It was narrated from 'Asim bin Laqit bin Sabrah رضی اللہ عنہ that his father said:
I said: 'O Messenger of Allah! Tell me about ablution.' He said: 'Perform ablution properly and sniff water up into your nostrils, thoroughly, unless you are fasting.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سلیم الطائفی نے بیان کیا، انہیں اسماعیل بن کثیر نے، عاصم بن لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے، وہ اپنے والد سے، انہوں نے کہا
میں نے عرض کیا: اللہ کے رسول! مجھے وضو کے بارے میں بتائیے! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم مکمل طور پر وضو کرو، اور ناک میں پانی چڑھانے میں مبالغہ کرو، الا یہ کہ تم روزے سے ہو ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
'Sniff up water into the nostrils thoroughly, two or three times.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسحاق بن سلیمان نے بیان کیا اور ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے وکیع نے ابن ابی ذہب کی سند سے، قارظ بن شیبہ کی سند سے، ابو غطفان المری کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دو بار یا تین بار اچھی طرح ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑو ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Whoever performs ablution, let him clean his nose, and whoever uses pebbles to clean himself after defecating, let him use an odd number.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے زید بن الحباب اور داؤد بن عبداللہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا: ہم سے مالک بن انس نے، ابن شہاب کی سند سے اور ابو ادریس خولانی کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص وضو کرے تو اچھی طرح ناک میں پانی چڑھا کر جھاڑے، اور جب استنجاء کرے تو طاق ڈھیلے استعمال کرے ۔
It was narrated that Thabit bin Abi Safiyyah Ath-Thumali said:
I asked Abu Ja'far: Was it narrated to you from Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما that the Prophet performed ablution washing each part once?' He said: 'Yes.' I said: 'And each part twice, and each part thrice?' He said: 'Yes.'
ہم سے عبداللہ بن عامر بن زرارہ نے بیان کیا، کہا ہم سے شریک بن عبداللہ النخعی نے بیان کیا, ثابت بن ابوصفیہ ثمالی کہتے ہیں کہ
میں نے ابوجعفر سے پوچھا: کیا آپ کو جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے یہ حدیث پہنچی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو میں اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، کہا: ہاں، میں نے کہا: اور دو دو بار اور تین تین بار؟ کہا: ہاں.
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
I saw the Messenger of Allah performing ablution, taking one handful (of water) at a time.'
ہم سے ابوبکر بن خلاد الباہلی نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن سعید القطان نے بیان کیا، انہوں نے سفیان کی سند سے، زید بن اسلم سے اور عطاء بن یسار سے , عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک چلو سے دھویا۔
It was narrated that 'Umar رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah during the campaign of Tabuk performing ablution, washing each part once.
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، کہا ہم سے رشدین بن سعد نے بیان کیا، کہا ہم کو ضحاک بن شرحبیل نے زید بن اسلم سے اپنے والد کی سند سے خبر دی, عمر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو غزوہ تبوک میں دیکھا کہ آپ نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا۔
It was narrated that Shaqiq bin Salamah said:
I saw `Uthman and `Ali رضی اللہ عنہما performing ablution, washing each part three times, and they said: 'This is how the Messenger of Allah used to perform ablution.' (Hasan) Another chain with similar wording.
ہم سے محمود بن خالد الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم الدمشقی نے ابن ثوبان کی سند سے اور عبدہ بن ابی لبابہ کی سند سے, شقیق بن سلمہ کہتے ہیں کہ
میں نے عثمان اور علی رضی اللہ عنہما کو دیکھا کہ وہ اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے، اور کہتے تھے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو ایسا ہی تھا۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما :
Performed ablution washing each part three times, and he attributed that to the Prophet.
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے اوزاعی نے بیان کیا, مطلب بن عبداللہ بن حنطب کہتے ہیں کہ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے
انہوں نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا ۔
It was narrated from 'Aishah and Abu Hurairah رضی اللہ عنہما that:
The Prophet did ablution washing each part three times
ہم سے ابو کریب نے بیان کیا، ہم سے خالد بن حیان نے بیان کیا، ان سے سالم ابو المہاجر نے، میمون بن مہران سے , ام المؤمنین عائشہ اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا۔
It was narrated that 'Abdullah bin Awfa رضی اللہ عنہ said:
I saw the Messenger of Allah performing ablution, washing each part three times, and wiping his head once.
ہم سے سفیان بن وکیع نے بیان کیا، کہا ہم سے عیسیٰ بن یونس نے بیان کیا، وہ فائد ابی ورقاہ بن عبدالرحمٰن کی سند سے, عبداللہ بن ابی اوفی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور سر کا مسح ایک بار کیا۔
It was narrated that Abu Malik Ash'ari رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah used to perform ablution washing each part three times.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے سفیان کی سند سے، لیث کی سند سے اور شہر بن حوشب کی سند سے, ابومالک اشعری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اعضاء وضو کو تین تین بار دھوتے تھے۔
It was narrated from Rabi' bint Mu'awwidh bin 'Afra' رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah performed ablution washing each part three times.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے، سفیان کی سند سے، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے, ربیع بنت معوذ بن عفراء رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah performed ablution washing each part once. He said: 'This is the ablution of the person from whom Allah will not accept his prayer without it.' Then he performed ablution washing each part twice, and he said: 'This is the ablution that Allah appreciates.' Then he performed ablution washing each part three times, and said: 'This is how ablution is performed properly, and this is my ablution and the ablution of the Close Friend of Allah, Ibrahim. Whoever performs ablution like this, then on completing it says: 'Ashhadu an la ilaha illallah, wa ashhadu anna Muhammadan 'abduhu wa rasuluhu' (I bear witness that none has the right to be worshipped but Allah, and I bear witness that Muhammed is His servant and His Messenger), eight gates of Paradise will be opened to him and he may enter through whichever one he wants.'
ہم سے ابوبکر بن خلاد باہلی نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے مرحوم بن عبدالعزیز العطار نے بیان کیا، مجھ سے عبدالرحیم بن زید العمی نے اپنے والد سے اور معاویہ بن قرہ رضی اللہ عنہ سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو ایک ایک بار دھویا، اور فرمایا: یہ اس شخص کا وضو ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے بغیر نماز قبول نہیں فرماتا ، پھر دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ ایک مناسب درجے کا وضو ہے ، اور پھر تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ سب سے کامل وضو ہے اور یہی میرا اور اللہ کے خلیل ابراہیم علیہ السلام کا وضو ہے، جس شخص نے اس طرح وضو کیا ، پھر وضو سے فراغت کے بعد کہا: «أشهد أن لا إله إلا الله وأشهد أن محمدا عبده ورسوله» اس کے لیے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دیے جاتے ہیں، وہ جس سے چاہے داخل ہو ۔
It was narrated from Ubayy bin Ka'b رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah called for water and performed ablution once. He said: This is the minimum requirement of ablution' or he said: 'The ablution of one who, if he does not perform this ablution, Allah will not accept his prayer. Then he performed ablution washing each part twice, and he said: 'This is the ablution of one who, if he performs it, Allah will give him two shares of reward. Then he performed ablution washing each part three times, and said: 'This is my ablution and the ablution of the Messengers who were sent before me.
ہم سے جعفر بن مسافر نے بیان کیا، کہا ہم سے اسماعیل بن قناب ابو بشر نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن عرادہ الشیبانی نے بیان کیا، وہ زید بن حواری نے، معاویہ بن قرہ سے اور عبید بن عمیر کی سند سے, ابی بن کعب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کا پانی منگایا، اور ایک ایک مرتبہ اعضائے وضو کو دھویا، اور فرمایا: یہ وضو کے صحیح ہونے کی لازمی مقدار ہے ، یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: یہ اس کا وضو ہے کہ اس کے بغیر اللہ تعالیٰ کسی کی کوئی بھی نماز قبول نہیں فرماتا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو دو دو بار دھویا، اور فرمایا: یہ وضو اس درجہ کا ہے کہ جو ایسا وضو کرے تو اللہ تعالیٰ اس کو دوہرا اجر دے گا ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعضاء وضو کو تین تین بار دھویا، اور فرمایا: یہ میرا وضو ہے، اور مجھ سے پہلے انبیاء کرام کا وضو ہے ۔
It was narrated that Ubayy bin Ka'b رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'There is a devil for ablution who is called Walahan, so be on guard against the insinuating thoughts (Waswas) about water.'
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا ہم سے خارجہ بن مصعب نے بیان کیا، وہ یونس بن عبید کے واسطہ سے، حسن سے، وہ عتیہ بن ضمرہ السعدی سے, ابی بن کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وضو میں وسوسہ ڈالنے کے کام کے لیے ایک شیطان ہے جس کو ولہان کہا جاتا ہے، لہٰذا تم پانی کے وسوسوں سے بچو ۔
It was narrated from 'Amr bin Shu'aib from his father, from his grandfather, that:
A Bedouin came to the Prophet and asked him about ablution. He showed him how to perform it washing each part of the body three times. Then he said: 'This is the ablution, and whoever does more than this, has done evil, transgressed the limits and wronged himself.'
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے میرے ماموں یعلی نے سفیان کی سند سے، موسیٰ بن ابی عائشہ سے، عمرو بن شعیب سے، اپنے والد سے، اپنے دادا سے، انہوں نے کہا
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دیہاتی آیا، اور آپ سے وضو کے سلسلے میں پوچھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین تین بار وضو کر کے اسے دکھایا، پھر فرمایا: یہی ( مکمل ) وضو ہے، لہٰذا جس نے اس سے زیادہ کیا اس نے برا کیا، یا حد سے تجاوز کیا، یا ظلم کیا ۔
It was narrated that 'Amr heard Kuraib saying:
I heard Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما say: 'I stayed overnight with my maternal aunt Maimunah رضی اللہ عنہا, and the Prophet got up and performed ablution from an old water skin, and he did a brief ablution. Then I got up and did the same as he had done.
ہم سے ابواسحاق شافعی ابراہیم بن محمد بن العباس نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان نے عمرو کی سند سے بیان کیا، انہوں نے کریب کو کہتے سنا
میں نے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا, میں نے اپنی خالہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے پاس رات بسر کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں بیدار ہوئے، اور آپ نے ایک پرانے مشکیزے سے بہت ہی ہلکا وضو کیا، میں بھی اٹھا اور میں نے بھی ویسے ہی کیا جیسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تھا ۔
It is narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah saw a man performing ablution, and he said: 'Do not be extravagant, do not be extravagant (in using water).' (Maudu')
ہم سے محمد بن المصفی حمصی نے بیان کیا، کہا: ہم سے بقیہ نے محمد بن الفضل کی سند سے، اپنے والد سے، سالم کی سند سے, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو فرمایا: اسراف ( فضول خرچی ) نہ کرو، اسراف ( فضول خرچی ) نہ کرو ۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہما that:
The Messenger of Allah passed by Sa'd رضی اللہ عنہ when he was performing ablution, and he said: 'What is this extravagance?' He said: 'Can there be any extravagance in ablution?' He said: 'Yes, even if you are on the bank of a flowing river.'
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے قتیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن لہیعہ نے بیان کیا، وہ حیی بن عبداللہ المعافری کی سند سے اور ابو عبدالرحمٰن حبلی کی سند سے, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سعد رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزرے، وہ وضو کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ کیسا اسراف ہے؟ ، انہوں نے کہا: کیا وضو میں بھی اسراف ہوتا ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں چاہے تم بہتی نہر کے کنارے ہی کیوں نہ بیٹھے ہو ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah commanded us to perform ablution properly.
ہم سے احمد بن عبدہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حماد بن زید نے بیان کیا، کہا ہم سے موسیٰ بن سالم نے بیان کیا، کہا ہم سے عبداللہ بن عبید اللہ بن عباس نے بیان کیا, ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں کامل وضو کا حکم دیا ۔