It was narrated from Kabshah bint Ka'b, who was married to one of the sons of Ab Qatadah رضی اللہ عنہما that:
She poured water for Abu Qatadah رضی اللہ عنہ to perform ablution. A cat came and drank the water, and he tilted the vessel for it. She started looking at it (in surprise) and he said: O daughter of my brother, do you find it strange? The Messenger of Allah said: 'They (cats) are not impure, they are of those who go around among you.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے زید بن حباب نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن انس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ الانصاری نے بیان کیا، وہ حمیدہ بنت عبید بن رفاعہ کی سند سے, کبشہ بنت کعب رضی اللہ عنہما جو ابوقتادہ کی بہو تھیں کہتی ہیں کہ
انہوں نے ابوقتادہ رضی اللہ عنہ کے وضو کے لیے پانی نکالا تو ایک بلی آئی اور اس میں سے پینے لگی، ابوقتادہ رضی اللہ عنہ نے اس کے لیے برتن جھکا دیا، میں ان کی جانب حیرت سے دیکھنے لگی تو انہوں نے کہا: بھتیجی! تمہیں تعجب ہو رہا ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: بلی ناپاک نہیں ہے وہ گھروں میں گھومنے پھرنے والوں یا والیوں میں سے ہے ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah and I used to perform ablution from a single vessel, when the cat had drunk from it beforehand.
ہم سے عمرو بن رافع اور اسماعیل بن توبہ نے بیان کیا: ہم سے یحییٰ بن زکریا بن ابی زایدہ نے حارثہ کی سند سے اور عمرہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے وضو کیا کرتے تھے اور اس سے پہلے بلی اس میں سے پی چکی ہوتی تھی۔
It was narrated from Abu Hurairah رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah said: Cats do not invalidate the prayer, because they are one of the things that are useful in the house.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ بن عبد المجید نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالرحمٰن بن ابی الزناد نے اپنے والد سے اور ابو سلمہ رضی اللہ عنہ سے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلی نماز کو نہیں توڑتی، اس لیے کہ وہ گھر کے سامانوں میں سے ایک سامان ہے ۔
It was narrated that Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہن said:
One of the wives of the Prophet took a bath from a large vessel, then the Prophet came and had a bath or ablution, and she said: 'O Messenger of Allah, I was sexually impure.' He said: 'Water does not become impure.'
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواص نے بیان کیا، سماک بن حرب نے عکرمہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے لگن سے غسل کیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، اور اس بچے ہوئے پانی سے غسل یا وضو کرنا چاہا تو وہ بولیں: اے اللہ کے رسول! میں ناپاک تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانی ناپاک نہیں ہوتا ۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما that:
One of the wives of the Prophet took a bath to cleanse herself from sexual impurity, then the Prophet performed ablution and had a bath with the water left over from her ablution.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے ابو الاحواص نے بیان کیا، سماک بن حرب نے عکرمہ کی سند سے, عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن میں سے کسی نے غسل جنابت کیا، پھر ان کے بچے ہوئے پانی سے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو یا غسل کیا.
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما , from Maimunah رضی اللہ عنہا the wife of the Prophet that:
The Prophet performed ablution with the water left over after she had taken a bath to cleanse herself from sexual impurity.
ہم سے محمد بن المثنیٰ، محمد بن یحییٰ اور اسحاق بن منصور نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا: ہم سے شریک نے سماک سے، عکرمہ سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے غسل جنابت سے بچے ہوئے پانی سے وضو کیا۔
It was narrated from Hakam bin 'Amr رضی اللہ عنہ that:
The Messenger of Allah forbade men to perform ablution with the left over water by a woman.
ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا، کہا ہم سے ابوداؤد نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے شعبہ نے، عاصم الاہوال کی سند سے اور ابوحاجب کی سند سے, حکم بن عمرو غفاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مرد کو عورت کے وضو سے بچے ہوئے پانی سے وضو کرنے سے منع فرمایا ہے ۔
It was narrated that `Abdullah bin Sarjis رضی اللہ عنہ said:
The Messenger of Allah forbade men to perform ablution with the water left over by a woman, and women to perform ablution with water left over by a man, however both (spouses) may start to perform their ablutions at the same time. Abu `Abdullah Ibn Majah said: The first (narration) is correct, and the second (narration) is Wahm (an error). Another chain with similar wording.
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا، کہا ہم سے عبدالعزیز بن مختار نے بیان کیا، ہم سے عاصم الاہوال نے بیان کیا, عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا کہ مرد عورت کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے اور عورت مرد کے بچے ہوئے پانی سے غسل کرے، البتہ دونوں ایک ساتھ شروع کریں۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: صحیح پہلی حدیث یعنی حکم بن عمرو رضی اللہ عنہ کی ہے، اور دوسری حدیث یعنی عبداللہ بن سرجس رضی اللہ عنہ کی وہم ہے ۔
It was narrated that 'Ali رضی اللہ عنہ said:
The Prophet and his wife would take a bath from one vessel, but neither of them would have a bath with the leftover water of the other. (Daif)
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے عبید اللہ نے اسرائیل کی سند سے، ابواسحاق کی سند سے، حارث کی سند سے, علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے، اور کوئی ایک دوسرے کے بچے ہوئے پانی سے غسل نہیں کرتا تھا ۔
It was narrated that 'Aishah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah and I would take a bath from a single vessel.
ہم سے محمد بن رومح نے بیان کیا، کہا کہ ہمیں لیث بن سعد نے ابن شہاب کی سند سے خبر دی ہے اور ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے سفیان بن عیینہ نے زہری کی سند سے عروہ کی سند سے بیان کیا, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کرتے تھے۔
It was narrated from Ibn 'Abbas رضی اللہ عنہما that his maternal aunt Maimunah رضی اللہ عنہا said:
The Messenger of Allah and I used to take bath from a single vessel.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا، وہ عمرو بن دینار سے، انہوں نے جابر بن زید سے اور ابن عباس رضی اللہ عنہما سے, ام المؤمنین میمونہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
میں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔
It was narrated from Umm Hani رضی اللہ عنہا that:
The Prophet and Maimunah رضی اللہ عنہا took a bath from a single vessel, a large bowl in which they were some traces of dough
ہم سے ابوعامر اشعری عبداللہ بن عامر نے بیان کیا، کہا ہم سے یحییٰ بن ابی بکیر نے بیان کیا، کہا ہم سے ابراہیم بن نافع نے بیان کیا، ابن ابی نجیح کی سند سے مجاہد کی سند سے, ام ہانی رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور میمونہ رضی اللہ عنہا نے لگن جیسے ایک برتن سے غسل کیا جس میں آٹے کے اثرات تھے.
It was narrated that Jabir bin 'Abdullah رضی اللہ عنہما said:
The Messenger of Allah and his wives used to take a bath from a single vessel.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا ہم سے محمد بن الحسن اسدی نے بیان کیا، کہا ہم سے شریک نے بیان کیا، عبداللہ بن محمد بن عقیل سے, جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مطہرات رضی اللہ عنہن ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے.
Zainab the daughter of Umm Salamah رضی اللہ عنہا narrated from Umm Salamah رضی اللہ عنہا that:
She and the Messenger of Allah used to take a bath from a single vessel
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے اسماعیل بن الیاس نے ہشام الدستوی کی سند سے، یحییٰ بن ابی کثیر سے، ابو سلمہ کی سند سے، زینب بنت ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے,ام المؤمنین ام سلمہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
وہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ہی برتن سے غسل کیا کرتے تھے۔
It was narrated that Ibn 'Umar رضی اللہ عنہما said:
Men and women used to perform ablution from a single vessel during the time of the Messenger of Allah.
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا کہ ہم سے مالک بن انس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا, عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ
مرد و عورت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک ہی برتن سے وضو کیا کرتے تھے۔
It was narrated that Umm Subyah Al-Juhaniyyah رضی اللہ عنہا said:
Often my hand would touch the hand of the Messenger of Allah while performing ablution from a single vessel. (Hasan) Abu `Abdullah bin Majah said: I heard Muhammad say: 'Umm Subyah was Khawlah bint Qais. I mentioned that to Abu Zur`ah and he said: It is true.
ہم سے عبدالرحمٰن بن ابراہیم الدمشقی نے بیان کیا، کہا ہم سے انس بن عیاض نے بیان کیا، کہا ہم سے اسامہ بن زید نے بیان کیا، وہ سالم بن نعمان کی سند سے جو ابن سرج ہیں, ام صبیہ جہنیہ خولہ بنت قیس رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
اکثر میرا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ہاتھ ایک ہی برتن سے وضو کرتے وقت ٹکرا جایا کرتا تھا۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: میں نے محمد کو کہتے ہوئے سنا کہ ام صبیہ یہ خولہ بنت قیس ہیں اور میں نے اس کا ذکر ابوزرعہ سے کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔
It was narrated from 'Aishah رضی اللہ عنہا that:
The Prophet and she used to perform ablution together for prayer
ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا، کہا ہم سے داؤد بن شبیب نے بیان کیا، کہا ہم سے حبیب بن ابی حبیب نے بیان کیا، عمرو بن حرم کی سند سے، وہ عکرمہ رضی اللہ عنہ سے, ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ
وہ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں نماز کے لیے ایک ہی ساتھ وضو کرتے تھے۔
It was narrated from 'Abdullah bin Mas'ud رضی اللہ عنہ that :
On the night of the jinn, the Messenger of Allah said to him: Do you have water for ablution? He said: No, I have nothing, but some Nabidh in a vessel. He said: Good dates and pure water (i.e. there is no harm from the mixing of the two). So he performed ablution with it. This is the narration of Waki'.
ہم سے ابوبکر بن ابی شیبہ اور علی بن محمد نے بیان کیا: ہم سے وکیع نے اپنے والد سے بیان کیا۔ اور ہم سے محمد بن یحییٰ نے بیان کیا: ہم سے عبدالرزاق نے سفیان کی سند سے، ابو فزارہ العبسی کی سند سے، عمرو بن حریث کے آزاد کردہ غلام ابو زید کی سند سے, عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے «لیلۃالجن» ( جنوں سے ملاقات والی رات ) میں فرمایا: کیا تمہارے پاس وضو کا پانی ہے؟ ، انہوں نے کہا: برتن میں تھوڑے سے نبیذ کے سوا کچھ نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پاک کھجور اور پاک پانی کا شربت ہے ، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ۔ یہ وکیع کی حدیث ہے۔
It was narrated from 'Abdullah bin 'Abbas رضی اللہ عنہما that:
On the night of the Jinn the Messenger of Allah said to Ibn Mas'ud رضی اللہ عنہ: Do you have water? He said: No, only some Nabidh in a large water skin. The Messenger of Allah said: Good dates and pure water. (i.e. there is no harm from the mixing of the two.) Pour it for me. He said: So I performed ablution with it.
ہم سے عباس بن ولید الدمشقی نے بیان کیا، کہا: ہم سے مروان بن محمد نے بیان کیا، کہا: ہم سے ابن لہیعہ نے بیان کیا، کہا: ہم سے قیس بن الحجاج نے بیان کیا، کہا: ہم سے عنحنش الصنانی نے بیان کیا، کہا:عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے «لیلۃالجن» میں فرمایا: کیا تمہارے پاس پانی ہے ؟ انہوں نے کہا: نہیں، چھاگل ( مشک ) میں نبیذ کے سوا کچھ نہیں ہے، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ پاک کھجور اور پاک پانی ہے، میرے اوپر ڈالو ، عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے انڈیلا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا ۔
It was narrated that Mughirah bin Abu Burdah, who was from the tribe of Banu 'Abdud-Dar, said that: He heard Abu Hurairah رضی اللہ عنہ say:
A man came to the Messenger of Allah and said: O Messenger of Allah, we travel by sea and carry a small amount of water with us. If we use it for ablution, we will become thirsty. Can we perform ablution with seawater?' The Messenger of Allah said: 'Its water is a means of purification, ad its dead meat is permissible. (i.e. the fish found dead in the sea).'
ہم سے ہشام بن عمار نے بیان کیا، کہا ہم سے مالک بن انس نے بیان کیا، کہا کہ مجھ سے صفوان بن سلیم نے بیان کیا، وہ سعید بن سلمہ کے واسطہ سے جو ابن الازرق کے خاندان سے تھے کہ مغیرہ بن ابی بردہ جو بنو عبد الدار میں سے تھے, ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ
ایک آدمی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: اللہ کے رسول! ہم سمندری سفر کرتے ہیں اور اپنے ساتھ تھوڑا سا پانی رکھتے ہیں، اگر ہم اس پانی سے وضو کریں تو پیاسے رہ جائیں، کیا ہم سمندر کے پانی سے وضو کر لیا کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس کا پانی بذات خود پاک ہے، اور دوسرے کو پاک کرنے والا ہے، اس کا مردار حلال ہے ۔