It was narrated that Sa'eed bin Jubair said: We asked Ibn 'Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade that.' So I went to Ibn 'Abbas and said to him: 'Today I heard something that surprised me.' He said: 'What was it?' I said: 'I asked Ibn 'Umar about Nabidh made in an earthenware jar and he said: The Messenger of Allah [SAW] forbade it.' He said: 'Ibn 'Umar spoke the truth.' I said: 'What is an earthenware jar?' He said: 'Anything that is made of clay.'
Urdu
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ
ہم نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے، میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس گیا۔ میں نے کہا: میں نے آج ایک ایسی بات سنی ہے، جس پر مجھے حیرت ہے۔ وہ بولے: وہ کیا ہے؟ میں نے کہا: میں نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مٹی کے برتن کی نبیذ کے بارے میں سوال کیا تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے حرام کیا ہے۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: ابن عمر رضی اللہ عنہما نے سچ کہا، میں نے کہا: «جر» سے کیا مراد ہے؟ انہوں نے کہا ـ: مٹی سے بنی تمام چیزیں۔
It was narrated that Sa'eed bin Jubair said: I was with Ibn 'Umar when he was asked about Nabidh made in an earthenware jar. He said: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade it.' I got upset when I heard that, so I went to Ibn 'Abbas and said: 'Ibn 'Umar was asked about something, and I found it difficult.' He said: 'What was it?' I said: 'He was asked about Nabidh made in an earthenware jar.' He said: 'He spoke the truth; the Messenger of Allah [SAW] forbade it.' I said: 'What is an earthenware jar?' He said: 'Anything that is made of clay.'
Urdu
سعید بن جبیر کہتے ہیں کہ
میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس تھا، ان سے «جر» کی نبیذ کے بابت پوچھا گیا تو بولے: اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا ہے، جو کچھ میں نے سنا وہ مجھ پر گراں گزرا۔ چنانچہ میں ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس آیا اور کہا کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما سے ایک چیز کے بارے میں پوچھا گیا، وہ ( ان کا جواب ) مجھے بہت برا لگا۔ وہ بولے: وہ کیا ہے؟ میں نے کہا: ان سے «جر» کی نبیذ کے بارے میں پوچھا گیا تھا، تو ابن عباس نے کہا: انہوں نے سچ کہا، اسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حرام کیا، میں نے کہا: «جر» کیا ہوتا ہے؟ وہ بولے: ہر وہ چیز جو مٹی سے بنائی جائے۔
It was narrated that Ash-Shaibani said: I heard Ibn Abi Awfa say: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in green earthenware jars.' I said: 'And white ones?' He said: 'I do not know.'
Urdu
ابن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز لاکھی برتن کی نبیذ سے منع فرمایا۔ ( شیبانی کہتے ہیں ) میں نے کہا: اور سفید؟ ( برتن سے ) انہوں نے کہا: مجھے نہیں معلوم ۱؎۔
It was narrated that Abu Raja' said: I asked Al-Hasan about Nabidh made in earthenware jars - is it unlawful? He said: '(It is) unlawful. One who would not lie narrated to us that the Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in Al-Hantam, Ad-Dubba' (gourds), Al-Muzaffat and An-Naqir.'
Urdu
ابورجاء کہتے ہیں کہ
میں نے حسن بصری سے لاکھی برتن کی نبیذ کے بارے میں پوچھا: کیا وہ حرام ہے؟ انہوں نے کہا: حرام ہے، ہم سے اس شخص نے بیان کیا جو جھوٹ نہیں بولتا ( یعنی بعض صحابہ ) کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سبز روغنی گھڑا، کدو کی تونبی، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated that Abu Sa'eed Al-Khudri said: The Messenger of Allah [SAW] forbade drinking from green pitchers, gourds and vessels carved from wood.
Urdu
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھ کے برتن، کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا ہے۔
Aishah said: I heard the Messenger of Allah [SAW] forbidding drinks made in Dubba' (gourds), Hantam or Muzaffat, that were not oil or vinegar.
Urdu
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے مشروب سے منع فرماتے ہوئے سنا جو کدو کی تونبی، یا لاکھی برتن، یا روغنی برتن میں تیار کیا گیا ہو، سوائے زیتون کے تیل اور سر کے کے ۱؎۔
Thumamah bin Hazn Al-Qushairi said: I met 'Aishah and asked her about Nabidh. She said: 'The delegation of 'Abdul-Qais came to the Messenger of Allah [SAW] and asked him in which vessels they should soak (fruits - to make Nabidh). The Prophet [SAW] forbade them to soak (fruits) in Ad-Dubba' (gourds), An-Naqir, Al-Muqayyar, and Al-Hantam.'
Urdu
ثمامہ بن حزن قشیری بیان کرتے ہیں کہ
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں سوال کیا، تو انہوں نے کہا: عبدالقیس کا وفد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے ان چیزوں کے بارے میں سوال کیا جن میں وہ نبیذ بناتے ہیں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا۔