معاملہ ایسا نہیں ہے جیسا کہ حیلہ کرنے والے اپنے لیے کہتے ہیں کہ ایسے مشروب کا آخری گھونٹ حرام ہوتا ہے اور وہ گھونٹ حلال ہوتے ہیں جو پہلے پیے جا چکے ہیں اور اس سے پہلے رگوں میں سرایت کر چکے ہیں، اس بات میں علماء کے درمیان اختلاف نہیں پایا جاتا کہ پورا نشہ ابتدائی گھونٹوں کے علاوہ صرف آخری گھونٹ سے پیدا نہیں ہوتا ۱؎۔
It was narrated that 'Ali - may Allah honor his face - said: The Prophet [SAW] forbade to me to use gold rings, Al-Qassi, Al-Mitharah and Al-Ji'ah (a barley drink).
علی کرم اللہ وجہہ کہتے ہیں کہ
مجھے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے کے چھلے، ریشمی کپڑے، لال زین پوش اور جو کے مشروب سے منع فرمایا۔
Sa'sa'ah said to 'Ali bin Abi Talib - may Allah honor his face - : Forbid to us, O Commander of the Believers! What the Messenger of Allah [SAW] forbade to you. He said: The Messenger of Allah [SAW] forbade me from using Ad-Dubba' and Al-Hantam.
مالک بن عمیر بیان کرتے ہیں کہ
صعصعہ نے علی بن ابی طالب کرم اللہ وجہہ سے کہا: امیر المؤمنین! آپ ہمیں ان باتوں سے منع کیجئیے، جن سے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کدو کی تونبی اور سبز رنگ کے برتن کے استعمال سے روکا۔
It was narrated from Jabir that : (fruits) would be soaked for the Prophet [SAW] in a small vessel made of stone.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے پتھر کے کونڈے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی۔
It was narrated that Tawus said: A man said to Ibn 'Umar: 'Did the Messenger of Allah [SAW] forbid soaking (fruits) in earthenware jars?' He said: 'Yes.' Tawus said: 'By Allah, I heard that from him.'
طاؤس کہتے ہیں کہ
ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے کہا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے؟ کہا: ہاں، طاؤس کہتے ہیں: اللہ کی قسم! اسے میں نے ان سے ( ابن عمر سے ) سنا ہے ۱؎۔
It was narrated that Sulaiman At-Taimi and Ibrahim bin Maisarah said: We heard Tawus say: 'A man came to Ibn 'Umar and said: Did the Messenger of Allah [SAW] forbid soaking (fruits) in earthenware jars? He said: 'Yes.' Ibrahim added in his Hadith: And Ad-Dubba' (gourds).'
طاؤس کہتے ہیں کہ
ایک شخص نے ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس آ کر کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا؟ انہوں نے کہا: ہاں، ابراہیم بن میسرہ نے اپنی حدیث میں «والدباء» مزید کہا ۱؎۔
Ibn 'Abbas said: The Messenger of Allah [SAW] forbade soaking (fruits) in earthenware jars.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مٹی کے برتن کی نبیذ سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Ibn 'Umar said: The Messenger of Allah [SAW] forbade Al-Hantam. I (the narrator) said: What is Al-Hantam? He said: The earthenware jar.
عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز رنگ کے برتن سے منع فرمایا ہے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے عرض کیا: «حنتم» کیا ہوتا ہے؟ کہا: مٹی کا برتن۔
It was narrated that Abu Maslamah said: I heard 'Abdul-'Aziz - that is, bin Asid At-Tahi from Al-Basrah - say: 'Ibn Az-Zubair was asked about soaking (fruits) in earthenware jars and he said: The Messenger of Allah [SAW] forbade us from that.
عبدالعزیز بن اسید طاحی بصریٰ کہتے ہیں کہ
عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا، تو انہوں نے کہا: ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا ہے۔