It was narrated that 'Aishah, may Allah be pleased with her, said: He forbade Ad-Dubba' (gourds) specifically.
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
اصل کدو کی تونبی سے روکا گیا ہے ۱؎۔
It was narrated from Ishaq - he is Ibn Suwaid - that he said: Mu'adhah narrated to me from 'Aishah, that the Messenger of Allah [SAW] forbade Nabidh made in An-Naqir, Al-Muqayyar, Ad-Dubba', and Al-Hantam. And in the narration of Ibn 'Ulayyah, Ishaq said: And Hunaidah mentioned from 'Aishah similar to the narration of Mu'adhah, and she named earthenware containers. I said to Hunaidah: 'Did you hear her say earthenware containers?' She said: 'Yes.'
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے برتن، روغنی برتن، کدو کی تونبی اور لاکھی برتن سے منع فرمایا۔ ابراہیم بن علیہ کی روایت میں ہے کہ اسحاق کہتے ہیں: ہنیدہ نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہوئے معاذہ کی حدیث کی طرح بیان کیا اور گھڑوں کا ذکر کیا، میں نے ہنیدہ سے کہا: تم نے عائشہ رضی اللہ عنہا کو گھڑوں کا نام لیتے سنا، وہ بولیں: ہاں۔
It was narrated that Hunaidah bint Sharik bin Aban said: I met 'Aishah, may Allah be pleased with her, in Al-Khuraibah, and I asked her about the dregs and she forbade them to me and she said: 'Soak (the fruit) at night and drink it in the morning, and tie the vessel closed.' And she forbade me from using Ad-Dubba' (gourds), An-Naqir, Al-Muzaffat, and Al-Hantam.
ہنیدہ بنت شریک بن ابان کہتی ہیں کہ
میں نے عائشہ رضی اللہ عنہا سے ( مقام ) خریبہ میں ملاقات کی اور ان سے شراب کی تلچھٹ کے بارے میں سوال کیا۔ تو انہوں نے مجھے اس سے منع فرمایا، یعنی انہوں نے کہا: شام کو بھگو کر صبح پی لو اور برتن کے منہ کو بند کر کے رکھو۔ اور انہوں نے مجھے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور لاکھی برتن سے منع فرمایا۔
It was narrated that Anas said: The Messenger of Allah [SAW] forbade Al-Muzaffat.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی برتنوں سے منع فرمایا ہے۔
Sa'eed bin Jubair narrated that: He heard Ibn 'Umar and Ibn 'Abbas testify that the Messenger of Allah [SAW] forbade Ad-Dubba' (gourds), Al-Hantam, Al-Muzaffat, and An-Naqir. Then the Messenger of Allah [SAW] recited this Verse: And whatsoever the Messenger (Muhammad) gives you, take it; and whatsoever he forbids you, abstain (from it).
عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم کہتے ہیں کہ
وہ دونوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس موجود تھے، آپ نے کدو کی تونبی، لاکھی برتن، روغنی برتن اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا، پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی: «وما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» ”رسول جو کچھ تمہیں دیں اسے لے لو، اور جس سے تمہیں روکیں، اس سے رک جاؤ“ ( الحشر: ۷ ) ۔
It was narrated from Asma' bint Yazid that: A paternal uncle of hers whose name was Anas said: Ibn 'Abbas said: Does not Allah say: And whatsoever the Messenger (Muhammad) gives you, take it; and whatsoever he forbids you, abstain (from it).'? He said: 'Yes.' He said: 'Does not Allah say: 'It is not for a believer, man or woman, when Allah and His Messenger have decreed a matter that they should have any option in their decision?' I said: 'Yes.' He said: 'I bear witness that the Prophet of Allah [SAW] forbade An-Naqir, Al-Muqayyar, Ad-Dubba', and Al-Hantam.'
انس (قیسی بصریٰ) کہتے ہیں کہ
ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا: کیا اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا: «ما آتاكم الرسول فخذوه وما نهاكم عنه فانتهوا» ”جو کچھ تمہیں رسول دے، اسے لے لو اور جس سے تمہیں روکے، اس سے رک جاؤ“ ( الحشر: ۷ ) میں نے کہا: کیوں نہیں۔ انہوں نے کہا: کیا یہ اللہ تعالیٰ نے نہیں فرمایا: «وما كان لمؤمن ولا مؤمنة إذا قضى اللہ ورسوله أمرا أن يكون لهم الخيرة من أمرهم» ”کسی مومن مرد اور کسی مومن عورت کو جب اللہ اور اس کے رسول کسی معاملے میں فیصلہ کر دیں اپنے معاملات میں کوئی حق نہیں رہتا“ ( الاحزاب: ۳۶ ) میں نے کہا: کیوں نہیں، انہوں نے کہا: تو میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لکڑی کے برتن، روغنی برتن، کدو کی تونبی اور لاکھ برتن سے منع فرمایا ہے۔
Zadan said: I asked 'Abdullah bin 'Umar: 'Tell me of something that you heard from the Messenger of Allah [SAW] concerning vessels and explain it.' He said: 'The Messenger of Allah [SAW] forbade Al-Hantam, which are what you call earthenware jars. And he forbade Ad-Dubba' which are what you call squash. And he forbade An-Naqir, which are hollowed-out date palm wood. And he forbade Al-Muzaffat which are (Al-Muqayyar) vessels daubed with tar.'
زاذان کہتے ہیں کہ
میں نے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے درخواست کی کہ مجھ سے کوئی ایسی بات بیان کیجئیے جو آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے برتنوں کے سلسلے میں سنی ہو اور اس کی شرح و تفسیر بھی بیان کیجئے تو انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لاکھی برتن سے روکا اور یہ وہی ہے جسے تم «جرہ» ( گھڑا ) کہتے ہو۔ «دباء» سے روکا، جسے تم «قرع» ( کدو کی تُو نبی ) کہتے ہو، «نقیر» سے روکا اور یہ کھجور کے درخت کی جڑ ہے جسے تم کھودتے ہو ( اور برتن بنا لیتے ہو ) اور «مزفت» جو «مقیر» ۱؎ ہے اس سے بھی روکا۔
It was narrated that Abu Hurairah said: The Messenger of Allah [SAW] forbade the delegation of 'Abdul-Qais, when they came to him, Ad-Dubba', An-Naqir, Al-Muzaffat, and large water-skins that are cut from the top and can no longer be closed. He said: 'Make Nabidh in your water-skins, and close them and drink it sweet.' One of them said: 'O Messenger of Allah, give me permission concerning something like this. He said: 'If you make it like this,' and he gestured with his hand, showing him how.
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عبدالقیس کے وفد کو جب وہ آپ کے پاس آئے کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن، روغنی برتن اور منہ کھلے گہرے برتن سے روکا، اور فرمایا: ”مشک میں نبیذ تیار کرو اور اس کا منہ بند کر دو اور اسے میٹھا میٹھا پیو، ان میں سے کسی شخص نے کہا: اللہ کے رسول! مجھے اس جیسے برتن کی اجازت دیجئیے۔ آپ نے فرمایا: تو تمہیں اس جیسا چاہیئے اور آپ اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے اس کی شدت اور تیزی بیان کرنے لگے۔
Jabir said: The Messenger of Allah [SAW] forbade Al-Muzaffat jars, Ad-Dubba' (gourds), An-Naqir, and if the Prophet [SAW] could not find a water-skin in which to make Nabidh, it would be made for him in a small vessel of stone.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے روغنی گھڑے، کدو کی تونبی اور لکڑی کے برتن سے منع فرمایا، اور جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مشکیزہ نہ ہوتا جس میں آپ کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تو آپ کے لیے پتھر کے برتن میں نبیذ بنائی جاتی۔
It was narrated that Jabir said: (Fruit) would be soaked for the Messenger of Allah [SAW] in a water skin, and if he did not have a water skin, it would be made for him in a small vessel of stone. And the Messenger of Allah [SAW] forbade Ad-Dubba' (gourds), An-Naqir, and Al-Muzaffat.
جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشکیزہ میں نبیذ تیار کی جاتی تھی، جب مشکیزہ نہ ہوتا تو پتھر کے برتن میں تیار کی جاتی، اور آپ نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن اور روغنی برتن سے روکا۔
It was narrated from Jabir that: The Messenger of Allah [SAW] forbade Ad-Dubba' (gourds), An-Naqir, earthenware jars, and Al-Muzaffat.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کدو کی تونبی، لکڑی کے برتن، گھڑے اور روغنی برتن سے منع فرمایا ہے۔
It was narrated from 'Abdullah that: The Prophet [SAW] granted a concession allowing earthenware jars that are not coated with pitch.
عبدااللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے مٹی کے برتن ( گھڑے ) کی اجازت دی جس پر روغن نہ لگایا گیا ہو۔
It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'I used to forbid you (to store) the sacrificial meat, but now eat it and store it; and whosoever wants to visit graves (may do so), for they are a reminder of the Hereafter; and drink but avoid all intoxicants.
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قربانی کے گوشت ( ذخیرہ کرنے ) سے روکا تھا، لیکن اب تم اسے رکھ چھوڑو اور ذخیرہ کرو، اور جو قبروں کی زیارت کرنا چاہے کرے، اس لیے کہ اس سے آخرت کی یاد تازہ ہوتی ہے اور پیو ( ہر چیز ) البتہ نشہ لانے والی چیز سے بچو۔
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'I used to forbid you to visit graves, but (now) visit them. And I forbade you (to keep) the sacrificial meat for three days, but now keep whatever you wish. And I forbade Nabidh to you, unless it was (made) in a water skin, but now drink from all kinds of vessels but do not drink any intoxicant.'
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں قبروں کی زیارت سے منع کیا تھا، اب تم زیارت کرو، میں نے تین دن سے زیادہ تک قربانی کے گوشت ( جمع کرنے ) سے منع کیا تھا، لیکن اب جب تک تمہارا جی چاہے رکھ چھوڑو، میں نے تمہیں مشکیزے کے علاوہ ( برتنوں ) کی نبیذ سے منع کیا تھا، لیکن اب تم تمام قسم کے برتنوں میں پیو البتہ نشہ لانے والی چیز مت پیو“۔
It was narrated from Ibn Buraidah that his father said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'I used to forbid three things to you: Visiting graves, but now visit them, and may visiting them increase you in goodness; and I forbade you (to store) the sacrificial meat for more than three days, but now eat whatever you wish of it. And I forbade to you drinks in (certain kinds of ) vessels, but now drink from whatever vessel you wish, but do not drink any intoxicant.'
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں تین چیزوں سے روکا تھا: قبروں کی زیارت سے تو اب تم ( قبروں کی زیارت ) کرو، اس کی زیارت سے تمہاری بہتری ہو گی، میں نے تمہیں تین دن سے زائد قربانی کے گوشت ( ذخیرہ کرنے ) سے روکا تھا، لیکن اب تم جب تک چاہو اس میں سے کھاؤ، میں نے تمہیں کچھ برتنوں کے مشروب سے روکا تھا، لیکن اب تم جس برتن میں چاہو پیو اور کوئی نشہ لانے والی چیز نہ پیو“۔
It was narrated from 'Abdullah bin Buraidah that his father said: The Messenger of Allah [SAW] said: 'I used to forbid certain kinds of vessels to you. Now soak (fruits) in whatever you wish, but beware of any intoxicant.'
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میں نے تمہیں ( مخصوص ) برتنوں کے استعمال سے منع کیا تھا، لیکن اب تمہیں جو بہتر لگے اس میں نبیذ تیار کرو، البتہ ہر نشہ لانے والی چیز سے بچو“۔
Abdullah bin Buraidah (narrated) from his father that: While the Messenger of Allah [SAW] was walking, he approached some people and heard a confused noise coming from them. He said: What is this noise? They said: O Messenger of Allah, they have a drink that they drink. He sent for those people and said: In what do you soak (fruit - to make that drink)? They said: We soak (fruits) in vessels carved from wood and gourds, and we have no water skins (that can be closed). He said: Do not drink except from a vessel that can be tied closed. Then as much time as Allah willed passed, then he went back to them and they had fallen sick and become pallid. He said: Why do you look so ill? They said: O Messenger of Allah, our land is unhealthy and you forbade to us everything except that which was in a vessel that could be tied closed. He said: Drink, but every intoxicant is unlawful.
بریدہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ایک بار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں جا رہے تھے، اسی دوران اچانک کچھ لوگوں کے پاس ٹھہرے، تو ان میں کچھ گڑبڑ آواز سنی، فرمایا: ”یہ کیسی آواز ہے؟“ لوگوں نے کہا: اللہ کے نبی! ان کا ایک قسم کا مشروب ہے جسے وہ پی رہے ہیں، آپ نے لوگوں کو بلا بھیجا اور فرمایا: ”تم لوگ کس چیز میں نبیذ تیار کرتے ہو؟“ وہ بولے: ہم لوگ لکڑی کے برتن اور کدو کی تونبی میں تیار کرتے ہیں۔ ہمارے پاس ( ان کے علاوہ ) دوسرے برتن نہیں ہوتے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم صرف ڈاٹ لگے ہوئے برتنوں میں پیو“، پھر آپ وہاں کچھ دنوں تک ٹھہرے رہے جب تک اللہ تعالیٰ کو منظور تھا، پھر جب ان کے پاس لوٹ کر گئے تو دیکھا کہ وہ استسقاء کے مرض میں مبتلا ہو کر پیلے پڑ گئے ہیں، آپ نے فرمایا: ”کیا وجہ ہے کہ میں تمہیں تباہ و برباد دیکھ رہا ہوں“، وہ بولے: اللہ کے نبی! ہمارا علاقہ وبائی ہے آپ نے ہم پر ( تمام برتن ) حرام کر دیے سوائے ان برتنوں کے جن پر ہم نے ڈاٹ لگائی ہو، آپ نے فرمایا: پیو ( جیسے چاہو ) البتہ ہر نشہ لانے والی چیز حرام ہے۔
It was narrated from Jabir that : When the Messenger of Allah [SAW] forbade large water skins that are cut from the top and can no longer be closed, Ansar complained and said: O Messenger of Allah, we do not have any vessels. The Prophet [SAW] said: Then there is no harm.
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب کچھ برتنوں سے روکا تو انصار کو شکایت ہوئی، چنانچہ انہوں نے کہا: اللہ کے رسول! ہمارے پاس کوئی اور برتن نہیں ہے تو آپ نے فرمایا: ”تب تو نہیں“ ۱؎۔
It was narrated that Abu Hurairah said: On the night on which he was taken on the Night Journey (Al-Isra'), two cups, of wine and milk, were brought to the Messenger of Allah [SAW]. He looked at them and chose the milk. Jibril, peace be upon him, said to him: 'Praise be to Allah Who has guided you to the Fitrah. If you have chosen the wine, your Ummah would have gone astray.'
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
«اسراء» ( معراج ) کی رات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شراب اور دودھ کے دو پیالے لائے گئے، آپ نے انہیں دیکھا تو دودھ لے لیا، جبرائیل علیہ السلام نے کہا: اللہ کا شکر ہے جس نے آپ کو فطری چیز کی ہدایت دی، اگر آپ شراب لے لیتے تو آپ کی امت گمراہ ہو جاتی۔
Ibn Muhairiz narrated from a man among the Companions of the Prophet [SAW] that : The Prophet [SAW] said: People among my Ummah will drink Khamr, calling it by another name.
ایک صحابی رسول رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ شراب پئیں گے اور وہ اس کا نام کچھ اور رکھ دیں گے“۔