It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said:
'The Messenger of Allah said: 'When you get up for prayer, perform ablution properly and make the water run between your toes and your fingers.'
ہم سے ابراہیم بن سعید الجوہری نے بیان کیا، کہا ہم سے سعد بن عبد الحمید بن جعفر نے بیان کیا، وہ ابن ابی الزناد کی سند سے، وہ موسیٰ بن عقبہ کی سند سے، وہ صالح کی سند سے جو تو ءمہ کے آزاد کردہ غلام تھے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم نماز کا ارادہ کرو تو اچھی طرح ہر عضو تک پانی پہنچا کر وضو کرو، اور اپنے ہاتھ اور پاؤں کی انگلیوں کے درمیان پانی پہنچاؤ ۔
Asim bin Laqit bin Saabirah رضی اللہ عنہ narrated that his father said:
The Messenger of Allah said: perform ablution properly and let the water run between your fingers.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے یحییٰ بن سلیم الطائفی نے اسماعیل بن کثیر سے اور عاصم بن لقیط بن صبرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کامل وضو کرو، اور انگلیوں کے درمیان خلال کرو ۔
Ubaidullah bin Abu Rafi' رضی اللہ عنہ narrated from his father that:
Whenever the Messenger of Allah performed ablution, he moved his ring
ہم سے عبدالملک بن محمد الرقاشی نے بیان کیا، کہا ہم سے معمر بن محمد بن عبید اللہ بن ابی رافع نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے میرے والد نے بیان کیا، عبید اللہ بن ابی رافع نے اپنے والد سے, ابورافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب وضو کرتے تو اپنی انگوٹھی ہلاتے ۔
Abdullah bin 'Amr رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah saw some people performing ablution, and their heels were dry. He said: 'Woe to the heels because of Hell-fire, perform ablution properly!'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا, ہم سے وکیع نے بیان کیا، سفیان کی سند سے، منصور نے، ہلال بن یاصف سے، ابو یحییٰ کی سند سے, عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کچھ لوگوں کو وضو کرتے ہوئے دیکھا، ان کی ایڑیاں سوکھی ظاہر ہو رہی تھیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایڑیوں کو دھلنے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے، وضو میں اچھی طرح ہر عضو تک پانی پہنچا کر وضو کرو ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah said: 'Woe to the heels because of Hell-fire.'
قطان نے کہا, ہم سے ابو حاتم نے بیان کیا، ہم سے عبدالمومن بن علی نے بیان کیا، ہم سے عبدالسلام بن حرب نے بیان کیا، ہشام بن عروہ نے اپنے والد سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایڑیوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے ۔
It was narrated that Abu Salamah said:
Aishah رضی اللہ عنہا saw 'Abdur-Rahman performing ablution, and she said: Perform ablution properly, for I heard the Messenger of Allah say: 'Woe to the Achilles' tendon because of Hell-fire.'
ہم سے محمد بن صباح نے بیان کیا، ہم سے عبداللہ بن رجا مکی نے ابن عجلان کی سند سے بیان کیا اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے یحییٰ بن سعید اور ابو خالد الاحمر نے بیان کیا، ان سے محمد بن عجلان نے اور سعید بن ابی سعید کی سند سے, ابوسلمہ کہتے ہیں کہ
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا نے ( اپنے بھائی ) عبدالرحمٰن کو وضو کرتے ہوئے دیکھا تو کہا: وضو مکمل کیا کرو، اس لیے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ایٹریوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے ۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Prophet said: Woe to the heels because of Hell-fire.
ہم سے محمد بن عبد الملک بن ابی الشوارب نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن مختار نے بیان کیا، ہم سے سہیل نے اپنے والد سے بیان کیا, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایٹریوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے ۔
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
I heard the Messenger of Allah say: 'Woe to the Achilles' tendon because of Hell-fire.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواص نے بیان کیا، وہ ابواسحاق کی سند سے، وہ سعید بن ابی کریب سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ایڑیوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے ۔
It was narrated from Khalid bin Walid, Yazid bin Abu Sufyan, Shurahbil bin Hasanah and 'Amr bin 'As رضی اللہ عنہم that:
They all heard the Messenger of Allah say: 'Complete the ablution. Woe to the heels because of Hell-fire.
ہم سے عباس بن عثمان اور عثمان بن اسماعیل الدمشقیا ن نے بیان کیا, ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا: ہم سے شیبہ بن احنف نے بیان کیا، وہ ابو سلام الاسود سے، انہوں نے ابو صالح اشعری سے، انہوں نے کہا: مجھ سے ابو عبداللہ الاشعری نے بیان کیا, خالد بن ولید، یزید بن ابوسفیان، شرحبیل بن حسنہ اور عمرو بن العاص رضی اللہ عنہم نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا وضو مکمل کیا کرو، ایڑیوں کو دھونے میں کوتاہی کرنے والوں کے لیے آگ کی تباہی ہے ۔
It was narrated that Abu Haiyah said:
I saw 'Ali رضی اللہ عنہ performing ablution and he washed his feet up to the ankles, then he said: 'I wanted to show you how your Prophet purified himself.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواص نے بیان کیا، ابواسحاق سے, ابوحیہ کہتے ہیں کہ
میں نے علی رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھویا، پھر کہنے لگے: میرا مقصد یہ تھا کہ تمہیں تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا وضو دکھلا دوں۔
It was narrated from Miqdam bin Ma'dikarib رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah performed ablution; so he washed his feet three times.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے ولید بن مسلم نے بیان کیا، کہا ہم سے حریز بن عثمان نے بیان کیا، وہ عبدالرحمٰن بن میسرہ کی سند سے, مقدام بن معدیکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیروں کو تین تین بار دھویا۔
It was narrated that Rubai' رضی اللہ عنہا said:
Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما came to me and asked me about this Hadith meaning the Hadith, that she had narrated, saying that the Messenger of Allah performed ablution and washed his feet. Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما said: 'The people are insisting on washing their feet, but I do not find anything in the Qur'an except (the injunction to) wipe them.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، ہم سے ابن علیہ نے بیان کیا، ان سے روح بن القاسم نے اور عبداللہ بن محمد بن عقیل کی سند سے, ربیع رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میرے پاس ابن عباس رضی اللہ عنہما آئے، اور انہوں نے مجھ سے اس حدیث کے بارے میں پوچھا، اس سے وہ اپنی وہ حدیث مراد لے رہی تھیں جس میں انہوں نے ذکر کیا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنے دونوں پیر دھوئے، ابن عباس رضی اللہ عنہما نے کہا کہ لوگ پاؤں کے دھونے ہی پر مصر ہیں جب کہ میں قرآن کریم میں پاؤں کے صرف مسح کا حکم پاتا ہوں ۔
It was narrated that Jami' bin Shaddad - AbuSakhrah - said:
I heard Humran telling Abu Burdah in the mosque that he had heard 'Uthman bin 'Affan رضی اللہ عنہ narrating that the Prophet had said 'Whoever performs ablution perfectly as Allah has enjoined, then his prescribed prayer will serve as expiation for what is between them.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن جعفر نے بیان کیا، کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا، وہ جامع بن شداد ابو صخرہ سے، انہوں نے کہا کہ
میں نے حمران کو ابو بردہ سے مسجد میں روایت کرتے ہوئے سنا, عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے مطابق کامل وضو کیا، تو اس کی فرض نماز ایک نماز سے دوسری نماز تک کے درمیان ہونے والے گناہوں کا کفارہ ہیں ۔
Ali bin Yahya bin Khallad narrated, from his father, from his paternal uncle Rifa'ah bin Rafi' رضی اللہ عنہ that:
He was sitting with the Prophet who said: 'No person's prayer is complete until he performs ablution properly as Allah has commanded him, washing his face, his arms up to the elbows, wiping his head and his feet up to the ankles.'
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے حجاج نے بیان کیا، کہا ہم سے ہمام نے بیان کیا، کہا ہم سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے علی بن یحییٰ بن خلاد نے اپنے والد سے اور اپنے چچا سے رفاعہ بن رافع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی کی کوئی نماز پوری نہیں ہوتی جب تک کہ کامل وضو نہ کرے جیسے اللہ تعالیٰ نے اسے حکم دیا ہے کہ اپنے چہرے کو اور دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت اور دونوں پیروں کو ٹخنوں سمیت دھوئے، اور اپنے سر کا مسح کرے ۔
It was narrated from Hakam bin Sufyan Ath-Thaqifi رضی اللہ عنہ that:
He saw the Messenger of Allah perform ablution then take a handful of water and sprinkle it over his private area to remove any doubts about urine drippings.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن بشر نے بیان کیا، کہا ہم سے زکریا بن ابی ز ایدہ نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ منصور نے کہا، ہم سے مجاہد نے بیان کیا, حکم بن سفیان ثقفی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ نے وضو کیا، پھر ایک چلو پانی لے کر شرمگاہ پر چھینٹا مارا۔
Usamah bin Zaid narrated that his father Zaid bin Harithah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'Jibril taught me (how to perform) the ablution, and he ordered me to sprinkle water underneath my garment, lest a drop of urine leak out after the ablution.' (Da'if) Other chains with similar wording.
ہم سے ابراہیم بن محمد فریابی نے بیان کیا، کہا: ہم سے حسان بن عبداللہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن لہیعہ نے عقیل کی سند سے، زہری سے، عروہ کی سند سے، انہوں نے کہا: ہم سے اسامہ بن زید نے اپنے والد کی سند سے بیان کیا, زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جبرائیل ( علیہ السلام ) نے مجھے وضو سکھایا، اور مجھے اپنے کپڑے کے نیچے ( شرمگاہ ) پر چھینٹے مارنے کا حکم دیا کہ کہیں وضو کے بعد پیشاب کا کوئی قطرہ نہ آ گیا ہو ( تاکہ چھینٹے مارنے سے یہ شبہ زائل ہو جائے ) ۔
It was narrated that Abu Hurairah رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah said: 'When you perform ablution, sprinkle water.'
ہم سے حسین بن سلمہ یحمدی نے بیان کیا، کہا ہم سے سالم بن قتیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے حسن بن علی الہاشمی نے بیان کیا، وہ عبدالرحمٰن العرج کی سند سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب تم وضو کرو تو ( شرمگاہ پر ) چھینٹے مار لیا کرو ۔
It was narrated that Jabir رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah performed ablution and sprinkled his private part.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے عاصم بن علی نے بیان کیا، کہا: ہم سے قیس نے ابن ابی لیلیٰ سے اور ابو الزبیر کی سند سے بیان کیا, جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا، اور اپنی شرمگاہ پہ چھینٹ ماری۔
Umm Hani' bint Abu Talib رضی اللہ عنہا narrated that:
When it was the year of the Conquest (of Makkah), the Messenger of Allah got up to perform a bath and Fatimah رضی اللہ عنہا screened him. Then he took his garment and wrapped himself in it (such that it became like the towel used to dry oneself).
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا ہم کو لیث بن سعد نے خبر دی، وہ یزید بن ابی حبیب کی سند سے، وہ سعید بن ابی ہند کی سند سے کہ عقیل کے آزاد کردہ غلام ابو مرہ نے, ام ہانی بنت ابی طالب رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ
فتح مکہ کے سال نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے نہانے کا ارادہ کیا، فاطمہ رضی اللہ عنہا نے آپ پر پردہ کئے رکھا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نہا کر اپنا کپڑا لیا، اور اسے اپنے جسم پر لپیٹ لیا ۔
It was narrated that Qais bin Sa'd رضی اللہ عنہ said:
The Prophet came to us and we gave him water to perform a bath. Then we brought him a Warshiyyah cloth, and he wrapped himself in it. It is as if I can see the marks of the Wars on the folds of his stomach.
ہم سے علی بن محمد نے بیان کیا، کہا ہم سے وکیع نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابن ابی لیلیٰ نے بیان کیا، وہ محمد بن عبد الرحمن بن سعد بن زرارہ نے محمد بن شرحبیل کی سند سے, قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے ہم نے آپ کے لیے غسل کا پانی رکھا، آپ نے غسل کیا، پھر ہم آپ کے پاس ورس میں رنگی ہوئی ایک چادر لائے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لپیٹ لیا۔ قیس بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ اس چادر کی وجہ سے آپ کے پیٹ کی سلوٹوں میں ورس کے جو نشانات پڑ گئے تھے گویا میں انہیں دیکھ رہا ہوں۔